1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بنیادی عربی

'فروغِ علم و فن' میں موضوعات آغاز کردہ از این آر بی, ‏10 اکتوبر 2008۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم این آر بی بھائی ۔ اگلی کلاس کب لگ رہی ہے ؟
    =============================================
    السلام علیکم محترم عادل سہیل صاحب۔ اتنی تفصیل سے وضاحت کا شکریہ ۔

    دراصل میں بھی یہی چاہ رہا تھا کہ مسلمون یا کسی ایک لفظ کی بجائے مزید جمع کے الفاظ بھی سامنے آئیں ۔ اسی بہانے مجھ بےعلم کو کچھ مزید سیکھنے کو مل جائے گا۔

    نحن شاکرین
    نحن صابرین

    وغیرہ وغیرہ
     
  2. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جی بالکل دلچسپ ھے مگر تھوڑا تھوڑا کرکے سبق دیں مجھ سے جلد یاد نہیں‌ھوتا
     
  3. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ،
    نعیم بھائی ، کسی استاد کی موجودگی میں ان کے درس میں دخل دینا مناسب خیال نہیں کیا جاتا ، لیکن چونکہ یہ جگہ سب کی شمولیت کے لیے ہے ، پس آپ کے سول کے جواب میں گذارش ہے کہ ، """ نَحنُ """ ، """ جمع متکلم """ کا صیغہ ہے ، """ متکلم """ یعنی بات کرنے والا ، پس جب اس کا استعمال ہو گا تو """ جمع """ کے ساتھ اور کے لیے ہو گا ، جیسا کہ """ نَحنُ مُسلمون """ ، """ ہم مسلمان ہیں """ ، """ نَحنُ اِنسٌ """ ، """ ہم انسان ہیں """ ،
    اور یہ اس لیے کہ """ مسلم کی جمع """ فاعل ہونے کی صورت میں """ مسلمون """ ہے ، اور مفعول ہونے کی صورت میں """ ملسمین """ ، اسی طرح """ انسان """ واحد ہے اور اس کی جمع """ اِنسٌ """
    اللہ تعالی کا فرمان ہے ((( ان الانسان لربہ لکنود ::: اور بے شک انسان اپنے رب کا بڑا ہی ناشکرا ہے )))
    اور ((( یا ایھا الانسان ما غرک بربک الکریم ::: اے انسان تجھے کس چیز نے تیرے بزرگی والے رب کے بارے میں دھوکے میں ڈال رکھا ہے ))) لفظ """ انسان """ کے واحد ہونے کی دلیل ہے
    اور اللہ تعالی کا فرمان ((( و اَنہ کان رِجال من الاِنس یعوذون برجال من الجن ::: اور یہ کہ انسانوں میں سے کچھ مرد جنات میں سے کچھ مذکر جنات سے مدد لیا کرتے تھے ))) لفظ """ اِنسٌ """ کے جمع ہونے کی ، مزید مثالیں بھی ہیں لیکن طوالت کے‌ڈر سے ذکر نہیں کر رہا ہوں ،،،،،،
    لہذا ، واحد نام """ انسان """ کے ساتھ جمع """ نَحنُ """ استعمال نہیں ہو سکتا ،
    امید ہے یہ وضاحت آپ کے سوال کے جواب میں کافی ہو گی ان شا اللہ ، مزید کوئی وضاحت درکار ہو تو ان شا اللہ بھائی این آر بی سمجھا دیں گے اور میری بات میں کچھ غلط ہو تو امید ہے اس کی بھی درستگی کر دیں گے ، ان شا اللہ ، و السلام علیکم۔
    [/quote:1pcov2fp]

    عادل بھائی، اِس تفصیلی وضاحت کا بہت شکریہ۔ اور آپ نے درست فرمایا کہ یہ جگہ سب کی شمولیت کے لئے ہے۔ اپنے علم سے ہمیں مستفید ہونے کا موقع دیتے رہیئے گا۔ :flor:
     
  4. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    جی بالکل دلچسپ ھے مگر تھوڑا تھوڑا کرکے سبق دیں مجھ سے جلد یاد نہیں‌ھوتا[/quote:3gl7ju4c]

    خوشی جی یہ بتائیے کہ یہ الفاظ "انا، انت، ھو، ھی، نحن" یاد ہو گئے ہیں یا یہی مشکل لگ رہے ہیں؟
     
  5. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    مشق نمبر 2

    ----------------------------------------------------

    ی، ک، ہ، ھا، نا کی پہچان

    ----------------------------------------------------

    کتاب + ی = کِتَابِی

    میری کتاب

    کتاب + کَ = کِتَابُکَ

    تمھاری (مذکر کی) کتاب

    کتاب + کِ = کِتَابُکِ

    تمھاری (مونث کی) کتاب

    کتاب + ہ = کِتَابُہُ

    اُس (مذکر کی) کتاب

    کتاب + ھا =کِتَابُھَا

    اُس (مونث کی) کتاب

    کتاب + نا = کِتَابُنَا

    ہماری کتاب


    --------------------------------------------------

    ا۔ اگر ہو سکے تو اِن فقروں کو ایک کاغذ پر لکھ کر اپنے ڈیسک پر رکھ لیں، اور چند دن اُٹھتے بیٹھتے دہراتے رہیں۔

    ب۔ وقت ملنے پر، اِس لڑی میں یہ یہی مشق دوبارہ لکھ کر پوسٹ کریں (لکھنے سے یاد رکھنے میں آسانی ہوتی ہے)۔

    ج۔ قرآن پڑھتے یا سنتے ہوئے، غور کریں (اگر ہو سکے تو)، کہ اِن کا استعمال کیسے ہوتے ہے۔

    -----------------------------------------------------

     
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ جناب من !
    ====================
    میں تھوڑی سی مشق کرنے کی کوشش کرتا ہوں



    قلمی = میرا قلم
    قلمکَ = تیرا (مذکر) کا قلم
    قلمکِ = تیرا (مونث) کا قلم
    قلمہُ = اُس (مذکر) کا قلم
    قلمہا= اُس (مونث) کا قلم
    قلمنا = ہمارا قلم
    =================

    این آر بی بھائی ۔ کیا یہ مشق یہ ٹھیک ہے ؟ :139:
     
  7. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    بعد از سلام ۔
    جزاک اللہ این آر بی صاحب ۔
    بہت خوب سلسلہ ہے
     
  8. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جی بالکل دلچسپ ھے مگر تھوڑا تھوڑا کرکے سبق دیں مجھ سے جلد یاد نہیں‌ھوتا[/quote:gmw2rokn]

    خوشی جی یہ بتائیے کہ یہ الفاظ "انا، انت، ھو، ھی، نحن" یاد ہو گئے ہیں یا یہی مشکل لگ رہے ہیں؟[/quote:gmw2rokn]

    یہ یاد ھو گئے ھیں
     
  9. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شمولیت:
    ‏13 جون 2007
    پیغامات:
    3,149
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    :salam:
    لوگ تو انگریزی کو ہی اپنا نصب العین سمجھ بیٹھے ہیں ۔ایسے میں این آر بی صاحب کی جانب سے
    یہ خوبصورت سلسلہ شروع کرنا مسلمانوں کو اپنا اصلی پرانا سبق یاد دلاناہے
    جزاک اللہ این آر بی صاحب ایمانی سلسلہ ہے :flor:
     
  10. عادل سہیل
    آف لائن

    عادل سہیل ممبر

    شمولیت:
    ‏24 جولائی 2008
    پیغامات:
    410
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ، مشکل محنت کے بعد جو چیز حاصل ہو اس کے حصول پر خوشی کا اندازہ """ خوشی """ کو ہونا ہی چاہیے ، مسز مرزا کی بات درست ہے کہ یہ کافی دلچسپ کام ہے ، اگر اس علم میں نیت کی درستگی کے ساتھ محنت کی جائے تو یقین جانیے کہ مشکل کے ساتھ ایک عجیب سرُور بھی حاصل ہو گا اور جتنا جتنا سیکھتے جائیں گے ، اور اس کی عملی تطبیق اللہ کی کتاب اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی سنت مبارکہ کے ذریعے کرتے جائیں گے ، ان شا اللہ تعالیٰ دنیا اور آخرت کے رنگ ڈھنگ بدلتے جائیں گے ، دل و دماغ کی کیفیات اور روح کی قوت میں ایسی تبدیلیاں اور اضافے پائیں گے جن کو الفاظ میں بیان کرنے کے لیے ایک مستقل موضوع درکار ہے ،
    اس سب کے بس اتنا کیا جائے کہ عربی زُبان کو سیکھنے کی نیت صرف اپنا دین حق سیکھنا ہو ، اللہ سبحانہ و تعالی اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کے احکامات و فرامین کو سیکھنا ہو ، تا کہ ہم اس طرح عملی ایمان والے بن سکیں جس طرح اللہ کو پسند ہے ، اور اللہ ہمار رب مالک و خالق ہم پر راضی ہو جائے ، دُنیا و آخرت سب سنور جائے گا بمشیۃ اللہ و باذنہ ، و السلام علیکم۔
     
  11. عادل سہیل
    آف لائن

    عادل سہیل ممبر

    شمولیت:
    ‏24 جولائی 2008
    پیغامات:
    410
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    و علیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ ، نعیم بھائی ، یہ تو تجاھل عارفانہ والا معمالہ لگ رہا ہے :yes: ، میرا خیال ہے بھائی این آر بی صاحب نے جو انداز تدریس اپنایا ہے اس میں اپنے وقت پر ان باتوں کی وضاحت کریں گے ، ان شا اللہ ،
    میں نے سابقہ مراسلے میں لکھا تھا """ اور یہ اس لیے کہ """ مسلم کی جمع """ فاعل ہونے کی صورت میں """ مسلمون """ ہے ، اور مفعول ہونے کی صورت میں """ ملسمین """ ،
    اسی طرح یہ """ شاکرین """ اور """ صابرین """ ہیں ، یعنی """ مفعول """ ہیں ، اور ہر مفعول کے ساتھ """متکلم """ کا صیغہ استعمال نہیں ہو سکتا ، شاید اس لیے بھائی این آر بی اس قسم کے الفاظ سامنے نہیں لا رہے ، و اللہ اعلم ،
    میرا خیال ہے جب بھائی این آر بی """ اسم یعنی نام """ کا سبق شروع کریں گے تو یہ باتیں وہاں بیان کریں گے ان شا اللہ ، یا جسیا ان کو مناسب محسوس ہو ،
    کافی عرصہ پہلے جب میرے ارد گرد کچھ بھائیوں کو رہ رہ کر عربی پڑھنے کا شوق ہوتا تھا تو میں ہی قابو آتا تھا ، اس قوت میں نے کچھ جدید انداز کو اپناتے ہوئے عربی کے بنیادی اسباق کے تعارفی فلو چارٹس بنائے تھے ، اگر آپ صاحبان مناسب خیال کریں ، خاص طور پر بھائی این آر بی تو میں ان فلو چارٹس کی تصویریں یہاں ارسال کر دوں یا ان کے کہیں چڑھا کر اتارنے کے ربط درج کر دوں ، امید ہے ان کی مدد سے کافی بنیادی باتیں اصول و قوانین سمجھنے میں مدد ہو گی ان شا اللہ تعالی ، و السلام علیکم
     
  12. عادل سہیل
    آف لائن

    عادل سہیل ممبر

    شمولیت:
    ‏24 جولائی 2008
    پیغامات:
    410
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ، جزاک اللہ خیرا ، :hands: بھائی ،این آر بی ، میرا علم کچھ نہیں میرے بھائی ، بلکہ کسی کا بھی ، اللہ جسے جو چاہے سکھا دیتا ہے ، پس جو اللہ نے مجھے عطا کیا اور کرتا ہے اسی کی توفیق سے میں اسے آگے بڑھانے میں‌بخل نہیں کرتا و الحمد للہ ،
    آپ کی اس حوصلہ افزائی کے پیش نظر اور اس سلسلے میں شامل بھائی بہنوں کی باتوں کے پیش نظر ، تجویزا گذارش کرتا ہوں کہ ::: چونکہ آپ نے اپنے اسباق کا آغاز """ ضمائر """ سے کیا ہے ، اور اس میں سے بھی """ منفصلہ """ اور """ متصلہ """ کو جزوی طور پر لے کر چلے ہیں ، شاید اس لیے بات مشکل یا غیر واضح محسوس ہو رہی ہو ،
    سیکھنے سکلھانے کا عام معمول یہ ہی چلا آ رہا ہے کہ جب کسی کو کوئی نئی چیز بتائی جاتی ہے تو اس کی تعریف سمجھا کر اس کا استعمال سمجھایا ، سکھایا جاتا ہے اور اس طرح ان شا اللہ سیکھنے والوں کے لیے زیادہ آسان رہتا ، پس اگر آپ ساتھیوں کو کوئی نئی بات ، چیز ، سکھانے سے پہلے مختصرا ہی سہی اس کی تعریف بتا دیا کریں تو ان شا اللہ زیادہ بہتر رہے گا ،
    مثلا ،
    [​IMG]
    و السلام علیکم۔
     
  13. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    :salam:

    عادل بھائی، تفصیلی وضاحت کا بہت شکریہ۔ اور جن چارٹس کا آپ نے ذکر کیا ہے وہ ضرور اپلوڈ کریں۔ اِس کے علاوہ اِس سلسلے میں ایک ترکیب ذہن میں آ رہی تھی۔ اور وہ یہ کہ اگر 'عربی گرامر' نامی ایک نئی لڑی بنا کر آس میں تمام چارٹس وغیرہ رکھے جائیں اور وہیں پر تمام تفصیلی قواعد سے متعلق آپ ہماری رہنمائی کریں تو کیسا رہے گا؟ یہ ترکیب پیش کرنے کی دو وجوہات ہیں:

    1۔ یہ لڑی بناتے وقت ارادہ تفصیلی گرامر میں جانے کا نہیں تھا۔ اِس کی وجہ یہ (تھوڑا سا) ذاتی تجربہ ہے کہ عموماً ایسے سیکھنے والے جو کم وقت دے سکتے ہیں، وہ تفصیلی گرامر کی اصطلاحات ہی سے ڈر کر بھاگ کھڑے ہوتے ہیں۔ اس لئے یہاں کوشش یہ ہے کہ بہت بنیادی اسباق کے ذریعے موٹے موٹے اصولوں کی پہچان کروا کر اُن کی لکھی ہوئی عربی میں شناخت کرنے کی پریکٹس کروا دی جائے۔

    2۔ دوسری جانب، جو اصول آپ تفصیل سے لکھ رہے ہیں وہ بھی بہت اہم ہیں۔ اور اِن میں سے کچھ کی یہاں بعد کے اسباق میں ضرورت بھی پڑے گی۔ اِس لئے اگر ایک متوازی لڑی 'عربی گرامر' میں متعلقہ چارٹس، اُن کی وضاحت، اور تمام اصولوں پر سیر حاصل گفتکو موجود ہو تو بوقتِ ضرورت اُس کو بطور ریفرنس بھی استعمال کیا جا سکتا ہے اور زیادہ وقت دینے والے طلبہ وہاں پر اِن قواعد پر غور کر کے خوب اچھی طرح سیکھ بھی سکتے ہیں۔

    امید ہے تجویز پسند آئے گی۔ فیصلہ آپ جو بھی کریں، مذکورہ چارٹس کو (یہاں یا نئی لڑی میں) اپلوڈ ضرور کیجئیگا۔

    جزاک اللہ خیر۔

    فقط نعیم بھائی کا خیر اندیش :hasna:
    نوید۔
     
  14. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم ۔ این آر بی بھائی کی تجویز بہت معقول ہے ۔
    سچ بات تو یہ ہے کہ عربی ضمائر کے مشکل مشکل نام پڑھ کر ہی " عربی " مشکل لگنے لگی تھی :pagal:
     
  15. عادل سہیل
    آف لائن

    عادل سہیل ممبر

    شمولیت:
    ‏24 جولائی 2008
    پیغامات:
    410
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ،
    جزاک اللہ خیرا ، بھائی نوید ، میں ان شا اللہ ایک ڈیڑھ ہفتے میں ڈھونڈ کر وہ سب فلو چارٹس اپلوڈ کر دوں گا ، اتنا وقت اس لے لے رہا ہوں کہ ایک تو مجھے کسی کے لیے پر ماہ کچھ کام تیار کر کے دینا ہوتا ہے ، اور دوسرا یہ کہ یہ سب فلو چارٹس کم از کم دس گیارہ سال پہلے بنائے تھے جو اب مجھے اپنی محفوظ کردہ سی‌ڈیز میں تلاش کرنا ہوں گے ،
    تفصیلات کے لیے یا سارے عربی دروس کے لیے ، میری تجویز یہ ہے کہ صرف ایک لڑی نہیں بلکہ ایک ذیلی فورم بنا دیا جائے ، جس میں بہت سی لڑیاں ہوں اور ہر لڑی سے متعلق سبق اور مشق الگ الگ چلتے رہیں ، تا کہ جو جہاں جتنا وقت دے سکتا ہے دے ، اور جو جہاں تک چلنا چاہتا ہے چلے ان شا اللہ ،
    آپ کی یہ بات میرے ذاتی تجربے میں بھی ہے کہ اکثر لوگ عربی گرائمر کی تفاصیل دیکھ کر ڈر جاتے ہیں اور ہمت ہار جاتے ہیں ، لیکن اگر پوری طرح سے نہ سیکھا جائے تو """ نیم حکیم خطرہ جان اور نیم مُلاں خطرہ ایمان """ ویسے آپس کی بات ہے میں پورے مُلاں کو بھی خطرہ ایمان ہی سمجھتا ہوں ، کیونکہ ملائیت اور تحقیقی علم کا میل جول مجھے کم ہی دکھائی دیا ہے ، :rona:
    اس کی تفصیل ان شا اللہ فلو چارٹس کے ساتھ ہی ارسال کروں گا ، پھر آپ صاحبان باہمی مشورے سے جو مناسب سمجھیں کر لیجیے گا ، و السلام علیکم۔
     
  16. عادل سہیل
    آف لائن

    عادل سہیل ممبر

    شمولیت:
    ‏24 جولائی 2008
    پیغامات:
    410
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ، جی نعیم بھائی ، بھائی نوید کی تجویز مناسب ہے ، ان شا اللہ اس کے ضمن میں کچھ تجاویز ارسال کروں گا ،
    بھائی جی ، ضمیر تک پہنچنا مشکل ہو ہوتا ہے اور گر نہ پہنچیں تو حقیقت کا ادراک اور زیادہ مشکل ہوتا ہے ، لیکن ہمت مت ہاریے ، ھدف اللہ کی رضا کا حصول رکھیے ، مجاہدہ نفس سمجھ کر اس عربی لغت کو سیکھیے ، اللہ کی رحمت ہر ایک چیز پر محیط ہے اگر مجھ جیسے کو اللہ تعالی یہ زبان سکھا سکتا ہے تو کسی بھی اور کو سکھا سکتا ہے ، یقین جانیے عربی مشکل نہیں ہے ، یہ معمول کی بات ہے کہ جب کوئی نئی چیز یا بات کسی بھی اجنبی زبان میں سیکھنے یا سمجھنے کو کوشش کی جائے تو مشکل لگتی ہی ہے ، اور ایک اور بات جو میری محسوسات میں سے ہے کہ اس زبان سے مسلمان کو دور کھنے میں اس کا ازلی دشمن اپنی پوری کوشش صرف کرتا ہے ، کیونکہ اس زبان کے ذریعے مسلمان کے ایمان کی جو اصلاح ممکن ہے کسی بھی اور زبان کے ذریعے نہیں ،
    اللہ تعالی ہمیں ہر خیر کے حصول کی توفیق عطا فرمائے اور ہر شر سے محفوظ رہنے کی بھی ، والسلام علیکم۔
     
  17. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    بہت اچھی تجویز ہے عادل بھائی۔
     
  18. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    جی نعیم بھائی۔ اسی طرح مزید مشقیں کرنے سے یہ قاعدے ذہن میں‌ بیٹھ جائیں گے انشاءاللہ۔ جزاک اللہ خیر۔
     
  19. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    بہت اچھی بات ہے خوشی جی۔ اب کچھ وقت اِن قاعدوں پر بھی دیں:

     
  20. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    مزید مشق کے لئے مندرجہ ذیل الفاظ کے ساتھ 'ی، کَ، کِ، ہُ، ھا' کا استعمال کریں اور ساتھ معنی لکھیں۔

    بَیْت، قَمِیْص، بَلَد، مَکْتَب، رَب، لُغۃ

    مثلاً:

    لُغَتِی : میری زبان (بولی)

    لُغَتُکَ: تمھاری (مذکر کی) زبان

    لُغَتُکِ: تمھاری (مؤنث کی) زبان

    لُغَتُہُ: اُس (مذکر) کی زبان

    لُغَتُھا: اُس (مؤنث) کی زبان


    معنی کے لئے اشارے:

    بیت: گھر (جیسے بیت اللہ، اللہ کا گھر)

    بَلَد: وطن، ملک

    مکتب: میز، ڈیسک (جس پر رکھ کر کتابت کی جائے۔ یہی لفظ 'دفتر' اور 'درسگاہ' کے لئے بھی استعمال ہوتا ہے)

    لُغۃ: بولی، زبان (اِسی اعتبار سے اردو میں ڈکشنری کو 'لغت' کہتے ہیں)
     
  21. عادل سہیل
    آف لائن

    عادل سہیل ممبر

    شمولیت:
    ‏24 جولائی 2008
    پیغامات:
    410
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    بہت اچھی تجویز ہے عادل بھائی۔[/quote:atn7mx7q]
    السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ، جزاک اللہ خیرا ، بھائی نوید ، پسندیدگی کا شکریہ ، اگر دیگر صاحبان بھی اسے مناسب سمجھیں تو انتظامیہ سے درخواست کی جائے کہ ایک مستقل الگ ذیل فورم بنا دیا جائے ، و السلام علیکم۔
     
  22. زرداری
    آف لائن

    زرداری ممبر

    شمولیت:
    ‏12 اکتوبر 2008
    پیغامات:
    263
    موصول پسندیدگیاں:
    12
    یہ آپ سارے غریب عوام کونسی زبان سیکھ رہے ہیں ؟
    سیکھو سیکھو ۔۔ ثواب ملے گا۔
    روٹی ملے نہ ملے۔۔ ثواب ضرور لیے جاؤ :201:
     
  23. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:


    بیت :
    بیتی ۔۔ میرا گھر
    بیتکَ ۔۔ تیرا (لڑکے) گھر
    بیتکِ ۔۔۔ تیرا (لڑکی) گھر
    بیتہ ۔۔ اس (لڑکے) کا گھر
    بیتھا ۔۔ اس لڑکی کا گھر (کھڑکی والی :hasna: )
    بیتنا ۔۔۔ ہمارا گھر (یعنی میں، میرے سسرالیے سب کے سب :takar: )



    سر جی ۔ ہوم ورک ٹھیک ہے ؟؟؟ :139:
     
  24. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    تو اپ کیا گھر دددددددددددددددددددددددددددددددد اااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااا ماااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااا












    د ھیں :no: :no: :no:
     
  25. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جی نہیں۔ بلکہ وہ سارے سالے میرے پلّے پڑ جاتے ہیں :131:

    لیکن یہ " عربی کا کلاس روم " ہے ۔ یہاں مزید بات نہیں کرنی ۔ ورنہ ماسٹر جی سے ڈانٹ پڑے گی :suno:
    :176: :176: :176:
     
  26. ایم اے رضا
    آف لائن

    ایم اے رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏26 ستمبر 2006
    پیغامات:
    882
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    :a180: :a180: :a180:



    ذرا اک نظر--------اردو ادب /تلقین انقلاب
     
  27. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بلدی ۔۔ میرا وطن
    بلدکَ ۔۔ تیرا (مرد) کا وطن
    بلدکِ۔۔ تیرا (عورت) کا وطن
    بلدہ ۔۔ اُس (مرد) کا وطن
    بلدھا ۔۔ اُس (عورت) کا وطن
    بلدھم ۔۔۔ اُن (جمع) کا وطن
    بلدنا ۔۔ ہمارا وطن



    سر جی ۔ ہوم ورک چیک کرلیں :139:
     
  28. عادل سہیل
    آف لائن

    عادل سہیل ممبر

    شمولیت:
    ‏24 جولائی 2008
    پیغامات:
    410
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    جی نہیں۔ بلکہ وہ سارے سالے میرے پلّے پڑ جاتے ہیں :131:

    لیکن یہ " عربی کا کلاس روم " ہے ۔ یہاں مزید بات نہیں کرنی ۔ ورنہ ماسٹر جی سے ڈانٹ پڑے گی :suno:
    :176: :176: :176:[/quote:19wfmq8q]
    السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ،
    نعیم بھائی ، اگر خواہش ہے تو یوں بھی کیا جا سکتا ہے کہ مشق میں ہی """ میرے سالے ‘‘‘ ’’’ میری سالیاں‘‘‘ ’’’ میرے سسرائیلی‘‘‘ معاف کیجیے گا ’’’ میرے سسرالی ‘‘‘ وغیرہ پر ہی مشق کر لیجیے ، کچھ رمزی بات تو ہو ہی جائے گے :yes: و السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ،
     
  29. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم استاد محترم !
    اُس سسرالی جملہ معترضہ کی معذرت چاہتا ہوں :176:

    اس سے نیچے ایک اور مشق بھی (بلد والی) کی تھی ۔ وہ بھی چیک کر لیں۔ شکریہ
     
  30. عادل سہیل
    آف لائن

    عادل سہیل ممبر

    شمولیت:
    ‏24 جولائی 2008
    پیغامات:
    410
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ، نعیم بھائی ، یہاں آپ کے استاد محترم تو بھائی نوید ہیں ، رہا معاملہ میری طرف سے آپ کے سسرالی رشتہ داریوں کے متعلق جملے کے جواب کا معاملہ تو بھائی آپ کے اس جملے میں معذرت والی تو کوئی بات نہ تھی ، اور میں نے جو کچھ کہا مزاح تھا نہ کہ ناراضگی ، اگر آپ کو میری کسی بات سے دل برداشتگی ہوئی ہو تو مجھے معاف فرمایے گا ،
    آپ کے ساتھ ساتھ اس درس میں ایک طالب علم کی حیثیت سے ہی رہنا چاہتا ہوں ، اور ایک ساتھی کی طرح یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ماشا اللہ (بلد والی ) مشق میں آپ کے لکھے ہوئے الفاظ سب کے سب ٹھیک ہیں ،
    جی ہاں ، اعراب کے لزوم کا خیال لازمی ہے ، جیسا کہ ، ’’’ بَلدُکَ ‘‘‘ اور ’’’ بَلدُکِ ‘‘‘ کی آخری ضمیر یعنی ’’’ ک ‘‘‘ کے اوہر ’’’ زبر ‘‘‘ یا نیچے ’’’ زیر ‘‘‘ کا وجود لازمی ہے کہ وہ ہی اس ضمیر کی تذکیر و تانیث میں فرق کرتی ہے ،
    امید ہے ان شا اللہ اس بات کا خیال رکھیں گے ، اور ان شا اللہ آگے یہ بات مزید واضح ہو جائے گی کہ ایک """ حرکت""" سے بات کہاں سے کہاں جا پہنچتی ہے اور کیا سے کیا ہو جاتی ہے ، بقول شاعر و بتصرفی فیہ:::
    ایک نقطے نے محرم سے مجرم بنا دیا
    ہم دعا لکھتے رہے وہ دغا پڑھتے رہے​
    و السلام علیکم۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں