1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اشعار بہ لحاظ حروف تہجی

Discussion in 'اشعار اور گانوں کے کھیل' started by ھارون رشید, Apr 4, 2011.

Thread Status:
Not open for further replies.
  1. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    جلوہ گر ہو یا نہ ہو یہ منحصر ہے حسن پر
    اے نگاہ شوق تیرا کام ہے غافل نہ ہو
     
    پاکستانی55 likes this.
  2. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    چاہت میں کیا دنیا داری، عشق میں کیسی مجبوری
    لوگوں کا کیا سمجھانے دو ، ان کی اپنی مجبوری
     
    پاکستانی55 likes this.
  3. ملک بلال
    Offline

    ملک بلال منتظم اعلیٰ Staff Member

    حادثے کیا کیا تمہاری بے رخی سے ہو گئے
    ساری دنیا کے لیے ہم اجنبی سے ہو گئے
     
    پاکستانی55 likes this.
  4. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    خالی ہیں دل فقیر کے کشکول کی طرح
    اِس شہرِ بے وفا سے وفا کون لے گیا
     
    پاکستانی55 likes this.
  5. ملک بلال
    Offline

    ملک بلال منتظم اعلیٰ Staff Member

    دیارِ نور میں تیرہ شبوں کا ساتھی ہو
    کوئی تو ہو جو میری وحشتوں کا ساتھی ہو
    افتخار عارف
     
    پاکستانی55 likes this.
  6. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    ڈوبنے والا تھا اور ساحل پر چہروں کا ہجوم
    پل کی مہلت تھی میں کس کو آنکھ بھر کر دیکھتا
    تو بھی دل کو اِک لہو کی بوند سمجھا ہے فراز
    آنکھ گر ہوتی تو قطرے میں سمندر دیکھتا

    احمد فراز
     
    پاکستانی55 likes this.
  7. ملک بلال
    Offline

    ملک بلال منتظم اعلیٰ Staff Member

    ذکرِ شبِ فراق سے وحشت اسے بھی تھی
    میری طرح کسی سے محبت اسے بھی تھی
     
    پاکستانی55 likes this.
  8. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    رنگ برسات نے بھرے کچھ تو
    زخم دل کے ہوٕئے ہرے کچھ تو
    فرصتِ بے خودی غنیمت ہے
    گردشیں ہو گئیں پرے کچھ تو
     
    پاکستانی55 likes this.
  9. عشوہ
    Offline

    عشوہ ممبر

    زندگی تو ہی بتا تیری حقیقت کیا ہے؟
    مول دھڑکن کا ہے کیا؟ سانس کی قیمت کیا ہے؟
     
    پاکستانی55 likes this.
  10. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    سمے سمے کی خلش میں تیرا ملال رہے
    جُدائیوں میں بھی یوں عالم وصال رہے
     
  11. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    شام کے سائے تلے بیٹھے رہے ہم دیر تک
    آنکھوں سے باتیں کیں بہت، منہ سےکہا کچھ بھی نہیں
     
  12. ملک بلال
    Offline

    ملک بلال منتظم اعلیٰ Staff Member

    صرف اس شوق میں پوچھی ہیں ہزاروں باتیں
    میں تیرا حسن تیرے حسنِ بیاں تک دیکھوں
     
    پاکستانی55 likes this.
  13. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    ضبط کرنا ، نہ کبھی ضبط میں وحشت کرنا
    اتنا آساں بھی نہیں تجھ سے محبت کرنا

    ایوب خاور
     
    پاکستانی55 likes this.
  14. عشوہ
    Offline

    عشوہ ممبر

    طے کر نہ سکا زیست کے زخموں کا سفر بھی
    حالانکہ مِرا دِل تھا شگوفہ بھی شرر بھی
     
  15. ملک بلال
    Offline

    ملک بلال منتظم اعلیٰ Staff Member

    ظلم رہے اور امن بھی ہو
    کیا ممکن ہے؟ تم ہی کہو
     
    پاکستانی55 likes this.
  16. عشوہ
    Offline

    عشوہ ممبر

    عجیب ہوتے ہیں آدابِ رخصتِ محفل
    کہ وہ بھی اٹھ کےچلے جن کا گھر نہ تھا کوئی
     
    پاکستانی55 likes this.
  17. ملک بلال
    Offline

    ملک بلال منتظم اعلیٰ Staff Member

    غم زندگی سے گزر گئے ، غمِ پیچ و خم سے گزر گئے
    وہ جو آشنا تیرے غم سے تھے ، وہ ہر ایک غم سے گزر گئے
     
    پاکستانی55 likes this.
  18. عشوہ
    Offline

    عشوہ ممبر

    فن کے پیمانے سبک،حرف کے کوزے نازک
    کیسے سمجھاوں کہ کچھ دکھ ہیں سمندر میرے
     
    پاکستانی55 likes this.
  19. ملک بلال
    Offline

    ملک بلال منتظم اعلیٰ Staff Member

    قرب کے نہ وفا کے ہوتے ہیں
    سارے جھگڑے انا کے ہوتے ہیں
     
    پاکستانی55 likes this.
  20. عشوہ
    Offline

    عشوہ ممبر

    کچھ نہ کچھ عشق کی تاثیر کا اقرار تو ہے
    اس کا الزام تغافل پہ کچھ انکار تو ہے
     
    پاکستانی55 likes this.
  21. ملک بلال
    Offline

    ملک بلال منتظم اعلیٰ Staff Member

    گر بن نہ سکا کچھ تو ڈبو دیں گے سفینہ
    ساحل کی قسم منتِ طوفاں نہ کریں گے
     
    پاکستانی55 likes this.
  22. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    لذت سے نہیں خالی جانوں کا کھپا جانا
    کب خضر و مسیحا نے مرنے کا مزا جانا

    میرتقی میر
     
    پاکستانی55 likes this.
  23. عشوہ
    Offline

    عشوہ ممبر

    میں فتح ذات کےمنظر تک نہ پہنچا
    میرا تیشہ میرے سر تک نہ پہنچا
     
    پاکستانی55 likes this.
  24. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    نہ تھی وصال کو بھی کچھ مداخلت کی مجال
    جب اِنتظار کِیا، صِرف اِنتظار کِیا
     
    پاکستانی55 likes this.
  25. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    وہ کیا منزل جہاں سے راستے آگے نکل جائیں
    سو اب اک بار پھر سے عزمِ سفر کرنا پڑےگا
     
    پاکستانی55 likes this.
  26. ملک بلال
    Offline

    ملک بلال منتظم اعلیٰ Staff Member

    یوں تو ہر شام امیدوں میں گزر جاتی تھی
    آج کچھ بات تھی جو شام پہ رونا آیا
     
    نعیم and پاکستانی55 like this.
  27. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    اے محبت ! تیرے انجام پہ رونا آیا
    جانے کیوں آج تیرے نام پہ رونا آیا
     
    پاکستانی55 likes this.
  28. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    بشر بنامِ بشر تو بہت ہیں دنیا میں
    بشر کی خوبیوں والا مگر نہیں ملتا
     
    نعیم likes this.
  29. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    پیش مژگاں دھرے رہے خنجر
    آگے زلفوں کے دام ہے موقوف
     
    پاکستانی55 likes this.
  30. ملک بلال
    Offline

    ملک بلال منتظم اعلیٰ Staff Member

    تکلیفِ ہجر دے گئی راحت کبھی کبھی
    بدلا ہے یوں بھی رنگِ محبت کبھی کبھی
     
    پاکستانی55 likes this.
Thread Status:
Not open for further replies.

Share This Page