1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ہنسنا منع ہے

Discussion in 'ادبی طنز و مزاح' started by مخلص انسان, Nov 2, 2015.

  1. مخلص انسان
    Offline

    مخلص انسان ممبر

    Joined:
    Oct 10, 2015
    Messages:
    5,415
    Likes Received:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    بیگم بھی ہیں کھڑی ہوئی میدانِ حشر میں
    مجھ سے مِرے گناہ کا حساب اِے خُدا نہ مانگ
     
    نعیم likes this.
  2. نظام الدین
    Offline

    نظام الدین ممبر

    Joined:
    Feb 17, 2015
    Messages:
    1,981
    Likes Received:
    2,049
    ملک کا جھنڈا:
    واہ کیا کہنے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حشر میں بھی بیگم کو پھنسا دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہا ہا ہا ہا
     
  3. مخلص انسان
    Offline

    مخلص انسان ممبر

    Joined:
    Oct 10, 2015
    Messages:
    5,415
    Likes Received:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    پروفیسر صاحب شادی شدہ زندگی پر مردوں کو لیکچر دے رہے تھے
    پروفیسر نے سوال کیا " کون کون چاہتا ہے کہ اسُ کی بیوی چالاک ہوجائے ؟ "
    سب بیٹھے رہے صرف ایک شخص کلاس روم میں کھڑا ہوا
    پروفیسر" ( حیرت سے ) کیا آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی بیوی چالاک ہوجائے ؟ "
    وہ شخص " ( منہ بنا کر ) چالاک ؟؟ میں سمجھا آپ نے بولا ہلاک "
     
    نظام الدین likes this.
  4. دُعا
    Offline

    دُعا ممبر

    Joined:
    Mar 31, 2015
    Messages:
    5,102
    Likes Received:
    4,604
    ملک کا جھنڈا:
    اس کا کیا مطلب۔۔ مجھے مشکل باتیں جلدی سمجھ نہیں آتیں۔میں نے تو کلیئر بات کی تھی
     
  5. مخلص انسان
    Offline

    مخلص انسان ممبر

    Joined:
    Oct 10, 2015
    Messages:
    5,415
    Likes Received:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    ایک خاتون یہ جاننا چاہتی تھیں کہ اسے کے دامادوں میں سے کون اسے زیادہ پیار کرتا ہے -
    وہ کنویں پر پانی بھرنے گئی -
    بڑا داماد کنویں کے پاس ہی کھڑا تھا - اس نے کنویں میں چھلانگ لگا کر چلانا شروع کر دیا - بڑے داماد نے کنویں میں کود کر اسے بچا لیا - اگلی صبح داماد اٹھا تو اس کے صحن میں ایک بھینس بندھی ہوئی تھی جو اس کی ساس کی طرف سے اس کیلئے تحفہ تھا -
    کچھ دن بعد وہ دوبارہ کنویں پر گئی تو درمیان والا داماد قریب ہی موجود تھا - ساس نے خود کو کنویں میں گرایا اور بچاؤ بچاؤ چلانے لگی - درمیان والے داماد نے مشکل سے اسے بچایا - اگلے دن جب وہ بھی سو کر اٹھا تو اس کے صحن میں موٹر سائیکل کھڑی تھی جو داماد کیلئے ساس کی طرف سے تحفہ تھا -
    کچھ دن بعد ساس نے سب سے چھوٹے داماد کو آزمانے کیلئے کنویں میں چھلانگ لگائی - چھوٹا داماد سوچنے لگا کہ بڑے کو بھینس دی ، درمیان والے کو موٹر سائیکل دی تو مجھے تو اب بس سائیکل ہی ملے گی جو کہ پہلے ہی میرے پاس موجود ہے سو اس نے ساس کو ڈوبنے دیا -
    اگلی صبح جب وہ اٹھا تو اس کے صحن میں مرسڈیز کھڑی تھی - یہ اس کے سسر کا اپنے پسندیدہ داماد کے لئے تحفہ تھا-
     
    نعیم likes this.
  6. مخلص انسان
    Offline

    مخلص انسان ممبر

    Joined:
    Oct 10, 2015
    Messages:
    5,415
    Likes Received:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    ایک آدمی سوات گیا جاتے ہی اپنی بیگم کو ایس ایم ایس بھیجا مگر جلد بازی میں غلط نمبر پر بھیج دیا
    جس خاتون کو وہ ایس ایم ایس ملا اسُ کا شوہر دو دن پہلے ہی فوت ہوا تھا
    وہ خاتوں ایس ایم ایس پڑھتے ہی بے ہوش ہوگئی
    ایس ایم ایس میں لکھا تھا
    میں خیریت سے پہنچ گیا ہوں
    یہاں نیٹ ورک بھی موجود ہے
    جگہ چھوٹی مگر شاندار ہے
    ٹھنڈی ہوائیں جنت کا مزہ دیتی ہیں
    دھول مٹی بالکل نہیں ہے ، میں نے جو سفید لباس پہنا تھا وہ ویسا کا ویسا ہی ہے
    دو چار دن بعد تم کو بھی بُلا لونگا
     
    دُعا likes this.
  7. مخلص انسان
    Offline

    مخلص انسان ممبر

    Joined:
    Oct 10, 2015
    Messages:
    5,415
    Likes Received:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    تمام شادی شدہ کو " شادی مبارک "
    اور
    غیر شادی شدہ کو " آزادی مبارک "
     
    دُعا likes this.
  8. مخلص انسان
    Offline

    مخلص انسان ممبر

    Joined:
    Oct 10, 2015
    Messages:
    5,415
    Likes Received:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    نکاح کرنے اور موبائیل خریدنے میں ایک بات مشترک ہے
    ایک ماہ بعد خیال آتا ہے
    " تھوڑے دن اور انتظار کرلیتے ، اس سے اچھا ماڈل مل جاتا "
     
  9. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    پھر کون سا لیا آپ نے
     
  10. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    شاید ابھی تک سوچ رہے ہیں
     
  11. مخلص انسان
    Offline

    مخلص انسان ممبر

    Joined:
    Oct 10, 2015
    Messages:
    5,415
    Likes Received:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    ہمارے دفتر کے ایک ساتھی اعوان صاحب ایک دن کہنے لگے " یار سنا ہے آپ لوگ کڑھی بڑی اچھی بناتے ہو۔ کسی دن ہمیں بھی کھلاؤ نا ۔" ہم نے اُن سے وعدہ کر لیا کہ جلد ہی آپ کو دعوت میں بلائیں گے۔
    گھر آ کر بیگم صاحبہ کو بتایا کہ ہمارے ایک دوست اعوان صاحب نے کڑھی کی فرمائش کی ہے تو اُنھوں نے اِسی وقت انتہائی فراخ دلی سے آنے والے اتوار کو کڑھی بنانے کا اعلان کر دیا ۔
    ہم نے اُن صاحب کو اطلاع دے دی کہ اپ آئندہ اتوار کو کھانا ، بلکہ کڑھی ہمارے ساتھ کھائیے گا ۔
    اتوار کی صبح بیگم صاحبہ تمام لوازمات لے کر بیٹھ گئیں اور کڑھی بنانے کی تیاری شروع کر دی ۔
    اِس دوران ایک پڑوسن یونہی ٹہلتے ہوئے ہمارے گھر آ دھمکیں اور دعوت کی تیاری دیکھ کر بے ساختہ بولیں خیریت !بیگم صاحب آگ دہکاتے ہوئے بولیں "آج کوئی حیوان صاحب آنے والے ہیں اُنہوں نے اِن سے کڑھی کی فرمائش کی تھی" پھر چند لمحے توقّف کے بعد بڑے معصومانہ انداز میں بولیں " بہن! کیا انسانوں میں بھی ’حیوان‘ ہوتے ہیں۔۔۔۔؟"
    پڑوسن یہ سوال سن کر بہت حیران ہوئی کہ کہیں یہ پاگل تو نہیں ہو گئی ہے،
    مگر پھر اپنی تسلّی کی خاطر دوبارہ پوچھا "کیا مطلب ہے تمھارا؟ کیا تم کسی حیوان کو دعوت پر بلا رہی ہو؟"
    "اُنھوں نے تو یہی کہا تھا کہ کوئی حیوان صاحب کھانے پر آ رہے ہیں۔"
    اب پڑوسن سمجھ گئی کہ بیگم صاحبہ کو سننے اور سمجھنے میں غلطی ہوئی ہے۔ اُس نے ایک زور دار قہقہہ لگایا اور اُنھیں بتایا کہ ہمارے ہاں پنجاب میں اعوان ایک اونچی ذات ہے ۔ یہ سن کر بیگم صاحب کھسیانی سی ہوئیں۔
    "مجھے بھی تمھارے ہاتھ کی کڑھی بے حد پسند ہے، میرا حصہ نکال کر رکھ دینا، میں خود آ کر لے جاؤں گی۔" یہ کہہ کر وہ پڑوسن واپس چلی گئی ۔
     
    دُعا and نعیم like this.
  12. مخلص انسان
    Offline

    مخلص انسان ممبر

    Joined:
    Oct 10, 2015
    Messages:
    5,415
    Likes Received:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    نا لیا کون سا اور نا ہی کون سی ۔۔۔ :)
     
    ھارون رشید likes this.
  13. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    انتظار انسان کو تھکا دیتا ہے
     
  14. مخلص انسان
    Offline

    مخلص انسان ممبر

    Joined:
    Oct 10, 2015
    Messages:
    5,415
    Likes Received:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    ایک شرابی قبرستان میں شراب پی رہا تھا ، اچانک اُدھر ایک پولیس والا آگیا ، شرابی نے بوتل چُھپا دی
    پولیس والا : کیا کر رہے ہو ؟
    شرابی : صاحب والد کے لیے دعا کر رہا ہں
    پولیس والا : مگر یہ تو کسی بچے کی قبر ہے
    شرابی : جناب والد صاحب بچپن میں ہی فوت ہوگئے تھے
     
    دُعا and نعیم like this.
  15. دُعا
    Offline

    دُعا ممبر

    Joined:
    Mar 31, 2015
    Messages:
    5,102
    Likes Received:
    4,604
    ملک کا جھنڈا:
    انہوں نے لیا یا نہیں آپ نے کیوں پوچھا؟:eek:
    آپ کا ٹائم ایکسپائر ہوچکا ہے اب کچھ نہیں ہوسکتا:chp::D:
    ھارون رشید
     
    ھارون رشید likes this.
  16. مخلص انسان
    Offline

    مخلص انسان ممبر

    Joined:
    Oct 10, 2015
    Messages:
    5,415
    Likes Received:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    پیر سائیں : بیٹا منت مانگ
    مرید : بابا مجھے دوبارہ کنوارہ بنا دو
    پیر سائیں : بیٹا منت مانگو ، جنت نہیں
     
    دُعا and ھارون رشید like this.
  17. مخلص انسان
    Offline

    مخلص انسان ممبر

    Joined:
    Oct 10, 2015
    Messages:
    5,415
    Likes Received:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    کیسا حسن اتفاق ہے کہ ہم اُن کی گلی میں ؟
    ایک کام سے گئے تھے پھر ہر کام سے گئے
     
  18. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    دل ہونا چاہیدا جوان تے عمراں وچ کی رکھیا
     
    دُعا likes this.
  19. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    بابا جی سے کہیں میری ایک اور کروادیں
     
  20. دُعا
    Offline

    دُعا ممبر

    Joined:
    Mar 31, 2015
    Messages:
    5,102
    Likes Received:
    4,604
    ملک کا جھنڈا:
    ہاہاہاہاہاہا۔۔۔۔:chp:
     
  21. مخلص انسان
    Offline

    مخلص انسان ممبر

    Joined:
    Oct 10, 2015
    Messages:
    5,415
    Likes Received:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    صرف شادی ایسا زخم ہے ۔۔۔
    جس پر چوٹ لگنے سے پہلے ہلدی لگائی جاتی ہے !!
     
    ھارون رشید likes this.
  22. مخلص انسان
    Offline

    مخلص انسان ممبر

    Joined:
    Oct 10, 2015
    Messages:
    5,415
    Likes Received:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    استاد : بیٹا آپ بڑے ہوکر کیا بنو گے ؟
    شاگرد : سر میں دولہا بنوں گا
    استاد : میرا مطلب ہے کیا کرو گے ؟
    شاگرد : شادی کروں گا
    استاد : ابے گدھے ! مطلب زندگی میں کیا حاصل کرو گے ؟
    شاگرد : دلہن حاصل کروں گا
    استاد : بے وقوف ! اپنے ماں باپ کے لیے کیا کرنا چاہتے ہو ؟
    شاگرد : بہو لانا چاہتا ہوں
    استاد : (غصہ سے) تمھارے والدین تم سے کیا چاہتے ہیں ؟
    شاگرد : (کندھے اُچکا کر) پوتا
    استاد : اُف خدایا ! تیری زندگی کا مقصد کیا ہے ؟
    شاگرد : (مسکراتے ہوئے) شادی کرنا
     
  23. مخلص انسان
    Offline

    مخلص انسان ممبر

    Joined:
    Oct 10, 2015
    Messages:
    5,415
    Likes Received:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    ڈاکٹر : کیا تکلیف ہے ؟
    مریض : سینے میں بہت تکلیف ہے
    ڈاکٹر : سگریٹ پیتے ہو کیا ؟
    مریض : جی ڈاکٹر صاحب ، مگر گولڈ لیف ہی منگوانا
     
    ھارون رشید likes this.
  24. مخلص انسان
    Offline

    مخلص انسان ممبر

    Joined:
    Oct 10, 2015
    Messages:
    5,415
    Likes Received:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    شامت آ نہیں رہی شامت آ گئی ہے
    ۔
    ۔
    ۔ ۔ ۔
    [​IMG]
     
    ھارون رشید likes this.
  25. مخلص انسان
    Offline

    مخلص انسان ممبر

    Joined:
    Oct 10, 2015
    Messages:
    5,415
    Likes Received:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    ٹیلی ویژن عہدِ حاضر کا ایک افلاطون ہے
    لگ گیا ہے جو ہمارے منہ کو یہ وہ خون ہے
    اس طرح ٹیلی ویژن کا ہر ڈرامہ ہوگیا
    جیسے لازم شیروانی پر پجامہ ہوگیا
    اشتہار اس طرح لازم ہیں خبرنامہ کے بعد
    جیسے فل اسٹاپ کی موجودگی کامے کے بعد
    ایک ڈرامہ جو نشر ہوتا ہے آدھی رات میں
    وہ بہت مقبول ہے اس عہد کے جنات میں
    جس جگہ ٹائم بچا تھوڑا سا گانا دے دیا
    رات کے بارہ بجے قومی ترانہ دے دیا
    محفل شعری کو آدھی رات میں بھگتا دیا
    بھیرویں کا راگ پونے نو بجے چپکا دیا
    آج پھر فنی خرابی ہوگئی دو چار بار
    انتظار و انتظار و انتظار و انتظار
    ٹیلی ویژن ہوگیا سنگین بیوی کی طرح
    اور بیوی ہوگئی رنگین ٹی وی کی طرح
     
  26. مخلص انسان
    Offline

    مخلص انسان ممبر

    Joined:
    Oct 10, 2015
    Messages:
    5,415
    Likes Received:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    بیوی : اگر میں پاکستان کی سب سے اونچی چوٹی کےٹو پر چڑھنے میں کامیاب ہو جاؤں تو آپ مجھے کیا دینگے ؟
    شوہر : ہلکا سا دھکا ۔۔۔ !!
     
  27. مخلص انسان
    Offline

    مخلص انسان ممبر

    Joined:
    Oct 10, 2015
    Messages:
    5,415
    Likes Received:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    اسکول کے ایک بچے کی پروگریس رپورٹ پر ایک استانی نے اپنی یہ رائے قلمبند کی ،
    " کند ذہن ہے مگر محنتی ، مستقبل میں اچھا شوہر ثابت ہوگا ۔"
     
  28. مخلص انسان
    Offline

    مخلص انسان ممبر

    Joined:
    Oct 10, 2015
    Messages:
    5,415
    Likes Received:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    نئی نویلی دلہن : ( کھانا لگاتے ہوئے ) سنئیے مجھے دو ڈشیں بنانے میں مہارت حاصل ہے ایک گاجر کا حلوہ اور دوسری مرغی کا سالن ،
    آج میں نے آپ کے لیے دونوں بنائی ہیں
    شوہر : بہت خوب ( داد دیتے ہوئے )
    لیکن یہ تو بتاؤ اس میں سے کونسا مرغی کا سالن ہے اور کون سا گاجر کا حلوہ ؟
     
  29. مخلص انسان
    Offline

    مخلص انسان ممبر

    Joined:
    Oct 10, 2015
    Messages:
    5,415
    Likes Received:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    ایک بڑے میاں کی ٹویوٹا کرولا ،
    ایک پراڈو سے ٹکراگئی ،
    جس میں چار پٹھان بھائی سوار تھے ۔۔۔۔
    چاروں پٹھان بھائی غصے میں پراڈو سے باہر نکل کر بڑے میاں پر چلانے لگے ، اور ابھی ان کو مارنے ہی لگے تھے ، کہ بڑے میاں نے معصوم صورت بنا کر عرض کیا :
    آپ چار جوان لوگ ، اور میں اکیلا کمزور سا بوڑھا انسان ،
    یہ تو سراسر نا انصافی ہوجائے گی ۔۔۔۔
    بڑا پٹھان بھائی ، اکرم خان بولا :
    گُل خان ، غفار خان ، تم دونوں انکل کی طرف سے لڑو ۔۔۔۔
    بڑے میاں :
    پھر ہم تین لوگ ، اور آپ دو ، یہ بھی ناانصافی ہے ۔۔۔۔
    یہ سُن کر تیسرا بھائی کریم خان آگے بڑھتا ہے، اور بڑے میاں کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر اُن سے بولتا ہے :
    انکل آپ فکر نا کرو ، اپنے گھر جاؤ سکون سے ، ہم ِان کو دیکھ لے گا !!
     
  30. مخلص انسان
    Offline

    مخلص انسان ممبر

    Joined:
    Oct 10, 2015
    Messages:
    5,415
    Likes Received:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    دو افراد جن کے درمیان کچھ رنجش تھی ایک ایسی گلی میں آمنے سامنے آگئے
    جہاں دونوں اکٹھے نہیں گزر سکتے تھے۔
    کم از کم ایک کو ضرور سائیڈ پر ہونا پڑنا تھا
    ...
    اب کچھ دیر تو وہ کھڑے رہے
    آخر ایک صاحب بولے : " میں گدھوں کو راستہ نہیں دیا کرتا ۔ "
    یہ سن کر دوسرے صاحب مسکراتے ہوئے ایک طرف ہو گئے اور کہا: " میں دے دیا کرتا ہوں ۔ "
     

Share This Page