1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

روزانہ ایک حدیث شریف

'تعلیماتِ قرآن و حدیث' میں موضوعات آغاز کردہ از عبدالمطلب, ‏2 مئی 2016۔

  1. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    صحیح بخاری ۔۔۔ صحیح مسلم
    عبداللہ بن عباس (رض) سے روایت ہے ، رسول اللہ (ص) نے معاذ (رض) کو یمن کی طرف روانہ کرتے ہوئے فرمایا
    " تم اہل کتاب کی ایک قوم کے پاس جارہے ہو ۔ تم انہیں سب سے پہلے اس بات کی گواہی کی طرف دعوت دینا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں
    دوسری روایت میں ہے کہ تم انہیں سب سے پہلے اس بات کی دعوت دینا کہ وہ اللہ تعالی کی توحید کا اقرار کرلیں ، اگر وہ تمہاری یہ بات مان لیں تو انہیں بتلانا کہ اللہ تعالی نے ان پر دن اور رات میں پانچ نمازیں فرض کی ہیں ، پس اگر وہ تمہاری یہ بات بھی مان لیں تو پھر انہیں بتلانا کہ اللہ تعالی نے ان پر زکوۃ فرض کی ہے جو اصحاب ثروت سے وصول کر کے فقراء اور غرباء میں تقسیم کی جائے گی ، پس اگر وہ تمھاری یہ بات بھی مان لیں تو ان کے عمدہ اور قیمتی اموال لینے سے احتیاط کرنا اور مظلوم کی بد دعا سے بچنا کیونکہ اس کے اور اللہ تعالی کے درمیان کوئی حجاب نہیں "
     
    Last edited: ‏13 مئی 2016
    پاکستانی55 اور عبدالمطلب .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    جذاک اللہ خیرا
     
  3. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    چالیس دن سے پہلے پہلے مونچھيں، ناخن، زيرناف اور بغلوں كے بال كاٹ ليا كريں

    حديث
    ---------------------------------------------------
    رسول الله صلی الله عليه وسلم نے
    1) مونچھيں كترنے،
    2) ناخن كاٹنے
    3) زيرناف بال صاف كرنے
    اور
    4) بغل كے بال اكھاڑنے
    ميں (آخری) حد يہ مقرر فرمائی کہ
    ہم 40 دن سے زياده انہيں نہ چھوڑيں

    (ترمذی،
    حديث 2759 كتاب الادب، درجہ: صحيح، باب: ناخن كاٹنے اور مونچھيں كترنے كی مدت،
    راوی: انس رضی الله عنه)

     
  4. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    صحیح بخاری ۔۔۔ صحیح مسلم
    سہل بن سعد (رض) سے روایت ہے کہ خیبر کے دن رسول اللہ (ص) نے فرمایا
    " کل میں یہ پرچم ایک ایسے شخص کو دونگا جسے اللہ تعالی اور اس کے رسول (ص) سے محبت ہے اور اللہ تعالی اور اس کے رسول (ص) بھی اس سے محبت رکھتے ہیں ، اس کے ہاتھوں میں اللہ تعالی فتح و نصرت عطا فرمائے گا
    چنانچہ صحابہ اکرام رات بھر قیاس آرائیاں کرتے رہے کہ پرچم کس کو دیا جاسکتا ہے ، صبح ہوئی تو تمام صحابہ رسول اللہ (ص) کی خدمت میں پہنچ گئے ، ہر ایک کی یہی خواہش اور امید تھی کہ پرچم اسے ہی ملے
    تب رسول اللہ (ص) نے دریافت فرمایا علی بن ابی طالب کہاں ہیں ؟ بتایا گیا کہ ان کی تو آنکھیں دکھتی ہیں ۔ صحابہ اکرام (رض) نے علی (رض) کو بلوا بھیجا تو رسول اللہ (ص) نے ان کی آنکھوں میں اپنا لعاب مبارک ڈالا اور دعا فرمائی ۔
    چنانچہ علی (رض) مکمل طور پر یوں شفایاب ہوگئے گویا انہیں کچھ بھی تکلیف نہ تھی ۔
    آپ نے پرچم حضرت علی (رض) کو تھما دیا اور فرمایا تیاری کرکے ابھی روانہ ہو جاؤ اور سیدھے ان کے میدان میں جا اترو ۔ پھر سب سے پہلے انہیں اسلام قبول کرنے کی دعوت دینا ، اور اللہ تعالی کے جو حقوق ، اسلام میں ، ان پر عائد ہوتے ہیں ، وہ انہیں بتلانا ۔
    اللہ کی قسم ! اگر اللہ تعالی تمہاری بدولت ایک آدمی کو بھی ہدایت دے دے تو تمہارے لیے سرخ اونٹوں سے کہیں بہتر ہے "
     
    عبدالمطلب نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    صحیح مسلم
    نبی (ص) نے فرمایا
    "جس شخص نے کلمہ لا الہ الا اللہ کا اقرار کیا اور معبودان باطلہ کا انکار اور کفر کیا تو اس کا مال اور خون محفوظ ہوگیا ۔ اب اس کا معاملہ اللہ تعالی کے سپرد ہے "
     
  6. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    جنتیوں کی 120 صفیں

    جنتیوں کی ایک سو بیس صفیں ہوں گی جس میں سے اسّی صفیں اِس امت کی اور چالیس دوسری اُمتوں کی ہونگی

    (فرمان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم)


    -----------------------------------------------------

    (سنن الترمذي : 2546،،صحيح ابن حبان:7459 ، ،
    المعجم الأوسط للطبراني :8/232 ، ، سنن ابن ماجه :4289)

     
  7. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    مخلص انسان بھائی یہ حدیث دوبارہ پڑھ لیجئے مجھے کچھ اس میں غلطی لگ رہی ہے
     
  8. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    دو بار پڑھا تھا میں نے بھی
    دراصل لفظ یوں ہیں
    ( معبودان باطلہ کا ) ۔۔۔ ( انکار اور کفر ) یعنی اپنے جھوٹے خداؤں جن کی عبادت کرتے ہیں ان سے انکار کرے اور ان ہی سے کفر کریں ان ہی لوگوں کا مال اور جان محفوظ ہوگئی
    الفاظ آگے پیچھے کرنے کا دل ہوا تھا مگر پھر سوچا کہیں کوئی اور بڑی غلطی نہ ہوجائے
    ساتھ میں بریکٹ میں تشریح لکھی تھی مگر شروع ہی سے بغیر تشریح کے احادیث پوسٹ کئیں تھیں تو اس میں بھی نہیں کی
     
  9. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    صحیح بخاری ۔۔۔ صحیح مسلم
    حضرت ابو بشیر انصاری (رض) سے روایت ہے
    " وہ ایک دفعہ رسول اللہ (ص) کے ہمراہ کسی سفر میں تھے کہ آپ نے ایک قاصد کو یہ اعلان کرنے کے لیے بھیجا کہ کسی اونٹ کی گردن میں تانت کا ہار یا کوئی اور ہار نہ رہنے دیا جائے بلکہ اسے کاٹ دیا جائے "
     
    عبدالمطلب نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    صحیح مسلم
    حضرت علی (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (ص) نے مجھے چار باتیں ارشاد فرمائیں
    " جو شخص غیر اللہ کے لیے جانور ذبح کرے اس پر اللہ تعالی کی لعنت ہے ۔
    جو شخص اپنے والدین پر لعنت کرے اس پر بھی اللہ تعالی کی لعنت ہے ۔
    جو شخص کسی بدعتی کو پناہ دے اس پر بھی اللہ تعالی کی لعنت ہے ۔
    اور جو شخص حدود زمین کے نشانات کو بدلے اس پر بھی اللہ کی لعنت ہے ۔
     
    عبدالمطلب نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
    تین شخصوں سے قلم اٹھا لیا گیا ہے ، سوئے ہوئے شخص سے یہاں تک کہ وہ بیدار ہوجائے ، دیوانہ سے یہاں تک کہ اسے عقل آجائے ، اور بچہ سے یہاں تک کہ وہ بالغ ہوجائے ، ،

    (یعنی سوئے ہوئے انسان ، دیوانہ یعنی پاگل ، اور نابالغ بچہ ، ان پر گناہ اور سزا نہیں ہوتی )
    --------------------------------------------
    ( سنن أبي داود ، کتاب الحدود : 4398 )
     
  12. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    ابی داود
    ثابت بن ضحاک (رض) سے روایت ہے
    " ایک آدمی نے بوانہ کے مقام پر اونٹ ذبح کرنے کی منت مانی ۔ اس نے اس کے متعلق نبی اکرم (ص) سے دریافت کیا ، تو آپ نے فرمایا : کیا وہاں دور جاہلیت کے کسی بت کی پوجا ہوتی تھی ؟ ۔ صحابہ نے کہا : نہیں ۔ آپ نے مزید پوچھا : کیا وہاں مشرکین کا کوئی تہوار ہوتا تھا ؟ ۔ صحابہ نے کہا : نہیں ۔ آپ نے فرمایا : تم اپنی نذر پوری کرلو ، یاد رکھو ! جو نذر اللہ تعالی کی نافرمانی کے متعلق ہو یا انسان کے تصرف و اختیار میں نہ ہو ، اسے پورا کرنا ہرگز جائز نہیں "
     
    عبدالمطلب نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    صحیح بخاری ۔۔۔ ابی داود
    سیدہ عائشہ (رض) فرماتی ہیں ، رسول اللہ (ص) نے فرمایا
    " جو کوئی اللہ کی اطاعت کی نذر مانے تو اسے چاہیے کہ وہ اللہ کی اطاعت کرے اور جو شخص اللہ کی کی نافرمانی کی نذر مانے تو وہ اللہ کی نافرمانی نہ کرے "
     
    عبدالمطلب نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الزُّبَيْرِ، قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الأَنْصَارِيُّ، قَالَ أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيُّ، أَنَّهُ سَمِعَ عَلْقَمَةَ بْنَ وَقَّاصٍ اللَّيْثِيَّ، يَقُولُ سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ ـ رضى الله عنه ـ عَلَى الْمِنْبَرِ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ ‏ "‏ إِنَّمَا الأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ، وَإِنَّمَا لِكُلِّ امْرِئٍ مَا نَوَى، فَمَنْ كَانَتْ هِجْرَتُهُ إِلَى دُنْيَا يُصِيبُهَا أَوْ إِلَى امْرَأَةٍ يَنْكِحُهَا فَهِجْرَتُهُ إِلَى مَا هَاجَرَ إِلَيْهِ ‏"‏‏.‏
    ہم کو حمیدی نے یہ حدیث بیان کی ، انھوں نے کہا کہ ہم کو سفیان نے یہ حدیث بیان کی ، وہ کہتے ہیں ہم کو یحییٰ بن سعید انصاری نے یہ حدیث بیان کی ، انھوں نے کہا کہ مجھے یہ حدیث محمد بن ابراہیم تیمی سے حاصل ہوئی ۔ انھوں نے اس حدیث کو علقمہ بن وقاص لیثی سے سنا ، ان کا بیان ہے کہ میں نے مسجدنبوی میں منبر رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی زبان سے سنا ، وہ فرما رہے تھے کہ میں نے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے کہ تمام اعمال کا دارومدار نیت پر ہے اور ہر عمل کا نتیجہ ہر انسان کو اس کی نیت کے مطابق ہی ملے گا ۔ پس جس کی ہجرت ( ترک وطن ) دولت دنیا حاصل کرنے کے لیے ہو یا کسی عورت سے شادی کی غرض ہو ۔ پس اس کی ہجرت ان ہی چیزوں کے لیے ہو گی جن کے حاصل کرنے کی نیت سے اس نے ہجرت کی ہے ۔

    "Reference : Sahih al-Bukhari 1
    In-book reference : Book 1, Hadith 1
    USC-MSA web (English) reference : Vol. 1, Book 1, Hadith 1

    (deprecated numbering scheme)
     
  15. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    صحیح مسلم ۔۔۔ جامع ترمذی
    خولہ بنت حکیم (رض) کہتی ہیں ، میں نے رسول اللہ (ص) کو فرماتے ہوئے سنا کہ
    " جو شخص کسی جگہ قیام کرے اور یہ دعا پڑھ لے : میں اللہ تعالی کے کامل کلمات کی پناہ چاہتا ہوں ہر اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی : تو اس کے وہاں سے روانہ ہونے تک کوئی چیز اسے ضرر نہیں پہنچاسکے گی "
     
    عبدالمطلب نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    صحیح بخاری
    ابو ہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ (ص) پر یہ آیت نازل ہوئی
    " اور اپنے قریبی رشتہ داروں کو ڈرائیے " ( الشعراء 26 ، 214 )
    تو آپ نے کھڑے ہوکر فرمایا
    اے جماعت قریش ! یا اس طرح کا کوئی لفظ فرمایا ، جنت کے عوض اپنی جانوں کا سودا کرلو ۔ اللہ تعالی کے ہاں میں تمھارے کسی کام نہ آسکوں گا
    اے عباس بن عبدالمطلب ! اللہ تعالی کے ہاں میں تمھارے کسی کام نہ آسکوں گا
    اے میری پھوپھی صفیہ ! اللہ تعالی کے ہاں میں تمھارے کسی کام نہ آسکوں گا
    اے میری بیٹی فاطمہ ! میرے مال میں سے جو چاہے مانگ لو مگر اللہ تعالی کے ہاں میں تمھارے کسی کام نہ آسکوں گا "
     
    عبدالمطلب نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    حدیث
    نبی علیه السلام نے فرمایا :

    کیا میں تمہیں ایسی خبر نہ بتاؤں کہ جس سے کہ کرنے پی اللّه گناہوں کو مٹا دیتا ہے
    اور درجات بلند کرتا ہے

    صحابہؓ نے کہا
    کیوں نہیں ؟
    اے اللّه کے رسولؑ

    آپ علیه السلام نے فرمایا :
    نا پسندیدگی کے باوجود (سردی وغیرہ ) میں وضو کرنا ،مساجد کی طرف کثرت سے جانا ،نماز کے بعد نماز کا انتظار کرنا ،یہی پابندی ہے ،یہی پابندی ہے
    (صحیح مسلم 251)

     
  18. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    صحیح بخاری
    حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے نبی (ص) نے فرمایا
    " جب اللہ تعالی آسمانوں پر کوئی فیصلہ صادر فرماتا ہے تو اللہ تعالی کے فرشتے اس کی حکم برداری میں یوں اپنے پر مارتے ہیں گویا صاف پتھر پر نرم زنجیر ٹکرانے کی جھنکار ہو ۔ اور فرمان ان فرشتوں تک پہنچ جاتا ہے حتی کہ جب ان کے دلوں سے گھبراہٹ دور ہوتی ہے تو وہ ایک دوسرے سے کہتے ہیں : تمھارے رب نے کیا فرمایا ؟ ۔ تو کہتے ہیں کہ اس نے جو کہا وہ برحق ہے ۔ اور وہ عالی مقام اور بزرگ و برتر ہے ۔ اللہ تعالی کی اس بات کو شیاطین چوری چھپے سنے کی کوشش کرتے ہیں
    حدیث کے راوی سفیان نے اپنی ہاتھ کو ذرا ٹیڑھا اور انگلیوں کو ایک دوسری سے جدا جدا کرکے اشارہ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ شیاطین ایک دوسرے کے اوپر یوں سوار ہوجاتے ہیں ۔ سب سے اوپر والا شیطان جب کوئی بات سن لیتا ہے وہ اپنے سے نیچے والے کو بتا دیتا ہے اور وہ آگے اپنے سے نیچے والے کو ۔ یہاں تک کہ آخری شیطان وہ بات ساحر یا کاپن کو بتا دیتا ہے ۔ کبھی تو کاہن تک وہ بات پہنچنے سے قبل ہی شعلہ اس شیطان کو جلا دیتا ہے اور کبھی شعلے کے آنے تک شیطان اسے بات بتا چکا ہوتا ہے اور کاہن شیطان کی طرف سے سنی ہوئی بات کہ ساتھ سو جھوٹ ملا دیتا ہے ۔
    اگر کوئی بات اس کی بتائی ہوئی بات کے مطابق ہوجائے تو لوگ کہتے ہیں کہ کیا فلاں روز فلاں ساحر یا کاہن نے ایسے ہی نہیں کہا تھا ؟
    چنانچہ اس کی صرف اس ایک بات کے سچے ہونے سے اس کاہن یا ساحر کو سچا سمجھ لیا جاتا ہے جو اس نے آسمانوں سے سنی ہوتی ہے "
     
    عبدالمطلب نے اسے پسند کیا ہے۔
  19. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    فرمان نبوی
    قیامت کےدن الله کے نزدیک سب سےبرا آدمی وہ ھو گا
    جسے لوگوں نےاسکی بدکلامی کی وجه سے چهوڑ دیا ھوـ

    ابوداود#4791
     
  20. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    صحیح بخاری
    حضرت عمر (رض) سے روایت ہے رسول اللہ (ص) نے فرمایا
    " تم میری تعریف کرنے میں حد سے نہ بڑھ جانا ، جیسے نصاری عیسی بن مریم (ع) کی تعریف میں حد سے بڑھ گئے تھے ، میں تو ایک بندہ ہوں ، تم مجھے اللہ کا بندہ اور اس کا رسول ہی کہو "
     
    عبدالمطلب نے اسے پسند کیا ہے۔
  21. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآله وسلم نے فرمایا :
    "اے نوجوانوں کی جماعت تم میں سے جو بھی شادی کرنے کی استطاعت رکھتا ہے وہ شادی کرے ، اورجس میں استطاعت نہيں وہ روزے رکھے کیونکہ وہ اس کے لیے ڈھال ہيں." ​

    صحیح بخاری حدیث نمبر ( 4778 ) ۔ ​

    جب تمہارے پاس كسى ايسے شخص كا رشتہ آئے جس كا دين اور اخلاق تمہيں پسند ہو تو اس كى شادى
    (اپنى لڑكى سے) كر دو ​

    ترمذى 1084​
     
  22. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    صحیح بخاری ۔۔۔ صحیح مسلم
    سیدہ عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ سیدہ ام سلمہ (رض) نے رسول اللہ (ص) کے سامنے ایک کلیسا اور اس میں موجود تصویروں اور مجسموں کا ذکر کیا جو انہوں نے حبشہ کی سرزمین میں دیکھا تھا ، تو آپ نے فرمایا
    " ان لوگوں کے ہاں جب کوئی بزرگ فوت ہوجاتا تو وہ اس کی قبر پر مسجد بنا لیتے اور اس میں تصاویر بنا دیتے ۔ یہ لوگ اللہ تعالی کی نظر میں بدترین مخلوق ہیں "
     
    عبدالمطلب نے اسے پسند کیا ہے۔
  23. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    فجر کی سنتوں کے بعد لیٹنا
    فجر کی سنتوں کے بعد دائیں کروٹ لیٹنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے۔ ​
    صحیح بخاری میں امام بخاری نے باب '' باب الضجعۃ علی الشق قلایمن عبد رکعتی الفجر ''باندھا ہے۔ ​
    یعنی فجر کی دو رکعتوں کے بعد ائیں کروٹ لینے کا بیان اور اس کے تحت ییہ حدیث درج کی ہے : ​
    '' سیدہ عائشہ سے مروی ہے کہ نبی کریم جب فجر کی دو رکعتیں پڑھتے تو دائیں کروٹ لیٹ جاتے تھے ''۔ ​

    (بخاری۲/۴۹)​

     
  24. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    صحیح مسلم
    جندب بن عبداللہ (رض) سے روایت ہے کہ نبی اکرم (ص) کی وفات سے پانچ دن قبل میں نے آپ کو یہ فرماتے سنا :
    " میں اللہ کے سامنے اس بات سے براءت و لاتعلقی کا اظہار کرتا ہوں کہ تم میں سو کوئی میرا خلیل ہو کیونکہ مجھے تو اللہ نے اپنا خلیل بنالیا ، جس طرح اس نے ابراہیم کو اپنا خلیل بنایا تھا ۔ اور اگر مجھے اپنی امت میں سے کسی کو اپنا خلیل بنانا ہوتا تو ابوبکر کو بناتا
    خبردار ! تم سے پہلے لوگ انبیاء کی قبروں کو سجدہ گاہیں بنا لیتے تھے
    خبردار ! تم قبروں کو سجدہ گاہیں نہ بنا لینا ، میں تمھیں اس طرز عمل سے روک رہا ہوں ۔ "
     
    عبدالمطلب نے اسے پسند کیا ہے۔
  25. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    فرمان نبوی

    جب تک بندہ اپنے بھائ کی مدد میں لگا رہتا هے
    تب تک اللہ اسکی مدد کرتا رہتا هےـ

    صحیح مسلم#2699ـ
     
  26. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    ابی داود
    حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے رسول اللہ (ص) نے فرمایا
    " تم اپنے گھروں کو قبرستان نہ بناؤ نہ میری قبر کو میلہ گاہ بنانا اور تم جہاں بھی ہو مجھ پر درود و سلام بھیجو ، تمھارے درود و سلام مجھے پہنچ جائیں گے "
    ۔
    ( My last post on this thread )
     
  27. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    لاسٹ کیوں بھائی؟ :(
     
  28. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    نبی اکرم (علیہ الصلاۃ وسلام) کی دعا

    اے اللہ میں بھوک سے تیری پناہ چاہتاھوں
    کیوں کہ یہ بدترین ساتھی ھے…


    [نسائ#5471، حسن]

     
  29. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    صحیح مسلم
    حضرت ثوبان (رض) سے روایت ہے رسول اللہ (ص) نے فرمایا
    " اللہ تعالی نے میرے لیے زمین کو اس حد تک سمیٹ اور سکیڑ دیا کہ میں نے اس کے مشرق و مغرب دیکھ لیے ۔ میری امت کی حکومت وہاں تک پہنچے گی جہاں تک زمین مجھے سمیٹ کر دکھائی گئی ۔ اور مجھے سفید اور سرخ دو خزانے عطا کئے گئے ۔ اور میں نے اپنی امت کے لیے اپنے رب سے دعا کی کہ وہ عام قحط سالی سے اسے ہلاک نہ کرے ۔ اور ان پر کوئی ایسا بیرونی دشمن بھی مسلط نہ کرے جو انہیں تباہ کر کے رکھ دے ۔ میرے رب نے فرمایا : اے محمد (ص) جب میں کوئی فیصلہ کر دیتا ہوں تو اسے ٹالا نہیں جاسکتا ۔ میں آپ کی امت کے بارے میں آپ کی یہ دعا قبول کرتا ہوں ۔ میں انہیں عام قحط سالی سے ہلاک نہیں کرونگا اور ان پر کوئی ایسا بیرونی دشمن بھی مسلط نہیں کرونگا جو انہیں تباہ کر کے رکھ دے اگرچہ سارے دشمن ان کے خلاف متحد اور مجمع کیوں نہ ہوجائیں ۔ البتہ یہ خود آپس میں ایک دوسرے کو ہلاک کریں گے اور ایک دوسرے کو قیدی بھی بنائیں گے "
     
    عبدالمطلب نے اسے پسند کیا ہے۔
  30. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا

    مومن کی مثال توشہد کی مکهی جیسی ہےجو عمدہ چیزیں کهاتی ہے اورپاکیزہ شہد بناتی ہے
    یہ جہاں بیٹهتی ہے اسکا کوئی نقصان نہیں ہوتا اور نہ ہی یہ بگاڑکاباعث بنتی ہے


    (مسنداحمد:6872صحیح)
     

اس صفحے کو مشتہر کریں