1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

"یادوں کی پٹاری" نیا ورژن

'اردو ادب' میں موضوعات آغاز کردہ از عبدالرحمن سید, ‏21 جولائی 2009۔

  1. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    ھر کام اپنے وقت میں ھی جب اوپر والے کو منظور ھو جب ھی ھوتا ھے، دیر ھو یا سویر اسی میں اسکی بھلائی ھوتی ھے، ھاں تو بات ھورھی تھی بیٹی کے نکاح کی تقریب کی اور میں ‌تو باتوں باتوں میں کافی آگے نکل گیا، تمام مہمان آچکے تھے، آپس میں خوب گپ شپ ھورہی تھی نکاح کی تاریخ تو پہلے سے ھی 19 جنوری طے ھوچکی تھی، سال 2006 کا تھا، لیکن بس یہ تقریب تو آپس میں ایک دوسرے سے ملنے کا بہانہ تھا ایک دوسرے کے رشتہ داروں کو دلہن اور دولہا کو دیکھنے کا بھی ایک ارمان تھا، اس نکاح کی تاریخ طے کرنےکی تقریب میں دونوں خاندان کی طرف سے صرف خاص خاص رشتہ داروں کو ھی مدعو کیا گیا تھا،!!!!!

    آج تو سب لوگ میری طرف ھی متوجہ تھے، میں بھی ادھر ادھر کی باتیں کرکے اپنے آپ کو سنبھال رھا تھا کیونکہ اس وقت مجھے کیا باتیں کرنی چاھئے، مجھے اس کا کوئی خاص تجربہ نہیں تھا، اور گھر میں میں ھی بڑا تھا، لڑکے کے تمام خاص خاص رشتہ دار موجود تھے، اندر کے کمرے میں عورتیں یقیناً میری بیگم سے ھی گفت شنید میں مصروف تھیں، میرے سامنے مجھ سے بی کافی عمر کے بزرگوں سے ھی واسطہ پڑ رھا تھا، کوئی کچھ سوال کرتا تو جواب دینے سے پہلے ھی دوسری طرف سے کوئی نیا سوال آجاتا،!!!!!!
    وہ تو ھمارے بڑے سالے اور منجھلے سالے صاحب نے اس گفتگو میں مداخلت کرتے ھوئے مجھے کچھ سکون کی محلت دے دی،اور انہوں نے اس محفل کو سنبھال لیا، اور ھر ایک کے سوالات کے جوبات کے ساتھ ساتھ مکالمات کا رخ سیاسی اور مذھبی گفتگو کی طرف کردیا، اور پھر محفل میں گپ شپ زور سے چل نکلی،!!!!!! اور میری جان میں جان آگئی،!!!!!

    میں بھی موقعہ سے فائدہ اٹھاتے ھوئے صحن کی کھلی فضا میں چلا گیا جہاں میں سردی کی خنکی کے باوجود ماتھے پر پسینے قطرے محسوس کررھا تھا۔!!!!! فوراً جیب سے رومال نکال کر پسینہ صاف کرنے لگا، میرے پیچھے پیچھے شاید لڑکے کے کوئی رشتہ دار بڑے صاحب بھی چلے آئے اور مجھ سے موسم کے بارے میں بات کرتے ھوئے مجھ سے مخاطب ھوئے،!!!!! میں بھی ان کی ھاں میں ھاں ملاتا جارھا تھا اور مجھے خود بھی پتہ نہیں تھا کہ بڑے صاحب کیا بات کررھے ھیں، ھر کوئی اس رشتہ کے بارے میں معلوم کرنا چاہ رھاتھا، کیونکہ یہرشتہ اتنی جلدی طے پایا تھا کہ لوگ حیران و پریشان تھے، اوپر سے یہ رشتہ خاندان سے باھر ھونے جارھا تھا، جبکہ ھمارے اور لڑکے والوں کے خاندان میں بھی لڑکے لڑکیوں کے رشتے موجود بھی تھے، لیکن کسی کو شاید موقعہ ھی نہیں ملا کہ وہ رشتے کیلئے بات کرتے،!!!!!

    مجھے تو بعد میں ھمارے رشتہ داروں نے بتایا کہ کئی لوگ ھماری بیٹی کو اپنی بہو بنانے کیلئے کسی مناسب وقت کا انتظار کررھے تھے مگر ھم بیوی نے تو بیٹی کا رشتہ آتے ھی بغیر کسی سے مشورہ کئے ھاں بھی کردی تھی، جس کی وجہ سے سب لوگ بھی حیران تھے، میں خود بھی پریشان تھا کہ کہیں ھمارا یہ جلدی میں کیا گیا فیصلہ مناسب نہ ھو، لیکن دل کہتا تھا کہ جو اللٌہ کو منظور ھو وہی بہتر ھوگا، ایک ھی نظر میں مجھے تو لڑکے کی فرمانبرداری اور ان کے گھر والوں کا خلوص دیکھ کر رھا ھی نہیں گیا، فوراً ھی نکاح کیلئے ھم میاں بیوی نے رضامندی ظاھر کردی تھی، جبکہ ھم تو منگنی کیلئے انکے گھر گئے تھے،!!!!!

    گھر کے اندر خاطر مدارات کا انتظام ھمارے دونوں بیٹوں اور انکے ماموں‌ اور انکے دوستوں نے سنبھالا ھوا تھا، اور عورتوں ‌میں بچوں کی خالہ اور بیٹی کی سہیلیوں نے بخوبی انتظامات کی دیکھ بھال کررھی تھیں اور پھوپھیاں اور بچوں کی دادی تو تو میری بیٹی کے پاس ھی بیٹھی ھوئی تھیں، اور دونوں چچا بھی مہمانوں کے ساتھ گپ شپ میں مصروف نظر آئے، مجھے اس سلسلے میں مہمانوں سے کیا باتیں کیا کرنی چاھئے تھیں مجھے کچھ بھی پتہ نہیں تھا، ویسے تو میں گپ شپ میں سب لوگوں میں بہت مشہور تھا، خوب ھنساتا تھا لیکن آج اپنی بیٹی کی شادی کے موقعہ پر اپنی ھی سٹی گم نظر آرھی تھی،!!!!!
     
  2. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    ابھی آتے ہی سب سے پہلے آپ کی پٹاری کی طرف متوجہ ہوئی ، آپ کے اندازاِ بیاں کا کیا کہوں ، مگر آج جانے کیوں آپ کی اس لڑی نے اتنا رلایا ھے کہ بتا نہیں سکتی گو ابھی آپ نے صرف بیٹی کے نکاح کی تقریبات کی بات کی ھے ابھی رخصتی کا تو کہیں‌ذکر بھی نہیں ہوا ، جانے کیوں بیٹیوں کو گھر سے وداع کرنے کی یہ ریت بنائی گئی ھے جانے کیوں
     
  3. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    خوشی جی،!!!!

    آپکی حوصلہ افزائی کا بہت بہت شکریہ، میرا بھی یہی حال ھے کہ لکھتے لکھتے میری انکھیں بھی اشکبار ھوجاتی ھیں، اور آگے لکھ نہیں پاتا ھوں، جبکہ ابھی تو بیٹی کی شادی کی تاریخ رکھنے کی رسم ادا کی جارھی ھے، آگے بھر نکاح، اسکے بعد رخصتی جو کہ میرے لئے ان لمحات کو اپنے ھاتھ سے قلم بند کرنا تو بالکل برداشت سے باھر ھے،!!!!!

    حالانکہ اب تو میری نواسی بھی سات ماہ کی ھوچکی ھے، لیکن بیٹی کی جدائی کا منظر آنکھوں کے سامنے آتے ھی کلیجہ منہ کو آتا ھے،!!!!!

    خوش رھیں،!!!!
     
  4. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    آپ نے بالکل ٹھیک کہا
    میں شاید اس پہ مزید تبصرہ نہ کر سکوں یہ موضوع بہت حساس ھے

    اب جلدی سے آگے کا حال لکھیں پلیزززززززززززززززززززز
     
  5. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    گھر کے اندر خاطر مدارات کا انتظام ھمارے دونوں بیٹوں اور انکے ماموں‌ اور انکے دوستوں نے سنبھالا ھوا تھا، اور عورتوں ‌میں بچوں کی خالہ اور بیٹی کی سہیلیوں نے بخوبی انتظامات کی دیکھ بھال کررھی تھیں اور پھوپھیاں اور بچوں کی دادی تو تو میری بیٹی کے پاس ھی بیٹھی ھوئی تھیں، اور دونوں چچا بھی مہمانوں کے ساتھ گپ شپ میں مصروف نظر آئے، مجھے اس سلسلے میں مہمانوں سے کیا باتیں کیا کرنی چاھئے تھیں مجھے کچھ بھی پتہ نہیں تھا، ویسے تو میں گپ شپ میں سب لوگوں میں بہت مشہور تھا، خوب ھنساتا تھا لیکن آج اپنی بیٹی کی شادی کے موقعہ پر اپنی ھی سٹی گم نظر آرھی تھی،!!!!!

    ایسا تجربہ میرے اپنے بچوں کی شادی کے وقت میرے لئے یہ پہلا موقعہ تھا، کہ میں ھی گھر کا بڑا تھا، جسے ھر معاملات میں تمام فیصلے خود ھی کرنے تھے۔ اس وقت مجھے میرے والد بہت یاد آئے، انہوں نے ھمیں کبھی بھی کسی پریشانی یا کسی بھی دکھ کا سامنا محسوس ھونے نہیں دیا، انکے بعد یہ سب ذمہ داریاں اب مجھے ھی ورثہ میں ملی تھیں، آٹھ بہن بھائیوں میں سے دو بہنوں اور دو بھائیوں کی شادیوں کے وقت وہ ھمارے ساتھ نہیں تھے، اور اب مجھے ھی اب اپنی ھی ذمہ داریوں پر سب کچھ کرنا پڑا، بہن بھائیوں کی شادیوں میں تو کچھ اتنا محسوس نہیں ھوا، اسکے بعد ان دنوں بیٹے کی شادی کے موقعہ پر بھی ھنسی خوشی وقت گزرا، لیکن آج بیٹی کے نکاح کی تاریخ کی رسم میرے لئے ایک بہت کٹھن امتحان نظر آرھی تھی،!!!!!!

    اس تقریب کا اصل مقصد یہی تھا دونوں خاندان کے خاص خاص رشتہ دار ایک دوسرے سے تعارف حاصل کرلیں اس طرح ایک دوسرے سے جان پہچان بھی ھوجائے گی، اور جو بھی دل میں خدشات تھے وہ بھی دور ھوجائیں گے،!!!! سب لوگ کچھ ھی دیر میں اس طرح ایک دوسرے سے گھل مل گئے تھے جیسے وہ ایک دوسرے کو برسوں سے جانتے ھیں،!!!!!

    سب بہت خوش خوش نظر آرھے تھے، میری بیٹی کو بھی سب نے دیکھ کر بہت تعریف کی، ایک چھوٹی سی رسم ادا کرنے کے دوران ھی دستر خوان لگ چکا تھا جس پر بریانی قورمہ کے ساتھ رائیتہ اور تافتان، شیرمال بھی، کھانے کی اضافی سفید چمکدار پلیٹوں کے ساتھ دستر پر سج چکے تھے، میٹھے میں ‌رنگ برنگی اشرفی زاعفرانی زردہ بھی اپنی میٹھی خوشبو میں ایک نئے انداز سے اپنی موجودگی کا ایک خوبصورت احساس دلا رھا تھا،!!!!!

    کھانےسے فارغ ھوتے ھی سب نےباری باری اجازت چاھی، جاتے جاتے دولہا کے والد میرے قریب آئے اور تمام انتظامات مہمانداری اور کھانے کی بہت تعریف کی، انہوں جب مجھے یہ کہا اب تو آپ کی بیٹی ھماری ھوچکی ھے تو میرے جسم میں ‌ایک سرد لہر کپکپاتی ھوئی گزرگی، میں اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ سکا ان سے بغل گیر ھوگیا، اور اس وقت اپنی زبان ایک لفظ بھی کہنے سے قاصر تھا،!!!!! میری اپنی بیٹی میرے سامنے گود میں پروان چڑھتی ھوئی بڑی ھوگئی جسکا احساس بھی نہیں ھوا اور اب کسی دوسرے کے گھر وداع ھونے جارھی تھی،!!!!!!
     
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم سید بھائی ۔
    آپکے الفاظ سے اپنی بیٹی کے لیے محبت اور اسکی جدائی کے احساس میں جو درد پنہاں ہے وہ میں بخوبی محسوس کررہا ہوں۔ دراصل میں بھی اپنی چھوٹی بہنوں کی رخصتی کے اس دل خراش مرحلے سے گذرچکا ہوں۔ عجیب سی کیفیت ہوتی ہے۔ دل خوش بھی ہوتا ہے اور رنجیدہ بھی ۔ لب پر دعائیں بھی ہوتی ہیں اور دل میں تمنائیں بھی مچل رہی ہوتی ہیں۔ دل میں آنسو بھی ہوتے ہیں اور چہرے پر خوشی کا اظہار بھی موقع کی ضرورت بن جاتا ہے۔
    اللہ تعالی سب کی بہنوں ، بیٹیوں کو نصیب فردوسی بنائے اور انہیں سدا سکھی رکھے۔ آمین ثم آمین

    سید بھائی ۔
    آپ کی یادوں کی پٹاری کو آگے بڑھتا دیکھ کر دلی خوشی ہوئی ۔ انشاءاللہ امید ہے سلسلہ جاری رہے گا۔
     
  7. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    نعیم بھائی،!!!!
    بہت بہت شکریہ،!!!! آپ سب کی حوصلہ افزائی ھی میری زندگی میں ابھی تک ھمت بندھائے ھوئے ھے، آج میں اپنی زندگی کی 59ویں سال کی بہار کو اپنے سامنے سے گزرتا ھوا دیکھ رھا ھوں، اور سوچ رھا ھوں کہ وقت اتنی جلدی ھوا کے ایک جھونکے کی طرح گزر گیا، اور کچھ سمجھ میں نہیں آیا کہ نہ جانے کیا کھویا اور کیا پایا،!!!!

    اللٌہ کا احسان اور لاکھ لاکھ شکر ھے، کہ زندگی کے ھر مشکل موڑ پر مجھے میرے پروردگار نے گرنے سے بچا لیا، ھر مشکل گھڑی میں بھی اس کی اپنی ایک مصلحت نظر آئی،!!!! کبھی ھم سوچتے ھیں کہ یہ ھمارا اچھا وقت نہیں چل رھا ھے، لیکن اس میں بھی کوئی نہ کوئی اللٌہ تعالیٰ کی طرف سے بھلائی پوشیدہ ھوتی ھے،!!!!!

    میں نے زندگی کے ھر نشیب و فراز دیکھے ھیں، لیکن مشکل وقت میں مجھے کچھ زیادہ ھی خیر نظر آئی، کیونکہ جب بھی کوئی مشکل گھڑی آتی ھے تو اللٌہ تعالیٰ کی طرف ھمارا کچھ لگاؤ زیادہ بڑھ جاتا ھے، دل سے دعائیں کرنے لگتے ھیں، گڑگڑانے لگتے ھیں، اور اس تکلیف میں رھتے ھوئے اس کی عبادت میں کچھ زیادہ ھی مزا آتا ھے، مشکل گھڑی میں سوتے جاگتے، چلتے پھرتے اللٌہ کا ھی ذکر جاری رھتا ھے، استغفار کرتے ھوئے زبان نہیں تھکتی، لیکن افسوس جیسے ھی دعاؤں کا اثر ھونا شروع ھوتا ھے، حالات کچھ بہتر ھونا شروع ھوتے ھیں، تو پھر ان دعاؤں اور عبادتوں میں ‌بھی کمی آنا شروع ھوجاتی ھے!!!!!

    پرسوں میں جمعہ کے روز مدینہ منورہ میں تھا، صبح صبح جدہ سے بعد فجر کے ھم بمعہ فیملی کے نکل پڑے، چھوٹے بھائی کی بیگم اور انکے دو چھوٹے بچے بھی ساتھ تھے، وہ ایک ھفتے پہلے سے ایک اور ھمارے دوست کی فیملی کے ساتھ ھمارے گھر آئے ھوئے تھے، اور چھوٹا بھائی کام کی زیادتی کی وجہ سے قصیم سے یہاں آنے کیلئے وقت نکال نہیں پارھا تھا، تو طے یہی پایا کہ میں ھی اسکی فیملی کو مدینہ شریف لے جاؤں اور بھائی صاحب مدینہ شریف آکر انہیں لے جائیں،!!!!!

    اسی بہانے ھمارا بھی مدینے شریف سے بلاؤہ بھی آگیا، ھم صبح کے ساڑے 9 بجے مدینہ شریف تقریباً ساڑے تین گھنٹے میں پہنچ چکے تھے، چھوٹے بھائی پہلے سے ھی دوست کے گھر پہنچ ھوئے تھے، کچھ دیر ایک دوست کے گھر آرام کرنے کے بعد جمعہ کی نماز کی ادائگی کیلئے ھم سب مسجد نبوی (ص) کی طرف نکلے، بہت رش تھا اور گرمی کی شدت بھی تھی، اندر جانے کیلئے گنجائش نظر نہیں آئی، خواتین نے بھی باھر ھی جائ نماز بچھا لیں،!!!! اور ھم بھی باھر ھی دھوپ میں جائ نماز بچھا کر بیٹھ گئے، خطبہ شروع ھوا، نماز کے بعد سلام پڑھتے ھوئے واپس دوست کے گھر پہنچے، تھکے ھوئے تھے، اور سب ھی روزے سے تھے، ھم سب تو فوراً ھی سو گئے علاوہ میزبان دوست کے جو بازار سے کچھ افطار کی تیاری کیلئے باھر چلے گئے تھے، عصر کے وقت آنکھ کھلی تو کیا دیکھتے ھیں کہ باھر سے طوفانی بارش کی اور بادل گرجنے کی آوازیں آرھی تھی، چھت پر جاکر دیکھ کر حیران ھوگئے کہ بارش کے ساتھ ساتھ اولے بھی پڑ رھے تھے، سبحان اللٌہ،!!!! دوپہر میں شدت کی گرمی اور کچھ ھی دیر میں موسم ٹھنڈا ھوگیا اور چاروں طرف اولے ھی اولے برستے نظر آرھے تھے،!!!!! میرے نبی (ص)‌ کے شہر میں کیا اللٌہ کی شان نظر آرھی تھی، ایک خوبصورت اور ٹھنڈی شام، جو میں نے اپنی زندگی میں ایسی سہانی ٹھنڈی شام نہیں دیکھی،!!!!!!!!!!!!!!
     
  8. بزم خیال
    آف لائن

    بزم خیال ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2009
    پیغامات:
    2,753
    موصول پسندیدگیاں:
    334
    ملک کا جھنڈا:
    :salam:
    عبدالرحمن سید بھائی خوش رہیں آج پہلی بار آپ کی یادوں کی پٹاری پڑھنے کا اتفاق ہوا یقین مانیے ایک بار جو شروع کیا تو اخر تک پڑھتا چلا گیا الفاظ منظر کشی کرتے ہوئے کہیں بھی مجھے دھوکہ نہیں دے رہے تھے بلکہ ہر لمحہ محبت اخلاص اور خلوص کا احاطہ کئے رکھے اللہ تعالی آپ کو خوش رکھے آپ نے اپنی یادوں کی شال میں رشتوں کو جس رنگ میں پیش کیا وہ آپ کے کردار و اخلاص کی عکاس دکھائی دیتی ہےجیسے میری زندگی کے تلخ تجربات اور مشکل گھڑیاں الفاظ کا روپ دھار کر در دستک میں سما گئے ہیں
    اللہ تعالی آپ کو اور آپکی فیملی کو ہر خوشی اور راحت پہنچائے اپنی خصوصی دعاؤں میں مجھے ضرور یاد رکھیے گا

    محمودالحق
     
  9. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    محمود بھیاء،!!!!!
    یہ آپ کی ذرہ نوازی ھے ورنہ میں کس قابل ھوں وہ تو بس جو زباں پر آتا ھے لکھتا چلا جاتا ھوں، نہ تو میں کوئی شاعر ھوں اور نہ ھی کوئی ادیب،!!!!!!!

    آپ کے لکھے ھوئے الفاظ بہت ھی خوبصورت موتیوں کی طرح ایک لڑی میں سجے ھوئے ھیں، کیا لاجواب لکھتے ھیں، مجھے بھی آپ اسی طرح اپنی دعاؤں میں یاد رکھئے گا،!!!!!

    آپ کی حوصلہ افزائی کا بہت بہت شکریہ،!!!!!

    خوش رھیں،!!!!!
     
  10. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ عبدالرحمن سید بھائی ۔
    مدینہ شریف کی فضاؤں کا تصور ہی قلب و روح میں ٹھنڈک پیدا کردیتا ہے۔
    آپ یقینا خوش بخت ہیں کہ اللہ کریم نے آپ کو اپنے اور اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کے قرب و جوار میں رکھا ہے۔

    اللہ تعالی آپکو سلامتی و آسانیاں مہیا فرمائے۔ کافی دنوں بعد تشریف لائے ہیں۔
    ذرا جلدی جلدی آیا کریں۔ ہم سب آپکو بہت مِس کرتے ہیں۔

    والسلام
     
  11. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    نعیم بھائی،!!!!!
    آپ نے بالکل صحیح کہا کہ میں اپنے آپ کو بہت ھی خوش قسمت ترین سمجھتا ھوں کہ میں ایسی مقدس سرزمین پر ھوں جہاں جب بھی دل چاھتا ھے بچوں کو لے کر عاجزی اور گڑگڑانے پہنچ جاتا ھوں، اب تو اور بھی مزید نذدیک ھوں،!!!! چاھے کتنی ھی زندگی میں مشکلات ھوں، لیکن جب ھم دیار نبی پر ھوتے ھیں اور اللٌہ کے دربار میں تو سب کچھ بھول جاتے ھیں،!!!!

    وہاں پر میں اپ سب کی بھلائی صحت تندرستی مشکلات کی آسانی کیلئے خاص دعائیں بھی کرتا ھوں، جو جو نام مجھے یاد رھتے ھیں، ان کا نام لے لے کر دعا کرتا ھوں، میں بہت گنہگار ھوں اللٌہ تعالیٰ مجھے معاف فرمائے اور میری دعاؤں کو قبول فرمائے،!!!!! آمین،!!!!

    روز کوشش کرتا ھوں لیکن بس اپنی کہانی کو آگے بڑھاؤں لیکن لکھ نہیں پاتا لکھتا ھوں اور مٹا دیتا ھوں، بیٹی کے نکاح کا ذکر چل رھا ھے اور میں کچھ زیادہ ھی جذبات میں آجاتا ھوں،!!!!!

    خوش رھیں،!!!!!!
     
  12. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بجا فرمایا سید بھائی ۔
    حساس انسان کے لیے احساسات و جذبات کے سمندر کو عبور کرنا بہت کٹھن ہوتا ہے۔
    ہمیں ہمیشہ کی طرح آئندہ بھی انتظار رہے گا۔ انشاءاللہ
    اللہ کریم آپکو خوش و خرم رکھے۔ آمین
     
  13. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    خوش رھیں نعیم بھائی،!!!!!

    اللٌہ تعالیٰ کے بنائے ھوئے پیار بھرے پرخلوص رشتے ھی دل کے اندر احساسات اور جذبات کو زندہ کئے رکھتے ھیں،!!!! صرف محسوس کرنے کی بات ھے،!!!! ھمیں اپنے ان پرخلوص رشتوں کا ھمیشہ احترام کرنا چاھئے،!!!!!

    آج میں پھر اپنے جذبات کو قابو میں رکھتے ھوئے، اپنی کہانی کو آگے بڑھانے کی کوشش کرتا ھوں،!!!!!

    اپنی دعاؤں ‌میں یاد رکھئے گا،!!!!!
     
  14. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    کھانےسے فارغ ھوتے ھی سب نےباری باری اجازت چاھی، جاتے جاتے دولہا کے والد میرے قریب آئے اور تمام انتظامات مہمانداری اور کھانے کی بہت تعریف کی، انہوں جب مجھے یہ کہا اب تو آپ کی بیٹی ھماری ھوچکی ھے تو میرے جسم میں ‌ایک سرد لہر کپکپاتی ھوئی گزرگی، میں اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ سکا ان سے بغل گیر ھوگیا، اور اس وقت اپنی زبان ایک لفظ بھی کہنے سے قاصر تھا،!!!!! میری اپنی بیٹی میرے سامنے گود میں پروان چڑھتی ھوئی بڑی ھوگئی جسکا احساس بھی نہیں ھوا اور اب کسی دوسرے کے گھر وداع ھونے جارھی تھی،!!!!!!

    15 جنوری کی رات تھی اور سال 2006 کا، آج میری بیٹی کے نکاح کی تاریخ کے رسم کی چھوٹی سی خوبصورت تقریب کا بخوبی اختتمام ھو چکا تھا اور تقریباً سب مہمان جاچکے تھے صرف اپنے خاص خاص مہمان جانے کی تیاری کررھے تھے،!!!!! مگر ان میں سے کچھ تو جاتے جاتے اپنے چہرے کے تاثرات سے اور چند اپنی بیان بازی سے دلوں کو ٹھیس پہنچانے میں پیچھے نہیں رھے تھے، ان کی باتیں دلوں میں تیر کے نشتر کی طرح چبھ رھی تھیں، لیکن وہ آخر ھمارے رشتہ دار تھے، اس کے علاوہ وہ ھمارے گھر میں مہمان تھے، میرے گھر والوں کے ساتھ میں بھی ان کی باتوں کو نظرانداز کئے جارھا تھا، اور خندہ پیشانی سے ان سب کی باتوں کا جواب دیتے ھوئے ان کی ھاں میں ھاں ملا رھا تھا، میں خود نہیں چاھتا تھا کہ اس خوشی کے موقع پر کوئی بدمزگی ھو،!!!!!!!!

    19 جنوری نکاح کی تاریخ پہلے سے ھی طے ھوچکی تھی، دن بہت کم تھے ابھی ایک دن پہلے ھی بیٹے کے نکاح سے بخوبی فارغ ھوئے تھے،اور آج کی تقریب میں ھماری بہو اور انکے گھر والے بھی شریک ھوئے تھے، ھماری بہو بھی تمام انتظامات کی تیاریوں میں سب کے ساتھ شامل تھی، لگتا تھا کہ جیسے وہ اب میری بیٹی کی جگہ لے رھی ھے،!!!!!میری بیٹی کو میری فکر زیادہ رھتی تھی، اور اس تقریب کے دوران بھی بار بار اپنی بہنوں سے میری صحت کے بارے میں معلوم کرتی رھی، اسے ھمیشہ میری فکر رھتی تھی۔!!! مجھے بلڈپریشر اور زیابطیس کے ساتھ معمولی دل کے عارضہ کی وجہ سے روزانہ دوائیوں کے استعمال کی پابندی کرنی پڑتی ھے، پانچ گولیاں مجھے روزانہ کھانی پڑتی ھیں، میری بیٹی ھی میری دوائیوں کے اپنے اوقات کی ایک مکمل ڈائری تھی، وہ اب تک صحیح وقت پر مجھے دوایاں اپنے ھاتھوں سے کھلاتی رھی تھی،!!! اس کے علاوہ وہ اپنی بہنوں کو بھی ساتھ ساتھ میری دوائیوں کے خوراک کے اوقات کے بارے میں یاد دھانی بھی کراتی جاتی تھی،!!!!!!

    وہ رات میرے لئے بہت بھاری تھی، اور میں اس وقت کے لئے سوچ رھا تھا جس دن واقعی میری بیٹی مجھ سے جدا ھوجائے گی، اس کے ساتھ بیتے ھوئے یادگار لمحات مجھے بار بار یاد آرھے تھے، ابھی کچھ دیر پہلے ھی تو اس نے مجھے دوائی کی ایک خوارک کھلا کر اس کمرے میں جاچکی تھی، جہاں اس کی سہیلیاں اور کزن رشتہ دار ڈھولک پر شادی بیاہ کے گیت گارھی تھیں، وہ میری بیٹی اپنے گھر میں بڑے بھائی سے چھوٹی ھونے کے ناطے باقی بہن بھائیوں میں سب سے بڑی تھی، اور وہ تو بہت پہلے سے ھی گھر کے تمام کام کاج میں اپنی ماں کا ھاتھ بٹاتی رھی تھی اور اپنی دونوں چھوٹی بہنوں کو بھی سکھاتی رھی،!!!!!

    اس کے علاوہ ریاض شہر میں گھر پر ھی ایک کمرے میں وہ اپنی پڑھائی کے ساتھ ساتھ دن میں چند بچوں کی نگہداشت کے چھوٹے سے مرکز کو بھی چلاتی رھی،اور ساتھ بچوں کو ٹیوشن بھی دیتی رھی، جہاں کی آمدنی سے وہ گھر کے اخراجات میں شئیر بھی کرتی رھی، میں تو اسکا بہت ھی مقروض ھوں، میں نے اس کی شادی میں اتنا خرچ نہیں کیا ھو گا جتنا کہ اس سے کہیں کئ گنا زیادہ وہ ھمارے گھر کے اخراجات میں ھاتھ بٹاتی رھی، اپنی آمدنی سے وہ اپنے بھائی بہنوں کی ضرورتوں کا بھی خیال رکھتی تھی، اس کے علاوہ وہ ھمارے گھر پر اپنی تمام مصروفیات کے باوجود نماز روزے کی بھی پابند رھی، اور ھر سال بلاناغہ رمضان شریف کے بابرکت مہینے آخری عشرے میں اعنکاف میں بھی رھتی رھی،!!!! اور سب کے لئے دعائیں کرتی تھی،!!!!

    تین دن بعد میری بڑی لاڈلی بیٹی کا نکاح ھونے جارھا تھا، ابھی کچھ اس بات سے دل کو سکون حاصل رھا کیونکہ اس کی رخصتی کے لئے ابھی کوئی وقت مقرر نہیں کیا گیا تھا، اور اسے ھمارے ساتھ ھی سعودی عرب ایک ھفتہ بعد ھی واپس جانا تھا،!!!!!!
     
  15. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالی سب بہنوں‌بیٹیوں کو اپنے گھروں میں‌خوشیاں‌اور سکون عطا فرمائے اور انہیں بھی اپنے گھر والوں کے لیے باعث مسرت و اطمینان بنائے۔ آمین
     
  16. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    بہت خوبصورت تحریر ہمیشہ کی طرح
    سید جی‌آپ اپنی تحریر کا سلسلہ جاری رکھیں ، تبصرہ کرنے جیسا شایدکچھ نہیں مجھ جیسی کم علم کے پاس
     
  17. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    بہت بہت شکریہ نعیم بھائی اور خوشی جی،!!!!!
    کچھ پھر سے طبعیت خراب ھونے کے باعث شاید میں کچھ دنوں کیلئے لکھ نہ سکوں،!!! امید ھے کچھ خیال نہیں کریں گے،!!!!
    دعاؤں کی ضرورت ھے،!!!!
    اللٌہ حافظ
     
  18. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    کیا ہوا طبیعت کووووووووووووووووووووووووووووووووووو

    پلیز اپنا خیال رکھیں اللہ آپ کو صحت دے سلامت رکھے خوش رکھے
     
  19. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    سید بھائی ۔ اللہ کریم آپکو رمضان المبارک کے صدقے صحت و شفا عطا فرمائے۔ آمین
     
  20. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    بہت شکریہ،!!!
    میں اب بالکل خیریت سے ھوں، کچھ دوائیوں کے تاخیر سے لینے کی وجہ سے اور کچھ پرہیز بھی نہیں کیا تھا، اس لئے کچھ طبعیت خراب ھوگئی تھی،!!!!

    آپ لوگ میری کتنی فکر کرتے ھیں یہ پڑھ کر آنکھوں میں آنسو آگئے ھیں،!!!
    خوش رھیں،!!!!
     
  21. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    ہم صرف خیال ہی نہیں رکھتے بلکہ اپنا خیال نہ رکھنے پہ آپ کو ڈانٹ بھی سکتے ھیں دوا دھیان سے لیں اب ، اگر لینا ابھی ضرروی ھے تو ورنہ:hathora:
     
  22. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    سید بھائی کے لیے بھی ہتھوڑا ؟ :176:
     
  23. بزم خیال
    آف لائن

    بزم خیال ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2009
    پیغامات:
    2,753
    موصول پسندیدگیاں:
    334
    ملک کا جھنڈا:
    :salam:
    عبدالرحمن سید بھائی اللہ تعالی آپ کو صحت کاملہ عطا فرمائے آمین
    جہاں آپ رہتے ہیں اس مقدس سرزمین کی نسبت ہمارے لئے آپ نہایت قابل احترام اور حد درجہ قابل رشک ہیں اللہ تعالی آپ کو ھزاروں خوشیاں اور نعمتیں صحت کی جھولی بھر بھر دے آمین
    سدا خوش رہیں
    خیر اندیش
    محمودالحق
     
  24. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    آپ کا ھتوڑا ھمارے سر آنکھوں پر،!!!!!!
     
  25. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    ھتوڑا بھی بے چارہ ان کے ھاتھ میں آکر پچھتا رھا ھوگا،!!!!! نشانے کہیں اور لگے کہیں،!!!!
     
  26. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:


    اس لئے تو میں اپنی تمام، دکھ پریشانیوں کو بھول جاتا ھوں
    جب بھی دل چاھتا ھے، دونوں دربار میں حاضری لگا آتا ھوں

    مجھ بیمار کو اور کیا چاھئے، نطروں کے سامنے ان کا در ھو
    کہ وہاں دعاء مانگنے سے پہلے، شفایاب اپنے آپ کو پاتا ھوں
     
  27. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    سید بھائی ۔ آپ شریر ہوتے جارہے ہیں۔ :170:
     
  28. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    کیا کریں نعیم بھائی شاید کچھ صحبت کا اثر ھے
     
  29. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    صحبت کا کم اور "کوچنگ " کا زیادہ اثر لگتاہے۔ :hpy:
     
  30. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    یعنی کلاس کا اثر،!!!!! ھوسکتا ھے شایدَ!!!!!!
     

اس صفحے کو مشتہر کریں