1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

آپکے پسندیدہ اشعار

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از موٹروے پولیس, ‏9 جولائی 2006۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    غزل

    بے خود کۓ دیتے ہیں انداز حجابانہ
    آ دل میں تجھے رکھ لوں ، اے جلوۂ جانانہ


    جس جا نظر آتے ہو، سجدے وہیں کرتا ہوں
    سجدوں سے مجھے مطلب، کعبہ ہو یا بت خانہ


    میں ہوش و ہواس اپنے اس بات پہ کھو بیٹھا
    تم نے جو کہا ۔’دیکھو۔ آیا مرا دیوانہ‘


    دنیا کی نگاہوں میں ’اپنا ‘ تو کہا تم نے
    محشر میں بھی کہہ دینا ’آیا مرا مستانہ


    کیوں آنکھ لڑائ تھی ، کیوں بات بڑھائ تھی
    اب رخ کو چھپاتے ہو ، کر کے مجھے دیوانہ


    بیدم مری قسمت میں سجدے ہیں اسی در کے
    چھوٹا ہے نہ چھوٹے گا سنگ در جانانہ
    ( بیدم وارثی)
     
    ملک بلال، سین، احتشام محمود صدیقی اور 2 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. احتشام محمود صدیقی
    آف لائن

    احتشام محمود صدیقی مشیر

    شمولیت:
    ‏1 اپریل 2011
    پیغامات:
    4,538
    موصول پسندیدگیاں:
    2,739
    ملک کا جھنڈا:
    مولانا اسماعیل میرٹھی ۔
    وہ عیش کے مملوک تھے نے بندہ راحت
    گلگشت چمن زار تھی گویا انہیں عزت
    برداشت جفا کرتے تھے سہتے تھے صعوبت
    اوروں کے بھروسے پہ نہ کرتے تھے معیشت
    دنیا کے کسی کام میں ہیٹی نہ تھی عزت
    بے غیرتی زنہار نہ تھی ان کی جبلت
    ہمت میں تھے شاہین تو جرأت میں تھے شہباز
    عزت کی بلندی پہ کیا کرتے تھے پرواز​
     
    آصف احمد بھٹی اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. سین
    آف لائن

    سین ممبر

    شمولیت:
    ‏22 جولائی 2011
    پیغامات:
    5,529
    موصول پسندیدگیاں:
    5,790
    ملک کا جھنڈا:

    زبردست ۔۔۔۔۔۔۔ ابھی سنتی ہوں
     
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. سین
    آف لائن

    سین ممبر

    شمولیت:
    ‏22 جولائی 2011
    پیغامات:
    5,529
    موصول پسندیدگیاں:
    5,790
    ملک کا جھنڈا:
    غضب ہے ۔۔۔۔ہمیشہ سننے کا لطف آتا ہے
     
    آصف احمد بھٹی اور ملک بلال .نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. احتشام محمود صدیقی
    آف لائن

    احتشام محمود صدیقی مشیر

    شمولیت:
    ‏1 اپریل 2011
    پیغامات:
    4,538
    موصول پسندیدگیاں:
    2,739
    ملک کا جھنڈا:
    ایک وعدہ ہے کسی کا جو وفا ہوتا نہیں
    ورنہ ان تاروں بھری راتوں میں کیا ہوتا نہیں
    جی میں آتا ہے الٹ دیں انکے چہرے سے نقاب
    حوصلہ کرتے ہیں لیکن حوصلہ ہوتا نہیں
    شمع جس کی آبرو پر جان دے دے جھوم کر
    وہ پتنگا جل تو جاتا ہے فنا ہوتا نہیں
    اب تو مدت سے رہ و رسمِ نظارہ بند ہے
    اب تو ان کا طُور پر بھی سامنا ہوتا نہیں
    ہر شناور کو نہیں ملتا تلاطم سے خراج
    ہر سفینے کا محافظ ناخدا ہوتا نہیں
    ہر بھکاری پا نہیں سکتا مقامِ خواجگی
    ہر کس و ناکس کو تیرا غم عطا ہوتا نہیں
    ہائے یہ بیگانگی اپنی نہیں مجھ کو خبر
    ہائے یہ عالم کہ تُو دل سے جُدا ہوتا نہیں
    بارہا دیکھا ہے ساغرؔ رہگذارِ عشق میں
    کارواں کے ساتھ اکثر رہنما ہوتا نہیں
     
    Sharif، آصف احمد بھٹی، نوائے ملت اور 2 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. احتشام محمود صدیقی
    آف لائن

    احتشام محمود صدیقی مشیر

    شمولیت:
    ‏1 اپریل 2011
    پیغامات:
    4,538
    موصول پسندیدگیاں:
    2,739
    ملک کا جھنڈا:
    جمال یار میں رنگوں کا امتزاج تو دیکھ
    سفید جھوٹ ہیں ظالم کے سرخ ہونٹوں پر
     
  7. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    واہ واہ
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    رندانِ بے ریا کی ہے صحبت کسے نصیب
    زاہد بھی ہم میں بیٹھ کے انسان ہو گئے
    @نعیم ، @سین
     
  9. جان شاہ
    آف لائن

    جان شاہ ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اگست 2012
    پیغامات:
    729
    موصول پسندیدگیاں:
    215
    ملک کا جھنڈا:
    کیا ایسے کم سُخن سے کوئی گُفتگو کرے
    جو مُستقل سکوت سے دِل کو لہو کرے
     
    آصف احمد بھٹی اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. احتشام محمود صدیقی
    آف لائن

    احتشام محمود صدیقی مشیر

    شمولیت:
    ‏1 اپریل 2011
    پیغامات:
    4,538
    موصول پسندیدگیاں:
    2,739
    ملک کا جھنڈا:
    پھر طبیعت رنگ لائی دیکھئے
    پھر وہی دل میں سمائی دیکھئے

    آپ نے تیوری چڑھائی دیکھئے
    پھر کسی کی موت آئی دیکھئے

    سرخ رُو شمشیرِ قاتل کیوں نہ ہو
    خون میں میرے نہائی دیکھئے

    اس بتِ کافر کی صورت دیکھ کر
    جان لاکھوں نے گنوائی دیکھئے

    عرش تک پہنچی نہ پہنچی یار تک
    آہ کی یہ نارسائی دیکھئے

    دیکھتے ہیں آئینے میں حسن کو
    ان بتوں کی خودنمائی دیکھئے

    تم نہ آئے اس کا کیا شکوہ کروں
    موت فرقت میں نہ آئی دیکھئے

    جوشِ وحشت میں مرے صیاد نے
    بیڑی منت کی پنہائی دیکھیے

    کھویا سونا سیم تن کے عشق میں
    پڑ گئی کیسی کھٹائی دیکھیے

    ہاتھ میں ساغر بغل میں دختِ رز
    شیخ جی کی پارسائی دیکھیے

    لوٹ کر کعبے سے دیکھیں گے ضرور
    بت کریں کب تک خدائی دیکھئے

    کس پہ اب تک آہ ہم مرتے رہے
    عمر غفلت میں گنوائی دیکھئے

    خونِ عاشق کی چلی آتی ہے بو
    یار کے دستِ حنائی دیکھیے

    نکلے مے خانے سے منہ پھیرے ہوئے
    شیخ صاحب کی رکھائی دیکھئے

    گوہرِ دنداں کے شوقِ دید میں
    آبرو ہم نے گنوائی دیکھئے

    طالبِ دیدار کو حیراں کیا
    آئینہ رو کی صفائی دیکھیے

    دل میں میرے غم کی شاہِ حسن نے
    اک نئی بستی بنائی دیکھیے

    سب کو فکرِ تازہ وصفِ زلف میں
    مشک و عنبر سے بسائی دیکھئے

    سر کیے لاکھوں قلم اک آن میں
    تیغِ ابرو کی صفائی دیکھیے

    یادِ گیسو میں پریشانی رہی
    نیند کل شب کو نہ آئی دیکھئے

    شانِ یزداں ہے کہ بیدم بت کریں
    کعبۂ دل میں خدائی دیکھئے

    (بیدم شاہ وارثی)​
     
    آصف احمد بھٹی، ملک بلال اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. حنظلہ رضا
    آف لائن

    حنظلہ رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مئی 2014
    پیغامات:
    14
    موصول پسندیدگیاں:
    13
    ملک کا جھنڈا:
    اب میرا عشق دھمالوں سے کہیں آگے ہے
    اب ضروری ہے کہ میں وجد میں لوں تجھکو
    تو نہیں مانتا مٹی کا ـــــــــــــــ دھواں ہوجانا ؟؟
    تو ابھی رقص کروں ؟؟ ہوکے دکھاؤں تجھکو ؟؟
     
    آصف احمد بھٹی، ملک بلال اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    دل کے غم نے دردِ جہاں سے مل کے بڑا بے چین کیا
    پہلے پلکیں پُرنم تھیں، اب عارض بھی نمناک ہوئے

    ظہیر کاشمیری
     
  13. جان شاہ
    آف لائن

    جان شاہ ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اگست 2012
    پیغامات:
    729
    موصول پسندیدگیاں:
    215
    ملک کا جھنڈا:
    ہاں اسکےنام میں نے کوئ خط نہیں لکھا
    کیا ا’س کو یہ لکھوں، کہ لہو تھوکتا ہوں میں

    جون ایلیا
     
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. جان شاہ
    آف لائن

    جان شاہ ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اگست 2012
    پیغامات:
    729
    موصول پسندیدگیاں:
    215
    ملک کا جھنڈا:
    ویسے بھی کون منتظر تھا
    کیا ہوا جو رات گھر نہ آے تم
     
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    اور کیا چاہتی ہے اے گردشِ ایام ، کہ ہم
    اپنا گھر بھول گئے ، ان کی گلی بھول گئے
     
    پاکستانی55 اور جان شاہ .نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. احتشام محمود صدیقی
    آف لائن

    احتشام محمود صدیقی مشیر

    شمولیت:
    ‏1 اپریل 2011
    پیغامات:
    4,538
    موصول پسندیدگیاں:
    2,739
    ملک کا جھنڈا:
    اقبال عظیم۔۔۔۔

    یہ مری اَنا کی شکست ہے، نہ دوا کرو نہ دعا کرو
    جو کرو تو بس یہ کرم کرو مجھے میرے حال پہ چھوڑ دو
    وہ جو ایک ترکشِ وقت ہے ابھی اُس میں تیر بہت سے ہیں
    کوئی تیر تم کو نہ آ لگے میرے زخمِ دل پہ نہ یوں ہنسو
    نہ میں کوہ کن ہوں، نہ قیس ہوں، مجھے اپنی جان عزیز ہے
    مجھے ترکِ عشق قبول ہے، جو تمھیں یقینِ وفا نہ ہو
    جو تمھارے دل میں شکوک ہیں تو یہ عہد نامے فضول ہیں
    جو مرے خطوط ہیں پھاڑ دو، یہ تمھارے خط ہیں سمیٹ لو
    جو کسی کو کوئی ستائے گا تو گلہ بھی ہونٹوں تک آئے گا
    یہ تو اک اصول کی بات ہے، جو خفا ہے مجھ سے کوئی تو ہو
    مجھے اب صدائوں سے کام ہے، مجھے خال و خد کی خبر نہیں
    تو پھر اس فریب سے فائدہ یہ نقاب اب تو اُتار دو
    مجھے اپنے فقر پہ ناز ہے، مجھے اس کرم کی طلب نہیں
    میں گدا نہیں ہوں فقیر ہوں، یہ کرم گدائوں میں بانٹ دو
    یہ فقط تمھارے سوال کا مرا مختصر سا جواب ہے
    یہ گلہ نہیں ہے، خلوص ہے، مری گفتگو کا اثر نہ لو
    یہ ادھورے چاند کی چاندنی بھی اندھیری رات میں کم نہیں
    کہیں یہ بھی ساتھ نہ چھوڑ دے، ابھی روشنی ہے چلے چلو
    0000
     
    پاکستانی55 اور ملک بلال .نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. جان شاہ
    آف لائن

    جان شاہ ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اگست 2012
    پیغامات:
    729
    موصول پسندیدگیاں:
    215
    ملک کا جھنڈا:
    عذاب دید میں آنکھیں لہو لہو کر کے
    میں شرمسار ہوا تیری جستجو کر کے
     
  18. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    یہ شعر کس کا ہے؟ @جان شاہ
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  19. جان شاہ
    آف لائن

    جان شاہ ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اگست 2012
    پیغامات:
    729
    موصول پسندیدگیاں:
    215
    ملک کا جھنڈا:
    محسن نقوی صاحب
     
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  20. جان شاہ
    آف لائن

    جان شاہ ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اگست 2012
    پیغامات:
    729
    موصول پسندیدگیاں:
    215
    ملک کا جھنڈا:
    کوئی تو حبس ہوا سے یہ پوچھتا محسن
    ملا ہے کیا اسے کلیوں کو بے نمو کر کے
     
  21. جان شاہ
    آف لائن

    جان شاہ ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اگست 2012
    پیغامات:
    729
    موصول پسندیدگیاں:
    215
    ملک کا جھنڈا:
    چہرے کو دشت ، آنکھ کو دریا کرے کوئی
    وہ سامنے نہ آے تو پھر کیا کرے کوئی ؟
     
    خرم مراد اور ملک بلال .نے اسے پسند کیا ہے۔
  22. ابو یزید
    آف لائن

    ابو یزید مبتدی

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2014
    پیغامات:
    9
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    کیا حال پوچھتے ہو میرے عہد شباب کا
    آئینے بیچتا رہا اندھوں کے شھر میں
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  23. ابو یزید
    آف لائن

    ابو یزید مبتدی

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2014
    پیغامات:
    9
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    مزا تو جب ہے آنکھوں سے پیو کیفی
    ساغر سے جو پیتا ہے وہ رند بہکتا ہے
     
  24. احتشام محمود صدیقی
    آف لائن

    احتشام محمود صدیقی مشیر

    شمولیت:
    ‏1 اپریل 2011
    پیغامات:
    4,538
    موصول پسندیدگیاں:
    2,739
    ملک کا جھنڈا:
    ہوش و حواس و تاب و تواں داغؔ جا چکے
    اب ہم بھی جانے والے ہیں سامان تو گیا
    داغؔ دہلوی
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  25. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    تیرے جانے سے گماں برہمیِ دہر کا تھا
    تو گیا اور بپا دہر میں محشر نہ ہوا
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  26. خرم مراد
    آف لائن

    خرم مراد ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2015
    پیغامات:
    18
    موصول پسندیدگیاں:
    18
    ملک کا جھنڈا:
    محسن برہنہ سر چلی آئی ہے شامِ غم
    غربت نہ دیکھ اس پہ ستاروں کی شال کر
     
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  27. خرم مراد
    آف لائن

    خرم مراد ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2015
    پیغامات:
    18
    موصول پسندیدگیاں:
    18
    ملک کا جھنڈا:
    مدّتوں بعد ..... چلا اُن پہ ہمارا جادو
    مدّتوں بعد ...... ہمیں بات بنانی آئی

    مدّتوں بعد ... پشیماں ہوا دریا ہم سے
    مدّتوں بعد ...ہمیں پیاس چُھپانی آئی
     
  28. خرم مراد
    آف لائن

    خرم مراد ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2015
    پیغامات:
    18
    موصول پسندیدگیاں:
    18
    ملک کا جھنڈا:
    اب کرو گے بھی کیا وفا کر کے
    جا چکا وہ تو فیصلہ کر کے

    کچھ نہیں ہے تو تجربہ ہی سہی
    دیکھ ہی لے کبھی وفا کر کے

    اتنی جلدی قبولیت ہو گی
    ابھی بیٹھا تھا میں دُعا کر کے

    کتنے مومن نما لُٹیرے ہیں
    لُوٹتے ہیں خدا خدا کر کے

    حکم کر کے کہ التجا کر کے
    تجھے چھوڑوں گا با وفا کر کے

    کاسۂ دل میں دل تو لے جاؤ
    جا رہے ہو کہاں صدا کر کے

    لڑکھڑاتے ہیں کیوں قدم اتنے
    آ رہے ہو عدیم کیا کر کے
     
  29. سيد خادم سبحان ڈاڈاھی
    آف لائن

    سيد خادم سبحان ڈاڈاھی ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جون 2017
    پیغامات:
    10
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    ملک کا جھنڈا:
    ان اندھیروں سے پرے اس شب غم سے آگے

    اک نئی صبح بھی ہے شام الم سے آگے
    عشرت قادری
     

اس صفحے کو مشتہر کریں