1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

حکیم اللہ محسود شہید ؟

'کالم اور تبصرے' میں موضوعات آغاز کردہ از امیر نواز خان, ‏3 دسمبر 2013۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    آپکا مطلب ہے کہ پاکستانی طالبان کو قتل و غارت گری اور دہشت گردی سے خود کو لاتعلق کر لینا چاہیے !
    سوال نمبر 1 ۔۔ اگر وہ ایسا نہیں کررہے تو کیا مطلب سمجھا جائے گا ؟؟؟
    سوال نمبر2۔۔ ہر دہشت گردانہ کاروائی اور بم بلاسٹ کی ذمہ داری قبول کررہے ہیں تو ہمیں کیا سمجھنا چاہیے ؟؟؟
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    باڑہ کا رہائشی رسول بخش 2008 میں تحریک طالبان پاکستان میں شامل ہونے کے بعد چھوڑ کر کیوں بھاگا ؟
    دل دہلا دینے والی ویڈیو ۔ جب طالبان نے پاکستانی سپاھیوں کے سرکاٹ کر انہیں فٹ بال بنایا۔
    بالخصوص ان مسلمانوں کی نذر : جو کسی بھی لحاظ سے طالبانی دہشت گردوں کے لیے دل میں نرم گوشہ رکھتے ہیں

    کمزور دل خواتین و حضرات یہ ویڈیو دیکھنے سے پرہیز کریں۔

    http://pakistancyberforce.blogspot.co.at/2013/12/blog-post.html?m=1

    طالبانی دہشت گردوں کے حق میں مزید بیان بازی سے پہلے یہ احادیث ملاحظہ فرما لی جائیں
    جس سے معلوم ہوجائے کہ اسلام میں میت۔ جنازے کا احترام کیا ہے

    غیر مسلموں کے جنازہ کا احترام
    عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ بیان کرتے ہیں کہ سھل بن حُنَیف اور قیس بن سعد قادسیہ کے مقام پر بیٹھے ہوئے تھے کہ ان کے پاس سے ایک جنازہ گزرا تو وہ دونوں کھڑے ہوگئے جب ان کو بتایا گیا کہ یہ ذمیوں میں سے ہے تو ان دونوں نے کہا کہ ایک دفعہ نبی کریم ﷺ کے پاس سے ایک جنازہ گزرا تو آپ (احتراماً) کھڑے ہوگئے۔ آپ کو بتایا گیا کہ یہ تو ایک یہودی کا جنازہ تھا اس پر رسول کریم ﷺ نے فرمایا کہ ‘‘اَلَیْسَتْ نَفْسًا’’ کیا وہ انسان نہیں تھا؟
    (صحیح البخاری کتاب الجنائز باب من قام لجنازۃ یہودی حدیث1312)
    گویا انسانیت کا احترام آپؐ کو اس حد تک تھا کہ آپؐ کسی جنازے کے احترام کے لئے بھی کھڑے ہو جاتے تھے۔
    * جنگ احزاب میں ایک کافر سردار خندق میں گر کر ہلاک ہوگیا اور نعش پر مسلمانوں نے قبضہ کرلیا۔ کفار نے پیشکش کی کہ دس ہزار درھم لے لیں اور یہ نعش ان کے حوالے کردی جائے۔ آپؐ نے فرمایا ہم مردہ فروش نہیں ، ہم اس کی دیت نہیں لیں گے اور پھر بلامعاوضہ اس نعش کو واپس کردیا۔
    (شرح الامام العلامہ محمد بن عبدالباقی الزرقانی المالکی علی المواھب اللدنیۃ للعلامۃ القسطلانی۔ الجزء الثانی صفحہ ۱۱۴، الطبعۃ الاولیٰ بالمطبعۃ الازھریۃ المصریۃ)
    (السیرۃ النبویۃ لابن ھشام، الجزء الثالث صفحہ ۱۵۵، دارالجیل بیروت لبنان)
    * اسی طرح حضور ﷺ کا یہ طرز عمل تھا کہ اگر میدانِ جنگ میں یا اس قسم کے حالات میں آپؐ کو کوئی نعش پڑی ملتی تو آپؐ اس کی تدفین کا حکم دیتے اور اسے اپنی نگرانی میں دفن کراتے اور یہ نہ پوچھتے کہ یہ مومن کی نعش ہے یا کافر کی۔ (السیرۃ الحلبیۃ۔ تالیف علی ابن برھان الدین الحلبی الشافعی۔ الجزء الثانی صفحہ ۱۹۰، مطبعۃ محمد علی صبیح و اولادہ بمیدان الازھر بمصر ۱۹۳۵ء)

    * جنگ بدر میں اور جنگ احد میں آپؐ نے کفار کی نعشوں کی تدفین کروائی اور ایک ہی میدان میں مسلمانوں اور کافروں کی تدفین ہوئی، وقت کی تنگی کی وجہ سے جس طرح کئی مسلمان شہداء کو ایک ہی قبر میں دفن کروایا گیا اسی طرح کفار کی نعشوں کو بھی ایک ہی جگہ دفن کروایا۔
    (السیرۃ الحلبیۃ۔ تالیف علی ابن برھان الدین الحلبی الشافعی۔ الجزء الثانی صفحہ ۱۹۰، مطبعۃ محمد علی صبیح و اولادہ بمیدان الازھر بمصر ۱۹۳۵ء)

    * حضورﷺ کا حکم تھا کہ کسی مخالف کی نعش کا مثلہ نہ کیا جائے۔ اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ جو وحشت مذہب سے دور لوگوں میں پائی جاتی ہے آنحضورﷺ مسلمانوں میں اس کو مٹانا چاہتے تھے۔ اور سب کو تہذیب کے دائرہ میں رکھنا آپؐ کا منصب خاص تھا۔اسی طرح بنو قریظہ کو جب ان کی سرکشی کی سزا دی گئی تو ان کی نعشوں کو خندقیں کھدوا کر دفن کیا گیا۔(السیرۃ النبویۃ لابن ھشام، الجزء الثالث صفحہ ۱۵۶، دارالجیل بیروت لبنان)
     
  3. ابو تیمور
    آف لائن

    ابو تیمور ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏25 مارچ 2012
    پیغامات:
    61,873
    موصول پسندیدگیاں:
    6,599
    ملک کا جھنڈا:
    جواب 1.اس لئے کہ وہ اب منظم نہیں رہے. کیونکہ پاکستان نے ان کی سرپرستی چهوڑ دی ہے.
    جواب 2. کہ وہ طالبان کے بہروپ میں امریکہ کی سرپرستی میں شمالی اتحاد والے ہیں.اور امریکہ کا مقصد ہی دنیا بهر میں مسلمانوں کو اور پاکستان میں طالبان پر دہشتگردی کا لیبل لگا کر بدنام کرنا ہے
     
    Last edited: ‏29 دسمبر 2013
  4. ابو تیمور
    آف لائن

    ابو تیمور ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏25 مارچ 2012
    پیغامات:
    61,873
    موصول پسندیدگیاں:
    6,599
    ملک کا جھنڈا:
    میرا مقصد یہاں طالبان کے لئے صفایاں یا ان کو بالکل گناہوں سے پاک صاف بیان کرنا نہیں ہے. کیونکہ وہ اپنے اعمال کے خود ذمہ دار ہیں. میرا مقصد اس لڑی میں اس چیز کی نشان دہی کرنا تها کہ آپ لوگ جانے انجانے میں وہ بات کر جاتے تهے.جو اخلاقیات کے دائرے سے گری ہوئی ہوتی تهی اور آپ لوگوں کے پیغامات مسلمانوں کے اعلی کردار کی ترجمانی نہیں کر پاتے تهے. جس کا مجهے دکه ہوتا تها.
     

اس صفحے کو مشتہر کریں