1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ہنسنا منع ہے

'ادبی طنز و مزاح' میں موضوعات آغاز کردہ از مخلص انسان, ‏2 نومبر 2015۔

  1. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    ویلنٹائن ڈے منانے میں کیا حرج ہے کہ اگر اس دن والدہ کو خوبصورت سی شال لے کر دے دی جائے ، بہنوں کو اچھے سے ڈریس دلوادیئے جائیں ، بیوی کو گلاب کی کلی تھما کر اپنے شراتی دنیا جہاں کے بچوں کو کمرے میں بند کرکے باہر کسی اچھے سے ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے چلا جائے ۔ لیکن
    یہ سب کرنے کے لئے 14 فروری ہی کیوں ۔ حضور والا آج ہی گلاب کی کلی اور موتیوں کا گجرا خریدیں ۔ کلی بیگم کے ہاتھ اور جوڑا ان کے بالوں میں لگایئے ۔ ان کے چہرے پر مسکان لائیں تاکہ آپ کو صبح ناشتے میں دو انڈے والا آملیٹ اور گرم سلائس تو ملیں ۔ ان موئے فرنگیوں کے مقررکردہ دن کا انتظار ہی کیوں ۔ وہ تو سالے 14 فروری کو دس کروڑ ویلنٹائن ڈے منائے تو آبادی میں ایک لاکھ کا اضافہ نہیں ہوگا ۔ ہمارے ہاں تو آبادی میں نو ماہ بعد پانچ کروڑ نفوس کا اضافہ ہوجانا ہے ۔
    یاد رکھیں ویلنٹائن ڈے منانے میں کوئی مضائقہ نہیں اگر مساوات کی بنیاد پر ہو ۔ بھاڑ میں جائے ایسی عقل دانش سمجھ و فہم کہ جو کام آپ خود کرنے کے لئے بے تاب ہوئے بیٹھے ہیں اس کی اجازت اپنی بہنا کو دینے کے واسطے تیار نہیں ہیں ۔ یاد رکھیں درمیانے صرف زنخے ہوتے ہیں یا تو فل غیرت مند بنیئے یا ٹوٹل بغیرت بن جائیں ۔
    غیرت شرم و حیا ساشے پیک میں نہیں ملتے ، پوری بوتل ہی خریدنا ہوگی
    ( اقتباس : ابوعلیحہ )
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    ایک آدمی مرنے کے بعد جنت میں پہنچا ۔
    جس جگہ اس کو رکھا گیا وہاں سات آدمی پہلے سے موجود تھے اس کو ناشتے میں چائے پاپے دیئے گئے دوپہر کو بھی چائے پاپے اور پھر رات کو بھی چائے پاپے ۔
    اس طرح دوسرے تیسرے اور چوتھے روز بھی چائے پاپے دیئے گئے وہ جنت کی بلندی سے دیکھہ رہا تھا کہ دوزخ والوں کے لئے روزانہ دیگیں پک رہی ہیں ۔
    آخر تنگ آ کر اس نے ایک سنیئر ساتھی سے پوچھا بھئی یہ کیا انصاف ہے کہ ہم لوگوں کو صرف چائے پاپے اور دوزخ والوں کے لئے دیگیں ؟
    سنیئر ساتھی نے بڑی سادگی سے جواب دیا ۔ '' اب آٹھ دس آدمیوں کے لئے کیا دیگیں پکائی جائیں ؟
     
  3. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    ایک شخص کو ایک لاوارث بندر ملا
    وہ بندر کو لے کر پولیس اسٹیشن پہنچ گیا ، جہاں پر ایس ایچ او نے کہا " اسے چڑیا گھر لے جاؤ "
    اگلے دن ایس ایچ او نے اُس شخص کو بندر کے ساتھ بس اسٹاپ پر دیکھا
    ایس ایچ او : " تم اسے چڑیا گھر لیکر نہیں گئے ؟ "
    شخص : " کل گیا تھا بہت مزہ آیا !! آج مینارِ پاکستان جارہا ہوں ۔ "
     
  4. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    فارسی میں کسی ایسے شخص کا فیل ہونا جو ایک علم دوست خاندان سے تعلق رکھتا ہو لوگوں کے ليے ازحد حیرت کا موجب ہوا ۔ اور سچ پوچھیے تو ہمیں بھی اس پر سخت ندامت ہوئی ۔ لیکن خیر اگلے سال یہ ندامت دھل گئی ۔ اور ہم فارسی میں پاس ہوگئے اور اس سے اگلے سال تاریخ میں پاس ہوگئے اور اس سے اگلے سال انگریزی میں ۔
    اب قاعدے کی رو سے ہمیں بی اے کا سرٹیفکیٹ مل جانا چاہیئے تھا ۔ لیکن یونیورسٹی کی اس طفلانہ ضد کا کیا علاج کہ تینوں مضمونوں میں بیک وقت پاس ہونا ضروری ہے ۔ بعض طبائع ایسی ہیں کہ جب تک یکسوئی نہ ہو ، مطالعہ نہیں کرسکتے ۔ کیا ضروری ہے کہ ان کے دماغ کو زبردستی ایک کھچڑی سا بنا دیا جائے ۔ ہم نے ہر سال صرف ایک مضمون پر اپنی تمام تر توجہ دی اور اس میں وہ کامیابی حاصل کی کہ باید و شاید ، باقی دو مضمون ہم نے نہیں دیکھے لیکن ہم نے یہ تو ثابت کردیا کہ جس مضمون میں چاہیں پاس ہوسکتے ہیں ۔
    پطرس بخاری
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    لمبی عمر کے لئے کیا کرنا چاہیے ؟
    شادی !!!
    اس سے کیا زندگی لمبی ہوجاتی ہے ؟
    نہیں ، پر زندگی لمبی لگنے لگتی ہے ۔
     
    دُعا نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    ماں : تم بالکل نکمے ہو !! اپنےباپ سےہی کچھ سیکھو
    بیٹا : انہوں نےکونسا کارنامہ سرانجام دیا ہے
    ماں : دیکھتے نہیں اچھے چال چلن کی وجہ سے جیل والوں نے ان کی باقی سزا معاف کردی
     
    دُعا نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    رفتہ رفتہ ہر پولیس والے کو شاعر کر دیا
    محفلِ شعر و سخن میں بھیج کر سرکار نے
    سنا ہے ایک قیدی صبح کو پھانسی لگا کر مر گیا
    رات بھر غزلیں سنائیں جو اس کو تھانیدار نے
     
  8. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    ﺍﯾﮏ ﻓﻮجی نے ﺍﭘﻨﯽ ﻣﺤﺒﻮﺑﮧ ﮐﻮ ﺧﻂ ﻟﮑﮭﺎ ۔
    ﺟﺲ ﻣﯿﮟ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺁﺧﺮﯼ ﺍﻟﻔﺎﻅ ﯾﮧ ﺗﮭﮯ۔
    " ﻣﯿﮟ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺑﮭﯽ ﺑﮩﺖ ﺳﯽ ﺑﺎﺗﯿﮟ ﻟﮑﮭﻨﺎ ﭼﺎﮨﺘﺎ ﺗﮭﺎ ، ﻟﯿﮑﻦ ﻣﺸﮑﻞ ﯾﮧ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺳﻨﺴﺮ ﺁﻓﺲ والے ﺧﻄﻮﻁ ﮐﮭﻮﻝ لیتے ہیں ۔"
    ﺗﯿﺴﺮﮮ ﺩﻥ ﺍﺱ ﺷﺨﺺ ﮐﻮ ﺳﻨﺴﺮ ﺁﻓﺲ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺳﮯ ﺍﯾﮏ ﺧﻂ ﻣﻼ ﺟﺲ ﻣﯿﮟ ﻟﮑﮭﺎ ﺗﮭﺎ ۔
    " ﮨﻢ ﺧﻂ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﮭﻮﻻ ﮐﺮ ﺗﮯ ، ﯾﮧ ﮨﻢ ﭘﺮ ﻏﻠﻂ ﺍﻟﺰﺍﻡ "
     
    دُعا نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    ڈاکٹر " آپ کے تین دانت کیسے ٹوٹ گئے ؟ "
    مریض " جی وہ !! بیوی نے کڑک روٹی بنائی تھی "
    ڈاکٹر " تو کھانے سے انکار کر دیتے "
    مریض " جی وہ ہی تو کیا تھا ۔۔۔ "
     
    دُعا نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    آپ کی ساس فوت ہوگئیں ہیں ، آپ کیا کہتے ہیں ؟
    انہیں دفنایا جائے
    جلایا جائے یا
    پانی میں بہا دیا جائے

    ۔ ۔ ۔
    رسک لینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ، تینوں کام کئے جائیں
     
  11. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    ایک دفعہ لکس والوں نے مجھ سے پانچ کڑور کا سال پوچھا : بتائیے پاکستان میں وہ کون ہے جو سال میں ایک بار نہاتا ہے؟
    یقین کرو دوست پانچ کڑور کو لات مار دی مگر
    ۔
    ۔
    آپ کا نام نہیں بتایا
     
    دُعا نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    ﺍﯾﮏ ﺁﺩﻣﯽ ﮐﺎ ﻗﺪ 9 ﻓﭧ ﺗﮭﺎ
    ﻭﮦ ﺍﯾﮏ ﺑﺎﺑﺎ ﺟﯽ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﮔﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﮐﻮﺋﯽ ﺣﻞ ﺑﺘﺎﺋﯿﮟ ۔۔۔۔ ؟؟
    ﺑﺎﺑﺎ " ﻧﮩﺮ ﮐﮯ ﮐﻨﺎﺭﮮ ﺍﯾﮏ ﻓﻘﯿﺮﻧﯽ ہے ﺍﺱ ﺳﮯ ﺷﺎﺩﯼ ﮐﺎ ﭘﻮﭼﮭﻮ ﺍﮔﺮ ﺍﺱ ﻧﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﮩﺎ ﺗﻮ ﺗﻤﮩﺎﺭﺍ ﻗﺪ ﺍﯾﮏ ﻓﭧ ﭼﮭﻮﭨﺎ ہو ﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ ۔۔ "
    ﺁﺩﻣﯽ ﻓﻘﯿﺮﻧﯽ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﮔﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﮐﮩﺎ ﻣﺠﮫ ﺳﮯ ﺷﺎﺩﯼ ﮐﺮﻭ ﮔﯽ ؟؟
    ﻓﻘﯿﺮﻧﯽ " ﻧﮩﯿﮟ ۔۔ "
    ﺁﺩﻣﯽ ﮐﺎ ﻗﺪ ﺍﯾﮏ ﻓﭧ ﭼﮭﻮﭨﺎ ہو ﮔﯿﺎ ۔۔۔
    ﺳﻮﭼﺎ 8 ﻓﭧ ﺑﮭﯽ ﺯﯾﺎﺩﮦ ہے ﭘﮭﺮ ﭘﻮﭼﮭﺎ " ﻣﺠﮫ ﺳﮯ ﺷﺎﺩﯼ ﮐﺮﻭ ﮔﯽ ؟؟ "
    ﻓﻘﯿﺮﻧﯽ " ﻧﮩﯿﮟ ۔۔ "
    ﺍﯾﮏ ﻓﭧ ﺍﻭﺭ ﭼﮭﻮﭨﺎ ہو ﮔﯿﺎ ۔۔۔۔
    ﺳﻮﭼﺎ 7 ﻓﭧ ﺑﮭﯽ ﺗﮭﻮﮌﺍ ﻟﻤﺒﺎ ﻗﺪ ہے 6 ﻓﭧ ﮐﺎ ﻗﺪ ﺁﺋﯿﮉﯾﻞ ہے ﺍﯾﮏ ﺑﺎﺭ ﭘﮭﺮ ﭘﻮﭼﮭﺎ " ﻣﺠﮫ ﺳﮯ ﺷﺎﺩﯼ ﮐﺮﻭ ﮔﯽ ؟؟ "
    ﻓﻘﯿﺮﻧﯽ " ۔۔۔۔ ﻧﮩﯿﮟ ۔ ﻧﮩﯿﮟ ۔ ﻧﮩﯿﮟ ۔ ﻧﮩﯿﮟ ۔۔۔ "
     
    دُعا نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
  14. دُعا
    آف لائن

    دُعا ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2015
    پیغامات:
    5,102
    موصول پسندیدگیاں:
    4,604
    ملک کا جھنڈا:
    استاد شاگرد سے! جس آدمی کو سنائی نا دے اسے انگلش میں کیا کہتے ہیں
    شاگرد! جو مرضی کہہ دو اس کو کونسا سنائی دے گا
     
  15. دُعا
    آف لائن

    دُعا ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2015
    پیغامات:
    5,102
    موصول پسندیدگیاں:
    4,604
    ملک کا جھنڈا:
  16. دُعا
    آف لائن

    دُعا ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2015
    پیغامات:
    5,102
    موصول پسندیدگیاں:
    4,604
    ملک کا جھنڈا:
    ٹیچر ! تم دیر سے کیوں آئے ہو؟
    پپو! میرے امی ابو لڑ رہے تھے
    ٹیچر ! تمہارے دیر سے آنے کا ان کی لڑائی سے کیا تعلق ہے؟
    پپو! میرا ایک جوتا امی کے پاس تھا ایک ابو کے پاس
     
    پاکستانی55 اور مخلص انسان .نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    دوست میں دو بڑی مشکلوں کے درمیان پھنس گیا ہوں
    بیگم میک اپ کرے تو میک اپ کا خرچہ برداشت نہیں ہوتا اور نہ کرے تو بیگم برداشت نہیں ہوتی
    ۔۔۔۔۔
    معذرت کے ساتھ میڈم سعدیہ جی
     
    دُعا نے اسے پسند کیا ہے۔
  18. سعدیہ
    آف لائن

    سعدیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    4,590
    موصول پسندیدگیاں:
    2,393
    ملک کا جھنڈا:
    مجھ سے معذرت کی وجہ ؟ :tv:
     
  19. سعدیہ
    آف لائن

    سعدیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    4,590
    موصول پسندیدگیاں:
    2,393
    ملک کا جھنڈا:
    اُن کی آغوش میں سر ہو ، یہ ضروری تو نہیں
     
  20. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    جس دن ہم نے یہ پوسٹ کیا اس دن آپ نے لڑی میاں بیوی کے لطیفے میں کمنٹس کیا تھا کہ ہم ہمیشہ بیویوں پر ہی جوکس لکھتے ہیں سو اس لیے معذرت لکھ دیا تھا ۔۔۔۔۔ خیر رات گئی بات گئی ۔۔۔ بات پرانی ہوگئی تو آپ کو یہ معذرت عجیب سی محسوس ہوئی
     
    سعدیہ نے اسے پسند کیا ہے۔
  21. دُعا
    آف لائن

    دُعا ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2015
    پیغامات:
    5,102
    موصول پسندیدگیاں:
    4,604
    ملک کا جھنڈا:
    یہ "اُن" کون ہے؟:eek::cfd:
     
    سعدیہ نے اسے پسند کیا ہے۔
  22. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    " ہنسی کے بغیر ایک دن ، برباد دن ہے " - چارلی چیپلن
    ۔
    ۔
    ۔ ۔ ۔
     
    سعدیہ نے اسے پسند کیا ہے۔
  23. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    مگر جس کی بھی آغوش میں سر ہے ، اس کا پیٹ ملین بلین ڈالر سے بھرا ہے
     
  24. سعدیہ
    آف لائن

    سعدیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    4,590
    موصول پسندیدگیاں:
    2,393
    ملک کا جھنڈا:
    ایسی بات پر واقعی ہنسنا منع ہے
     
  25. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    شادی سے پہلے دن میں دو بار نمازِ حاجت پڑھنے والا شخص ، شادی کے بعد دن میں چار بار نمازِ توبہ پڑھتا ہے
     
  26. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    بیوی : پڑوس والی ہر سال اپنے شوہر کے ساتھ دس دن کے لیے گھومنے پھرنے جاتی ہے ۔۔۔ آپ کبھی لے کر نہیں گئے
    شوہر : میں نے پوچھا ہے دو تین بار !! وہ مانتی ہی نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  27. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    اگر آپ دنیا بدلنا چاہتے ہیں تو شادی سے پہلے بدل لیں
    شادی کے بعد آپ ٹی وی چینل بھی نہیں بدل سکیں گے
     
  28. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    جب میں گانا گانے لگتی ہوں تو آپ باہر جاکر کیوں کھڑے ہوجاتے ہیں ؟؟
    صرف اس لیے کہ پڑوسی کہیں یہ نہ سمجھیں میں تمھیں مار رہا ہوں
     
  29. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    پہلی خاتون : شادی کے شروع شروع دنوں میں میرے شوہر میری ہر خواہش بھاگ بھاگ کر پوری کیا کرتے تھے
    دوسری خاتون : تو اب کیا ہوا ؟؟
    پہلی خاتون : اب فرمائش سنتے ہی بھاگ نکلتے ہیں
     
  30. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    رات کے وقت ایک چور گھر میں داخل ہوا ۔ کمرے کا دروازہ کھولا تو مسہری پر ایک بوڑھی عورت سو رہی تھی ۔ کھٹ پٹ سے اس کی آنکھ کھل گئی ۔ چور نے گھبرا کر اس کی طرف دیکھا تو وہ لیٹے لیٹے بولی " بیٹا تم شکل سے کسی اچھے گھرانے کے لگتے ہو، یقینا حالات سے مجبور ہو کر اس راستے پر لگ گئے ہو ۔ چلو کوئی بات نہیں ۔ الماری کے تیسرے خانے میں ایک تجوری ہے اس میں سارا مال ہے تم خاموشی سے وہ لے جانا ۔ مگر پہلے میرے پاس آکر بیٹھو ، میں نے ابھی ابھی ایک خواب دیکھا ہے وہ سن کر ذرا مجھے اس کی تعبیر تو بتا دو "
    چور اس بوڑھی عورت کی رحمدلی اور شفقت سے بڑا متاثر ہوا اور خاموشی سے اس کے پاس جا کر بیٹھ گیا ۔ بڑھیا نے اپنا خواب سنانا شروع کیا " بیٹا میں نے دیکھا کہ میں ایک صحرا میں گم ہوگئی ہوں ۔ ایسے میں ایک چیل میرے پاس آئی اور اس نے 3 دفعہ زور زور سے بولا ماجد ۔ ۔ ماجد ۔ ۔ ماجد !!! بس پھر خواب ختم ہوگیا اور میری آنکھ کھل گئی ۔ ذرا بتاؤ تو اس کی کیا تعبیر ہوئی ؟ "
    چور سوچ میں پڑ گیا ۔ اتنے میں برابر والے کمرے سے بڑھیا کا نوجوان بیٹا ماجد اپنا نام زور زور سے سن کر اٹھ گیا اور اندر آکر چور کی خوب ٹھکائی لگائی ۔ بڑھیا بولی " بس کرو اب یہ اپنے کیے کی سزا بھگت چکا "
    چور بولا " نہیں نہیں مجھے اور مارو تاکہ مجھے آئندہ یاد رہے کہ میں چور ہوں خوابوں کی تعبیر بتانے والا نہیں "
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں