1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

شعر مکمل کریں

'اشعار اور گانوں کے کھیل' میں موضوعات آغاز کردہ از واصف حسین, ‏5 ستمبر 2006۔

  1. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    بہت سے شعر ایسے ہیں‌جن کا کوئی ایک مصرعہ ہر ایک کی زبان پر ہے لیکن مکمل شعر بہت کم لوگوں‌کو معلوم ہے۔ یہاں‌اسی طرح کے مصرعے دیے جائیں گے اور آپ ان کو مکمل کریں‌گے۔اگر 48 گھنٹے تک کوئی بھی مکمل نہ کر سکے تو پوچھنے والا خود اسے مکمل کرے گا۔

    اس سلسلے کا پہلا مصرعہ یہ ہے

    دونوں طرف ہوآگ برابر لگی ہوئی
     
    asim sanjrani نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    اُلفت کا جب مزا ہے کہ وہ بھی ہو بے قرار
    دونوں طرف ہو آگ برابر لگی ہوئی
     
    نعمت مصباحی اور خواجہ عدنان .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    درست ہے ۔

    آپ کی بات درست ہے لیں‌نے یہ مصرعہ ختم کر دیا ہے ۔۔۔ آپ پوچھیں
     
    خواجہ عدنان نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    واصف بھائی ایسے درست نہیں، جو درست جواب دے اُسے اگلا سوال کرنے کا حق ہونا چاہیئے۔

    جن پہ تکیہ تھا وہی پتے ہوا دینے لگے
     
  5. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    باغباں‌نے آگ دی جب آشیانے کو میرے
    جن پہ تکیہ تھا وہی پتے ہوا دینے لگے
     
    خواجہ عدنان نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:

    اب جگر تھام کے بیٹھو میری باری آئی
     
  7. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    میرا خیال ہے 48 گھنٹے ہو گئے ہیں۔ یہ شعر اس طرح ہے؛
    نامہء بلبلِ شیدا تو سنا ہنس ہنس کے
    اب جگر تھام کے بیٹھو میری باری آئی

    اگلا مصرعہ یہ لیں؛
    چار دن کی چاندنی ہے پھر اندھیری رات ہے
     
  8. نادیہ خان
    آف لائن

    نادیہ خان ممبر

    شمولیت:
    ‏26 جون 2006
    پیغامات:
    827
    موصول پسندیدگیاں:
    9
    رات کا اندھیرا ہے اسلئے کچھ دکھائی نہیں دے رہا
    صبح ہوتے ہی اگلا مصرعہ تلاش کرکے لکھ دوں گی
     
    خواجہ عدنان نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    یاد رہے کہ یہ پیغام 7 ستمبر 2006 :: 15:33:31 کو لکھا گیا تھا اور کل 15:33 پر 48 گھنٹے کا وقت پورا ہوجائے گا
     
  10. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    وقت پورا ہوا۔ مکمل شعر یہ ہے۔
    سونے چاندی کی چمک بس دیکھنے کی بات ہے
    چار دن کی چاندنی ہے پھر اندھیری رات ہے

    لیں‌ایک اور

    بڑی دیر کی مہرباں آتے آتے
     
    خواجہ عدنان نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    نہ جانا کہ دنیا سے جاتا ہے کوئی
    بڑی دیر کی مہرباں‌آتے آتے

    اگلا یہ ہے۔


    سارے جہاں ‌کا درد ہمارے جگر میں‌ہے۔
     
  12. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    کانٹا چُبھے کسی کو تڑپتے ہیں ہم امیر
    سارے جہاں کا درد ہمارے جگر میں ہے

    (غلطی ہے تو درستگی کر لیجیئے گا)

    مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
     
  13. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    آپکا جواب درست تسلیم کر لیتے ہیں۔ ویسے اصل شعر یوں‌ہے
    خنجر چلے کسی پہ تڑپتے ہیں‌ہم امیر
    سارے جہاں کا درد ہمارے جگر میں‌ہے
     
  14. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    وہ نئے گلے وہ شکایتیں وہ مزے مزے کی حکایتیں
    مجھےسب ہے یاد ذراذرا، تمہیں‌یاد ہو کہ نہ یاد ہو


    لیں‌اگلا مصرعہ
    خوب گزرے گی جو مل بیٹھیں گے دیوانے دو
     
  15. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    قیس جنگل میں اکیلا ہے مجھے جانے دو
    خوب گزرے گی جو مل بیٹھیں گے دیوانے دو
    اب ذرا اسے مکمل کریں:

    بڑی مشکل سے منوایا گیا ہوں
     
  16. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    محترم ع س ق! 48 گھنٹے تک اگر کوئی درست جواب نہ دے سکے تو مصرعہ دینے والے کو درست جواب دینا ہوتا ہے ۔۔۔ میرے خیال میں‌اب آپ درست جواب دے کر نیا مصرعہ دے دیں۔۔۔۔
     
  17. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    تجھ کو پرائی کیا پڑی اپنی نبیڑ تو

    حفیظ اہلِ زباں کب مانتے تھے
    بڑی مشکل سے منوایا گیا ہوں

    تو اب لیجئے اس کا دوسرا مصرعہ لا کر شعر مکمل کیجئے:

    تجھ کو پرائی کیا پڑی اپنی نبیڑ تو
     
  18. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    رندِ خراب حال کو واعظ نہ چھیڑ تو
    تجھ کو پرائی کیا پڑی اپنی نبیڑ تو

    یہ لیں‌میری طرف سے نیا مصرعہ

    اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے
     
  19. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    دل کے پھپھولے جل اٹھے سینے کے داغ سے
    اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے

    یہ لیں‌ایک اور

    ہمارے بھی ہیں مہرباں کیسے کیسے
     
  20. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    غم و غصہ و رنج و اندوہ و حرماں
    ہمارے بھی ہیں‌مہرباں کیسے کیسے

    یہ لیں‌ایک بالکل سادہ مصرعہ

    دل سے جو بات نکلتی ہے اثر رکھتی ہے
     
  21. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    پَر نہیں طاقتِ پرواز مگر رکھتی ہے

    یہ شخص درد کی دولت کو عام کرتا ہے
     
  22. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    فقیہ شہر نے تہمت لگائی ساغر پر
    یہ شخص درد کی دولت کو عام کرتا ہے

    یہ لیں

    جس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی
     
  23. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    اے طائرِ لاہوتی ، اُس رزق سے موت اچھی
    جِس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی

    کہ دانہ خاک میں‌ مِل کر گل و گلزار ہوتا ہے​
     
  24. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جبار بھائی لگتا ہے شعر آپ کو خود ہی مکمل کرنا پڑے گا۔
     
  25. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    مِٹا دے اپنی ہستی کو اگر کچھ مرتبہ چاہے
    کہ دانہ خاک میں‌مِل کر گُل و گلزار ہوتا ہے


    یہ لیں بہت آسان
    دو آرزو میں‌کٹ گئے دو انتظار میں
     
  26. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    عمر دراز مانگ کے لائے تھے چار دن
    دو آرزو میں کٹ گئے دو انتظار میں


    اک فرصت گناہ ملی وہ بھی چار دن​
     
  27. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    اک فرصت گناہ ملی وہ بھی چار دن
    دیکھے ہیں ہم نے حوصلے پروردگار کے


    سامان سو برس کا ہے پل کی خبر نہیں
     
  28. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    آگاہ اپنی موت سے کوئی بشر نہیں
    سامان سو برس کا ہے پل کی خبر نہیں

    نیند کیوں‌رات بھر نہیں‌آتی
     
  29. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    موت کا ایک معیّن ہے
    نیند کیوں رات بھر نہیں آتی

    ہمی سو گئے داستاں کہتے کہتے
     
  30. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    زمانہ بڑے شوق سے سن رہا تھا
    ہم ہی سو گئے داستاں کہتے کہتے

    روئیں گے ہم ہزار بار، کوئی ہمیں‌ستائے کیوں
     
    انیسه ظفر نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں