1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

شعروں کے انتخاب نے رسوا کیا مجھے

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از ساگراج, ‏4 فروری 2008۔

  1. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    بہت شکریہ عادل جی بڑی نوازش
     
  2. ساگراج
    آف لائن

    ساگراج ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جنوری 2008
    پیغامات:
    11,702
    موصول پسندیدگیاں:
    24
    بہت خوب خوشی بہت خوبصورت اشعار ہیں۔
    بہت شکریہ میری عدم موجودگی میں اس لڑی کو زندہ رکھنے پر۔

    جزاک اللہ
     
  3. ساگراج
    آف لائن

    ساگراج ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جنوری 2008
    پیغامات:
    11,702
    موصول پسندیدگیاں:
    24
    کھلی کتاب کے صفحے الٹتے رہتے ہیں
    ہوا چلے نہ چلے دن پلٹتے رہتے ہیں

    بس ایک وحشتِ منزل ہے اور کچھ بھی نہیں
    کہ چاند سیڑھیاں چڑھتے اترتے رہتے ہیں

    مجھے تو روز کسوٹی پہ درد کستا ہے
    کہ جاں سے جسم کے بخیے ادھڑتے رہتے ہیں

    کبھی رکا نہیں‌ کوئی مقام صحرا میں
    کہ ٹیلے پاؤں تلے سے سرکتے رہتے ہیں

    بھرے ہیں رات کے ریزے کچھ ایسے آنکھوں میں
    اجالا ہو تو ہم آنکھیں جھپکتے رہتے ہیں


    (شاعر نامعلوم)​
     
  4. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37

    بہت شکریہ ساگراج جی


    لیکن اس کا مطلب کہیں یہ تو نہیں کہ یہ صرف آپ کی لڑی تھی ، اگر ایساھے تو بہت معذرت
     
  5. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    کبھی رکا نہیں‌ کوئی مقام صحرا میں
    کہ ٹیلے پاؤں تلے سے سرکتے رہتے ہیں




    بہت خوب ساگراج جی اچھا کلام شئیر کیا ھے
     
  6. بےلگام
    Online

    بےلگام مہمان

    بہت خوب جی
     
  7. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ساگراج بھائی ۔ بہت خوب ۔ آپ کا منتخب کلام ہمیشہ ہی اعلی ہوتا ہے۔ :mashallah:
     
  8. ساگراج
    آف لائن

    ساگراج ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جنوری 2008
    پیغامات:
    11,702
    موصول پسندیدگیاں:
    24
    جواب: شعروں کے انتخاب نے رسوا کیا مجھے

    یہ چاندنی کِھلی کِھلی
    چمک تمھارے رنگ کی
    یہ سردیوں کی دھوپ سی
    تپش تمھارے روپ کی
    پھر اس پہ یاسیت کا رنگ
    ہمیں تو کچھ جچا نہیں
    لبوں پہ مسکراہٹیں
    سجاؤ خوش رہا کرو
    اداس مت ہوا کرو

    تمام روزگار کی
    الم طراز ساعتیں
    ہنسی کی اوٹ میں بسی
    کئی ہزار نفرتیں
    ہر ایک رخ کی اوٹ میں
    چھپی ہوئی منافقت
    تمام منظروں کا دکھ
    بہت رلائے ہے مگر
    یہ لوگ تو اسی طرح
    ستم کیا کریں صنم
    تم ان کی بات بات پر
    دھیان مت دیا کرو
    اداس مت ہوا کرو

    تمہیں اداس دیکھ کر
    کسی کے رنگ کھو گئے
    کہیں‌ پہ چاند بجھ گیا
    کہیں ستارے سو گئے
    کہیں پہ بارشوں کی رت
    غضب کی پیاس بن گئی
    کوئی بہار روٹھ کر
    سراپا یاس بن گئی
    کسی کے موسموں کو یوں
    عذاب مت کیا کرو
    اداس مت ہوا کرو
     
  9. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: شعروں کے انتخاب نے رسوا کیا مجھے

    واہ
    بہت خوب ، بہت عمدہ

    شاید اسے کہتے ھیں دیر آید درست آید
     
  10. ساگراج
    آف لائن

    ساگراج ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جنوری 2008
    پیغامات:
    11,702
    موصول پسندیدگیاں:
    24
    جواب: شعروں کے انتخاب نے رسوا کیا مجھے

    بہت مہربانی خوشی۔ بہت شکریہ۔

    یہ نظم آپ کے نام
     
  11. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: شعروں کے انتخاب نے رسوا کیا مجھے

    شکریہ ساگراج جی

    کیسے خیال آیا مگر

    کہاں ھے نظم ؟؟؟؟؟؟؟؟
     
  12. ساگراج
    آف لائن

    ساگراج ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جنوری 2008
    پیغامات:
    11,702
    موصول پسندیدگیاں:
    24
    جواب: شعروں کے انتخاب نے رسوا کیا مجھے

    اوپر والی نظم ہی آپ کے نام کی ہے۔
     
  13. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: شعروں کے انتخاب نے رسوا کیا مجھے

    اووووووووووووووووووووووووووو
    شکریہ بہت بہت
    میں سمجھی کچھ آنے کو ھے

    امید ھے اب آپ آتے رھیں گے اس لڑی کو سنسان نہیں کریں گے
     
  14. ساگراج
    آف لائن

    ساگراج ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جنوری 2008
    پیغامات:
    11,702
    موصول پسندیدگیاں:
    24
    جواب: شعروں کے انتخاب نے رسوا کیا مجھے

    جی انشاء اللہ کوشش کروں گا۔
     
  15. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعروں کے انتخاب نے رسوا کیا مجھے

    ساگراج بھائی کافی دیر بعد آکر بہت زبردست شیئرنگ کی :222:
     
  16. ساگراج
    آف لائن

    ساگراج ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جنوری 2008
    پیغامات:
    11,702
    موصول پسندیدگیاں:
    24
    جواب: شعروں کے انتخاب نے رسوا کیا مجھے

    شکریہ حسن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  17. ساگراج
    آف لائن

    ساگراج ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جنوری 2008
    پیغامات:
    11,702
    موصول پسندیدگیاں:
    24
    جواب: شعروں کے انتخاب نے رسوا کیا مجھے

    گونگے لبوں سے حرفِ تمنا کیا مجھے
    کس کور چشم شب میں ستارہ کیا مجھے

    جب حرفِ ناشناس یہاں لفظ فہم ہیں
    کیوں ذوقِ شعر دے کے تماشا کیا مجھے

    خوشبو ہے، چاندنی ہے، لبِ جو ہے اور میں
    کس بے پناہ رات میں تنہا کیا مجھے

    دی تشنگی خدا نے تو چشمے بھی دے دیئے
    سینے میں دشت آنکھوں میں دریا کیا مجھے

    میں یوں سنبھل گیا کہ تیری بے وفائی نے
    بے اعتباریوں سے شناسا کیا مجھے

    وہ اپنی ایک ذات میں کل کائنات تھا
    دنیا کے ہر فریب سے ملوا دیا مجھے

    بیتے ہوئے دنوں کا عکس نہ آئندہ کا خیال
    بس خالی خالی آنکھوں سے دیکھا کیا مجھے
     
  18. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعروں کے انتخاب نے رسوا کیا مجھے

    میں یوں سنبھل گیا کہ تیری بے وفائی نے
    بے اعتباریوں سے شناسا کیا مجھے

    وہ اپنی ایک ذات میں کل کائنات تھا
    دنیا کے ہر فریب سے ملوا دیا مجھے

    واہ بہت خوب بہت عمدہ :87: :a180: :wow: :222:
     
  19. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: شعروں کے انتخاب نے رسوا کیا مجھے

    واووووووووووووووووو بہت خوب ساگراج جی

    عنوان کے عین مطابق ھے
     
  20. ساگراج
    آف لائن

    ساگراج ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جنوری 2008
    پیغامات:
    11,702
    موصول پسندیدگیاں:
    24
    جواب: شعروں کے انتخاب نے رسوا کیا مجھے

    بہت شکریہ خوشی اور حسن بھائی
     
  21. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعروں کے انتخاب نے رسوا کیا مجھے

    ساگراج بھائی ۔ ہر شعر لائق صد تعریف ہے۔ عمدہ انتخاب ماشاءاللہ
     
  22. ساگراج
    آف لائن

    ساگراج ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جنوری 2008
    پیغامات:
    11,702
    موصول پسندیدگیاں:
    24
    جواب: شعروں کے انتخاب نے رسوا کیا مجھے

    گل تیرا رنگ چرا لائے ہیں گلزاروں میں
    جل رہا ہوں بھری برسات کی بوچھاڑوں میں

    مجھ سے کترا کے نکل جا مگر اے جانِ حیا
    دل کی لو دیکھ رہا ہوں تیرے رخساروں میں

    حسنِ بیگانہِ احساسِ جمال اچھا ہے
    غنچے کھلتے ہیں تو بک جاتے ہیں بازاروں میں

    ذکر کرتے ہیں تیرا مجھ سے باعنوانِ جفا
    چارہ گر پھول پرو لائے ہیں تلواروں میں

    زخم چھپ سکتے ہیں لیکن مجھے فن کی سوگند
    غم کی دولت بھی شامل ہے میرے شاہکاروں میں

    مجھ کو نفرت سے نہیں پیار سے مصلوب کرو
    میں تو شامل ہوں محبت کے گناہگاروں میں


    احمد ندیم قاسمی
     
  23. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: شعروں کے انتخاب نے رسوا کیا مجھے

    خوبصورت کلام ھے

    لگتا ھے اتنا عرصہ جو غائب تھے اسی کی تلاش میں گئے تھے
     
  24. ساگراج
    آف لائن

    ساگراج ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جنوری 2008
    پیغامات:
    11,702
    موصول پسندیدگیاں:
    24
    جواب: شعروں کے انتخاب نے رسوا کیا مجھے

    آج صبح سے کوئی اچھی غزل تلاش کر رہا تھا۔ اور پھر یہ ملی ہے۔ اور اتنی محنت بعد اتنا خوبصورت کلام ہی ملنا تھا۔

    پسندیدگی کا بہت شکریہ
     
  25. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعروں کے انتخاب نے رسوا کیا مجھے

    مجھ سے کترا کے نکل جا مگر اے جانِ حیا
    دل کی لو دیکھ رہا ہوں تیرے رخساروں میں

    زخم چھپ سکتے ہیں لیکن مجھے فن کی سوگند
    غم کی دولت بھی شامل ہے میرے شاہکاروں میں

    مجھ کو نفرت سے نہیں پیار سے مصلوب کرو
    میں تو شامل ہوں محبت کے گناہگاروں میں

    ساگراج بھائی بہت زبردست کلام شیئر کیا شکریہ :a180: :222:
     
  26. ساگراج
    آف لائن

    ساگراج ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جنوری 2008
    پیغامات:
    11,702
    موصول پسندیدگیاں:
    24
    جواب: شعروں کے انتخاب نے رسوا کیا مجھے

    چلو اس کا نہیں اللہ کا احسان لیتے ہیں
    وہ مِنت سے نہیں مانا تو مَنت مان لیتے ہیں

    ہم اپنی بےسروسامانیاں ایجاد کرنے کو
    تجھے جانِ تمنا کیوں ضروری مان لیتے ہیں

    محبت زندگی ٹھہری تو پھر اس کی ضمانت کیا؟
    سو تم سے عہد کرتے ہیں نہ کچھ پیمان لیتے ہیں

    کئی مدِ مقابل تو یہ سن کر ہار جائیں گے
    کہ ہم مفتوح کی ساری شرائط مان لیتے ہیں

    نہ جانے ہم شناسائی کے کس عالم میں رہتے ہیں
    تمہاری اجنبیت سے تمہیں پہچان لیتے ہیں

    بتا کیا ان کے ایماں کی سزا بھی کوئی رکھی ہے
    خداوندا جو تجھ کو احتیاطا" مان لیتے ہیں
     
  27. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: شعروں کے انتخاب نے رسوا کیا مجھے

    واہ بہت خوب

    ساگراج جی بہت عمدہ کلام ھے بھئی واہ کیا کہنے
     
  28. ساگراج
    آف لائن

    ساگراج ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جنوری 2008
    پیغامات:
    11,702
    موصول پسندیدگیاں:
    24
    جواب: شعروں کے انتخاب نے رسوا کیا مجھے

    پسندیدگی کےلئے بہت شکریہ خوشی۔
     
  29. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعروں کے انتخاب نے رسوا کیا مجھے

    ساگراج بھائی عمدہ شاعری ارسال کی ہے :222: :flor:
     
  30. ساگراج
    آف لائن

    ساگراج ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جنوری 2008
    پیغامات:
    11,702
    موصول پسندیدگیاں:
    24
    جواب: شعروں کے انتخاب نے رسوا کیا مجھے

    ہر درد پہن لینا، ہر خواب میں کھو جانا
    کیا اپنی طبیعت ہے ہر شخص کا ہو جانا

    اک شہر بسا لینا بچھڑے ہوئے لوگوں کا
    پھر شب کے جزیرے میں دل تھام کے سو جانا

    موضوعِ سخن کچھ ہو تادیر اسے تکنا
    ہر لفظ پہ رک جانا ہر بات پہ کھو جانا

    آنا تو بکھر جانا سانسوں میں مہک بن کر
    جانا تو کلیجے میں کانٹے سے چبھو جانا

    جاتے ہوئے چپ رہنا ان بولتی آنکھوں کا
    خاموش تکلم سے پلکوں کو بھگو جانا

    ہر شام عزائم کے کچھ قصر بنا لینا
    ہر صبح ارادوں کی دہلیز پہ سو جانا
     

اس صفحے کو مشتہر کریں