1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

شعر مکمل کریں

'اشعار اور گانوں کے کھیل' میں موضوعات آغاز کردہ از واصف حسین, ‏5 ستمبر 2006۔

  1. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    لیں جی میں خود ہی مکمل کر دیتا ہوں

    کیا چیتنے کا فائدہ جب شیب میں چیتا
    سونے کا سماں آیا تو بیدار ہوا میں


    لوگ کیا سادہ ہیں سورج کو دکھاتے ہیں چراغ
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    واصف بھائی ۔ اگلا شعر تو بعد میں مکمل ہو گا۔
    پہلے ذرا اسی شعر کی وضاحت تو فرما دیں۔
    چیتنا کیا ہوتا ہے ؟
    شیب کیا ہوتا ہے ؟

    اور لگتا ہے اگلا شعر بھی آپ کو خود ہی مکمل کرنا ہوگا :wink:
     
  3. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    نعیم بھائی گذارش ہے کہ الفاظ معنی والی لڑی استعمال کریں‌تاکہ باقی لوگ بھی فائدہ اٹھا سکیں ۔
    چیتنا ۔۔۔۔ حاصل کرنا یا پانا
    شیب۔۔۔۔۔ بڑھاپہ

    کیا چیتنے کا فائدہ جب شیب میں چیتا
    اس پانے کا کیا فائدہ جو بڑھاپے میں پایا۔ (یعنی بڑھاپے میں‌خدا کی خوشنودی حاصل کرنے کا کیا فائدہ) جیسا کہ فارسی شعر ہے
    گر جوانی توبہ کردم شیوہِ پیغبری
    وقتِ پیری گرگ ظالم می شود پرھیزگار
     
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    الفاظ معانی والی لڑی کا لنک بھی عطا فرما دیا ہوتا۔
    ڈھونڈنے کی مشقت میں دلِ کاہل پڑنا نہیں چاہتا۔ :wink:

    کیسا شعر ہے ؟ :twisted:
     
  5. عاطف حسین
    آف لائن

    عاطف حسین ممبر

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    190
    موصول پسندیدگیاں:
    20
    ملک کا جھنڈا:
    :lol:
     
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جس کورس میں ڈنڈے کھائے ہوں وہ کیسے بھلائے جا سکتے ہیں

    (اپنی بات کر رہا ہوں) :wink:
     
  7. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    تیرے ہوتے ہوئے محفل میں‌جلاتے ہیں چراغ
    لوگ کیا سادہ ہیں سورج کو دکھاتے ہیں چراغ

    میری سادگی دیکھ کیا چاہتا ہوں
     
  8. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    ترے عشق کی انتہا چاہتا ہوں
    مری سادگی دیکھ کیا چاہتا ہوں

    ------------------------------------------------------

    ہم تُجھ کو بھلا دیں گے یہ دعوٰہ نہیں کرتے
     
  9. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ایسے ہی مشہور و معروف قسم کے اشعار دیا کریں نا۔
     
  10. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    تنہائی میں بھی لب پہ نہ آئے گا ترا نام
    ہم تجھ کو بُھلا دیں گے یہ دعوٰہ نہیں کرتے

    ---------------------------------------------------------------------

    کب ہُوا، کون ہُوا، مجھ سے خفا یاد نہیں
     
  11. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    صرف دھندلائے ستاروں کی چمک دیکھی ہے
    کب ہُوا، کون ہُوا، کس سے خفا یاد نہیں

    -------------------------------------

    سوداگری نہیں یہ عبادت خدا کی ہے
     
  12. فیصل سادات
    آف لائن

    فیصل سادات ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2006
    پیغامات:
    1,721
    موصول پسندیدگیاں:
    165
    ملک کا جھنڈا:
    اے بے خبر جزا کی تمنا بھی چھوڑ دے
    سوداگری نہیں یہ عبادت خدا کی ہے

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    میری اس شہر میں کس کس سے شناسائی ہے
     
  13. فیصل سادات
    آف لائن

    فیصل سادات ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2006
    پیغامات:
    1,721
    موصول پسندیدگیاں:
    165
    ملک کا جھنڈا:
    چلیں میں خود ہی یہ شعر مکمل کر دیتا ہوں !

    ایک پتھر ادھر آیا ہے تو اس سوچ میں ہوں
    میری اس شہر میں کس کس سے شناسائی ہے

    -------------------------------------------------------------
    کسی دشمن نے یہ عزت مجھے اب تک نہیں بخشی
     
  14. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    کسی دشمن نے یہ عزت مجھے اب تک نہیں بخشی
    ہمیشہ دوست ہی کا ہاتھ پہنچا ہے گریباں تک

    --------------------------------------------------------------------

    شاید کہ اُتر جائے ترے دل میں مری بات
     
  15. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اندازِ بیاں گرچہ کچھ شوخ نہیں ہے
    شاید کہ اتر جائے ترے دل میں مری بات
    -----------------------------------

    جس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی
     
  16. فیصل سادات
    آف لائن

    فیصل سادات ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2006
    پیغامات:
    1,721
    موصول پسندیدگیاں:
    165
    ملک کا جھنڈا:
    اے طائرِ لا ہوتی اس رزق سے موت اچھی
    جس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی

    ،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،
    حسین سانپ کے نقش و نگار خوب سہی
     
  17. عاطف حسین
    آف لائن

    عاطف حسین ممبر

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    190
    موصول پسندیدگیاں:
    20
    ملک کا جھنڈا:
    حسین سانپ کے نقش و نگار خوب سہی
    نگاہ دہر پہ رکھ، خوشنما بدن پہ نہ جا!


    (پچھلے تجربے کہ مطابق)
    لب پہ آتی ہے دعا بن کہ تمنا میری
     
  18. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    لب پہ آتی ہے دُعا بن کے تمنا میری
    زندگی شمع کی صورت ہو خدایا میری​

    عاطف بھائی! یہاں ہر کوئی آپ جتنا با صلاحیت نہیں کہ اتنے شعر یاد ہوں۔ :) خیر اتنا آسان شعر دینے پر شکریہ! :)
    --------------------------------------------------------------

    کوئی حسین مکمل حسیں نہیں ہوتا​
     
  19. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    عاطف بھائی ۔ کیا یہ لفظ واقعی دہر ہے؟ اور اسکا یہاں کیا مطلب بنے گا؟ کیونکہ میری ناقص معلومات کیمطابق دہر کا معنی وقت یا زمانہ ہوتا ہے۔

    اس شعر میں تو لفظ زہر ہونا چاہئے تھا
     
  20. فیصل سادات
    آف لائن

    فیصل سادات ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2006
    پیغامات:
    1,721
    موصول پسندیدگیاں:
    165
    ملک کا جھنڈا:
    نعیم بھائی کی بات ٹھیک ہے ،یہاں پر دہر نہیں بلکہ لفظ زہر ہی ہے،
    دراصل میں یہ موصوف عاطف بھائی میرے تایا زاد ہیں،اور میں نے یہ شعر انھی کی ڈائری سے پڑھا تھا ،مگر یہ خود بھول گئے ہیں
    :mrgreen:
     
  21. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ذرا عبدالجبار بھائی کی پُھرتیاں دیکھیے۔ شعر مکمل کرنے کی خوشی میں خدایا کو خوایا لکھ دیا۔۔۔۔ انہیں بتائیں کہ کوئی انعام نہیں ملنے والا :no:
     
  22. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    غلطی پر معذرت خواہ ہوں، درستگی کر لی ہے۔ :)
     
  23. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    پورا شعر ہے

    کسی کی آنکھ بھینگی کسی کاناک موٹا
    کوئی حسیں مکمل حسین نہیں ہوتا​
     
  24. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    میرے خیال میں‌اس لڑی کاابتدائی پیغام یہاں پھر لکھ دوں ۔
    ہم یہاں ایسے مصرعے لکھ رہے تھے جو بہت مشہور ہیں مگر پورا شعر اکثر لوگوں کو معلوم نہیں ۔ اس کی چند مثالیں یہ ہیں۔
    1۔دونوں طرف ہوآگ برابر لگی ہوئی
    2۔جن پہ تکیہ تھا وہی پتے ہوا دینے لگے
    3۔چار دن کی چاندنی ہے پھر اندھیری رات ہے
    مگر پھر یوں ہوا کہ نامعلوم اشعار آنے شروع ہوئے اور ہم سب ایک دوسرے کا منہ دیکھنے لگے۔
    میری آپ سب سے درخواست ہے کہ لڑی کے اصل مقصد کو سامنے رکھتے ہوئے اسے آگے چلائیں۔
    اگلا مصرعہ یہ ہے۔۔۔۔۔

    مجھ سے پہلے اس گلی میں‌میرے افسانے گئے
     
  25. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    میں‌اسے شہرت کہوں یا کہ رسوائی کہوں
    مجھ سے پہلے اس گلی میں‌میرے افسانے گئے

    ------------------

    تو اگر میرا نہیں بنتا نہ بن، اپنا تو بن
     
  26. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    یہ تو بہت سادہ مصرعہ ہے کوئی تو کوشش کرے
     
  27. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اپنے من میں ڈوب کر پا جا سراغِ زندگی
    تو اگر میرا نہیں بنتا نہ بن اپنا تو بن

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد
     
  28. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    قتلِ حسین اصل میں مرگِ یزید ہے
    اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد

    -------------------
    نہایت اسکی حسین ابتدا ہے اسماعیل
     
  29. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    غریب و سادہ ورنگیں ہے داستانِ حرم
    نہایت اسکی حسین ابتدا ہے اسماعیل

    (پہلے مصرعے میں اگر لفظ آگے پیچھے ہوں تو معاف فرمائیے گا)
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    جو دین بڑی دھوم سے نکلا تھا وطن سے
     
  30. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    جو دین بڑی دھوم سے نکلا تھا وطن سے
    پردیس میں وہ آج غریب الغرباء ہے

    -------------------------------------------------------

    جن پہ تکیہ تھا وہی پتّے ہوا دینے لگے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں