1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

گڑیا آج بھی اندھی ہے

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از لاحاصل, ‏22 ستمبر 2006۔

  1. لاحاصل
    آف لائن

    لاحاصل ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2006
    پیغامات:
    2,943
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    کھیلتے کھیلتے دونوں میں سے
    ایک نے دوجی کی گڑیا کی نوچ لیں آنکھیں
    لڑکی چیخی
    دیکھو تم نے میری گڑیا اندھی کر دی
    اب سپنے کیسے دیکھے گی؟
    لڑکا نادم ہو کر بولا
    جب میں ابو جتنا ہو کر شہر گیا تو
    یہ وعدہ کرتا ہوں تم سے
    سب سے پہلے
    اس کی آنکھیں‌لاوں گا
    سنا ہے شہر گیا وہ اک دن
    جانے اس کے بعد ہوا کیا
    یہ معلوم نہیں ہے لیکن
    آج اچانک اس لڑکی کو راہ میں دیکھا
    ہاتھ میں‌اس کے اک گڑیا تھی
    ہاں بتلانا بھول گئی میں
    گڑیا آج بھی اندھی ہے
     
  2. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    بہت ہی خوب!
     
  3. لاحاصل
    آف لائن

    لاحاصل ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2006
    پیغامات:
    2,943
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    شکریہ عبدالجبار صاحب
     
  4. دن رات
    آف لائن

    دن رات ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    65
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    بہت خوب۔۔۔
     
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ہمیشہ کی طرح آج بھی
    میری گڑیا نے آ کر میرا ہاتھ تھاما
    میری آنکھوں میں جھانکا
    اور گڑیا کی فرمائش یاد دلائی
    میں نے اپنی بیٹی کی پرشوق آنکھوں کو دیکھا
    سوچا۔۔۔
    مسکرایا۔۔۔
    اور اسکی اماں کو بلایا۔۔۔
    اور یوں فرمایا
    “دیکھو ! ہماری گڑیا ایک اور گڑیا مانگتی ہے“
    بس اب انکار مت کرنا
    کسی عذر کا اظہار مت کرنا :wink:
     
  6. نادیہ خان
    آف لائن

    نادیہ خان ممبر

    شمولیت:
    ‏26 جون 2006
    پیغامات:
    827
    موصول پسندیدگیاں:
    9
  7. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    نادیہ جی آپ کو سمجھ آ گئی بات کی؟ :wink:
    آزاد شاعری کرنا ویسے بھی کونسا مشکل کام ہے ؟ جو مرضی لکھ کر اسکوآزاد شاعری کا نام دے دو ۔۔۔ چل جائے گا۔
     
  8. نادیہ خان
    آف لائن

    نادیہ خان ممبر

    شمولیت:
    ‏26 جون 2006
    پیغامات:
    827
    موصول پسندیدگیاں:
    9
  9. شامی
    آف لائن

    شامی ممبر

    شمولیت:
    ‏25 اگست 2006
    پیغامات:
    562
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    :84:
    یہ کیا؟ :?:
     
  10. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    :84: یہ آزاد شاعری سمجھ آنے کی علامت ہوتی ہے :lol: آپ کوچونکہ آزاد شاعری پڑھنا نصیب نہیں ہوئی اسی لیے آپ کو :84: کی بھی سمجھ نہیں آئے گی :twisted:
     
  11. لاحاصل
    آف لائن

    لاحاصل ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2006
    پیغامات:
    2,943
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    نعیم صاحب۔ اگر آپ اپنی آزاد نظم مذاحیہ شاعری کی کسی لڑی میں لکھ دیتے تو اچھا تھا۔ جہاں جیسا موضوع چل رہا ہو وہاں ویسی ہی بات اچھی لگتی ہے۔
     
  12. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ بھئی سبحان اللہ
    بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے​
    لا حاصل صاحبہ فرماتی ہیں
    کیا یہ آزاد نظم نہیں ہے؟؟؟؟
    اور جب میں نے آزاد نظم لکھ دی تو مجھے فرمایا جا رہا ہے
    یعنی آپ کسی بھی لڑی میں آزاد شاعری فرمائیں تو جائز ہے اور اگر کوئی کوشش کرے تو نا جائز؟؟؟ :84:
     
  13. لاحاصل
    آف لائن

    لاحاصل ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2006
    پیغامات:
    2,943
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    نعیم صاحب آنکھیں مت گھمائیں :84: ذرا غور :shock: سے میری نظم بھی پڑھیں اور اپنی بھی میری نظم میں سنجیدگی ہے اور آپ کی نظم میں مزاح اب فرق پتا چلا؟
     
  14. شامی
    آف لائن

    شامی ممبر

    شمولیت:
    ‏25 اگست 2006
    پیغامات:
    562
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    درست کہا لاحاصل نے
     
  15. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    لاحاصل جی اللہ نے آنکھیں دی ہیں تو گھمانا بھی میرا حق ہے نا؟؟ اور میں تو اس فورم اور لڑی میں آتا ہی ذرا تفننِ طبع کے لیے ہوں ورنہ سنجیدہ چیزوں سے تو زندگی بھری پڑی ہے۔
    --------------------------------------
    یار شامی ایک تو آپ کی سمجھ نہیں آتی ۔۔ آپ کس کی طرف ہو؟؟
     
  16. لاحاصل
    آف لائن

    لاحاصل ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2006
    پیغامات:
    2,943
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    آپ کو مزاح چاہیے تو طنز و مزاح میں‌جائیں یہاں مزاح ہو رہا ہے؟ :x
     
  17. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ہنسنا مسکرانا تو زندگی کا حصہ ہے۔
    پھر بھی معذرت خواہ ہوں اگر آپ کو کوئی بات ناگوار گذری ہے
     
  18. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    نعیم صاحب
    صنفِ مخالف سے زیادہ بحث اچھی نہیں ہوتی
     
  19. صدر پاکستان
    آف لائن

    صدر پاکستان ممبر

    شمولیت:
    ‏4 نومبر 2006
    پیغامات:
    87
    موصول پسندیدگیاں:
    0

    آپ نے یہ نظم کہاں سے لی۔
    شاعری ماشاء اللہ بہت اچھی ہے۔
    دل کو بھانے والی ہے۔
    بہت ہی اٹریکٹو
     
  20. نادیہ خان
    آف لائن

    نادیہ خان ممبر

    شمولیت:
    ‏26 جون 2006
    پیغامات:
    827
    موصول پسندیدگیاں:
    9
    چلو ادھر کو ہوا ہو جدھر کی یہ سلیمی چوک والے ایسا ہی تو کرتے ہیں اسی لئے تو۔۔۔۔
     
  21. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    نادیہ جی نے بتایا :
    اس کا مطلب سلیمی چوک والے “ق لیگ“ والوں کے رشتہ دار ہیں کیا؟؟؟
     
  22. نادیہ خان
    آف لائن

    نادیہ خان ممبر

    شمولیت:
    ‏26 جون 2006
    پیغامات:
    827
    موصول پسندیدگیاں:
    9
    اِن کی حرکات سے تو ایسا ہی لگتا ہے
     
  23. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    سلیمی چوک کا کوئی نمائندہ اگر ہے تو جواب دے کہ ہمارا قیاس کہاں تک درست ہے۔ ہم خواہ مخواہ غیبت کے جرم میں گرفتار نہ ہوتے رہیں۔ :p
     
  24. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    سلیمی چوک والوں‌سے سوال جواب کرنے کے لئے گپ شپ میں ایک لڑی موجود ہے۔ وہاں وہ بار بار کہتے ہیں کہ ہم سے کوئی سوال کرے، وہاں تو کوئی سوال نہیں کرتا۔ آپ کے دل میں‌کوئی سوال ہو تو وہاں اُن سے پوچھ سکتے ہیں۔

    (یہاں لاحاصل خفا ہو سکتی ہیں، کہ اُن کی سنجیدہ لڑی میں۔۔۔۔۔۔۔ :) )‌
     
  25. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    رہنمائی کا شکریہ !

    ویسے لاحاصل جی اتنی سنجیدہ کیوں رہتی ہیں ؟
     
  26. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    لا حاصل جی ! ایک سنجیدہ اور میری پسندیدہ آزاد غزل
    آپ کی خدمت میں عرض کرتا ہوں۔

    مجھے بس اتنا کہنا ہے
    کبھی میں یاد آؤں تو
    کبھی تنہائی کی راتیں
    تمھیں زیادہ ستائیں تو
    کبھی گلشن جو اجڑے تو
    کبھی تتلی نہ بولے تو
    اور جگنو لوٹ جائے تو

    کبھی جب دل بھی بھر آئے
    کوئی جب سن نہ پائے تو
    اگر سب دوست ساتھی بھی
    جو تم سے روٹھ جائیں تو
    کبھی جب خود سے لڑ لڑ کر
    تھکن سے چور ہو جاؤ
    کبھی چاہتے ہوئے بھی خود
    اکیلے رو نہ پاؤ تو

    ذرا آنکھوں کو بند کرکے
    مجھے آواز دے دینا
    اور پھر میرے تصور سے
    جو چاہو باتیں کہہ دینا
    میرے کندھے پہ سر رکھ کے
    تم جتنا چاہو رو لینا
    اپنے اشکوں کے پانی کو
    میری آنکھوں میں دے دینا

    پھر خود میں جب لوٹ جاؤ تو
    اُسی دنیا میں چلے جانا
    جہاں تم جا کے مجھ کو بھی
    کبھی کے بھولے بیٹھے ہو

    مجھے بس اتنا کہنا ہے
    کہ جب بھی دکھ یا خوشیوں میں
    ہمیں دل سے پکارو گے
    ہمیں تم ساتھ پاؤ گے
    ہمیں تم پاس پاؤ گے

    مجھے بس اتنا ہی کہنا تھا
    فقط اتنا ہی کہنا تھا​
     
  27. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    میں اس غزل کی تعریف کرنا چاہتی ہوں لیکن اب آپ نے یہ بطور خاص لاحاصل جی کے لیے لکھی ہے تو میں خاموش ہی رہتی ہوں۔
     
  28. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    زاہرا جی !
    دریا کا پانی تو سب کی پیاس بجھاتا ہے۔
    سورج تو روشنی سب کو دیتا ہے۔

    اس لیے ہماری اردو سب کے لیے ہے۔
     
  29. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    چلیں کہتے ہیں تو مان لیتے ہیں۔
     
  30. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    مان جانے کا شکریہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں