1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

تھوڑی سی توجہ چاھتا ھوں (عبدالرحمن سید)

Discussion in 'آپ کی شاعری' started by عبدالرحمن سید, Feb 24, 2007.

  1. لاحاصل
    Offline

    لاحاصل ممبر

    Joined:
    Jul 6, 2006
    Messages:
    2,943
    Likes Received:
    8
    Re: تھوڑی سی توجہ چاھتا ھوں

    شکریہ بیٹا لاحاصل جی
    ایک بات تو بتاؤ تمھارا یہ نام “ لاحاصل “ کس نے رکھا ھے اور کیا اس کا مطلب جانتی ھو،؟؟؟؟؟؟؟؟؟[/quote:inhudnh6]
    جی انکل جی مطلب جانتی ہوں تو نک رکھا ہے اور رکھنا کس نے ہے خؤد ہی رکھ لیا
    کچھ دن پہلے میں یہاں جواب لکھ رہی تھی کافی لمبا لکھ کر پوسٹ کرنے لگی تو لائٹ چلی گئی :x
    تب میں نے غصے میں آ کر زرو سے اپنے بال کھینچے دو تین تو میرے ہاتھ میں ہی ا گئے :(
    آج صرف یہاں جواب دینے ہی آئ ہوں
    دراصل دو تین سال پہلے میں نے ایک ناول پڑھا تھا اس ناول کا نام لاحاصل تھا
    اس کی کہانی سے میری زاتی زندگی کا کوئی تعلق تو نہیں لیکن یہ لفظ تب سے مجھے بہت پسند ہے اور شائد اس لفظ کا میری زاتی زندگی سے بہے گہرا تعلق بھی ہے
    اور کیا لکھوں بس اتنا ہی :84:
     
  2. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: تھوڑی سی توجہ چاھتا ھوں

    دراصل دو تین سال پہلے میں نے ایک ناول پڑھا تھا اس ناول کا نام لاحاصل تھا
    اس کی کہانی سے میری زاتی زندگی کا کوئی تعلق تو نہیں لیکن یہ لفظ تب سے مجھے بہت پسند ہے اور شائد اس لفظ کا میری زاتی زندگی سے بہے گہرا تعلق بھی ہے
    اور کیا لکھوں بس اتنا ہی :84:[/quote:jw83tzai][/quote:jw83tzai]

    اللہ تعالی آپ کی تمام نیک خواہشاتِ زندگی کو پایہء‌تکمیل تک پہنچائے۔ آمین
     
  3. عبدالرحمن سید
    Offline

    عبدالرحمن سید مشیر

    Joined:
    Jan 23, 2007
    Messages:
    7,417
    Likes Received:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    Re: تھوڑی سی توجہ چاھتا ھوں

    شکریہ بیٹا لاحاصل جی
    ایک بات تو بتاؤ تمھارا یہ نام “ لاحاصل “ کس نے رکھا ھے اور کیا اس کا مطلب جانتی ھو،؟؟؟؟؟؟؟؟؟[/quote:14bd3dgc]
    جی انکل جی مطلب جانتی ہوں تو نک رکھا ہے اور رکھنا کس نے ہے خؤد ہی رکھ لیا
    کچھ دن پہلے میں یہاں جواب لکھ رہی تھی کافی لمبا لکھ کر پوسٹ کرنے لگی تو لائٹ چلی گئی :x
    تب میں نے غصے میں آ کر زرو سے اپنے بال کھینچے دو تین تو میرے ہاتھ میں ہی ا گئے :(
    آج صرف یہاں جواب دینے ہی آئ ہوں
    دراصل دو تین سال پہلے میں نے ایک ناول پڑھا تھا اس ناول کا نام لاحاصل تھا
    اس کی کہانی سے میری زاتی زندگی کا کوئی تعلق تو نہیں لیکن یہ لفظ تب سے مجھے بہت پسند ہے اور شائد اس لفظ کا میری زاتی زندگی سے بہے گہرا تعلق بھی ہے
    اور کیا لکھوں بس اتنا ہی :84:[/quote:14bd3dgc]

    شکریہ بیٹا لاحاصل جی،
    اللٌہ تعالیٰ آپ کی نیک آرزوں اور تمنٌاؤں کی تکمیل کرے، آمین،!!!!
     
  4. عبدالرحمن سید
    Offline

    عبدالرحمن سید مشیر

    Joined:
    Jan 23, 2007
    Messages:
    7,417
    Likes Received:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    Re: تھوڑی سی توجہ چاھتا ھوں

    کہاں جاؤ گے کیا کوئی ٹھکانہ ھے
    یہ تنکوں سےاپنا سجا آشیانہ ھے

    یہی اپنی منزل اپنا ھی گھر ھے
    خدمت میں حاضر آپکا دیوانہ ھے

    سوچ لو آج شب، آخری لگتی ھے
    آپ سے ملاقات بس ایک بہانہ ھے

    چھوٹی سی بےحال کٹیا حاضر ھے
    مگر آپکا انداز تو بہت شاھانہ ھے

    کچھ بھی نہ اب، باقی بچا رکھا ھے
    جان صرف باقی، اب ایک نذرانہ ھے

    پہلے کبھی ھم، آپکی جانِ محفل
    آج بھی وھی اپنا، انداز مودبانہ ھے

    آٹھ کے تو نہ جاؤ اب اس محفل سے
    آخری عرض خدمت یہ عاجزانہ ھے

    دکھاؤ نہ دل کو، کہ آج بھی وہی
    اپنا تڑپتا غم دل، یہ درد مندانہ ھے

    ارمان لے کر چل، کسی اور طرف
    یہاں اُٹھ گیا اب، اپنا آب ودانہ ھے
     
  5. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: تھوڑی سی توجہ چاھتا ھوں

    واہ عبدالرحمن سید بھائی ۔ بہت خوب اشعار ہیں۔

    بہت خوب !!
     
  6. عبدالرحمن سید
    Offline

    عبدالرحمن سید مشیر

    Joined:
    Jan 23, 2007
    Messages:
    7,417
    Likes Received:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    Re: تھوڑی سی توجہ چاھتا ھوں

    بہت بہت شکریہ نعیم بھائی،!!!
    یہ سب آپکی محبت اور عنایت ھے،!!!
     
  7. عبدالرحمن سید
    Offline

    عبدالرحمن سید مشیر

    Joined:
    Jan 23, 2007
    Messages:
    7,417
    Likes Received:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    Re: تھوڑی سی توجہ چاھتا ھوں

    پھل کھائے کسی نے، باغباں کوئی اور تھا
    دعوت دی کسی نے، میزباں کوئی اور تھا

    پوچھ گچھ کسی سے، پکڑلیا کسی اور کو
    موجود جب اس جگہ، درباں کوئی اور تھا

    محفل میں لے گیا وہ، کسی کا انعام کوئی
    محنت کی کسی نے، مہرباں کوئی اور تھا

    خوشی ھوتی اگر، انعام ملتا انکے ھاتھوں
    جب پہنچے تو دیکھا، قدرداں کوئی اور تھا

    دعوت کے بلاوہ پر جو، ارمان لے کر گئے انکے گھر
    ڈھونڈا اپنے سجن کو، جان جاناں کوئی اور تھا​
     
  8. عبدالرحمن سید
    Offline

    عبدالرحمن سید مشیر

    Joined:
    Jan 23, 2007
    Messages:
    7,417
    Likes Received:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    دل کے دیئے جلالو، جان پہچان کرالو

    دل کے دیئے جلالو
    جان پہچان کرالو


    ھم ایک قوم ایک جان ھیں
    دین اسلام کی شان ھیں
    وطن ایک آزاد ھمارا دل ھے
    پاکستان پر ھم قربان ھیں

    دشمن کی نظر سے، وقت ھے اسے بچالو

    دل کے دیئے جلالو
    جان پہچان کرالو


    بھول ماضی کو کچھ تدبیر کر
    حال پر نظر رکھ آزاد زنجیر کر
    الجھا نہ جال کو وقت تھام لے
    حوالے اب نہ اس کو تقدیر کر

    قطرہ قطرہ بنے دریا، دل میں اسے بٹھالو

    دل کے دیئے جلالو
    جان پہچان کرالو


    بکھرو نہ خشک میدانوں میں
    الجھو نہ سنگین چٹانوں میں
    خوابوں سے جگا لو ضمیر کو
    بھٹکو نہ جنگل بیابانوں میں

    عہد و پیماں کے، اصولوں کو اپنالو

    دل کے دیئے جلالو
    جان پہچان کرالو


    ھم سچے ایک مسلمان ھیں
    پھولوں کا ایک گلستان ھیں
    کس دشمنی یر کیسا چلن
    محبت اقوت کی پہچان ھیں

    شکوے گلے بھلا کر، دل سے دل ملالو

    دل کے دیئے جلالو
    جان پہچان کرالو
     
  9. مسز مرزا
    Offline

    مسز مرزا ممبر

    Joined:
    Mar 11, 2007
    Messages:
    5,466
    Likes Received:
    22
    Re: تھوڑی سی توجہ چاھتا ھوں

    بہت خوب سید بھائی بہت اچھی اور با مقصد شاعری ہے! ویسے یہ لڑی گپ شپ کی تو نہیں لیکن لاحاصل جی کا پیغام پڑھکر سوچا ان کو بولوں کہ بال کھینچنے کی عادت ختم کرو نہیں تو گنجی ہو جاؤ گی :84: اس دنیا میں زیادہ تر آپ کی مرضی کے خلاف ہی سب کچھ ہوتا ہے :cry:
     
  10. عبدالرحمن سید
    Offline

    عبدالرحمن سید مشیر

    Joined:
    Jan 23, 2007
    Messages:
    7,417
    Likes Received:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    Re: تھوڑی سی توجہ چاھتا ھوں

    مسز مرزا جی،
    لا حاصل نے کافی لمبا جواب لکھنا چاھا تھا، لیکن بجلی چلی گئی، بعض اوقات میرے ساتھ بھی ھوا ھے، کافی کچھ لکھا اور نہ جانے انٹرنیٹ میں کیا مسئلہ ھوا کہ سارا کا سارا لکھا ھوا غائب ھوگیا، جسکا مجھے بہت دکھ ھوتا ھے، کتنی مشکل سے تمام یاداشتوں او دل و دماغ کی تمام تر تخلیقات کو اپنی انگلیوں کے ذرئیے ایک جگہ منتقل کرتے ھیں اور ایک دم اچانک اسکرین بالکل سادہ ھوجائے تو اس وقت کیا حالت ھوگی آپ خود سونچیں، میرے بھی اگر بال لمبے ھوتے تو شاید اب تک میں گنجا ھوچکا ھوتا، !!!!!!

    آپ کی بات بھی بالکل صحیح ھے کہ ھر چیز انسان کے بس میں نہیں ھوتی، صبر کرنا ھی اپنے حق میں بہتر ھوتا ھے،!!!!!!
    خوش رھیں،!!!
     
  11. عبدالرحمن سید
    Offline

    عبدالرحمن سید مشیر

    Joined:
    Jan 23, 2007
    Messages:
    7,417
    Likes Received:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    دعا دو

    کیا تھامے شجر پھل پھولوں کو
    دعا دو ان رکھوالے باغبانوں کو

    آج خوبرو جواں، تم نظر آتے ھو
    دعا دو ان ماؤں کی گودوں کو

    لہلاتے کھیتوں میں تیرا اٹھلانا
    دعا دو ان محنتی کسانوں کو

    لیل و نہار صبح و شام کیسے
    دعا دو ان قدرتی کرشموں کو

    آج بھی شاید، دل بھر آیا تیرا
    دعا دو ان فقیر کی صداوں کو

    کیسا یہ ارمان، نماز کا خیال آیا
    دعا دو ان موذن کی اذانوں کو​
     
  12. عبدالرحمن سید
    Offline

    عبدالرحمن سید مشیر

    Joined:
    Jan 23, 2007
    Messages:
    7,417
    Likes Received:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    سرور کا بس اک سحر چاھئے

    خلوص کی بس، اک نظر چاھئے
    محبوب کی بس، اک خبر چاھئے

    تڑپ کچھ کم ھو، سکون مل جائے
    جھلک انکی بس، اک مگر چاھئے

    کب ھوگا انکا گزر اس گلی میں
    منتظر ھوں بس، اک صبر چاھئے

    تک رھا تیری راہ، بیٹھا کب سے
    یہاں اُن کا بس، اک گزر چاھئے

    زمانہ ھوگیا اب، خزاں کو گزرے
    سبز ھو بس، اک شجر چاھئے

    بھٹک گیا ھوں، کارواں سے اپنے
    ساتھ اب بس، اک راہگزر چاھئے

    تلخی زباں کی، اب مٹاوں کیسے
    چٹکی بھر بس، اک شکر چاھئے

    انہیں پانے کی، تمنا باقی ھے
    تڑپتا ھوا بس، اک جگر چاھئے

    مانگ تو دیکھو، لاؤں کہاں سے
    کچھ نہیں بس، اک قمر چاھئے

    ھوش کھو جاوں، ارمان دل کا
    سرور کا بس، اک سحر چاھئے​
     
  13. ثناءاللہ
    Offline

    ثناءاللہ ممبر

    Joined:
    May 31, 2006
    Messages:
    79
    Likes Received:
    1
    Re: سرور کا بس اک سحر چاھئے

    جناب سید صاحب بہت خوب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    آپ کی جتنی بھی شاعری پڑھی بڑی باکمال لگی
     
  14. عبدالرحمن سید
    Offline

    عبدالرحمن سید مشیر

    Joined:
    Jan 23, 2007
    Messages:
    7,417
    Likes Received:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    Re: تھوڑی سی توجہ چاھتا ھوں

    جناب سید صاحب بہت خوب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    آپ کی جتنی بھی شاعری پڑھی بڑی باکمال لگی[/quote:3gqyd0i3]

    شکریہ جناب ثناءاللٌہ بھائی،
    یہ سب آپ کی محبت اور عنایت ھے،!!!!
    خوش رھیں،!!!
     
  15. عبدالرحمن سید
    Offline

    عبدالرحمن سید مشیر

    Joined:
    Jan 23, 2007
    Messages:
    7,417
    Likes Received:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    Re: تھوڑی سی توجہ چاھتا ھوں

    محبت خظا نہیں نہ ھی سزا ھے
    خوشبو کی خوبصورت سی ادا ھے

    احساس کی بس ایک گھڑی ھے
    لبھاتی ھوئی نازک سی فضا ھے

    وعدہ کی زنجیر میں جکڑی ھوئی
    پیار سے یہ سجی سجائی وفا ھے
     
  16. لاحاصل
    Offline

    لاحاصل ممبر

    Joined:
    Jul 6, 2006
    Messages:
    2,943
    Likes Received:
    8
    Re: تھوڑی سی توجہ چاھتا ھوں

    جی آپی
    لیکن مین ں نے جان بوج کر ایسا نہیں کیا تھا سچی بس اچانک ہو گیا :84:
    انکل جی آپ نے کتنی چھٹیاں اور کرنی ہیں؟
     
  17. عبدالرحمن سید
    Offline

    عبدالرحمن سید مشیر

    Joined:
    Jan 23, 2007
    Messages:
    7,417
    Likes Received:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    Re: تھوڑی سی توجہ چاھتا ھوں

    سب کہتے کہ ھمارا، الگ الگ پیام ھے
    ھر بندے کا اپنا انداز، کِسے کیا جگائیں

    معبود ایک نبی بھی، کتاب بھی ایک
    دلوں میں یقین ھم، کِسے کیا دلائیں

    رزق بانٹتا وہ ھے، بادشاہ ھو یا فقیر
    ھم ھیں سوچتے، کِسے کیا کھلائیں

    فرقہ جات میں اب، ھم ایسےبٹ گئے
    پہچان اپنی بھُولے، کسے کیا بھُلائیں

    دیکھ کر یہ بٹوارا، اپنے ارمان تڑپ گئے
    روز کا تماشہ ھے، کِسے کیا دکھائیں​
     
  18. عقرب
    Offline

    عقرب ممبر

    Joined:
    Oct 14, 2006
    Messages:
    3,201
    Likes Received:
    200
    Re: تھوڑی سی توجہ چاھتا ھوں

    بہت خوب انکل عبدالرحمن صاحب !!

    ایک دم زبردست شاعری ہے :)
     
  19. عبدالرحمن سید
    Offline

    عبدالرحمن سید مشیر

    Joined:
    Jan 23, 2007
    Messages:
    7,417
    Likes Received:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    Re: تھوڑی سی توجہ چاھتا ھوں

    شکریہ عقرب جی
    خوش رھیں
     
  20. عبدالرحمن سید
    Offline

    عبدالرحمن سید مشیر

    Joined:
    Jan 23, 2007
    Messages:
    7,417
    Likes Received:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    خوابوں کی تعبیر

    تعبیر وہ ھے سامنے، گر خواب سہانا ھو
    خلوصِ دل چاھئے، گر کسی کو اپنانا ھو

    وقت کی پابندی ھو، گر پانچوں وقت کی
    مشکل نہ ھو کوئی، گر نماز پنجگانا ھو

    مقصدحیات تو بنالے، ارمان سچے سجا کر
    خوابوں کی تعبیر کو، گر خوب سجانا ھو​
     
  21. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: خوابوں کی تعبیر

    بجا فرمایا۔ آپ کے الفاظ ہمیشہ سبق آموز ہوتے ہیں
     
  22. عبدالجبار
    Offline

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 27, 2006
    Messages:
    8,595
    Likes Received:
    71
    Re: تھوڑی سی توجہ چاھتا ھوں

    بہت خوب۔

    عبدالرحمٰن سیّد صاحب!
     
  23. عبدالرحمن سید
    Offline

    عبدالرحمن سید مشیر

    Joined:
    Jan 23, 2007
    Messages:
    7,417
    Likes Received:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ

    نعیم بھائی اور عبدالجبار بھائی
    آپ دونوں کا بہت بہت شکریہ، یہ آپ سب کی محبتیں اور عنائتیں ھی ھیں،

    خوش رھیں،!!!
     
  24. عبدالرحمن سید
    Offline

    عبدالرحمن سید مشیر

    Joined:
    Jan 23, 2007
    Messages:
    7,417
    Likes Received:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    اب وقت ھے بچالو

    وطن نے ھے پکارا، وقت ھے اسے بچالو
    لگے نہ کہیں نظر، دشمن سے چھپالو

    آشیانہ شاخ پر، کیسا یہ شاھکار ھے
    محنت دیکھ کر، کچھ اپنا دماغ چلا لو

    دھقان کا پسینہ، ھم سے یہ کہہ رھا
    جیسےخاک سے، دانےکو گل گلزار بنالو

    پاک سر زمین کی، سر سبز وادیوں کو
    رنگ حنا کی مہکتی خوشبو سے رچالو

    ھر طرف بیٹھے، گِدھوں کی طرح نوچنے
    گھورتے غراتے ھوئے، درندوں کو سنبھالو

    دھرتی ماں جیسی، بیچ نہ دینا کہیں
    خود کو ھی اپنی، نظروں سے نہ گرالو

    رائگاں نہ کرنا قربانی اپنے آباؤاجداد کی
    انکے خوں سے رنگی، داستاں کو اپنا لو

    دل کے ارمان انکے، اب تک الجھے ھوئے
    انہی کانٹوں کو، دامن سے انکے چھڑالو​
     
  25. عبدالرحمن سید
    Offline

    عبدالرحمن سید مشیر

    Joined:
    Jan 23, 2007
    Messages:
    7,417
    Likes Received:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    دل کے اپنے ارمان، لٹ جانے کا گماں ھوتا ھے

    جب صبح تاروں کے، سوجانے کا گماں ھوتا ھے
    تیری یادوں کے گم، ھوجانے کا گماں ھوتا ھے

    گزرتی جب کبھی، وہ باد صبا مجھے چھو کر
    خراماں خراماں تیرے، جب آنےکا گماں ھوتا ھے

    آئی جب گھوم کے، اٹھلاتی گھنگور وہ گھٹا
    وہ تیری زلفوں کے، لہرانے کا گماں ھوتا ھے

    الوداع کہتی دھوپ، ڈھلتی شام کو جب
    ھو ملاقات دل کو، بہلانے کا گماں ھوتا ھے

    ملاقات پچھلے پہر، یادیں رات کو آتی ھیں
    سو گیا تو انکے، کھوجانے کا گماں ھوتا ھے

    نہ دن کو چین ھے اور، نہ اب رات کو آرام ھے
    زندگی کو اب روٹھ، کرجانے کا گماں ھوتا ھے

    زندگی سے ھمیں، کوئی شکوہ نہیں رھا
    دل کے اپنے ارمان، لٹ جانے کا گماں ھوتا ھے​
     
  26. مسز مرزا
    Offline

    مسز مرزا ممبر

    Joined:
    Mar 11, 2007
    Messages:
    5,466
    Likes Received:
    22
    Re: تھوڑی سی توجہ چاھتا ھوں

    بہت اچھے سید بھائی!
     
  27. عبدالرحمن سید
    Offline

    عبدالرحمن سید مشیر

    Joined:
    Jan 23, 2007
    Messages:
    7,417
    Likes Received:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    Re: تھوڑی سی توجہ چاھتا ھوں

    شکریہ مسز مرزا جی،
    خوش رھیں
     
  28. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: تھوڑی سی توجہ چاھتا ھوں

    خوب فرمایا عبدالرحمن سید بھائی ۔ بہت خوب !!
     
  29. لاحاصل
    Offline

    لاحاصل ممبر

    Joined:
    Jul 6, 2006
    Messages:
    2,943
    Likes Received:
    8
    Re: تھوڑی سی توجہ چاھتا ھوں

    بہت اچھی شاعری ہے انکل جی
     
  30. عبدالرحمن سید
    Offline

    عبدالرحمن سید مشیر

    Joined:
    Jan 23, 2007
    Messages:
    7,417
    Likes Received:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    Re: تھوڑی سی توجہ چاھتا ھوں

    بہت بہت شکریہ نعیم بھائی،!!!!

    خوش رھیں
     

Share This Page