1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک بھی یزیدی نکلا

'تعلیماتِ قرآن و حدیث' میں موضوعات آغاز کردہ از Admin, ‏14 جنوری 2008۔

موضوع کا سٹیٹس:
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
  1. سیف
    آف لائن

    سیف شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2007
    پیغامات:
    1,297
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    زمرد رفیق بھائی یزید کے بارے میں خود حضرت علی رضی اللہ عنہ کی اولادوں کے اقوال ملتے ہیں جو یزید کی تعریف کرتے ہیں، ان سے وضائف پاتے ہیں اور ان کے پاس مہینوں مھمان رہتے ہیں لیکن وضعی روایات کو اتنے تواتر سے دھرایا گیا ہے کہ اہل تشیع بھا ئیوں کے ساتھ ساتھ اہل سنت بھائی بھی یزید کو گالی کے طور پر استعمال کرتے ہیں جو درست نہیں۔
    آج کے ترقی یافتہ اور جدید دور میں جہاں تحقیقی و تفتیشی وسائل ڈیڑھ ہزار سال پہلے کی نسبت بے حد آگے ہیں یہ معلوم نہیں ہوتا کہ لیاقت علی خان کو کس نے قتل کیا، وزیر اعظم کی حکومت میں خود ان کے بھائی کو کس نے مارا اور وغیرہ وغیرہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تو ڈیڑھ ہزار سال پہلے کے اس سانحہ کے بارے میں وثوق سے کیا کہا جا سکتا ہے جبکہ یہ حقیقت عیاں ہے کہ اس سانحہ کی کوئی ایک روایت بھی کسی چشم دید گواہ یا موقع پر موجود کسی فرد کی بیان کردہ نہیں ہے۔ ایسی بے اعتبار روایات کی بنیاد پر کسی بھی تابعی کو مطعون کرنا ہمیں کہاں تک زیب دیتا ہے اس کا اندازہ ھر کوئی بخوبی کر سکتا ہے۔
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم سیف بھائی ۔
    آپ سے التماس ہے کہ آپ کو یزید کی شان میں جتنے بھی فرمودات و حقائق معلوم ہیں یہاں درج فرما کر ہمارے علم میں اضافہ فرما دیجئے۔ شکریہ ۔
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم زمردرفیق بھائی ۔ آپ کی تحریر دلچسپ ہے۔
    مجھے خوشی ہوگی اگر آپ اس لڑی میںبھی آپنے خیالات کا اظہار فرمائیں۔ شکریہ

    http://www.oururdu.com/forum/viewtopic.php?t=3355
     
  4. سیف
    آف لائن

    سیف شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2007
    پیغامات:
    1,297
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    سارے حقائق تاریخ میں موجود ہیں تعصب کی عینک اتار کر اور پھلے سے ذہن نہ بنا کر مطالعہ فرمائیں تو آپ خود درست نتائج اخذ کر لیں گے۔ مجھے یہ معلومات مہیا کرنے سے انکار بھی نہیں لیکن کئی لوگ میری بات نہیں مانیں گے۔ خود ہی مطالعہ فرما کر کسی بھی نتیجے پر پہنچیں گے تو انصاف کا تقاضا پورا ہو گا۔

    ویسے میں اتنی بات ضرور جانتا ہوں کہ بنو امیہ اور بنو ھاشم ایک ہی باپ عبد المناف کی اولاد تھے۔ ان کے خاندانوں میں باہم شادیاں اور رشتہ داریاں بھی تھیں- مزید یہ کہ واقعہ کربلا کے بعد بھی ان کی (بنو امیہ اور بنو ھاشم) اولادوں کی آپس میں شادیاں ہوتی رہیں۔
     
  5. محمدعبیداللہ
    آف لائن

    محمدعبیداللہ ممبر

    شمولیت:
    ‏23 فروری 2007
    پیغامات:
    1,054
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    آیئے ہم سب مل کر دعا کریں

    کہ اللہ تعالی ڈاکٹر ذاکر نائیک کو روز محشر یزید پلید کے ساتھ محشور کرے کیونکہ اسے یزید سے محبت ہے اور ان ان کو بھی جو کہ یزید کے حمایتی ہیں

    اور ہم سب کو بروز حشر سیدنا امام حسین علیہ السلام کے دامن سے وابستہ رکھے

    آمین ثم آمین۔ یا رب العالمین بجاہ سید المرسلین و آلہ الطیبین
    صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
     
  6. آبی ٹوکول
    آف لائن

    آبی ٹوکول ممبر

    شمولیت:
    ‏15 دسمبر 2007
    پیغامات:
    4,163
    موصول پسندیدگیاں:
    50
    ملک کا جھنڈا:
    آمین ثم آمیں
     
  7. زمردرفیق
    آف لائن

    زمردرفیق ممبر

    شمولیت:
    ‏20 فروری 2008
    پیغامات:
    312
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    اللہ پاک آپکو ہدایت دے آمین پیارے بھاہی کیوں بددعا دیتے ہو کسی کو نبی کریم صلم نے دی تھی کیا سچے امتی وہ ہی ہین جو نبی کریم صلم کی روش اخیتار کرتے ہین جو کسی کا برا نہیں سوچتے سب کا بھلا سوچتے ہین
     
  8. سیف
    آف لائن

    سیف شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2007
    پیغامات:
    1,297
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    میں محمدعبیداللہ صاحب اور آبی ٹوکول صاحب کا شکر گزار ہوں اور ان سے معذرت خواہ ہوں کہ انہوں نے دینی جذبے سے میری بات کو محسوس کیا اور ان کو ٹھیس پہنچی۔

    آپ بھائی اگر میری بات کو غلط ثابت کریں تو میں بھی آپ کا ہم نوا ہوں گا۔ اگر میری بات درست ہے تو سوچیں کہ گناہ گار کون ہو گا۔ آخر ہم سب کتابیں پڑھ کر ہی اپنے نظریات قائم کرتے ہیں تو کیوں نہ دونوں طرف کے دلائل اور حقائق کا موازنہ کرکے وہ نظریہ قائم کیا جائے جس پر دل و دماغ متفق ہوں؟

    یزید کو پلید کہنے کے سلسلے میں کوئی صحیح متفق علیہ روایت کسی کے پاس نہیں۔ یہ تعین بھی کوئی نہیں کر سکتا کہ کون جنتی ہے اور کون دوزخی۔

    دلائل نہ ہوں تو کسی دلیل، ثبوت اور حقیقی جواز کے بغیر کوئی بھی بات کسی سے نہیں منوائی جاسکتی۔

    اللہ تعالی بد گمانی اور نیت پر شک کرنے سے منع فرماتا ہے۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر عمل اور ان کی ذات سے عشق کا تقاضا یہ ہے کہ ان صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کی پیروی کی جائے۔ اللہ تعالی ہم سب کو دین کی حقیقی سمجھ اور فہم عطا فرمائے اور ہم سب پر رحم فرمائے۔
     
  9. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    آپ معلومات مہیا کرنے والے بنیں۔ اگر آپ کے پاس حق موجود ہے تو احقاق حق اور ابطال باطل کرنا آپ کا دینی فریضہ ہے۔ ہرکسی کو تعصب کی عینک لگوا کر گمراہ ہونے کی بجائے آپ سب کی ہدایت کا سبب بنیں۔
    بسم اللہ کریں۔ یزید کی شان میں جو جو معلومات پورے ماخذ و مراجع سے آپ کے پاس ہیں یا تحقیق کرکے اکٹھی کر سکتے ہیں۔ یہاں مہیا فرمائیں شکریہ ۔
     
  10. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ پاک آپکو ہدایت دے آمین پیارے بھاہی کیوں بددعا دیتے ہو کسی کو نبی کریم صلم نے دی تھی کیا سچے امتی وہ ہی ہین جو نبی کریم صلم کی روش اخیتار کرتے ہین جو کسی کا برا نہیں سوچتے سب کا بھلا سوچتے ہین[/quote:f93e1akz]
    زمرد رفیق بھائی ۔ مجھے تو عبید اللہ بھائی کی بات میں کوئی بددعا نظر نہیں آئی۔
    اپ کو اس میں کیا بددعا نظر آگئی ؟ وضاحت فرمائیں گے؟
     
  11. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    آمین ثم آمین۔
    ویسے یہ دعا انشاءاللہ قبول ہوگی ۔ کیونکہ فرمان نبوی :saw: کے مطابق روزمحشر جس کو جس سے محبت ہوگی وہ اسی کے ساتھ ہوگا۔
     
  12. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    مجھے نہ تو تاریخ کا زیادہ علم ہے اور نہ ہی دین کا مگر یہ بات اچھی طرح جانتا ہوں کہ جو چیز تمھیں شک میں ڈال دے اسے چھوڑ دو اس لیے میری آپ سب سے درخواست ہے کہ اگر کسی بات میں ذرا سا بھی ابہام ہو اسے چھوڑ دیں ۔۔۔۔۔ یعنی نہ تو یذید کو معلون کہیں اور نہ ہی اسکی تعریفوں کے پُل باندھیں اور اس بات کا فیصلہ اس ذات کے سپرد کر دیں جو ہر شئے کی خبر رکھتی ہے اور یقینا وہ قیامت کے روز اس بات کا بھی فیصلہ فرما دے گا۔ شک اور ابہام کی بنیاد پر آپس کے تعلقات کو خراب نہ کریں۔
     
  13. برادر
    آف لائن

    برادر ممبر

    شمولیت:
    ‏21 اپریل 2007
    پیغامات:
    1,227
    موصول پسندیدگیاں:
    78
    السلام علیکم واصف بھائی ۔
    آپ کی بات درست ہے۔ جس کو شک ہے وہ شک میں پڑا رہے۔ بلکہ یہی تو اسلام دشمنوں اور دشمنانِ اہلبیت اطہار رضوان اللہ علیھم کی سازش ہے کہ اہلبیت اطہار کی محبت کو دلوں سے کم کرکے قاتلانِ حسین کو جنتی قرار دینے کے لیے دلائل و براھین تلاش کر کے پوری امت کو مخمصے میں ڈال دیا جائے۔ اور ہم بھی ماشاءاللہ آج اس درجے پر ہیں کہ حق کی تحقیق کرنے کی بجائے روشن خیالی کا مظاہرہ فرماتے ہوئے کچھ جاننے کی کوشش بھی نہیں کرتے۔

    لیکن جس کو قرآن وحدیث کی روشنی میں اس بات کا یقین ہو کہ اہلبیت اطہار بالخصوص جگرگوشہء رسول :saw: سیدنا امام حسین :rda: کا قاتل کا ٹھکانہ کیا ہے تو کیا اسے یہ دعا مانگنے کا بھی حق نہیں کہ

    یا اللہ یزید سے محبت کرنے والوں کا انجام اسی کے ساتھ کرنا اور نواسہء رسول :saw: سے محبت کرنے والوں کا انجام آقا حسین :rda: کے ساتھ ہی کرنا۔
     
  14. سیف
    آف لائن

    سیف شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2007
    پیغامات:
    1,297
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    نعیم بھائی اوپر میں نے جو ایک دو باتیں لکھی ہیں ان کا ابطال کریں بقیہ باتیں بعد میں ہوں گی۔ مثال کے طور پر

    (1) حضرت حسین رضی اللہ عنہ نے آخر میں تین راستوں میں سے ایک پر جانے کے لیے فرمایا تھا جن میں سے ایک یہ بھی تھا کہ مجھے دمشق اپنے ابن عم کے پاس جانے دیا جائے۔ یعنی آخر وقت میں حضرت حسین رضی اللہ عنہ نے اپنے موقف سے رجوع کر لیا تھا اور یزید کے پاس جانے کی خواہش کا اظہار فرمایا تھا۔


    (2) حضرت زینب رضی اللہ عنہا واقعہ کربلا کے بعد دمشق تشریف لے گئی تھیں۔ آپ رضی اللہ عنہا آخر تک دمشق ہی میں رہیں اور آپ کی قبر مبارک بھی دمشق ہی میں ہے۔


    (3) یزید کے بارے میں خود حضرت علی رضی اللہ عنہ کی اولادوں کے اقوال ملتے ہیں جو یزید کی تعریف کرتے ہیں، ان سے وضائف پاتے ہیں اور ان کے پاس مہینوں مھمان رہتے ہیں۔ اگر یزید قاتل حسین رضی اللہ تعالی عنہ ہوتا تو کیا ایسا ممکن تھا۔ یا تو یہ بات ہی غلط ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی اولاد میں سے کوئی یزید کے پاس جاتا اور رھتا اور وظیفہ پاتا تھا یا پھر ذاکروں کے قصے ھیچ محض ہیں۔
     
  15. سیف
    آف لائن

    سیف شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2007
    پیغامات:
    1,297
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    برادر، واصف حسین بھائی نے بالکل درست مشورہ دیا ہے۔ ذاکروں اور مرثیہ گو حضرات کے بے بنیاد قصوں پر ایمان نہ رکھیں خود مطالعہ فرمائیں اور اگر آپ کو قاتلان حسین رضی اللہ تعالی میں یزید نظر آئے تو اسے ضرور مطعون کریں اور اگر اس میں کوفی سبائیان کی سازش اور دھوکہ دہی نظر آئے تو حضرت حسین رضی اللہ تعالی ہی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے موقف سے رجوع فرما لیں۔

    اگر آپ کے نزدیک یزید ہی قاتل ثابت ہوتا ہے اور اس میں آپ کو کوئی شک نہیں تو پھر آپ کا موقف درست ہے لیکن اگر تاریخی حقائق ایک فیصد بھی یزید کے قاتل ہونے کو مشکوک بناتے ہیں تو پھر آپ کا یقین متزلزل ہو جانا چاہیے۔

    اور رہی انجام کی فکر تو اس کا دارو مدار ان باتوں پر نہیں بلکہ اسلامی بنیادی عقائد کی درستگی اور اعمال پر ہے۔ہر ایک کو اپنے انجام کی فکر ہونی چاہیئے۔
     
  16. سیف
    آف لائن

    سیف شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2007
    پیغامات:
    1,297
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    نعیم بھائی فرماتے ہیں کہ "مجھے تو عبید اللہ بھائی کی بات میں کوئی بددعا نظر نہیں آئی۔ اپ کو اس میں کیا بددعا نظر آگئی ؟ وضاحت فرمائیں گے؟"

    اگر واقعی ایسا ہے تو پھر دوسروں کو ایسے کیوں کہتے ہیں یقینا“ آپ اسے بددعا سمجھ کر ہی دے رہے ہیں۔ اللہ تعالی آپ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے- رہا دعا کی قبولیت کا یقین تو ہر دعا اسی یقین سے مانگنی چاہیے۔

    ویسے اگر جنت دوزخ کی تقسیم محض زبانی اظہار محبت سے ہونی ہے اور جن سے محبت کا دعوی ہو ان کی تعلیمات کے برعکس اعمال سر انجام دینے سے ہوتی ہے تو پھر آپ درست فرما رھے ہیں۔
     
  17. زمردرفیق
    آف لائن

    زمردرفیق ممبر

    شمولیت:
    ‏20 فروری 2008
    پیغامات:
    312
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    دیکھا وہ ہی بات ہو گی نا
    سیانہ پونے والی :takar:
    دیکھو یہ فضؤل ٹوپک ہے اس سے ہمارا لینا نہیں بنتا ہمیں ماضی کی نہیں ابھی کی فکر کرنی چاہے
    یزید اچھا تھا یا برا ہمیں کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔ہم نے اپنا جواب دینا ہے اللہ کو یزید کا نہیں
    اللہ کے سامنے کھڑے ہونے سے ڈرو اپنی فکر کرو میرے بھاہیوں فضولیات میں شیطان ہماری توجہ بھٹکاتا ہے
    اللہ تعالی آپ کو مجھ کو ہداہت دے آمین
     
  18. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2008
    پیغامات:
    5,303
    موصول پسندیدگیاں:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    آمین۔۔ لیکن میرے خیال سے صحیح غلط کی بحث سے علم میں اضافہ بھی تو ہوتا ہے اور لوگوں کی اصلاح بھی۔۔
     
  19. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    میرا بھی یہی خیال ہے کہ اگر ڈسکس کرنے سے انسان کو کچھ علم حاصل ہوجائے تو ایسی ڈسکشن ہمیشہ مفید ہوتی ہے۔ بشرطیکہ کسی کی دل آزاری نہ ہو۔
     
  20. سیف
    آف لائن

    سیف شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2007
    پیغامات:
    1,297
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    نور آپ نے بہت اچھی اور درست بات کی ہے۔ بحث و مباحثہ معقولیت کی حدود میں اور علمی سطح پر ہی مفید رہتا ہے ورنہ نتیجہ محض وقت کا ضیاع اور کدورتوں میں اضافہ ہی ہوتا ہے۔
     
  21. موسوئ
    آف لائن

    موسوئ ممبر

    شمولیت:
    ‏15 اپریل 2008
    پیغامات:
    9
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    آپ یزید کی بات کرتے ہییں پورا بنی امیہ ہمیشہ آل محمد :saw: : کے دشمن رھے ھیں
     
  22. موسوئ
    آف لائن

    موسوئ ممبر

    شمولیت:
    ‏15 اپریل 2008
    پیغامات:
    9
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ذاکر نے خود کو روشن فکر ثابت کرنے کے لئے یہ بات کھی ھے
     
  23. موسوئ
    آف لائن

    موسوئ ممبر

    شمولیت:
    ‏15 اپریل 2008
    پیغامات:
    9
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ابو مخنف شیعہ نھییں تھا
     
  24. موسوئ
    آف لائن

    موسوئ ممبر

    شمولیت:
    ‏15 اپریل 2008
    پیغامات:
    9
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    آپ کی بات غلط ھے تاریخی حقائق سے آگاہ ھونا ضروری ھے خدا نے بھی قرآن میں گذشتہ امتوں کا ذکر کیا ھے تا کے ھم عبرت لے سکیں
     
  25. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2008
    پیغامات:
    5,303
    موصول پسندیدگیاں:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    ٹھیک کہا آپ نے۔۔ میں اتفاق کرتی ہوں۔۔
     
  26. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    :salam: موسوی صاحب !
    آپ کی اس بات سے میں بھی اتفاق کرتا ہوں۔ اللہ تعالی نے قرآن مجید میں جابجا اقوامِ سابقہ کے واقعات کا ذکر کرکے فرمایا “ ہم یہ اس لیے بیان کرتے ہیں تاکہ تم نصیحت پکڑو“۔
    اس لیے ہمیں اپنے ماضی سے سبق حاصل کرکے حال کو سنوارتے ہوئے بہتر مستقبل کی تیاری کرنا چاہیئے۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    محترم موسوی صاحب۔ ذرا مندرجہ ذیل لنک پر کلک کریں اور دیکھیے آپ کی خدمت میں ایک تعارفی پرچہ پیش کیا گیا ہے۔ ذرا اس پر نظر کرم فرمائیے۔

    http://www.oururdu.com/forum/viewtopic.php?p=66699

    شکریہ
     
  27. سیف
    آف لائن

    سیف شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2007
    پیغامات:
    1,297
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    موسوی صاحب آپ کا بنو امیہ کی دشمنی کا خیال غلط ہے اور تاریخی حقایق اس کی نفی کرتے ہیں۔
     
  28. سیف
    آف لائن

    سیف شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2007
    پیغامات:
    1,297
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    موسوی صاحب ابو مخنف شیعہ نہیں تھا تو کوئی دلیل تحریر فرمائیں محض دعوی کرنا تو درست نہیں ویسے اھل تشیع حضرات میں سے کچھ کا تو یہ خیال بھی ہے کہ قرآن پورا نہیں ہے اور اصل قران امام غائب کے پاس ہے جو قرب قیامت میں ظاہر ہو کر مومنین کو سنائیں گے۔ تو کیا اسے بھی مان لینا چاہیئے؟
     
  29. سیف
    آف لائن

    سیف شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2007
    پیغامات:
    1,297
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    موسوی صاحب آپ کے نزدیک ذاکر نے خود کو روشن فکر ثابت کرنے کے لئے یہ بات کھی ھے تو کیا انہیں اپنے آپ کو روشن فکر ثابت کرنے کی ضرورت ہے اور اگر ہے تو کیا اور کیوں۔
     
  30. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    شیعہ سنی بحث سے اجتناب کریں۔۔

    اوپر کی گئی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے میں بہت ہی آدب کے ساتھ کہنا چاہتا ہوں کہ کوئی بھی قبیلہ و خاندان محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خاندان و آل کی برابری نہیں کرسکتا ہے۔۔۔اور نہ ہی اس درجہ کا ہو سکتا ہے نہ ہی ایمان میں اور نہ ہی رتبہ میں اور نہ ہی کسی بھی چیز میں اور نہ کسی کا اخلاق و تقوہ آل محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے برابر ہو سکتا ہے۔۔نورِ خدا نور خدا ہے۔۔۔۔۔۔۔ آل محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دشمنوں کا نام و نشان تک اس دنیا سے مٹ چکا ہے اور آل محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دشمنوں کو اچھا کہنے والے خاص طور پر یزد مردود کو اچھا کہنے والے اس دنیا میں ذلیل و خوار رہے گیں اور برقعہ پہن کر بھاگتے رہے گیں۔۔۔

    اصحاب محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عزت و تعزیم بھی تمام بنی نوع انسان پر فرض ہے۔۔۔ اصحاب محمد صلی اللہ علیہ وسلم حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ بھی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آل کا کسی نہ کسی صورت حصہ ہیں۔۔۔۔لہذا ان اصحاب محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے بغض و کینہ رکھنے والے بھی برقعہ پوش ملاؤں کے متوازی اور برابر تصور کیئے جاتے ہیں اور ہمشہ کیئے جائے گیں اور ان کا انجام بھی موجودہ دور کی غلیظ و غیر مند بے غیرت و دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ ، لشکر جھنگوی اور لشکر محمد میں شامل غلیظ و بے غیرت غیر ملکی فنڈ پر پلنے والے غلیظوں کا پھانسی اور سزائے موت جیسی سزا کا ہوگا۔۔۔۔

    میری انتظامیہ سے گذارش ہے کہ یہاں پر شیعہ سنی بحث کو ہوا دینے سے روکا جائے اور محترم سیف صاحب اور محترم موسوی صاحب تو متنبع کیا جائے کہ وہ ایسے سوالات یا کمنٹس دینے سے گریز کریں جن سے فورم کا مزا کرکرا ہو یا اس میں فرقہ واریت کی بو بدبو والی بو آئے۔۔۔۔

    دوستوں کو ایسے کمنٹس نہیں دینے چاہیے جس سے میری یا فورم میں موجود باقی ممبران یا کسی بھی ممبر یا انتظامیہ کی دل آزاری ہو۔۔

    سب اپنا اپنا دھیان رکھیں اور خوش رہیں۔
    والسلام
    کاشفی
     
موضوع کا سٹیٹس:
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

اس صفحے کو مشتہر کریں