1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

لفظِ “بات“ پر شعر کہیں

'اشعار اور گانوں کے کھیل' میں موضوعات آغاز کردہ از عبدالجبار, ‏17 نومبر 2006۔

  1. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    یہاں ایک نیا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے۔ یہاں آپ ایسے اشعار دیں گے جس میں لفظِ بات استعمال ہو۔

    (لفظِ بات پر پہلے “گپ شپ“ میں ایک سلسلہ چل رہا ہے، لیکن یہاں اس کی زیادہ ضرورت ہے۔ :) )

    پہلا شعر حاضر ہے۔

    کل اُن کو بات بات پر سو سو دئیے جواب
    مجھے آپ اپنی ذات سے ایسا گماں نہ تھا​
     
  2. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    ہر ایک بات پہ کہتے ہو تم کے تو کیا ہے
    تمہی کہو کہ یہ اندازِ گفتگو کیا ہے
     
  3. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    مِری وہ باتیں تُو جن پہ بے اختیار ہنستا تھا کِھلکھلا کے
    بچھڑنے والے، مِری وہ باتیں، کبھی رُلائیں تو لوٹ آنا​
     
  4. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    وہ بات سارے فسانے میں‌جس کا ذکر نہ تھا
    وہ بات ان کو بہت ناگوار گزری ہے
     
  5. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    آپ کی بات کا تو کیا کہنا
    ہاں! مِری بات کوئی بات نہیں

    یاد کرتے تو ایک بات بھی تھی
    بھول جانا تو کوئی بات نہیں

    خامشی میں ہزار باتیں ہیں
    بات ہے اور کوئی بات نہیں

    دل ملائے تو کوئی بات بنے
    آنکھ مِلنا تو کوئی بات نہیں

    بن گئی میری جان پر لیکن
    آپ کہتے ہیں، کوئی بات نہیں​
     
  6. شامی
    آف لائن

    شامی ممبر

    شمولیت:
    ‏25 اگست 2006
    پیغامات:
    562
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    پہلے آتی تھی حال دل پہ ہنسی
    اب کسی بات پہ نہیں آتی
     
  7. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    کوئی ایسی بات اگر ہوئی جو تمہارے جی کو بُری لگی
    تو بیاں سے پہلے ہی بھولنا ، تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو​
     
  8. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    وہ آنکھوں آنکھوں میں‌کرتے ہیں‌اس طرح باتیں
    کہ کانوں کان کسی کو خبر نہیں‌ہوتی
     
  9. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    ملے گا آپ کی ہر بات کا جواب یہیں
    مگر اُٹھائیے پہلے قسم نہ جانے کی​
     
  10. لاحاصل
    آف لائن

    لاحاصل ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2006
    پیغامات:
    2,943
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    بیگانہ وار پاس سے گزرے ہیں جو ابھی
    کرتے تھے جاں نثار ابھی کل کی بات ہے
     
  11. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    وہ دل کا حال سُنتے رہے پہلے اور پھر
    ہنس کر کہا یہ گُزرے زمانے کی بات ہے​
     
  12. نادیہ خان
    آف لائن

    نادیہ خان ممبر

    شمولیت:
    ‏26 جون 2006
    پیغامات:
    827
    موصول پسندیدگیاں:
    9
    باتوں باتوں میں لے اڑا کوئی
    دل کا ملتا نہیں پتا کوئی​
     
  13. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    تیری باتیں ہی سُنانے آئے
    دوست بھی دل ہی دُکھانے آئے
    پھول کِھلتے ہیں‌تو ہم سوچتے ہیں
    تیرے آنے کے زمانے آئے​
     
  14. لاحاصل
    آف لائن

    لاحاصل ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2006
    پیغامات:
    2,943
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    چاہت کی گہری شاموں کا جوبن تیرے نام
    باتوں کی خوشبو سانسوں کا جوبن تیرے نام
     
  15. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    غم نہ کر میری خستہ حالی کا
    عشق ہے، اور کوئی بات نہیں

    بن گئی میری جان پر لیکن
    آپ کہتے ہیں‌کوئی بات نہیں​
     
  16. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جس محفل میں بات ہو انکی وہ محفل ہی اپنی ہے
    جو بھی ان کی بات سنائے پیارا لگتا ہے​
     
  17. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    ناکامئِ وفا پہ اُڑاتے تو تم ہنسی
    اے دوستو! یہ رونے رُلانے کی بات ہے​
     
  18. نادیہ خان
    آف لائن

    نادیہ خان ممبر

    شمولیت:
    ‏26 جون 2006
    پیغامات:
    827
    موصول پسندیدگیاں:
    9
    دل جلانے کی بات کرتے ہو تم ستانے کی بات کرتے ہو
    میرے حق میں یہ کیا تمہیں سوجھی آزمانے کی بات کرتے ہو​
     
  19. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    نہ ٹوٹ جائیں کہیں ضبط کے بندھن
    جو بات دل میں ہے وہی بات اپنی ہے​
     
  20. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    چند کلیاں نشاط کی چن کر
    مدتوں محو یاس رہتا ہوں
    تیرا ملنا خوشی کی بات سہی
    تجھ سے مل کر اداس رہتا ہوں​
     
  21. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    یہ بھی کیا بات ہوئی آئے ابھی چل بھی دیے
    برسوں کا توقف تو قضا نے بھی کیے رکھا ہے​
     
  22. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    وہ آنکھوں آنکھوں میں کرتے ہیں اس طرح باتیں
    کہ کانوں کان کسی کو خبر نہیں ہوتی​
     
  23. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ملے بھی ہم سے اور بات بھی کی
    مگر اب کے وہ بات نہیں تھی​
     
  24. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    ملے گا آپ کی ہر بات کا جواب یہیں
    مگر اُٹھائے پہلے قسم نہ جانے کی​
     
  25. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    تم نے دلائی تھی قسم نہ جانے کی
    قائم ہیں اپنی بات پہ ہم مگر تم ؟​
     
  26. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    تیری باتوں کے تھے ہزار جواب
    احتراماً ہی چُپ رہا کوئی​
     
  27. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    محبت بھی یہاں اب تو میری بدنام ہو گئی
    جبھی تو بات میری ہر زباں پہ عام ہو گئی​
     
  28. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    وہ ہر اک بات پر گردن ہلانا
    وہ کہتا کیا، پتا چلتا نہیں تھا​
     
  29. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    رخ سے کاکل ہٹا دیا تو نے
    سب کو پاگل بنا دیا تو نے
    میری باتوں پہ لوگ ہنستے ہیں
    کیا تماشا بنا دیا تو نے ؟؟​
     
  30. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    یاد تم کو مری کوئی بات ہو کہ نہ ہو
    ہم مگر تیری کوئی بات نہیں بھولے ہیں​
     
    محمد وقاص نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں