1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بنیادی عربی

'فروغِ علم و فن' میں موضوعات آغاز کردہ از این آر بی, ‏10 اکتوبر 2008۔

  1. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    بسم اللہ الرحمن الرحیم

    مسلمانوں کے لئے عربی زبان کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں۔ اس کے باوجود ہم اس زبان سے واقفیت حاصل کرنے کی کوشش بہت کم کرتے ہیں۔ اس لئے خیال آیا ہے کہ ایک لڑی ایسی بنائی جائے جہاں ہماری اردو کے صارفین مل جل کر بنیادی عربی زبان کی مشق کر سکیں۔ یہاں مقصد عربی بولنے یا لکھنے پر عبور حاصل کرنا نہیں، بلکہ عربی کی بنیادی گرامر کو اسقدر سیکھنا ہے کہ قرآنِ کریم پڑھتے اور سنتے ہوئے سمجھ بھی زیادہ آئے اور لطف بھی۔

    چونکہ معیاری اردو کے بہت سے الفاظ عربی سے لئے گئے ہیں، اِس لئے اردو بولنے والوں کے لئے (اور خصوصاً اردو ادب سے شغف رکھنے والوں کے لئے ) عربی سمجھنا بہت آسان ہے۔ بس تھوڑی سی بنیادی گرامر پر توجہ کی ضرورت ہے۔ اکثر عربی الفاظ پر غور کرنے سے اُن کا اردو میں مستعمل الفاظ سے تعلق نظر آ جاتا ہے۔

    اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ہمیں اپنے دین کی بہتر سمجھ عطا کرے، ہمیں اِس پر عمل پیرا ہونے کی توفیق دے، اور ہمارے اعمال قبول فرمائے۔

    آمین۔
     
  2. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    مشق نمبر 1

    ----------------------------------------------------

    اَ نَا ، اَنتَ ، ھُوَ ، ھِیَ ، نَحنُ ۔۔۔۔۔۔(1)

    میں، تم (مذکّر)، وہ (مذکّر)، وہ (موّنث)، ہم۔


    ----------------------------------------------------

    انا نوید

    انت ساگراج

    ھو ھارون

    ھی نور

    نحن مُسلِمُون


    --------------------------------------------------

    ا۔ اگر ہو سکے تو اِن پانچ جملوں کو ایک کاغذ پر لکھ کر اپنے ڈیسک پر رکھ لیں، اور چند دن اُٹھتے بیٹھتے دہراتے رہیں۔

    ب۔ وقت ملنے پر، اِس لڑی میں یہ جملے (مناسب تبدیلی کیساتھ) دوبارہ لکھ کر پوسٹ کریں (لکھنے سے یاد رکھنے میں آسانی ہوتی ہے)۔

    ج۔ قرآن پڑھتے یا سنتے ہوئے، غور کریں کہ اِن میں سے کچھ الفاظ کہاں آتے ہیں۔

    -----------------------------------------------------




    نوٹ 1۔ فی الحال کیبورڈ پر'جزم' نہیں مل رہی، اسلئے جن حروف پر کوئی اعراب نہ ہوں، وہاں جزم سمجھ لیجئے۔
     
  3. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    :salam:
    این آر بی بھائی :mashallah: آپ نے بہت نیک اور احسن کام کیا ہے جزاک اللہ :dilphool:
     
  4. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    السلام علیکم ۔ این آر بی جی ۔جزاک اللہ



    انا نور
    انت این آر بی
    ھو ہارون الرشید
    ھی مسز مرزا
    نحن باکستانیون
     
  5. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    جزاک اللہ اچھا سلسلہ ہے ماشاءاللہ

    انا مسز مرزا
    انتی نور
    ھو مبارز
    ھی خوشی
    نحن مسلمون

    صحیح ہے یا نہیں؟ غلطی درست فرما دیں
     
  6. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    انتی نور غلط ہے۔
    انتِ میں آخر میں تی صرف ت کے نیچے زیر سے بنے گا۔ چھوٹی ی لگانے سے نہیں
    یعنی صحیح ہوگا

    انتِ نور

    شکریہ
     
  7. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    انا خوشی

    انتِ مسز مزرا

    ھو ساگراج

    ھی مریم سیف

    نحن مُسلِمُون


    لگتا ھے مجھے بھی سمجھ آگئی ھے :hpy:
     
  8. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    [​IMG]

    بہت اچھا سلسلہ شروع کیا ہے ماشاء اللہ۔۔۔
    جزاک اللہ سر۔ :dilphool:
     
  9. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    ھارون بھائی، مسز مرزا، نور، خوشی جی (جی، سمجھ آ ہی گئی آپ کو :hands: ) ، کاشفی، آپ سب کی شرکت اور حوصلہ افزائی کا شکریہ۔ فی الحال ان پانچ الفاظ کا ہی رٹّا لگائیں، پھر انشاءاللہ مزید الفاظ دیکھتے ہیں۔

    مسز مرزا، یہ "انتِ نور" ہو گا (جیسا کہ نورالعین نے تصحیح کر دی ہے)۔
     
  10. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    معذرت کی کوئی بات نہیں۔ انسان خطا کا "پَتلا" ہے اور ہم تو ویسے ہی بہت پتلے ہیں :hasna: ۔ جہاں بھی تصحیح کی گنجائش ہو، ضرور کر دیا کریں۔ جزاک اللہ خیر۔
     
  11. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    اُمید ہے کہ آپ سب کو "انا، انت، ھو، ھی، نحن" آسانی سے یاد ہو گئے ہوں گے۔ ان کی کچھ مشق کیلئے مندرجہ ذیل میں خالی جگہیں پُر کریں۔

    --------------------------------------------------------

    وَأَنَا التَّوَّابُ الرَّحِيمُ

    اور ـ ـ‌ ـ بڑا معاف کرنے والا (اور) رحم والا ہوں

    سورہ البقرہ، آیۃ 160

    --------------------------------------------------------

    فَذَكِّرۡ إِنَّمَآ أَنتَ مُذَڪِّرٌ۬

    پس آپ نصیحت کیجئے بے شک ـ ـ ـ تو نصیحت کرنے والے ہیں

    سورہ الغاشیۃ، آیۃ 21

    --------------------------------------------------------


    قُلۡ هُوَ ٱللَّهُ أَحَدٌ

    کہہ دو ـ ـ ـ الله ایک ہے

    سورہ الاخلاص، آیۃ 1

    --------------------------------------------------------

    فَإِنَّمَا هِىَ زَجۡرَةٌ۬ وَٲحِدَةٌ۬

    پھر ـ ـ ـ واقعہ صرف ایک ہی ہیبت ناک آواز ہے

    سورہ النازعات، آیۃ 13

    --------------------------------------------------------

    نَحۡنُ خَلَقۡنَـٰكُمۡ فَلَوۡلَا تُصَدِّقُونَ

    ـ ـ ـ نے ہی تمہیں پیدا کیا ہے پس کیوں تم تصدیق نہیں کرتے

    سورہ الواقعہ، آیۃ 57
     
  12. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    اورمیں بڑا معاف کرنے والا (اور) رحم والا ہوں

    پس آپ نصیحت کیجئے بے شک(تم) یعنی آپ( :saw: ) تو نصیحت کرنے والے ہیں

    پھر وہ واقعہ صرف ایک ہی ہیبت ناک آواز ہے

    ہم نے ہی تمہیں پیدا کیا ہے پس کیوں تم تصدیق نہیں کرتے

    این آر بی بھیا ایک دفعہ پھر جزاکَ اللہ!!! :dilphool:
     
  13. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    جزاک اللہ بھائی۔۔بہت اچھا سلسلہ ہے۔۔۔مجھے بھی فائدہ ہو رہا ہے اس سے۔۔۔۔جزاک اللہ :dilphool:
     
  14. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    محترم این آر بی صاحب۔
    اللہ تعالی آپ کو اس نیک امر کے اجرا پر جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین
     
  15. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37

    جزاک اللہ
    مگر آسان سے اپ ایک دم مشکل پہ ا گئے پہلے ہلکے پھلکے جملے سکھائیں پلیزززززززززززززز
     
  16. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    فیڈبیک کا بہت شکریہ۔ جس مشق کا آپ نے ذکر کیا ہے وہاں مقصد دی گئی آیات کا ترجمہ کروانا نہیں تھا، بلکہ اُن میں موجود "انا، انت، ھو، ھی، نحن" کی نشاندھی کرنا تھا۔
    اسی وجہ سے

    1۔ مکمل آیت میں متعلقہ لفظ کو واضح کیا گیا تھا۔

    وَأَنَا التَّوَّابُ الرَّحِيمُ

    2۔ متعلقہ لفظ کے علاوہ، باقی الفاظ کا ترجمہ دیا گیا تھا (جسے نہ تو پورا یاد کرنے کی ضرورت ہے، نہ ہی ترجمہ سمجھنے گی۔ یاد رہے، اِس وقت توجہ صرف پہلی مشق کے پانچ الفاظ پر مرکوز رکھنی ہے)۔

    اور ـ ـ‌ ـ بڑا معاف کرنے والا (اور) رحم والا ہوں

    3۔ مشق میں صرف حالی جگہ کو "میں، تم، وہ، ہم" سے پُر کرنا تھا۔

    اور میں‌ بڑا معاف کرنے والا (اور) رحم والا ہوں۔

    4۔ سیکھے ہوئے الفاظ کی قرآنی آیات میں نشاندہی کرنا ہمارے شروع میں بیان کردہ مقصد کے مطابق ہے۔

    "مقصد عربی بولنے یا لکھنے پر عبور حاصل کرنا نہیں، بلکہ عربی کی بنیادی گرامر کو اسقدر سیکھنا ہے کہ قرآنِ کریم پڑھتے اور سنتے ہوئے سمجھ بھی زیادہ آئے اور لطف بھی۔"

    5۔ یہ وضاحت آپ کو غلط ثابت کرنے کے لئے نہیں کی گئی، بلکہ اِس خیال سے کی گئی ہے کہ آپ کا پیغام پڑھ کر صرف سرسری نگاہ سے دیکھنے والے نئے مندرج و غیر مندرج صارفین شروع سے ہی گھبرا کر بھاگ نہ کھڑے ہوں۔ امید ہے کہ اس لڑی سے کچھ صارفین کو فائدہ ضرور ہوگا۔

    6۔ مزید فیڈبیک ضرور دیتے رہیں۔

    7۔ یہ پیغام بہت لمبا نہیں ہو گیا؟ :hasna:
     
  17. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    مشق چونکہ پچھلے صفحے پر رہ گئی تھی، اِس لئے یہاں دوبارہ پیش ہے:

     
  18. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    بہت شکریہ کاشفی۔

    بہت شکریہ زاہرا صاحبہ۔

    بہت خوب۔ ویسے ایک آیت رہ نہیں گئی؟ :soch:
     
  19. نادر سرگروہ
    آف لائن

    نادر سرگروہ ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جون 2008
    پیغامات:
    600
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    ۔
    ۔
    این آر بی
    جزاک اللہ

    اچھا سلسلہ ہے۔
    لیکن آپ نے ۔ ۔ ۔ بہت جلد مشکل سبق پڑھانا شروع کر دیا۔
    لڑی کا عنوان بنیادی عربی ہے۔

    مفرد ۔۔۔ تثنیہ ۔۔۔ جمع
    اور بھی بنیادی سبق اگر درجہ بدرجہ پڑھاتے تو ہمیں آسانی ہوتی۔
     
  20. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    آپ کے مشورے کا شکریہ نادر بھائی۔ شاید آپ نے بھی سرسری نگاہ سے دیکھ کر یہ سمجھ لیا ہو کہ ہم شروع ہی سے یہاں قرآنی آیات کے ترجمے پر منتقل ہو گئے ہیں۔ ایسا نہیں ہے، توجہ ابھی بھی بالکل آسان الفاظ "انا، انت، ھو، ھی، نحن" پر ہے۔ تفصیلی جواب اسی صفحے کے پہلے پیغام میں موجود ہے۔ امید ہے آپ اس سے کسی حد تک اتفاق کریں گے۔
     
  21. نادر سرگروہ
    آف لائن

    نادر سرگروہ ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جون 2008
    پیغامات:
    600
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    ۔
    ۔
    این آر بی
    وہ میں نے دیکھ لیا تھا۔
    ۔
    ۔
    قرآن کا اسلوب فصیح ہے۔
    کسی بھی زبان کو سکھانا ہو تو سب سے پہلے روز مرہ استعمال ہونے والے جُملے سکھائےجاتے ہیں۔
    جن کی مادری زبان عربی ہے اُنھیں بھی اِس طرز پر عربی نہیں سکھائی جاتی۔


    میری بات کو منفی طور پر نہ لیں۔
    میں آپ کے اِس مِشن میں رُکاوٹ نہیں بننا چاہتا۔
    لیکن ایک بار نظرِ ثانی کر لیں۔

    اب یہ آسان معلوم ہو رہا ہے ۔
    لیکن آگے چل کر آپ کے تلامیذ آپ سے بہت سارے سوالات کریں گے۔
    اور نئے اسباق پیچیدہ ہوتے جائیں گے۔

    میں آپ کے جذبہ کی دِل سے قدر کرتا ہُوں۔
     
  22. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    بہت شکریہ نادر بھائی۔ آپ کا مشورہ بغور پڑھ لیا گیا ہے اور امید ہے کہ اوپر جو وضاحت پیش کی ہے اُس سے ہمارا نقطہءِ نظر بھی سامنے آ گیا ہو گا۔ چونکہ اس لڑی کا مقصد عربی کی روز مرّہ بول چال سکھانا نہیں ہے، اسلئے یقیناً یہ انداز مختلف لگے گا۔ اس کے باوجود، انشاء اللہ، کوئی درمیانی راستہ نکال لیا جائے گا۔ فی الحال واپس چلتے ہیں انا، انت، ھو، ھی، نحن پر :happy:
     
  23. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    مزید مشق کے لئے، مندرجہ ذیل کا ترجمہ کریں:

    ----------------------------------------------------

    انا طَالِب

    انتَ اُستَاذ

    ھو طبیب

    ھی مُعَلِّمَہ

    نحن مسلمون

    ---------------------------------------------------
     
  24. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم این آر بی بھائی ۔
    جزاک اللہ۔ بہت ہی عمدہ سلسلہ ہے۔
    بلکہ میں باقی دوستوں سے گذارش کروں گا کہ جس جس کو کوئی اور زبان آتی ہے وہ اپنے صلاحیت کا اظہار کرے اور کچھ بنیادی معلومات سکھانے کے لیے ایسے ہی کوئی لڑی شروع کرے۔
    میرے پاس جرمن زبان کی کچھ ٹوٹی پھوٹی معلومات ہیں۔ اگر دوست دلچسپی رکھتے ہوں تو شئیر کرسکتا ہوں۔
    ======================================
    اور ہاں۔ میں نادر سرگروہ بھائی کی بات سے بھی متفق ہوں۔ انکی بات معقول ہے۔
    ======================================
    نحن کے لیے صرف مسلمون ہی کیوں‌ رہتا ہے ؟ کچھ اور ہم میں مشترک نہیں ؟
    مثلاً

    نحن انسان
     
  25. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    بہت شکریہ نعیم بھائی۔
     
  26. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    سکھائیں جرمن کریں بسم اللہ
     
  27. عادل سہیل
    آف لائن

    عادل سہیل ممبر

    شمولیت:
    ‏24 جولائی 2008
    پیغامات:
    410
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ،
    نعیم بھائی ، کسی استاد کی موجودگی میں ان کے درس میں دخل دینا مناسب خیال نہیں کیا جاتا ، لیکن چونکہ یہ جگہ سب کی شمولیت کے لیے ہے ، پس آپ کے سول کے جواب میں گذارش ہے کہ ، """ نَحنُ """ ، """ جمع متکلم """ کا صیغہ ہے ، """ متکلم """ یعنی بات کرنے والا ، پس جب اس کا استعمال ہو گا تو """ جمع """ کے ساتھ اور کے لیے ہو گا ، جیسا کہ """ نَحنُ مُسلمون """ ، """ ہم مسلمان ہیں """ ، """ نَحنُ اِنسٌ """ ، """ ہم انسان ہیں """ ،
    اور یہ اس لیے کہ """ مسلم کی جمع """ فاعل ہونے کی صورت میں """ مسلمون """ ہے ، اور مفعول ہونے کی صورت میں """ ملسمین """ ، اسی طرح """ انسان """ واحد ہے اور اس کی جمع """ اِنسٌ """
    اللہ تعالی کا فرمان ہے ((( ان الانسان لربہ لکنود ::: اور بے شک انسان اپنے رب کا بڑا ہی ناشکرا ہے )))
    اور ((( یا ایھا الانسان ما غرک بربک الکریم ::: اے انسان تجھے کس چیز نے تیرے بزرگی والے رب کے بارے میں دھوکے میں ڈال رکھا ہے ))) لفظ """ انسان """ کے واحد ہونے کی دلیل ہے
    اور اللہ تعالی کا فرمان ((( و اَنہ کان رِجال من الاِنس یعوذون برجال من الجن ::: اور یہ کہ انسانوں میں سے کچھ مرد جنات میں سے کچھ مذکر جنات سے مدد لیا کرتے تھے ))) لفظ """ اِنسٌ """ کے جمع ہونے کی ، مزید مثالیں بھی ہیں لیکن طوالت کے‌ڈر سے ذکر نہیں کر رہا ہوں ،،،،،،
    لہذا ، واحد نام """ انسان """ کے ساتھ جمع """ نَحنُ """ استعمال نہیں ہو سکتا ،
    امید ہے یہ وضاحت آپ کے سوال کے جواب میں کافی ہو گی ان شا اللہ ، مزید کوئی وضاحت درکار ہو تو ان شا اللہ بھائی این آر بی سمجھا دیں گے اور میری بات میں کچھ غلط ہو تو امید ہے اس کی بھی درستگی کر دیں گے ، ان شا اللہ ، و السلام علیکم۔
     
  28. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    بھئی یہ عربی کا سبق تو بہت مشکل ھوتا جا رھا ھے
     
  29. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    نہیں بلکہ اب تو اور زیادہ دلچسپ لگ رہا ہے
     
  30. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    کہاں ھوتی ھیں‌آپ :neu:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں