1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

لفظِ “محبت“ پر شعر کہیں

Discussion in 'اشعار اور گانوں کے کھیل' started by عبدالجبار, Nov 17, 2006.

  1. مسکان غنی
    Offline

    مسکان غنی ممبر

    لباس تن سےاتاردینا
    کسی کوبانہوں کےہاردینا
    پھراسکےجذبوں کوماردینا
    "اگرمحبت یہی ہےجاناں,تومعاف کرنا مجھے نہیں ہے"

    گناہ کرنےکاسوچ لینا
    حسین پریاں دبوچ لینا
    پھراسکی آنکھیں ہی نوچ لینا
    "اگر محبت یہی ہےجاناں!!!
    ,تومعاف کرنامجھے نہیں"

    کسی کولفظوں کےجال دینا
    کسی کو جذبوں کی ڈھال دینا
    پھراسکی عزت اچھال دینا
    "اگر محبت یہی ہےجاناں!!!
    تومعاف کرنا مجھےنہیں ہے"

    اندھیرنگری میں چلتےجانا
    حسین کلیاں مسلتے جانا
    اور اپنی فطرت پے مسکرانا
    "اگرمحبت یہی ہےجانا, تومعاف کرنامجھےنہیں ہے"

    سجارہاہےہراک دیوانہ۔۔
    خیال حسن وجمال جاناں!!!!
    خیال کیا ہیں حوس کا طعنہ
    "اگر محبت یہی ہےجاناں,تومعاف کرنامجھےنہیں ہے"
     
    مخلص انسان likes this.
  2. مخلص انسان
    Offline

    مخلص انسان ممبر

    جذب کرتی ہوئی خلقت سے محبت ہے مجھے
    چاند کو چھوڑیئے تالاب نہیں بھولتا میں
     
  3. مخلص انسان
    Offline

    مخلص انسان ممبر

    محبت ہے یا آج ترک محبت
    ذرا مل تو جائیں وہ تنہائیوں میں
     
    مسکان غنی likes this.
  4. مسکان غنی
    Offline

    مسکان غنی ممبر

    تمہیں بھی ہم سے محبت ہو ضروری تو نہیں
    عشق ہی عشق کی قیمت ہو ضروری تو نہیں۔۔۔
    دوستی تم سے لازم ہے مگر اس کے لیے
    ساری دنیا سے عداوت ہو ضروری تو نہیں۔۔۔
     
    مخلص انسان likes this.
  5. مخلص انسان
    Offline

    مخلص انسان ممبر

    مانا کہ محبت کا چھپانا ہے محبت
    چپکے سے کسی روز جتانے کے لیے آ
     
    مسکان غنی likes this.
  6. مسکان غنی
    Offline

    مسکان غنی ممبر

    اس نے ہنسی ہنسی میں محبت کی بات کی
    میں نے عدیم اس کو مکرنے نہیں دیا
     
    مخلص انسان likes this.
  7. مخلص انسان
    Offline

    مخلص انسان ممبر

    محبت کا اگر دعوی ہے تو اس کو بچاؤ تم
    جو وعدہ کل کیا تھا آج وہ وعدہ نبھاؤ تم
     
  8. مخلص انسان
    Offline

    مخلص انسان ممبر

    جفا جو عشق میں ہوتی ہے وہ جفا ہی نہیں
    ستم نہ ہوتو محبت میں کچھ مزہ ہی نہیں
     
  9. انیسه ظفر
    Offline

    انیسه ظفر ممبر

    محبت کرنے والے کم نہ ھوں گے
    تیری محفل میں لیکن ھم نہ ھوں گے
     
  10. مخلص انسان
    Offline

    مخلص انسان ممبر

    محبت ہو تو جاتی ہے محبت کی نہیں جاتی
    یہ شعلہ خود بھڑک اٹھتا ہے بھڑکایا نہیں جاتا
     
  11. مخلص انسان
    Offline

    مخلص انسان ممبر

    کل سیاست میں بھی محبت تھی
    اب محبت میں بھی سیاست ہے
     
  12. انیسه ظفر
    Offline

    انیسه ظفر ممبر

    وھی محسوس کرتے ھیں سزادردِ محبت کی
    جو اپنی ذات سے بڑھ کر کسی سے پیار کرتے ھیں
     
  13. مخلص انسان
    Offline

    مخلص انسان ممبر

    کرتے ہیں محبت سب ہی مگر ہر دل کو صلہ کب ملتا ہے
    آتی ہیں بہاریں گلشن میں ہر پھول مگر کب کھلتا ہے
     
    آزاد حسین likes this.
  14. انیسه ظفر
    Offline

    انیسه ظفر ممبر

    محبت کرنے والے کم نہ ھوں گے
    تیری محفل میں ...لیکن ھم نہ ھوں گے
     
  15. مخلص انسان
    Offline

    مخلص انسان ممبر

    وہی پلکیں وہی زلفیں وہی صورت ہوگی
    میرے گھر میں میری مہمان محبت ہوگی
     
  16. آزاد حسین
    Offline

    آزاد حسین ممبر

    ﺧﺎﻣﻮﺵ ﺍﮮ ﺩﻝ!ﺑﮭﺮﯼ ﻣﺤﻔﻞ ﻣﯿﮟ ﭼﻼﻧﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﺍﭼﮭﺎ
    ﺍﺩﺏ ﭘﮩﻼ ﻗﺮﯾﻨﮧ ﮨﮯ ﻣﺤﺒﺖ ﮐﮯ ﻗﺮﯾﻨﻮﮞ ﻣﯿﮟ
     
  17. آزاد حسین
    Offline

    آزاد حسین ممبر

    ﯾﮧ ﻓﺴﺎﻧﮧﺀ ﻣﺤﺒﺖ ﯾﮧ ﮐﮩﺎ ﻧﯿﺎﮞ ﻭﻓﺎ ﮐﯽ
    ﮐﻮﺋﯽ ﺍﻭﺭ ﺫﮐﺮ ﭼﮭﯿﮍﻭ ﻣﯿﺮﮮ ﻟﻮﮒ ﻣﺮ ﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ
     
  18. وسیم باجوہ
    Offline

    وسیم باجوہ ممبر

    کمال
     
  19. وقاص ملک 007
    Offline

    وقاص ملک 007 ممبر

     
  20. چھٹا انسان
    Offline

    چھٹا انسان ممبر

    یہ معجزہ بھی محبت کبھی دکھائے مجھے
    کہ سنگ تجھ پہ گرے اور زخم آئے مجھے
     
  21. ۱۲۳بے نام
    Offline

    ۱۲۳بے نام ممبر

    سر میں سودا بھی نہیں دل میں تمنا بھی نہیں
    لیکن اس ترک محبت کا بھروسا بھی نہیں
    (فراق گورکھپوری)
     

Share This Page