1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ہماری اردو - انٹرنیٹ سے آگے(سلسلے ملاقاتوں کے)

'اِعلانات، تبصرے، تجاویز، شکایات' میں موضوعات آغاز کردہ از واصف حسین, ‏13 اپریل 2011۔

  1. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    بُز کشی اور مئے کشی کا بھی بتا دیں
     
    محبوب خان نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    مصروفیت کچھ شدید تر ہے۔۔۔۔ضرور حاضری دوں گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔گرمیوں کے موسم میں جیکٹ کی بجائے تربوز اور آم کا ذکر خیر ہو تو بات بنے۔۔۔۔۔بس حاضر ہوا چاہتا ہوں۔۔۔قسط نمبر دوم کے ساتھ۔۔۔۔۔واصف بھائی آپ نے خوب کہا۔۔۔۔مگر یہ شعر موقع کے لحاظ سے ا چھے لگے۔۔۔۔سو شامل کیے۔۔۔۔۔۔۔۔ترکی نمی دانم والی بات تو سولہ آنے درست ہے۔۔۔۔واصف بھائی آپ تو میری شدید مصروفیت سے آگاہ ہیں۔۔۔۔کل رات ہی گھر پہنچا اور آج صبح پھر جارہا ہوں۔۔۔۔بس جانے سے پہلے یہاں حاضری دی ہے۔۔۔سو قبول ہو۔
     
    واصف حسین، ارشین بخاری، ملک بلال اور 4 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    محبوب بھائی بہت انتظار کروارہے ہیں
     
    محبوب خان نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    مجھے لگتا ہے مال تیار ہورہاہے۔
     
    محبوب خان نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2008
    پیغامات:
    5,303
    موصول پسندیدگیاں:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    مال بولے تو :chp:
     
  6. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
  7. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    قسط دوم

    قسط دوم لے کر حاضر ہوا ہوں۔۔۔۔کوشش کروں گا۔۔۔۔کہ تاخیر کے باوجود روداد کو بیان کرتے ہوئے اس تازگی کو برقرار رکھوں جس کا ہم حصہ رہے۔۔۔۔۔۔یادداشت کا سہارا لینے کی کوشش کروں گا۔۔۔۔اور مجھے قوی امید ہے کہ خوب نبھے گی۔۔۔۔وجہ یہ ہے کہ یہ یادیں زندگی کی حاصل ہوتی ہیں۔۔۔۔۔سو کوئی اپنے اثاثے کیسے بھول سکتا ہے۔۔۔روداد لکھتے ہوئے تو بارہا ایسے ہوتا ہے کہ محسن نقوی کے بقول :

    ابھی لکھیں تو کیا لکھیں
    ہر اک جانب اداسی ہے
    ابھی سوچیں تو کیا سوچیں؟
    ہر اک سُو، ہُو کا عالم ہے
    ابھی بولیں تو کیا بولیں؟
    ہر اک انسان پتھر ہے
    ابھی دھڑکیں تو کیا دھڑکیں؟
    فضا پر نیند طاری ہے۔
    ہر اک مقتل کی شہہ رگ سے
    لہو کی لہر جاری ہے۔
    ابھی دیکھیں تو کیا دیکھیں؟
    ہر اک انسان کا سایہ۔
    ابھی مٹی پہ بھاری ہے۔
    ابھی لکھیں تو کیا لکھیں؟

    یا پھر یہ کہ :

    اندر سے کوئی گھنگھرو چھنکے، کوئی گیت سنیں، تو لکھیں بھی
    ہم دھیان کی آگ میں تپتے ہیں کچھ اور تپیں تو لکھیں بھی
    یہ لوگ بیچارے کیا جانیں کیوں ہم نے حرف کا جوگ لیا
    اس راہ چلیں تو سمجھیں بھی، اس آگ جلیں تو لکھیں بھی
    دن رات ہوئے ہم وقفِ رفُو، اب کیا محفل کیا فکرِ سخن
    یہ ہات رُکیں تو سوچیں بھی، یہ زخم سِلیں تو لکھیں بھی
    ان دیواروں سے کیا کہنا، یہ پتھر کس کی سنتے ہیں
    وہ شہر ملے تو روئیں بھی، وہ لوگ ملیں تو لکھیں بھی
    خالی ہے من کشکول اپنا، کاغذ پہ اُلٹ کے سرمایہ
    جو کشٹ کمائے لکھ ڈالے، دکھ اور سہیں تو لکھیں بھی

    سو لکھنے کی کوشش کررہے ہیں۔۔۔۔۔اسلام آباد سے ڈاکٹرآصف اور واصف بھائی کے ساتھ سفر کا آغاز مقررہ جگہوں سے شروع ہوا۔۔۔۔۔۔موسم بہترین۔۔۔۔۔صبح کا وقت۔۔۔۔۔۔جب جب گرمی نے تنگی کرنے کی کوشش کی ۔۔۔۔ڈاکٹر آصف کی گاڑی میں درجہ حرارت کو بہتر کرنے کا انتظام۔۔۔۔سو خوب گزر رہی تھی۔۔۔واصف بھائی اور ڈاکٹر آصف کے ساتھ سفر مزہ دوبالا اس لیے بھی ہوتے ہیں۔۔۔کہ صاحب مطالعہ ہیں۔۔۔۔اس لیے مقالمے کا لطف آتا ہے۔۔۔۔۔ادب سے شغف کی وجہ سے راستے میں بہترین شاعری سننے کو ملتا ہے۔۔۔۔۔سامنے ایک معلوماتی تختہ سڑک کنارے نصب تھا۔۔۔۔۔۔۔قلعہ روہتاس ۸ کلومیٹر۔۔۔۔۔آصف بھائی نے سوال کیا کہ محبوب بھائی آپ گئے۔۔۔۔ہو قلعہ روہتاس؟۔۔۔۔ہم نے حسرت سے کہا۔۔۔نہیں۔۔۔۔ابھی تک ھارون بھائی کے لارے پہ گزارا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔بلکہ اب تو یہ خواہش کی صورت میں بدل کے دل و دماغ کے کسی گوشے میں پڑا ہوا ہے۔۔۔۔۔۔بس جی ۔۔۔۔واصف بھائی نے گاڑی کا رخ موڑ دیا کہ وہ ناخدا تھے۔۔۔۔۔کچی پکی۔۔۔۔۔اور گزارے والی سڑک سے گزر کے اس عالیشان قلعے کے اندر داخل ہوگئے۔۔۔۔قلعہ روہتاس اسلام آباد سے ۱۰۹ کلومیٹر کے فاصلے پر موجودہ ضلع جہلم کے قصبے دینے میں واقع ہے۔ ہمارے دوست صدیقی بھائی کا تعلق بھی دینہ سے ہے۔۔۔۔۔اسے ہندوستان کے مشہور حکمراں شیر شاہ سوری نے ۱۵۴۰-۴۱ء میں تعمیر کروایا تھا۔ صدیاں گزرنے کے باجود ۔۔۔۔قلعے کے کھنڈر اس کی کی عظمت کی گواہی دے رہے ہیں۔۔۔۔دفاعی نقطہ نظر سے اسے بہترین جگہ تعمیر کیا گیا۔۔۔۔۔۔اس کی تعمیر میں پتھروں کا استعمال کیا گیا ہے۔۔۔۔اس قلعے میں تعمیر کے بعد ہزاروں پیادہ اور سوار فوجی رہتے تھے۔۔ اس کے تمام دروازے تعمیر کے شہکارہیں۔۔۔ان دروازوں میں خواص، موری، شاہ چانن، طلاقی، شیشی، لنگرخوانی، بادشاہی، گٹیالی، سوہل، پیپل اور گڑھے والے دروازے شامل ہیں۔۔۔ خواص خوانی دروازہ دہرا بنایا گیا تھا۔ مغربی سمت ایک چھوٹی سی ’’ریاست‘‘ علیحدہ بنائی گئی تھی، جو چاروں جانب سے دفاعی حصار میں تھی۔اس کے اندر جانے کا صرف ایک دروازہ تھا۔اس چھوٹی سی ریاست کے بلند ترین مقام پر راجا مان سنگھ کی حویلی تھی، جو مغل شہنشاہ اکبر اعظم کا سسر اور اس کی فوج کا جرنیل تھا۔ رانی محل حویلی مان سنگھ سے تین سو گز کے فاصلے پر شمال کی جانب موجود ہے۔اس میں راجا مان سنگھ کی بیوہ بہن شریمتی روپ کماری رہتی تھی۔۔۔شاہی مسجد چھوٹی لیکن خوب صورت مسجد ہے۔یہ مسجد کابلی دروازے کے نزدیک واقع ہے اور اسی وجہ سے کابلی دروازے کو بادشاہی دروازہ بھی کہا جاتا ہے۔یہ مسجد صرف ایک کمرے اور صحن پر مشتمل ہے۔مسجد کا مرکزی ہال ۶۳ فٹ طویل اور ۲۴ فٹ چوڑا ہے۔۔۔۔قلعے کا پھانسی گھاٹ سفید محل سے دو فٹ کے فاصلے پر جنوب مغربی سمت میں نہایت بلندی پر ایک چار منزلہ عمارت میں واقعہ ہے۔اس عمارت کی چھت کے وسط میں اڑھائی فٹ قطر کا ایک سوراخ ہے۔ اس کے اردگرد بانسوں کو قائم رکھنے کے لیے انہیں باندھنے کی جگہیں تھیں۔پھانسی خانے کا سوراخ گول ہے، جس پر تختہ دار رکھا جاتا تھا اور بانسوں کے ذریعے مجرم کی گردن میں رسوں کے حلقے ڈالے جاتے تھے۔جب تختہ کھینچا جاتا تو مجرم سوراخ سے نیچے لٹک جاتا۔جب اس کا سانس رک جاتا تو رسے ڈھیلے کر دیئے جاتے تھے، جس سے لاش زمین پر جا پہنچتی اور ورثاء دروازے کے راستے اسے اٹھا کر لے جاتے۔۔۔۔۔قلعے کے اندر مکمل شہر آباد ہے اور ایک ہائی اسکول بھی قائم ہے۔مقامی لوگوں نے قلعے کے پتھر اکھاڑ اکھاڑ کر مکان بنا لیے ہیں۔

    جب ہم قلعے میں سیر کررہے تھے۔۔۔۔تو صدیقی بھائی نے رابطہ ہوا۔۔۔۔معلوم ہوا کہ ملکوال جانے کے لیے ایک گاڑی میں بیٹھ چکے ہیں۔۔۔مگر پھر معذرت کرکے وہاں سے اترے۔۔۔۔۔اور لب سڑک قلعے سے واپسی کا انتظار کرنے لگے۔۔۔۔۔جب قلعے کی سیر کرکے ۔۔۔۔کہ ھارون بھائی کے دیرینہ خواہش کو پوری کرچکے ہیں۔۔۔۔۔۔جی ٹی روڈ پر آئے اور صدیقی بھائی کو ساتھ لیا۔۔۔۔۔جوس وغیرہ سے صدیقی بھائی نے ہماری مہمان نوازی چلتی گاڑی میں شروع کی۔۔۔۔۔۔۔۔سفر پھر سے جاری۔۔۔۔۔کہ سرائے عالمگیر سے نہر و نہر منڈی بہاو الدین سے ملکوال جانا تھا۔۔۔۔۔نہر کے کنارے ۔۔۔۔کھیت کے مناظر یہ سفر بہت ہی بھلا لگ رہا تھا۔۔راستے میں ایک جگہ چائے پینے کے لیے رکے۔۔سفر جاری رہا۔۔آخر کار ملکوال شہر پہنچ گئے۔

    جاری ہے۔۔۔۔
     
    Last edited by a moderator: ‏29 مئی 2015
    بزم خیال، عمر خیام، مریم سیف اور 8 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب جناب اگلی قسط کا انتظار رہے گا
     
    محبوب خان نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. سید شہزاد ناصر
    آف لائن

    سید شہزاد ناصر ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2015
    پیغامات:
    1,459
    موصول پسندیدگیاں:
    2,245
    ملک کا جھنڈا:
    خوبصورت لوگوں کی خوبصورت محفل میں روشن لوگوں کے روشن چہرے :)
    اللہ ن محبتوں کو صدا قائم رکھے آمین
     
    مریم سیف اور محبوب خان .نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. سید شہزاد ناصر
    آف لائن

    سید شہزاد ناصر ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2015
    پیغامات:
    1,459
    موصول پسندیدگیاں:
    2,245
    ملک کا جھنڈا:
    یہ سلوتری صاحب کون ہیں ذرا تعارف تو کروائیں :)
     
  11. سید شہزاد ناصر
    آف لائن

    سید شہزاد ناصر ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2015
    پیغامات:
    1,459
    موصول پسندیدگیاں:
    2,245
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب :)
    یہ عثمانیہ ریسٹورنٹ ہے غالباََ
     
  12. سید شہزاد ناصر
    آف لائن

    سید شہزاد ناصر ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2015
    پیغامات:
    1,459
    موصول پسندیدگیاں:
    2,245
    ملک کا جھنڈا:
    ماشاءاللہ
    بہت خوبصورت تصاویر
     
  13. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    ڈاکٹر آصف صاحب جو کہ آصف حسین کے نام سے اردو پر ہیں۔ یہ جانوروں کے ڈاکٹر ہیں جس کے لیے اردو میں لفظ سلوتری استعمال ہوتا ہے۔
     
    محبوب خان اور سید شہزاد ناصر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. سید شہزاد ناصر
    آف لائن

    سید شہزاد ناصر ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2015
    پیغامات:
    1,459
    موصول پسندیدگیاں:
    2,245
    ملک کا جھنڈا:
    اوہ تہاڈا بھلا ہو جائے :nty:
    تسی پطرس بخاری دا مضمون کتے تے ضرور پڑھیا ہؤے گا
     
    واصف حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. تلمیذ
    آف لائن

    تلمیذ ممبر

    شمولیت:
    ‏23 مئی 2013
    پیغامات:
    16
    موصول پسندیدگیاں:
    30
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ، واصف صاحب، سلوتری ہی لکھا ہے ، ’ڈنگر ڈاکٹر‘ نہیں لکھ دیا۔:)
     
    واصف حسین, محبوب خان, آصف حسین اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    ایک کتا اور بکری کے سائیز کا گویا بہت ہی کتا
     
  17. آصف حسین
    آف لائن

    آصف حسین ممبر

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    1,739
    موصول پسندیدگیاں:
    786
    ملک کا جھنڈا:
    شہزاد صاحب زرا شفا خانہ حیوانات کی لڑی میں تشریف تو لائیں مکمل تعارف ہو جائے گا
     
    سید شہزاد ناصر، نعیم اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  18. آصف حسین
    آف لائن

    آصف حسین ممبر

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    1,739
    موصول پسندیدگیاں:
    786
    ملک کا جھنڈا:
    محبوب بھائی دوسری قسط پڑھنے کے بعد تو یہی کہہ سکتا ہوں کہ آپ کا جواب نہیں
     
    محبوب خان اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  19. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    محبوب خان بھائی قلعہ روہتاس کی تفصیلی بلکہ اینٹ بہ اینٹ اور گز بہ گز روداد قلمبند کرنے پر دلی شکریہ اور بہت سی ستائشی دعائیں قبول فرمائیں۔ :nc:
    اب اگلی قسط کے لیے بےچینی اور بڑھ گئی ہے خدارا جلدی کیجئے گا۔
     
    ھارون رشید اور محبوب خان .نے اسے پسند کیا ہے۔
  20. سید شہزاد ناصر
    آف لائن

    سید شہزاد ناصر ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2015
    پیغامات:
    1,459
    موصول پسندیدگیاں:
    2,245
    ملک کا جھنڈا:
    #واصف
    ذرا لڑی کا ربط تو دیں :)
     
    آصف حسین، پاکستانی55 اور ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  21. سید شہزاد ناصر
    آف لائن

    سید شہزاد ناصر ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2015
    پیغامات:
    1,459
    موصول پسندیدگیاں:
    2,245
    ملک کا جھنڈا:
    ماشاءاللہ نعیم صاحب اپنے نام کی طرح حسن و جمال میں یکتا ہیں
    رات مجلس میں ترے حسن کے شعلے کے حضور
    شمع کے منہ پہ جو دیکھا تو کہیں نور نہ تھا
     
    نعیم، مریم سیف، ملک بلال اور 2 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  22. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2008
    پیغامات:
    5,303
    موصول پسندیدگیاں:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    محبوب خان اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  23. عمر خیام
    آف لائن

    عمر خیام ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    2,188
    موصول پسندیدگیاں:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    محبوب خان اور ھارون رشید .نے اسے پسند کیا ہے۔
  24. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    آپ کی محبت و ذرہ نوازی کے لیے ممنون ہوں۔ جزاک اللہ خیر۔
     
    پاکستانی55، سید شہزاد ناصر اور ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  25. آصف حسین
    آف لائن

    آصف حسین ممبر

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    1,739
    موصول پسندیدگیاں:
    786
    ملک کا جھنڈا:
    محبوب خان لگتا ہے آپ بھی سالانہ کلوزنگ میں پھنس گئے ہیں
     
    محبوب خان، ھارون رشید اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  26. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    کچھ جو سمجھا میرے شکوے کو تو رضوان سمجھا
    مجھ کو جنت سے نکالا ہوا انسان سمجھا
     
    دُعا، سید شہزاد ناصر، ارشین بخاری اور 3 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  27. محمدداؤدالرحمن علی
    آف لائن

    محمدداؤدالرحمن علی سپیکر

    شمولیت:
    ‏29 فروری 2012
    پیغامات:
    16,600
    موصول پسندیدگیاں:
    1,534
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبر کاتہ!
    سیفی خان اور نبیل خان صاحبان کے بڑے بھائی حسن خان قادری سے ملاقات ہوئی جس کی مختصر رواداد حاضر خدمت ہے۔

    7 جون 2015 بروز اتوار ہم اپنے کمرے میں بیٹھے بور ہو رہے تھے ۔ سوچ رہے تھے کسی کے پاس چلے جائیں اور خوب انجوائے کریں ابھی انہیں سوچوں میں گُم تھا کہ موبائل فون کی ٹون بج اُتھی ۔ ٹرن ٹرن ٹرن جیب سے موبائل نکالا ۔ بغیر نمبر دیکھے کال اٹھائی اور کڑک دار آواز میں
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبر کاتہ کہا۔
    آگے سے جواب آیا وعلیکم السلام حضرت میں نورالحسن بول رہا ہوں۔
    حال احوال کے بعد ہم نے کہا پیر جی خیر ہے کیسے یاد فرمایا۔ کہنے لگے میں لاہور میں ہوں آپ سے ملاقات تمنا رکھتا ہوں۔ سو ہم نے پوچھا کہاں بِرا جمان ہیں آپ جواب ملا نیازی اڈے پر ہوں تو میں نے کہا جناب آپ میرے گھر سے چند منٹ کے فاصلے پر ہیں ضرور آئیں ہم ملاقات ضرور کرینگے۔ تھوڑی دیر بعد کال موصول ہوئی کہ آپ کے بتائے ہوئے سٹاپ پر موجود ہوں۔ لوجی ہم بہ نفس نفیس اپنی گیارہ نمبر (دو ٹانگوں) پر حضرت کو لینے روانہ ہوئے ۔ تھوڑا آگے گیا تو دیکھا آنجناب حسن خان صاحب(جو اس فورم پر شاید فکری صاحب کے نام سے ہیں) اپنے ایک ساتھی کے ساتھ تشریف لا رہے ہیں ۔ حضرت کے ساتھی کے ہاتھ میں ایک بیگ اور ایک ہاتھ میں ''کالا شاپر'' تھا۔ چلتے چلتے میں حضرت اور ان کے ساتھی کا بغور جائزہ لے چکا تھا۔ جیسے ہی ہم قریب آئے تو میں نے دنیا بھر کی مسکراہٹ اپنے چہرے پر سجا کر حضرت کا استقبال کیا۔ تو حضرت نے بھی جواباً مسکراہٹ اور سلام کا جواب دیا تو ہم بغل گیر ہو گئے۔ حال احوال کے بعد جناب نے کہا دراصل میں'' آم'' لایا تھا ۔ سوچا کسی کے پاس جاکر اکھٹے کھاؤں ۔ آپ کا خیال آیا تو آپ کو کال کردی ۔ میں نے شاپر پر نظریں جماتے ہوئے کہا حضرت بہت اچھا کیا آپ نے جو مجھے کال کی اور میرے پاس آگئے۔ اور ہمارے منہ میں پانی کا دریا بہنے لگا۔دل میں آیا آج تو حضرت کے ساتھ خوب کھاؤں گا۔ خیر حضرت کو لیکر گھر آیا تو حضرت نے بیٹھتے ہی کہا کمرہ تبدیل نہیں کیا آپ نے جب پہلے آیا تھا ویسے کا ویسا ہی ہے۔ کہا حضرت کیا کریں ہمارے لیے ایسا ہی کافی ہے۔ پھر حضرت اصل اور خاص الخاص مدعا پر آئے جس کا پالا مجھے اکثر پڑتا رہتا ہے۔ سوال تھا’’ شادی کب کر رہے ہو؟‘‘ یہ سوال پچھلے دو سال سے جب سے بڑے بھائی کی شادی ہوئی زبان زد عام ہے۔ میں نے کہا حضرت دعا کریں جلدی کرلوں گا۔ اور یکدم بات تبدیل کردی تاکہ شادی پر بحث نہ ہو کیونکہ اس سوال سے بہت اُکتا چکا تھا۔ اس کے بعد خوب گپ شپ کی خوب ہنسے اور مسکرائے ۔ اسی دوران میں نے کزن کو کال کی جو پاس ہی رہتا ہے کہ جناب کہاں ہو کہنے لگا جوہر ٹاؤن گیا ہوا ہوں ۔اور دوسرے کزن کا پوچھا کہا وہ اپنے چاچو کے ہاں گیا ہے۔ میں نے فوراً آڈر کیا جلدی واپس آؤ نہیں تو معطل کردوں گا۔ اب آپ سوچ رہے ہونگے میں کیا بلا ہوں جو اس بیچارے کو معطل کردوں گا۔ تو سوچے مت در اصل ہم نے ہوا میں یہ شوشہ چھوڑا اور ہم حیران رہ گئے کہ جب یہ شوشہ ہمارا کام کر گیا اور سارے ہمارے پاس حاضر ہو گئے۔
    کچھ ہی دیر بعد کزن نمودار ہو گیا۔ کہنے لگا کیا بات ہے۔ میں نے جواب دیا جناب مہمان آئے ہیں اُن کے کھانے کا بندو بست کرنا ہے۔ لوجی سب لائن میں کھڑے ہو گئے۔ ہم کسی آفیسر کی طرح سینہ چوڑا کرکے آگے بڑھ گئے۔
    پہلے سے پو چھا اس ٹائم لاہور کی کیا مشہور چیز ملے گی۔؟
    جواب ملا :جناب اس ٹائم کچھ کہ نہیں سکتا۔ ہم نے چہرے پر نا گواری چڑھائی اور آگے کی طرف بڑھ گئے۔ دوسرے سے پوچھا آپ بتاؤ۔
    اس ٹائم کیا ملے گا۔؟
    کہنے لگا آپ چنے منگوالیں۔ ہم نے کہا جناب مشورہ اچھا ہے لیکن چنوں سے کام نہیں چلے گا۔ جب ہم نے دیکھا ان سے کام بننے والا نہیں تو ہم نے خود بہ نفس نفیس دماغ کے گھوڑے دوڑانے کا فیصلہ کیا۔ جیسے ہی دماغ کے گھوڑے دوڑائے تو بہت سی چیزیں ذہن میں نمودار ہو گئیں۔ لیکن احتمال تھا کہ وہ اس ٹائم نہیں شام ٹائم ملیں گی ۔ خیر ہم نے سب کو حکم جاری فرمایا کہ سب پھیل جاؤ جو چیز جہاں سے ملے اُٹھا لاؤ فوراً مطلب جو اچھی کھانے والی چیز ملے تو خیرد لاؤ نہ کہ اٹھاؤکر آجاؤ ۔ سب نے ہمارے حکم کی تعمیل کی اور مشن کھانے پر روانہ ہو گئے۔ ہم دوبارہ حضرت کے پاس آئے تو@ذیشان نصر بھائی کو کال کھڑکائی اگر وہ آنا چاہیں تو آجائیں کیونکہ وہ بھی میرے گھر کے قریب ہی ہیں ذیشان بھائی کہنے لگے میں نہیں آپاوں گا میں اپنے والد صاحب کے ساتھ کہیں جا رہا ہوں اس لیے معذرت سو ہم نے معذرت کو شرف قبولیت سے نواز کر موبائل بند کردیا۔ اس کے بعد نماز ظہر اذان ہوئی تو ہم مسجد کی طرف روانہ ہو گئے۔ نماز کے بعد واپس آئے تو ہماری کھانے والی ٹیم واپس آ چکی تھی ۔ کچھ دیر بعد حضرت نے پانی مانگا تو ہم کھانے کے انتظامات میں بھول ہی گئی کہ جناب کو پانی کا مگ بھی دینا ہے۔ خیر حضرت نے یاددہانی کرائی جناب پانی لایا جائے مارے پیاس کے بُرا حال ہے ہم نے بھی جواباً ارشاد فرمایا کہ جناب عالی صبر کریں کھانا لگاتا ہوں ۔ جناب نے فرمایا پہلے پانی تو دو پیاس سے برا حال ہے ۔ خیر ہم نے دسترخوان لگایا اور اس پر سارا سامان رکھ دیا سوائے پانی ہے اور سب کو دسترخوان کے گرد بٹھا دیا ۔ حضرت بیٹھتے ہی دسترخوان پر پانی ڈھونڈنے لگے اب پانی ہو تو ملے نا۔ اور پانی ہم دو بارہ بھول گئے۔ وہ تو بھلا ہو اس کا جس نے اندر سے ہانک لگائی داؤد پانی لے جاؤ۔ خیر کھانا کھایا۔ اب مسئلہ تھا آم کا کہ اسے ٹھنڈاکر کے کھایا جائے سو ہم نے حضرت کی فرمائش پر شاپر اٹھایا اور فریزر کی جانب رواں دواں ہوئے۔ اب حضرت کو آرام فرمانا تھا اس کے بعد سفر کرنا تھا۔ تو ہم نے حضرت کو ایک اور کمرے میں منتقل کیا تاکہ کوئی حضرت کی نیند نہ خراب کرے ۔ اور آم بھی وہیں پاس کے فریزر میں رکھ دیے۔ حضرت آرام فرمانے لگے اور ہم دروازہ بند کر کے آگئے۔ آرام کے بعد حضرت تیار ہو ئے اجازت لی اور ہمیں اپنے ہاں آنے کی دعوت دی جسے ہم نے خوش اسلوبی سے قبول کیا جاؤں نہ جاؤں یہ بعد کی بات ہے دعوت تو قبول کرنا ہے نا۔ اس کے بعد دوبارہ ملنے کے وعدے پر ہم ایک دوسرے سے جدا ہوئے۔ حضرت کے جانے کے بعد یاد آیا کہ جناب آم شریف تو رہ گئے ۔ ہم نے کال ملائی تو حضرت نے کال نہ اٹھائی ۔ جب ہم واپس کمرے میں لوٹے تو دیکھا اُن آموں پر عوام ہاتھ صاف کر چکی ۔ یہ وہی عوام تھی جسے میں نے دوڑا یا تھا کھانے کے لیے اور انہوں نے بدلہ کے طور پر آم ہی چٹ کر گئے۔ جس شوق سے حضرت وہ آم لائے وہ شوق پورا نہ ہوا۔ نہ ہی حضرت آم کھا سکے اور نہ مجھے نصیب ہوئے۔اور ہم اپنا سر پیٹ کر رہ گئے۔
    یہ تھی چھوٹی سی رواداد امید کرتا ہوں پسند آئے گی۔
     
    ھارون رشید اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  28. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    یہ احوال محبت جان کر خوشی ہوئی ۔ آپ سب کی خوشیوں کیلئے بھی دعا گو ہیں
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  29. آصف حسین
    آف لائن

    آصف حسین ممبر

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    1,739
    موصول پسندیدگیاں:
    786
    ملک کا جھنڈا:
    بلال بھائی کی شادی ہو جانے کے بعد اب محمد داود الرحمان کی شکل میں نیا کنوارا جس کی شادی نہیں ہو رہی---- فورم پر کچھ کیا جائے
     
    نعیم, غوری, پاکستانی55 اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  30. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    آپ چاہتے ہیں کہ فورم کا حسن بالکل ہی ماند پڑ جائے ؟ :cry:
     
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں