1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مزاحیہ شاعری

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از واحد نعیم, ‏26 جولائی 2008۔

  1. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    :201: :201: ہا ہا ۔۔۔اچھا ہے۔۔بہت خوب۔۔۔ :dilphool:
     
  2. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    :201: :a180:

    مزید بھی کچھ لکھیں ایسا مزاح کہ دل کچھ اداس سا ھے
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    :201: بہت خوب بھئی بہت خوب این آر بی جی ۔ اچھی محفل جمائی ہے :201:
    اگر ممکن ہو تو شاعر کا نام بھی دیتے جائیں۔ تاکہ اسکی روح کو بھی ایصالِ ثواب بہم پہنچتا رہے :hpy:
     
  4. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    بجلی والوں کی مٹھی کو کر کے گرم
    کوئی بجلی چرائے تو میں کیا کروں

    گھر میں جلتا ھے میرے فقط ایک بلب
    بل ہزاروں کا آئے تو میں کیا کروں

    بولی بیگم اکڑ کر کہ پانی نہیں
    کام ہمت سے لے کر یہ میں نے کہا

    گھر میں نلکا لگانا میرا کام تھا
    پانی اس میں نہ آئے تو میں کیا کروں
     
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    :201: :201: :201:
    گھر میں جلتا ہے میرے فقط اک بلب ( وہ بھی دن رات میں 8 گھنٹے)
    بل ہزاروں کا آئے تو میں کیا کروں !!

    :takar: :takar: :takar: :takar:

    بہت مزیدار اشعار ہیں :201:
     
  6. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    شکریہ کاشفی۔

    اللہ تعالی آپ کی اداسی دور فرمائے۔ اور پسندیدگی کا شکریہ۔

    بہت شکریہ نعیم بھائی۔ اور اچھا یاد دلایا کہ شاعر کا نام لکھنا چاہیئے تھا۔ اُوپر دیئے ہوئے زیادہ تر قطعات انور مسعود کی کتاب 'قطعہ کلامی' میں سے ہیں(انور مسعود نے کتاب کے نام میں 'قطع' کی جگہ 'قطعہ' استعمال کر کے بھی کمال کیا ہے!!)
     
  7. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    [glow=red:1n5cxuo6]لوک لاج[/glow:1n5cxuo6]
    لوگ تو رہتے ہیں ہر لمحے ٹوہ میں ایسی باتوں کی
    پیار محبت کے ہیں دشمن دل کے ایسے کالے ہیں
    دیکھیئے کچھ محتاط ہی رہیئے اس جاسوس زمانے سے
    میں بھی بچوں والی ہوں اور آپ بھی بچوں والے ہیں

    (انور مسعود - قطعہ کلامی)​
     
  8. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اوبیڑہ تر جائے۔ یہ کسی کی داستاں کھول ڈالی ۔ :201: :201: :201:
     
  9. آزاد
    آف لائن

    آزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اگست 2008
    پیغامات:
    7,592
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    بیماری نہیں ہوتی

    محبت کی جسے دنیا میں بیماری نہیں ہوتی
    کسی بھی مرحلے پر اسکو پھر خواری نہیں ہوتی
    وہ جن سے مشرقیت کی پرستاری نہیں ہوتی
    پھر ان سے چار دیواری میں گھر داری نہیں ہوتی
    مشین اک ہے یہ ایسی جو پکڑ لیتی ہے جھوٹوں کو
    میاں کے سامنے بیوی سے اداکاری نہیں ہوتی
    اگر ہر ماہ پہنچے منتھلی باقاعدہ تو پھر
    کوئی بھی جرم ہو لیکن گرفتاری نہیں ہوتی
     
  10. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت اچھے آزاد بھائی ۔ اچھے اصول ہیں :201: :201: :201:
     
  11. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    شو میکری شروع جو کی اک عزیز نے
    جو سلسلہ ملاتے تھے بہرام گور سے

    پوچھا کہ بھائی تم تو تھے تلوار کے دھنے
    مورث تمہارے آئے تھے غزنی وغور سے

    کہنے لگے ھے اس بات میں‌بھی اک بات نوک کی
    روٹی ہم اب کماتے ھیں ‌جوتے کے زور سے
     
  12. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    واہ زبردست خوشی بہنا ۔ مزہ آ گیا پڑھ کے
     
  13. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    شکریہ اب میں‌آپ کو کیا کہہ کے پکاروں مسز مرزا آپ بہت حوصلہ بڑھاتی ھیں
     
  14. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    آپ جو دل چاہے بولو۔ مسز مرزا، باجی آنٹی خالہ جو بھی بولو آپ کی مرضی :happy:

    چار بچوں کی ماں حوصلہ نہیں بڑھائے گی تو اور کیا کرے گی :hasna: لیکن ایک بات تو سبھی تسلیم کریں گے آپ کا حسن انتخاب واقعی زبردست ہوتا ہے۔ :khudahafiz:
     
  15. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    ماشااللہ ویسے یہ چار بچے آپ کے ھیں یا ایسے ہی مذاق سے کہہ رھی ھیں میں‌آپ کو آپو کہوں گی مجھے اچھا لگتا ھے
     
  16. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    چاروں کے چاروں میرے اور میرے مرزا جی کے ذاتی بچے ہیں :hasna: اور ایسے کسی اور کے ہو بھی نہیں سکتے ۔ آپی کہو یا آپ یا آپوں آپ، آپ کی مرضی :hands: آپی سے مجھے لاحاصل یاد آ گئی۔۔۔یہ کومل کہاں ہے آجکل۔ نظر نہیں آ رہی :soch:
    چلو اب جلدی سے کوئی مزاحیہ اشعار ارسال کرو یہ نہ ہو کہ انتظامیہ کی طرف سے وارننگ مل جائے کہ اس لڑی کو بھی گپ شپ کی لڑی بنا دیا :suno:
     
  17. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    ھاھا
    جو حکم

    کہا کس لئے بھاگتے ھیں ‌جناب
    یہ جو ٹیکس ھے ملک کا قرض ھے
    کہا بات یہ ھے کہ میرے حضور
    لنگوٹی بچان ا بھی اک فرض ھے
     
  18. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    عجیب زبان

    منہ میں رکھ کر جو پان بولتی ہے
    جانے کیسی زبان بولتی ہے
    ہم بھی بولیں گے اس طرح پشتو
    جیسے اردو پٹھان بولتی ہے
    وہ جو الو تھا اڑ گیا کب کا
    اب تو خالی مکان بولتی ہے
    فون پہ " کون" کہا تو یہ صدا آئی
    " ہم تیری ابا جان بولتی ہے "
     
  19. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    کافر تھا میں‌ضرور مگر ان کے عشق میں

    منٹوں میں کیا سے کیا مرا ایمان ھو گیا

    ان کی نظر سے میری نظر دس بجے لڑی

    دس بج کے دس منٹ پہ مسلمان ھو گیا
     
  20. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ڈائٹنگ

    آہ بھرتی ہوئی آئی ہو ‘سلمنگ سنٹر‘
    ‘آہ کو چاہیے اک عمر اثر ہونے تک‘
    ڈائٹنگ کھیل نہیں چند دنوں کا بیگم
    اک صدی چاہیے کمرے کو کمر ہونے تک
     
  21. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    آرزو

    ایک بنگلہ ھو ایک موٹر ھو
    پل کی پل میں امیر ھو جاؤں
    دستخط تو مجھے بھی آتا ھے!
    کاش میں وزیر ھو جاؤں
     
  22. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    وجہ تضاد


    مشرق کے طور اور ھیں مغرب کے طور اور
    دونوں کے طرز وطور میں کتنا تضاد ھے
    مغرب میں‌آنکھ مارنا معمول کا سلام ھے
    مشرق میں یہ معاملہ وجہ تضاد ھے
     
  23. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22

    :201: ایک خاتون یاد آ گئیں
    مجھے کہتی تھیں بس جلدی سے کچھ بتاؤ اور میں دنوں میں دبلی ہو جاؤں ۔ :201: اور میرا دل کرتا تھا ان کو بولوں :takar: اتنے سالوں کی چربی دنوں میں نہیں پگھلتی :suno:
     
  24. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    :201: چلیں بہنا۔ اب ان خاتون صاحبہ کو نثر کی بجائے نظمیہ انداز میں یہ قطعہ سنا دیجئے گا۔
    یا کیا معلوم وہ خاتون خود ہی یہ قطعہ پڑھ بھی چکی ہوں :suno:
    ==================================================================
    ایک قطعہ اور پیش خدمت ہے

    ماڈرن عشق

    اور بھی چیزیں بہت سی لٹ چکی ہیں دل کے ساتھ
    یہ بتایا دوستوں نے عشق فرمانے کے بعد
    اس لئے کمرے کی اک اک چیز چیک کرتا ہوں میں
    ‘اک ترے آنے سے پہلے اک ترے جانے کے بعد‘
     
  25. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    ہم کو بیگم نے کہا تھا کہ پرے ہٹ تو ذرا
    اور ہٹ اور تو ہم ہٹ گئے فی الفور پرے

    پوچھ بھیجا ھے یہ لندن سے کراچی میں انھیں
    اتنا کافی ھے کہ ہٹ جاؤں ذرا اور پرے
     
  26. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    کیا بات ہے! :hasna:
    ویسے یہ بھی کوئی پرے ہے؟ پرے تو نورتھ امریکہ ہوتا ہے :yes:
     
  27. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    نہ تیرے پاس سند ھے نہ تیرے پاس ہنر
    اس لئے پہلے تجارت کے لئے کوشش کر

    جب تجارت میں بھی دیکھے کہ خسارہ ھے تو پھر
    اے مرے دوست وزارت کے لئے کوشش کر
     
  28. کاکا سپاہی
    آف لائن

    کاکا سپاہی ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2007
    پیغامات:
    3,796
    موصول پسندیدگیاں:
    596
    ملک کا جھنڈا:
    بہت اچھے خوشی جی
     
  29. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    بہت شکریہ نواز مہربانی
    :a191:
     
  30. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    ہلال عید

    چاند رات آئے تو سب دیکھیں ہلال عید کو

    اک ہمارا ہی نصیبہ ہڈیاں تڑوا گیا!

    چھت پہ ہم تھے چاند کے نظارے میں کھوئے ھوئے

    بس اچانک چاند کا ابا وھاں پہ آ گیا
     

اس صفحے کو مشتہر کریں