1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کاشفی کی پسندیدہ شاعری

Discussion in 'اردو شاعری' started by مبارز, Sep 10, 2008.

  1. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    Re: آنکھ میں‌ آنکھ ڈال کر بندہ بنا گیا کوئی

    خوب مبارز جی خوب
     
  2. مبارز
    Offline

    مبارز ممبر

    Joined:
    Aug 3, 2008
    Messages:
    8,835
    Likes Received:
    26
    Re: آنکھ میں‌ آنکھ ڈال کر بندہ بنا گیا کوئی

    واہ کاشفی، بہت خوبصورت فن پارے ڈھونڈ کے لاتے ہیں آپ۔ "اردو" کی خدمت کا صحیح حق ادا کر رہے ہیں۔ بہت شکریہ۔[/quote:3ozkz1gb]

    این آر بی صاحب۔۔۔بہت بہت شکریہ۔۔۔آپ نے میری اس لڑی میں اپنی تجلّی فرما کر مجھے شانِ رعنائی بخشی اس پر میں آپ کا بیحد ممنون ہوں۔۔۔ویسے بندہ اس قابل نہیں ہے کہ اردو کا حق صحیح معنوں میں ادا کر سکے۔۔۔۔اپنا بہت زیادہ دھیان رکھیں اور خوش رہیں۔۔۔۔ یہاں آتے جاتے رہیں۔۔۔۔ :dilphool:

    خوشی صاحبہ۔۔۔آپ کا بھی بہت بہت شکریہ۔۔۔جو آپ کو میری پسند کی شاعری پسند آئی۔۔۔ادھر بھی آتی جاتی رہا کریں۔۔ :dilphool:
     
  3. مبارز
    Offline

    مبارز ممبر

    Joined:
    Aug 3, 2008
    Messages:
    8,835
    Likes Received:
    26
    Re: آنکھ میں‌ آنکھ ڈال کر بندہ بنا گیا کوئی

    برداشت کی حدود سے بڑھنے نہ پائے ظلم
    یہ مہروالتفات کا رشتہ نہ ٹوٹ جائے

    اظہارِ اضطراب محبت میں جرم ہے
    یوں ضبط کر کہ بربط امید ٹوٹ جائے

    انکی نگاہِ لطف کا دل کو ہے انتظار
    وہ تیر پھینکدیں تو یہ آئینہ ٹوٹ جائے

    فطرت مجھے یہ ڈر ہے کہیں رہزنِ ہوس
    آکر نہ کاروانِ محبت کو لوٹ جائے


    (فطرت)
     
  4. مبارز
    Offline

    مبارز ممبر

    Joined:
    Aug 3, 2008
    Messages:
    8,835
    Likes Received:
    26
    Re: آنکھ میں‌ آنکھ ڈال کر بندہ بنا گیا کوئی

    درسِ خودداری
    (از حضرت آغا حشر کاشمیری)

    یقین اُن کی عنایت کا زینہار نہ کر
    بہشت بھی جو یہ بت دیں تو اعتبار نہ کر

    ہر ایک اشک تماشائے صد گلستان ہے
    امیدِ عیش کو شرمندہء بہار نہ کر

    وہ مرگ عشقِ کی لذت سے آشنا ہی نہیں
    دعائے خضر پہ آمین بار بار نہ کر

    ترانہ جنگ کا شور شکست دل کو سمجھ
    کبھی اطاعتِ تقدیرِ روزگار نہ کر

    جہاں میں کشمکش جہد کا ہے نام حیات
    یقین مسئلہ جبرو اختیار نہ کر

    متاعِ عیش فتوحات سعی کا ہے صلہ
    سپاس سنجیء ایّام روزگار نہ کر
     
  5. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    Re: آنکھ میں‌ آنکھ ڈال کر بندہ بنا گیا کوئی

    :a180: :a180:
     
  6. مبارز
    Offline

    مبارز ممبر

    Joined:
    Aug 3, 2008
    Messages:
    8,835
    Likes Received:
    26
    Re: آنکھ میں‌ آنکھ ڈال کر بندہ بنا گیا کوئی

    شکریہ محترمہ۔۔خوش رہیں۔۔۔ :dilphool:
     
  7. مبارز
    Offline

    مبارز ممبر

    Joined:
    Aug 3, 2008
    Messages:
    8,835
    Likes Received:
    26
    Re: آنکھ میں‌ آنکھ ڈال کر بندہ بنا گیا کوئی

    مقسوم دل کروں خلش نیشتر کو میں
    اب کے تری نظر سے لڑادوں نظر کو میں

    میرا مذاق عشق زمانے پہ کھل گیا
    اب کیا کہوں چھپا نہ سکا چشم تر کو میں

    خاموشیء جمود میں پھونکونگا صورِ حشر
    تیری خبر سنا کے دلِ بے خبر کو میں

    یا آرزو نے عمرِ محبت سنوار دی
    یا دستِ آرزو سے گیا عمر بھر کو میں

    کتنی گداز بخش ہے صبحِ تجلیات
    پاتا ہوں ہر نفس میں نسیمِ سحر کو میں

    گر یہ نشاطِ چشم ہے اے بیخودی مگر
    کس دھوپ میں سکھاؤنگا دامانِ تر کو میں

    ساغر یہ ہے شباب میں معیار مے کشی
    آنکھوں سے کھینچتا ہوں شرابِ نظر کو میں
     
  8. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    Re: آنکھ میں‌ آنکھ ڈال کر بندہ بنا گیا کوئی

    :a180: :a165: :a165:
     
  9. این آر بی
    Offline

    این آر بی ممبر

    Joined:
    Jan 13, 2008
    Messages:
    1,495
    Likes Received:
    108
    Re: آنکھ میں‌ آنکھ ڈال کر بندہ بنا گیا کوئی

    بہت خوب۔
     
  10. مبارز
    Offline

    مبارز ممبر

    Joined:
    Aug 3, 2008
    Messages:
    8,835
    Likes Received:
    26
    Re: آنکھ میں‌ آنکھ ڈال کر بندہ بنا گیا کوئی

    شکریہ خوشی صاحبہ :dilphool:

    شکریہ این آر بی صاحب :dilphool:
     
  11. مبارز
    Offline

    مبارز ممبر

    Joined:
    Aug 3, 2008
    Messages:
    8,835
    Likes Received:
    26
    Re: آنکھ میں‌ آنکھ ڈال کر بندہ بنا گیا کوئی

    رکھ یاد کہ اک روز تجھے مرنا ہے
    اسباب یہاں کا یہیں سب دہرنا ہے

    کر کوچ کا سامان اے مسافر کہ تجھے
    اس منزلِ فانی سے سفر کرنا ہے


    (بدرالدین صاحب بدر ۔۔۔بمبئی)
     
  12. مبارز
    Offline

    مبارز ممبر

    Joined:
    Aug 3, 2008
    Messages:
    8,835
    Likes Received:
    26
    Re: آنکھ میں‌ آنکھ ڈال کر بندہ بنا گیا کوئی

    مجرم ہے کوئی اور کوئی فریادی ہے
    بربادی کہیں اور کہیں آبادی ہے

    اے بدر یہ دنیا کی دورنگی دیکھو
    ماتم ہے کہیں اور کہیں شادی ہے


    (بدرالدین صاحب بدر ۔۔۔بمبئی)
     
  13. مبارز
    Offline

    مبارز ممبر

    Joined:
    Aug 3, 2008
    Messages:
    8,835
    Likes Received:
    26
    Re: آنکھ میں‌ آنکھ ڈال کر بندہ بنا گیا کوئی

    ایک دن جانا ہے سب کے لئے زیرِ تربت
    چھوڑ کر اپنے عزیز اور یہ مال و دولت

    اس لئے ایک نظر جانبِ گورستان کر
    یہ وہ جا ہے جسے کہتے ہیں مقامِ عبرت


    (بدرالدین صاحب بدر ۔۔۔بمبئی)
     
  14. مبارز
    Offline

    مبارز ممبر

    Joined:
    Aug 3, 2008
    Messages:
    8,835
    Likes Received:
    26
    Re: آنکھ میں‌ آنکھ ڈال کر بندہ بنا گیا کوئی

    دکھا کے نامہء اعمال پوچھتا ہے مجھے
    وہ کارساز کہ تیرے یہ کام ہیں کہ نہیں

    بچھائے آنکھیں خموشی جان کہے ہے مری
    ترے کریم و رحیم ہی نام ہیں کہ نہیں


    (عکس)
     
  15. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    Re: آنکھ میں‌ آنکھ ڈال کر بندہ بنا گیا کوئی

    خوب مبارز جی
     
  16. مبارز
    Offline

    مبارز ممبر

    Joined:
    Aug 3, 2008
    Messages:
    8,835
    Likes Received:
    26
    Re: آنکھ میں‌ آنکھ ڈال کر بندہ بنا گیا کوئی

    شکریہ خوشی :dilphool:
     
  17. مبارز
    Offline

    مبارز ممبر

    Joined:
    Aug 3, 2008
    Messages:
    8,835
    Likes Received:
    26
    Re: آنکھ میں‌ آنکھ ڈال کر بندہ بنا گیا کوئی

    جی چاہے کہ دنیا کی ہر اِک فکر بھلا کر
    کچھ شعر سناؤں میں تجھے پاس بٹھا کر

    جانے کہاں کس موڑ پہ ہو جائے ملاقات
    اِس آس میں‌ پھرتا ہوں ترے شہر میں آکر

    خوشیاں تجھے مل جاتیں تو افسوس نہ ہوتا
    آخر تجھے کیا مل گیا دل میرا دکھا کر

    یہ کیا کہ سدا اپنے ہی مطلب کی دعائیں
    اوروں کے بھی حق میں کبھی اے دوست دعا کر

    پھر دیکھ کہ ملتی ہے تجھے کتنی مسرت
    ہے شرط کہ اخلاص و محبت سے ملا کر

    چہرے سے ترے چپکی ہوئی ہیں مری آنکھیں
    تو بھی تو مری سمت کبھی دیکھ لیا کر

    غیبت سے نہ بھر جائے کہیں نامہء اعمال
    جو کچھ تمہیں کہنا ہے کہو سامنے آکر

    بخشنا ہے جو اُس نے دلِ خوش فہم کو راغب
    رکھا ہے ہر اک زخم کو سینے سے لگا کر


    (افتخار راغب - دوحہ، قطر)
     
  18. بھوت
    Offline

    بھوت ممبر

    Joined:
    Aug 31, 2008
    Messages:
    265
    Likes Received:
    0
    Re: آنکھ میں‌ آنکھ ڈال کر بندہ بنا گیا کوئی

    شاباش اب ٹھیک ھے آپ واقعی دل جیت لیتے ھے
     
  19. ساگراج
    Offline

    ساگراج ممبر

    Joined:
    Jan 31, 2008
    Messages:
    11,702
    Likes Received:
    24
    Re: آنکھ میں‌ آنکھ ڈال کر بندہ بنا گیا کوئی

    بہت خوبصورت شئیرنگ ہے کاشفی بھیا
    :dilphool:
     
  20. مبارز
    Offline

    مبارز ممبر

    Joined:
    Aug 3, 2008
    Messages:
    8,835
    Likes Received:
    26
    Re: آنکھ میں‌ آنکھ ڈال کر بندہ بنا گیا کوئی

    بھوت صاحب شکریہ ۔۔۔خوش رہیں۔۔۔ :dilphool:
    ساگراج بھائی شکریہ۔۔۔۔خوش رہیں۔۔۔ :dilphool:
     
  21. مبارز
    Offline

    مبارز ممبر

    Joined:
    Aug 3, 2008
    Messages:
    8,835
    Likes Received:
    26
    Re: آنکھ میں‌ آنکھ ڈال کر بندہ بنا گیا کوئی

    آخری سجدہ

    مِری زندگی ترے ساتھ تھی، مِری زندگی ترے ہات تھی
    مری روح میں ترا نور تھا مِرے ہونٹ پر تری بات تھی

    مرے قلب میں ترا عکس تھا، مری سانس میں تری باس تھی
    ترے بس میں میرا شباب تھا، مری آس بھی ترے پاس تھی

    ترے گیت گاتی تھی جب بھی میں مجھے چھیڑتی تھیں سہلیاں
    مگر اُن پہ کھُل نہ سکیں کبھی مری زندگی کی پہلیاں

    میں ترے جمال میں محو تھی میں ترے خیال میں مست تھی
    مجھے کیا سمجھتیں وہ لڑکیاں کہ میں اپنے حال میں‌ مست تھی

    تری شان میں‌ مری شان تھی ترا دبدبہ مرا ناز تھا
    تری دلبری مری جان تھی تری عاشقی مرا راز تھا

    مگر اب شباب گذر گیا تو ترا نیاز بھی مر گیا
    مرے رُخ پہ جھُریاں دیکھ کر تو پلٹ کے جانے کدھر گیا

    میں تری تلاش کروں مگر، مرا پستیوں میں مقام ہے
    تو امیر ہے تو بلند ہے تو فلک پہ محوِ خرام ہے

    اگر ایک پل کے لئے کبھی تو بلندیوں سے اُتر سکے
    مِرے اُجڑے پجڑے دیار سے اگر ایک بار گذر سکے

    تو مرے خلوص کا واسطہ، مری آرزو، مری آس، آ
    مری بات سُن، مری بات سُن، مرے پاس آ، مرے پاس آ

    نہ طلب کروں گی کرم ترا کوئی دوش بھی نہ دھروں گی میں
    ترے پائے ناز پہ سر رگڑ کے بس ایک سجدہ کروں گی میں


    (احمد ندیم قاسمی)
     
  22. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    Re: آنکھ میں‌ آنکھ ڈال کر بندہ بنا گیا کوئی

    بہت اچھے مبارز جی :flor: :flor: :flor:
     
  23. مبارز
    Offline

    مبارز ممبر

    Joined:
    Aug 3, 2008
    Messages:
    8,835
    Likes Received:
    26
    Re: آنکھ میں‌ آنکھ ڈال کر بندہ بنا گیا کوئی

    شکریہ خوشی جی۔ :dilphool:
     
  24. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    Re: آنکھ میں‌ آنکھ ڈال کر بندہ بنا گیا کوئی

    یہ اتنا بڑا کیسے لکھتے ھیں‌استاد جی
     
  25. مبارز
    Offline

    مبارز ممبر

    Joined:
    Aug 3, 2008
    Messages:
    8,835
    Likes Received:
    26
    Re: آنکھ میں‌ آنکھ ڈال کر بندہ بنا گیا کوئی

    محترمہ آپ مجھے استاد بنا رہی ہیں۔۔ایسا نہیں کریں۔۔۔کلاس فیلو ہی ٹھیک رہونگا۔۔۔۔ہم جماعت ہونے کی وجہ سے آپ کو بتا رہا ہوں۔۔۔

    کچھ لکھیں۔۔۔۔مثال کے طور پر۔۔۔۔ہماری اردو پیاری اردو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پھر اس کو ماؤس کرسر کے ذریعے ہائلائٹ کر لیں۔۔۔۔۔اور کلر سلیکٹ کر لیں۔۔۔

    پھر دوبارہ ہائلائٹ کریں اور فونٹ سائز پر جاکر اس کا فونٹ سائز سلیکٹ کر لیں
    بڑا۔۔۔

    پھر ہائلائٹ کریں رسم الخط میں جا کر اس کا رسم الخظ اسٹائل تبدیل کر لیں۔۔۔

    پھر نمائش میں جاکر اس کو چیک کرلیں۔۔۔۔امید ہے اب کی بار ہو جائے گا یہ سب کچھ۔۔اگر نہیں تو آپ کو دوبارہ سے بتادونگا۔۔۔ :dilphool:
     
  26. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    Re: آنکھ میں‌ آنکھ ڈال کر بندہ بنا گیا کوئی

    [color=#4040BF]شکریہ[/color]

    یہ ھوا ھے
     
  27. مبارز
    Offline

    مبارز ممبر

    Joined:
    Aug 3, 2008
    Messages:
    8,835
    Likes Received:
    26
    Re: آنکھ میں‌ آنکھ ڈال کر بندہ بنا گیا کوئی

    میں آپ کو ڈیٹیل میں بتا دونگا مجھے تھوڑا سا وقت دیں۔۔۔۔۔ :dilphool:
     
  28. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    Re: آنکھ میں‌ آنکھ ڈال کر بندہ بنا گیا کوئی

    [شکریہ[
     
  29. مبارز
    Offline

    مبارز ممبر

    Joined:
    Aug 3, 2008
    Messages:
    8,835
    Likes Received:
    26
    Re: آنکھ میں‌ آنکھ ڈال کر بندہ بنا گیا کوئی

    خوشی آپ کا بھی شکریہ۔۔۔ناراض مت ہوجائیے گا۔۔۔۔دراصل میں آج کل ہڑتال پر ہوں۔۔۔اور ابھی شٹر ڈاؤن ہڑتال کروانے کی کوشش میں لگا ہوا ہوں۔۔۔۔

    اس لڑی میں‌ بھی غیر معینہ مدت تک کے لئے ہڑتال اور حالتِ غم۔۔۔
    انتظامیہ ہمارے مطالبات مان لیں۔۔۔پلیز۔۔۔
    :dilphool:
     
  30. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    Re: آنکھ میں‌ آنکھ ڈال کر بندہ بنا گیا کوئی

    اوکے جی جیسے آپ کی مرضی :khudahafiz: :khudahafiz:
     

Share This Page