1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

آپکے پسندیدہ اشعار

Discussion in 'اردو شاعری' started by موٹروے پولیس, Jul 9, 2006.

  1. زہرہ
    Offline

    زہرہ ممبر

    Joined:
    Nov 17, 2006
    Messages:
    38
    Likes Received:
    0
    Re: ہماری پسند

    میں لفظ ڈھونڈ ڈھونڈ کے تھک گیا عدیم
    وہ پھول دے کے بات کا اظہار کر گیا
     
  2. زہرہ
    Offline

    زہرہ ممبر

    Joined:
    Nov 17, 2006
    Messages:
    38
    Likes Received:
    0
    Re: ہماری پسند

    یہ دعا ہے کوئ گلہ نہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ میرے ہمسفر میری زندگی ۔ ۔ !!
    وہ گلاب ہے جو کھلا نہیں
    میں یہ سوچتا ہوں خدا کرے
    تجھے زندگی میں وہ سکھ ملے
    جو مجھے کبھی بھی ملا نہیں !
     
  3. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: ہماری پسند

    زہرہ جی ۔بہت خوب
    بہت اچھا انتخاب ہے آپ کا
     
  4. ندیم علی
    Offline

    ندیم علی ممبر

    Joined:
    Nov 17, 2006
    Messages:
    88
    Likes Received:
    2
    تصور

    زندگی اُس کے تصور میں کٹی ناصر
    دوُر رہ کر بھی وہی کام آیا​
     
  5. عبدالجبار
    Offline

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 27, 2006
    Messages:
    8,595
    Likes Received:
    71
    Re: ہماری پسند

    غم بھی دئیے تو یوں کہ نہ واپس لئے کبھی
    اُن کے ہماری ذات پر احسان ہی رہے​
     
  6. ندیم علی
    Offline

    ندیم علی ممبر

    Joined:
    Nov 17, 2006
    Messages:
    88
    Likes Received:
    2
    یاد

    واہ! بہت اچھا شعر ہے، عبدالجباربھائی اتنا اچھا ذوق ہم نے بہت کم دیکھا ہے، ناصر کا ہی ایک اور شعر یاد آیا ہے، اس کا مضمون بھی پہلے شعر جیسا ہی ہے۔

    زندگی جس کے دم سے ہے ناصر
    یاد اسی کی عذاب جاں بھی ہے
     
  7. عبدالجبار
    Offline

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 27, 2006
    Messages:
    8,595
    Likes Received:
    71
    Re: ہماری پسند

    خوب! ندیم بھائی!

    ایسا کہاں بہار میں رنگنیوں کا جوش
    شامل کسی کا خونِ تمنّا ضرور ہے​
     
  8. ندیم علی
    Offline

    ندیم علی ممبر

    Joined:
    Nov 17, 2006
    Messages:
    88
    Likes Received:
    2
    زندگی

    سانسوں کے سلسلے کو نہ دو زندگی کا نام
    جینے کے باوجود کئی لوگ مر گئے​
     
  9. صدر پاکستان
    Offline

    صدر پاکستان ممبر

    Joined:
    Nov 4, 2006
    Messages:
    87
    Likes Received:
    0
    Re: ہماری پسند

    ڈھونڈتا رہا تجھے میں در بدر کی خاک چھان کر
    صد افسوس تو ملا تو کچھ کہہ نہ کسے ہم جان کر​
     
  10. سموکر
    Offline

    سموکر ممبر

    Joined:
    May 27, 2006
    Messages:
    859
    Likes Received:
    8
    Re: ہماری پسند

    خار ہی خار زمانے میں نظر آتے ہیں
    اپنے دامن کو برائی سے بچا کر چلئے
    روشنی ہو تو چمک اٹھتی ہے ہر راہِ سیاہ
    دو قدم چلئے ، مگر شمع جلا کر چلئے​
     
  11. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: ہماری پسند

    اجالے کر کے جیون میں جو تنہا چھوڑ جانا تھا
    اندھیروں میں رکھا ہوتا مگر تم ساتھ تو رہتے​
     
  12. نادیہ خان
    Offline

    نادیہ خان ممبر

    Joined:
    Jun 26, 2006
    Messages:
    827
    Likes Received:
    9
    Re: ہماری پسند

    میں اپنے ہاتھ سے دل کا گلہ دبا دوں گی
    میرے خلاف یہی سازشوں میں رہتا ہے​
     
  13. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: ہماری پسند

    نادیہ جی۔۔ یہاں دل کی بجائے زبان زیادہ ٹھیک نہیں رہے گی :wink:

    میری پسند کا ایک شعر حاضر ہے۔

    اس شہرِ بے چراغ میں جائے گی تو کہاں
    آ اے شبِ فراق تجھے گھر ہی لے چلیں​
     
  14. ندیم علی
    Offline

    ندیم علی ممبر

    Joined:
    Nov 17, 2006
    Messages:
    88
    Likes Received:
    2
    میرا حاصل کہاں ہے

    دو اشعار جو ہمیں بہت پسند ہیں آپ سب کی نظر ہیں

    وہ میرا رونقِ محفل کہاں ہے
    میری بجلی میرا حاصل کہاں ہے
    مقام اُس کا ہے دل کی خلوتوں میں
    خدا جانے مقام دل کہاں ہے​

    ذرا شاعر کا نام تو بتائیے؟
     
  15. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: ہماری پسند

    پڑی جو دھوپ تو میرے جسم سے سایہ نکلا
    ہائے اس کڑے وقت میں اپنا بھی پرایا نکلا​
     
  16. ندیم علی
    Offline

    ندیم علی ممبر

    Joined:
    Nov 17, 2006
    Messages:
    88
    Likes Received:
    2
    سایہ

    بہت خوب نعیم بھائی، ایسا ہی کچھ ذکر ممتاز راشد کے اس شعر میں ہے

    دھوپ میں کھو گیا وہ ہاتھ چھڑا کر راشد
    گھر سے جو ساتھ چلا تھا میرا سایہ بن کر​
     
  17. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: ہماری پسند

    بہت خوب۔

    کس پہ بھروسہ کریں ہم یہاں
    جہاں سایہ بھی ساتھ نہیں چلتا​
     
  18. صدر پاکستان
    Offline

    صدر پاکستان ممبر

    Joined:
    Nov 4, 2006
    Messages:
    87
    Likes Received:
    0
    Re: ہماری پسند



    محبت ہے لائق بھروسہ اے (پومی)
    جنوں میں حد سے گزر جانےکا نام
     
  19. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: ہماری پسند

    بہت اچھے صدر پومی صاحب
     
  20. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: ہماری پسند

    میری پسند کے کچھ اشعار آپ کی نذر

    اک خطا ہم ازرہِ سادہ دلی کرتے رہے
    ہر تبسم پر قیاسِ دوستی کرتے رہے

    ایسے لوگوں سے بھی ہم ملتے رہے دل کھول کر
    جو وفا کے نام پہ سوداگری کرتے رہے

    خود اندھیروں میں بسر کرتے رہے ہم زندگی
    دوسروں کے گھر میں لیکن روشنی کرتے رہے

    اپنے ہاتھوں آرزوؤں کا گلا گھونٹا کئے
    زندہ رہنے کے لیے ہم خود کشی کرتے رہے


    اس طرح اقبال گزری ہے ہماری زندگی
    زہرِ غم پیتے رہے اور شاعری کرتے رہے

    (پروفیسر اقبال عظیم)​
     
  21. ندیم علی
    Offline

    ندیم علی ممبر

    Joined:
    Nov 17, 2006
    Messages:
    88
    Likes Received:
    2
    اقبال عظیم

    نعیم بھائی اقبال عظمیم کا نعتیہ کلام بہت اچھا ہے، یہ غزل بھی اچھی ہے
     
  22. عبدالجبار
    Offline

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 27, 2006
    Messages:
    8,595
    Likes Received:
    71
    Re: ہماری پسند

    تُو خُدا ہے تو بہانوں پہ بہانہ کیسا ؟
    ضبط تیرا بھی تو ٹوٹا تھا نہ معراج کی رات​
     
  23. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: ہماری پسند

    میں تو خود ان کے در کا گدا ہوں اپنے آقا کو میں نذر کیا دوں
    اب تو آنکھوں میں بھی کچھ نہیں ورنہ قدموں میں آنکھیں بچھا دوں
    آنے والی ہے انکی سواری ۔ پھول گجروں کے انگ انگ سجادوں
    میرے گھر میں اندھیرا بہت ہے اپنی پلکوں پہ شمعیں جلا دوں

    (پروفیسر اقبال عظیم​
    )
     
  24. عبدالجبار
    Offline

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 27, 2006
    Messages:
    8,595
    Likes Received:
    71
    Re: ہماری پسند

    سبحان اللہ۔

    پوچھا جو اُن سے چاند نِکلتا ہے کِس طرح
    زُلفوں کو رُخ پہ ڈال کہ جھٹکا دیا کہ یوں​
     
  25. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: ہماری پسند

    عشق کی اک جست نے طے کر دیا قصہ تمام
    اس جہانِ رنگ و بو کو بے کراں سمجھا تھا میں​
     
  26. عبدالجبار
    Offline

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 27, 2006
    Messages:
    8,595
    Likes Received:
    71
    Re: ہماری پسند

    اِس بار جو ایندھن کے لئے کٹ کے گِرا ہے
    چِڑیوں کو بہت پیار تھا اِس بوڑھے شجر سے​
     
  27. زہرہ
    Offline

    زہرہ ممبر

    Joined:
    Nov 17, 2006
    Messages:
    38
    Likes Received:
    0
    Re: ہماری پسند

    اک تازہ حکایت ھے، سن لو تو عنایت ھے
    اک شخص کو دیکھا تھا، تاروں کی طرح ھم نے
    اک شخص کو چاھا تھا، پھولوں کی طرح ھم نے
    اک شخص کو سمجھا تھا، اپنوں کی طرح ھم نے
    وہ شخص قیامت تھا، کیا اُس کی کریں باتیں
    دن اس کے لیے پیدا، تھیں اس کے لیے راتیں
    کم ملتا تھا کسی سے، تھیں ھم سے ملاقاتیں
    رنگ اس کا شہابی تھا، زلفیں تھیں کہ چمکاریں
    آنکھیں تھیں کہ جادو تھا، پلکٰیں تھیں کہ تلواریں
    دشمن بھی جو دیکھے تو، سو جان سے دل ہارے
    پھر اک دن ھم سے وہ بولا،
    تاروں کی طرح ڈوبا، اپنوں کی طرح چھوٹا
    ہاں لگتا تمہی سا تھا، شوخی میں شرارت میں
    یکتا بھی تمہی سا تھا، دستورِ محبت میں
    ِپر تم کیوں چونکے
    کب ذکر تمہارا ھے
    کب تم سے تقاضا ھے
    کب تم سے شکایت ھے
    اک تازہ حکایت ھے، سن لو تو عنایت ھے۔ ۔ ۔ ۔
     
  28. عبدالجبار
    Offline

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 27, 2006
    Messages:
    8,595
    Likes Received:
    71
    Re: ہماری پسند

    بہت خوب! زہرہ جی!
    -------------------------------------------------

    تم نہ آئے مگر جو گئے
    ہائے ہم کیا سے کیا ہو گئے

    تم سے شکوہ نہ کوئی گِلہ ہے
    تم سے کب ہم کو یہ غم مِلا ہے
    ہائے نصیب اپنی ہی سو گئے
    ہائے ہم کیا سے کیا ہو گئے

    تم نے ہم سے کہی تھیں‌جو باتیں
    اُن کو دُہراتی ہیں غم کی راتیں
    تم سے مِلنے کے دن تو گئے
    ہائے ہم کیا سے کیا ہو گئے

    تم نہ آئے مگر جو گئے
    ہائے ہم کیا سے کیا ہو گئے
     
  29. ندیم علی
    Offline

    ندیم علی ممبر

    Joined:
    Nov 17, 2006
    Messages:
    88
    Likes Received:
    2
    سارے سپنے کہیں کھو گئے

    عبدالجبار بھائی جاوید اختر کی غزل ہے یہ

    سارے سپنے کہیں کھو گئے
    ہائے ہم کیا سے کیا ہو گئے

    دل سے تنہائی کا درد جیتا
    کیا کہیں ہم پہ کیا کیا نہ بیتا
    تم نہ آئے مگر جو گئے
    ہائے ہم کیا سے کیا ہو گئے

    تم نے ہم سے کہیں تھی جو باتیں
    ان کو دوہراتی ہیں غم کی راتیں
    تم سے ملنے کے دن تو گئے
    ہائے ہم کیا سے کیا ہوگئے

    کوئی شکوہ نہ کوئی گلہ ہے
    تم سے کب ہم کو یہ غم ملا ہے
    ہاں نصیب اپنے ہی سو گئے
    ہائے ہم کیا سے کیا ہو گئے​
     
  30. عبدالجبار
    Offline

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 27, 2006
    Messages:
    8,595
    Likes Received:
    71
    Re: ہماری پسند

    بہت شکریہ! ندیم بھائی! دراصل مجھے یہ غزل کسی نے فون پر سُنائی تھی جو میرے فون میں ریکارڈ ہے۔ بس میں نے وہاں سے سُنی اور لکھ دی۔
     

Share This Page