1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اشعار بہ لحاظ حروف تہجی ( نئی لڑی )

'اشعار اور گانوں کے کھیل' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏29 اگست 2016۔

  1. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    صورت چھپائیے کسی صورت پرست سے
    ہم دل میں نقش آپ کی تصویر کر چکے
     
  2. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    ضبط کرتے رہیں حالِ دلِ مضطر نہ کہیں
    یہ بھی ہے پاسِ وفا ، تجھ کو ستمگر نہ کہیں​
     
  3. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    طرز کلام ان کا ہوا طرز خاص و عام
    بدلیں گے اب وہ بات کا انداز کس طرح
     
  4. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    ظلم بچے جن رہا ہے کوچہ و بازار میں
    عدل کو بھی صاحب اولاد ہونا چاہیے​
     
  5. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    عادت کے بعد درد بھی دینے لگا مزا
    ہنس ہنس کے آہ آہ کئے جا رہا ہوں میں
     
  6. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    غالب برا نہ مان جو واعظ برا کہے
    ایسا بھی کوئ ہے کہ سب اچھا کہیں جسے​
     
  7. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    فرض ہے دریا دلوں پر خاکساروں کی مدد
    فرش صحرا کے لئے لازم ہوا سیلاب کا
     
  8. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    قرار، ہجر میں اُس کے شراب میں نہ ملِا
    وہ رنگ اُس گلِ رعنا کا، خواب میں نہ ملِا​
     
  9. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    کچھ اس طرح شریک تیری انجمن میں ہوں
    محسوس ہو رہی ہے خود اپنی کمی مجھے
     
  10. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    لشکر ہے نہ پرچم ہے، نہ دولت ہے نہ ثروت
    ہیں خاک نشینوں کے نِشاں اور طرح کے​
     
  11. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    میرے رستے میں جو رونق تھی میرے فن کی تھی
    میرے گھر میں جو اندھیرا تھا میرا اپنا تھا
     
  12. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    نہ تیرا قرب نہ بادہ ہے کیا کیا جائے
    پھر آج دکھ بھی زیادہ ہے کیا کیا جائے​
     
  13. عامر شاہین
    آف لائن

    عامر شاہین ممبر

    وصل کے دن کی آرزو ہی رہی
    شب نہ آخر ہوئی جدائی کی!
     
  14. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    ہوئی ہے شام تو آنکھوں میں بس گیا پھر تو
    کہاں گیا ہے مرے شہر کے مسافر تو​
     
  15. حریم خان
    آف لائن

    حریم خان مدیر جریدہ

    یہ شفق شراب منظر مری آنکھ کا تخیل
    مری بیکسی کی کاوش سرِ شام کی اُداسی
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    اُداس لوگوں سے پیار کرنا کوئی تو سیکھے
    سفید لمحوں میں رنگ بھرنا کوئی تو سیکھے
    نیلما ناہید درانی
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    بنا کر فقیروں کا ہم بھیس غالبؔ
    تماشائے اہلِ کرم دیکھتے ہیں
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  18. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    پھر ہوئی شام ڈھل گئے سائے
    رات آئے تو خواب پہنائے
    ہاشم رضا
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  19. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    تھا جو ناخوب بتدریج وہی خوب ہوا
    کہ غلامی میں بدل جاتا ہے قوموں کا ضمیر
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  20. حریم خان
    آف لائن

    حریم خان مدیر جریدہ

    ٹوٹا تو ہوں مگر ابھی بکھرا نہیں فراز
    میرے بدن پہ جیسے شکستوں کا جال ہو
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  21. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    ثبوت ہے یہ محبت کی سادہ لوحی کا
    جب اس نے وعدہ کیا میں نے اعتبار کیا
     
    ملک بلال اور آصف احمد بھٹی .نے اسے پسند کیا ہے۔
  22. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    جلا ہے جسم جہاں ، دل بھی جل گیا ہو گا
    کریدتے ہو جو اب راکھ، جستجو کیا ہے
    غالب
     
  23. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    چھپائے سے ہوتا نہ، حسن اس کا ماند
    کہے تو، لگائے تھے مکھڑے پہ چاند
    میر حسن
     
  24. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    حیراں ہوں دل کو روؤں کہ پیٹوں جگر کو میں
    مقدور ہو تو ساتھ رکھوں نوحہ گر کو میں
    غالب
     
  25. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    خواب کی طرح بکھر جانے کو جی چاہتا ہے
    ایسی تنہائی کہ مر جانے کو جی چاہتا ہے
    افتخار عارف
     
  26. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    دیارِ عشق میں اپنا مقام پیدا کر
    نیا زمانہ ، نئے صبح و شام پیدا کر
    خدا اگر دلِ فطرت شناس دے تجھ کو
    سکوتِ لالہ و گُل سے کلام پیدا کر
    اقبال رح
     
  27. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    ڈرتا ہوں دیکھ کر دل بے آرزو کو میں
    سنسان گھر یہ کیوں نہ ہو مہمان تو گیا
    داغؔ دہلوی
     
  28. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    ذکر سے جن حادثوں کے ، سانس رکتی تھی کبھی
    وقت کی مجبوریوں میں ، سب گوارا ہو گئے :(
     
  29. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    رہنے آئے ہیں ترے شہر میں مجبوری سے
    وقت کی ٹڈیوں نے حملہ جو کیا گاؤں پر
    زنیرہ گلؔ
     
  30. حریم خان
    آف لائن

    حریم خان مدیر جریدہ

    زخم کی بات نہ کر زخم تو بھر جاتا ہے
    تیر لہجے کا کلیجے میں اتر جاتا ہے

    شہزاد قیس
     

اس صفحے کو مشتہر کریں