1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

گڑیا آج بھی اندھی ہے

Discussion in 'اردو شاعری' started by لاحاصل, Sep 22, 2006.

  1. عقرب
    Offline

    عقرب ممبر

    Joined:
    Oct 14, 2006
    Messages:
    3,201
    Likes Received:
    200
    بہت خوب نعیم بھائی ۔ بہت پیارے اشعار اور نظم ہے

    لاحاصل اور زاہرا جی نے بھی اچھے اشعار لکھے ہیں
     
  2. شیرافضل خان
    Offline

    شیرافضل خان ممبر

    Joined:
    Nov 20, 2006
    Messages:
    1,610
    Likes Received:
    7
    بہت خوب :a180:

    تیرے نام
    دل کا اک خزانہ میں نے
    تیرے نام کیا ہے
    چاہت کا انمول خزانہ
    تیرے نام کیا ہے
    اپنی ساری خوشیاں میں نے
    تیرے نام لکھی ہیں
    اور تیرا ہر اک غم کا لمحہ
    اپنے نام کیا ہے​
     
  3. لاحاصل
    Offline

    لاحاصل ممبر

    Joined:
    Jul 6, 2006
    Messages:
    2,943
    Likes Received:
    8
    نعیم صاحب اور شیر افضل خان صاحب :a180:
     
  4. عقرب
    Offline

    عقرب ممبر

    Joined:
    Oct 14, 2006
    Messages:
    3,201
    Likes Received:
    200
    نعیم بھائی اور شیر افضل بھائی ۔

    بہت خوب اور بہت اچھے :)
     
  5. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    آوارہ گردی کرتے ہوئے اچانک مہمان خانے جا نکلا تو وہاں سے ایک دوست شاہد محمود خان کی ایک نظم پسند آ گئی ۔ سو آپ دوستوں کی نذر

    کچھ تنگی اوقات ہے
    کچھ تلخی حالات ہے
    کچھ لوگ بھی مہرباں نہیں
    کچھ شجر تو ہیں اماں نہیں
    کچھ بے وطنی بھی چھائی ہے
    کچھ دل نے آگ لگائی ہے
    کچھ خود بھی اپنا پتہ نہیں
    کچھ اہل شہر میں وفا نہیں
    کچھ اپنے بھی بیگانے ہیں
    کچھ دوست ہیں ، انجانے ہیں
    کچھ لوگ شکایت کرتے ہیں
    کچھ ہم بھی کہتے ڈرتے ہیں
    کچھ پاس کبھی کچھ دور بھلے
    کچھ ہم بھی یوں مجبور بھلے
    کچھ وقت ملا تو بولیں گے
    کچھ لفظ جنوں کے تولیں گے
     
  6. عقرب
    Offline

    عقرب ممبر

    Joined:
    Oct 14, 2006
    Messages:
    3,201
    Likes Received:
    200
    بہت خوب نعیم صاحب۔ اچھی چیز تلاش کی ہے آپ نے۔

    کاش شاہد محمود بھائی بھی کبھی کبھار یہاں آ جایا کریں۔
     
  7. لاحاصل
    Offline

    لاحاصل ممبر

    Joined:
    Jul 6, 2006
    Messages:
    2,943
    Likes Received:
    8
    بہت خوب نعیم صاحب
    ‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘

    سفر آسان لگتا ہے

    نئی راہوں پر چلنے سے ذرا پہلے
    قدم رکھنے سے کچھ پہلے
    سفر آسان لگتا ہے
    نئی راہوں کی ساری منزلیں آسان لگتی ہیں
    قدم پڑنے سے اڑتی دھول بھی
    نظروں کو بھاتی ہے
    مگر جب راہ میں طوفان آتا ہے
    منزلیں پہلو بدلتی ہیں
    نئے رستے قدم رکھنے نہیں دیتے
    تو آغاز سفر پھر یاد آتا ہے
    نئی راہوں پر چلنے سے ذرا پہلے
    سفر آسان لگتا ہے
     
  8. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب لاحاصل جی
    ‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘​
     
  9. لاحاصل
    Offline

    لاحاصل ممبر

    Joined:
    Jul 6, 2006
    Messages:
    2,943
    Likes Received:
    8
    شکریہ جی
     
  10. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    لاحاصل جی ! اس گڑیا کو اندھا ہی رکھنا ہے یا آنکھوں کا کوئی آپریشن وغیرہ کروا کے بینا بھی بنانا ہے ؟؟
     
  11. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    وصی شاہ کے چند اشعار آپ کی نظر

    فلک پہ چاند کے ہالے بھی سوگ کرتے ہیں
    جو تُو نہیں تو اجالے بھی سوگ کرتے ہیں

    نگر نگر میں‌وہ بکھرے ہیں ظلم کے منظر
    ہماری روح کے پھال بھی سوگ کرتے ہیں

    اسے کہو کہ ستم میں وہ کچھ کمی کر دے
    کہ ظلم توڑنے والے بھی سوگ کرتے ہیں

    تم اپنے دکھ پہ اکیلے نہیں ہو افسردہ
    تمہارے چاہنے والے بھی سوگ کرتے ہیں

    (وصی شاہ)​
     
  12. لاحاصل
    Offline

    لاحاصل ممبر

    Joined:
    Jul 6, 2006
    Messages:
    2,943
    Likes Received:
    8
    گڑیا تو ہے ہی اندھی کیا آپ کے پاس اس کا کوئی علاج ہے؟
     
  13. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اگر گڑیا راضی ہو تو میں اپنے گُڈے کی ایک آنکھ اسے عطیہ کر سکتا ہوں :shock:

    دونوں ایک ایک آنکھ والے ہو جائیں گے دونوں کی شادی کر کے اس شعر کو عملی جامہ بلکہ پاجامہ پہنا دیں گے ۔۔۔


    خوب گذرے گی جو مل بیٹھیں گے کانے دو​
     
  14. زاہرا
    Offline

    زاہرا ---------------

    Joined:
    Nov 17, 2006
    Messages:
    4,208
    Likes Received:
    11
    :201: نعیم صاحب کہیں تو باز آجایا کریں۔

    میں نے ابھی ابھی کسی لڑی میں زاہرہ جی کی ارسال کردہ نظم دیکھی ہے وہی یہاں نقل کر رہی ہوں تاکہ اس لڑی کی رونق میں اضافہ ہوجائے۔

    یہ ذرا ذرا سی بات پہ، طرح طرح کے عذاب کیوں
    جو کسی سے بھی خفا نہ ھو
    مجھےاس خدا کی تلاش ھے

    مجھے لرزشوں پہ ہر گھڑی، کوئی ٹوکتا ھے بار بار
    جسے کر کے دل کو دکھ نہ ہو
    مجھے اس گناہ کی تلاش ھے

    بنا ہمسفر کے کب تلک، کوئی مسافتوں میں لگا رھے
    جہاں کوئی کسی سے جدا نہ ہو
    مجھے اس راہ کی تلاش ھے

    مجھے دیکھ کر جو اک نظر، میرے سارے درد سمجھ سکے
    جو اس قدر ہو چارہ گر
    مجھے اس نگاہ کی تلاش ھے
     
  15. لاحاصل
    Offline

    لاحاصل ممبر

    Joined:
    Jul 6, 2006
    Messages:
    2,943
    Likes Received:
    8
    نعیم صاحب باز نہیں آنے والے :evil:
    آپ کی نظم بہت شاندار ہے بہت خوب
     
  16. شیرافضل خان
    Offline

    شیرافضل خان ممبر

    Joined:
    Nov 20, 2006
    Messages:
    1,610
    Likes Received:
    7
    نعیم صاحب کا اپنا کام ہونے سے تو رہا !!! کم ازکم ان کے گڈے کا کام تو بننے دیں ۔ اور یہ خوبصورت نظم زاہرا کی نہیں بلکہ زاہرہ کی ہے ، دونوں کے لئے :a180:
     
  17. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    پروین شاکر کا کلام

    اک گیت ہوا کے ہونٹ پر تھا
    اور اس کی زبان اجنبی تھی

    اس رات جبین ماہ پر بھی
    تحریر کوئی قدیم سی تھی

    یہ عشق نہیں تھا اس زمیں کا
    اس میں کوئی بات سرمدی تھی

    جوروشنی تھی میرے جہاں کی
    وہ خیرہ آنکھوں کو کر رہی تھی
     
  18. شیرافضل خان
    Offline

    شیرافضل خان ممبر

    Joined:
    Nov 20, 2006
    Messages:
    1,610
    Likes Received:
    7
  19. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    میرا اپنا کلام اندھی گڑیا کی نذر

    وہ میرا نہیں تو کس کا ہے ؟؟

    میرے دل کی ہر ہر دھڑکن میں
    جو جیون بن کے دھڑکتا ہے

    وہ میرا نہیں تو کسی کا ہے؟

    جو ہر سو اک خوشبو بن کر
    میری سانسوں میں اترتا ہے

    جوراتوں کو میری نیندوں میں
    میرے سپنے بن کر آتا ہے

    جو آئے تو میرے آنگن میں
    اک نور اتر سا جاتا ہے

    وہ زلفیں کبھی جو پھیلا دے
    تو شب کا سماں ہو جاتا ہے

    چہرہ جو وہ دکھلائے تو
    پھر شب میں اجالا ہوتا ہے

    اُس کو دیکھوں تو آنکھوں میں
    اک چاند اتر سا جاتا ہے

    جو چاند کبھی اُسے دیکھ لے تو
    وہ خود شرما سا جاتا ہے

    آنکھیں جو اُسکی جھیل سی ہیں
    میرا دل بس ڈوبا جاتا ہے

    یہ ہونٹ جب اُسکے ہلتے ہیں
    کوئی پھول کِھلا سا جاتا ہے

    وہ بولے تو یوں لگتا ہے
    اک جھرنا بہتا جاتا ہے

    اُس کو سوچوں تو یادوں میں
    اِک گلشن کِھل کِھل جاتا ہے

    اُس گلشن کا پتہ پتہ
    بس اُسکی بات سناتا ہے

    اُسکی باتیں جب سنتا ہوں
    میرا دل پگھلا سا جاتا ہے

    جب دل پگھلے اُس کی خاطر
    تو چین میرا لُٹ جاتا ہے

    جب چین میرا لُٹ جاتا ہے
    اُسے بھولنے کو دل کرتا ہے

    اُسے بھولنا چاہوں جتنا رضا
    وہ اُتنا ہی یاد آتا ہے

    وہ جتنا مجھے یاد آتا ہے
    مجھے اتنا ہی تڑپاتا ہے

    وہ میرا نہیں تو کس کا ہے ؟؟؟

    (محمد نعیم رضا)
     
  20. نادیہ خان
    Offline

    نادیہ خان ممبر

    Joined:
    Jun 26, 2006
    Messages:
    827
    Likes Received:
    9
    رضا کو اتنا نمایاں کرنے کی وجہ سجھ نہیں آئی
     
  21. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    کلام کے مقطع کی طرف اشارہ ہے۔ ورنہ پریشانی کی کوئی بات نہیں۔

    شکر ہے آپ کی تحریر تو پڑھنے کو ملی ۔ ورنہ ہم تو سمجھے تھے آپ کسی اور دیس “ سدھار“ گئی ہیں۔ :p
     
  22. عقرب
    Offline

    عقرب ممبر

    Joined:
    Oct 14, 2006
    Messages:
    3,201
    Likes Received:
    200
    نعیم بھائی ۔ آپ رضا کی جگہ نادیہ لکھ دیتے تو وہ بھی خوش ہوجاتیں :twisted:
     
  23. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ایک اور پسندیدہ غزل پیش خدمت ہے

    غم کا غبار آنکھ میں ایسے سما گیا
    ہر منظرِ حسیں پہ دھندلکا سا چھا گیا

    دل میں مکیں تھا کوئی تو جلتے رہے چراغ
    جاتے ہوئے وہ شوخ انہیں بھی بجھا گیا

    دل تھا، مسرتیں تھیں، جوانی تھی، شوق تھا
    لیکن غمِ زمانہ ہر اک شئے کو کھا گیا

    برباد دل میں جوشِ تمنا کا دم نہ پوچھ
    صحرا میں جیسے کوئی بگولے اڑا گیا

    کچھ سوچ کر ہمارے گریباں کی وضع پر
    عہدِ بہار جاتے ہوئے مسکرا گیا

    دل کا ہجومِ غم سے عدم اب یہ حال ہے
    دریا پہ جیسے شام کو سکتہ سا چھا گیا

    (عدم)​
     
  24. برادر
    Offline

    برادر ممبر

    Joined:
    Apr 21, 2007
    Messages:
    1,227
    Likes Received:
    78
    بہت عمدہ غزل ہے۔ اچھا انتخابِ کلام ہے۔
     
  25. لاحاصل
    Offline

    لاحاصل ممبر

    Joined:
    Jul 6, 2006
    Messages:
    2,943
    Likes Received:
    8
    بہت خوب نعیم صاحب
    اتنا کچھ میری اندھی گڑیا کی نذر کرنے کا بہت بہت شکریہ
    آپ کا انتخاب اور تخلیق بہت عمدہ ہیں
     
  26. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    لاحاصل جی ۔ ایک نظم اور پیش کرتا ہوں ۔امید ہے اندھی گڑیا پسند کرے گی :p


    ۔۔ تیری یاد ۔۔

    آج پھر ہوا تیری زلفوں کی خوشبو چرا لائی
    پھر تیرے لمس کی حرارت میرے چہرے پر
    پھر وہی خنکی تیرے گیسو کی
    میری انگلیوں کے پوروں پر
    تیری تصویر حقیقت سی بن رہی ہے
    تیری یاد کچھ خواب بُن رہی ہے
    میرے جینے کی خواہش پھر جاگ اٹھی
    جانے کیوں افسردگی پھر دور بھاگ اٹھی
    تیری مہک نے پھر ہشاش کر دیا مجھ کو
    تجھے پانے کی تمنا نے ہے انگڑائی لی
    جیسے چٹکے کوئی اداس تنہا سی کلی
    جس کی ٹہنی پہ کوئی دوسرا پھول نہ ہو
    جس کے زیرِ قدم فقط کانٹے ہی کانٹے ہوں
    اسی تنہائی کی کسک اور کرب میں
    پھر بھی خوشبو بکھیرتا رہتا ہے
    پھر بھی حسن کی کرنیں بکھیرتا رہتا ہے
    ایسے ہی میرے دل میں تیری یاد
    خوشبو بن کے بکھر رہی ہے
    بادل بن کے برس رہی ہے
    رنگت بن کے سنور رہی ہے
    جیون بن کے بسر رہی ہے
     
  27. لاحاصل
    Offline

    لاحاصل ممبر

    Joined:
    Jul 6, 2006
    Messages:
    2,943
    Likes Received:
    8
    اندھی گڑیا کو آپ کی نظم سچ میں بہت پسند آئی
    کسی دن اندھی گڑیا آپ ہی کو بھیج دون گی آپ اس کے لئے کوئی کانا گڈھا ڈھونڈ کے رکھنا لیکن وہ آپ کی طرھ دل پھینک نہ ہو
    مجھے اپنی اندھی گڑیا کی زندگی خراب نہیں کرنی :84:
     
  28. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    لاحاصل جی ۔ آپ کی اندھی گڑیا پڑھتی کیسے ہے ؟؟ :84:
     
  29. برادر
    Offline

    برادر ممبر

    Joined:
    Apr 21, 2007
    Messages:
    1,227
    Likes Received:
    78
    اور اس پر نعیم بھائی کا معصومانہ سوال

    نعیم بھائی معذرت کے ساتھ آپ بھولے بھالے ہی نہیں بدھو بھی ہیں جو لاحاصل جی کا پیغام In between the lines نہیں سمجھ سکے۔ جو انہوں‌نے اپنی گڑیا کے لیے آپ کو گّڈا تیار رکھنے کا دیا ہے۔

    ذرا غور کریں :152:
     
  30. لاحاصل
    Offline

    لاحاصل ممبر

    Joined:
    Jul 6, 2006
    Messages:
    2,943
    Likes Received:
    8
    بقول برادر صاحب کے بدھو جی
    میری گڑیا اندھی ہے بہری نہیں
     

Share This Page