1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پیروڈی، پیروڈیز، پیروڈیاں

Discussion in 'اردو شاعری' started by نعیم, Mar 26, 2009.

  1. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم۔
    پیروڈی ۔ اردو ادب کی اہم شاخ بن چکی ہے۔ جس میں کسی بھی سنجیدہ غزل کی ہئیت ، اوزان اور بحائر کے مطابق مزاح نگاری کی جاتی ہے۔ بظاہر یہ کام بہت آسان لیکن معیاری پیروڈی کرنا کافی مشکل کام ہے۔ کیونکہ اصل کلام کے معیار و حسن کے مطابق اسی وزن و بحر میں سے مزاح اخذ کرنا ہوتا ہے اور یہ بھی خیال رکھنا ہوتا ہے کہ کلام کہیں اسفال و لچر پن کا شکار نہ ہو۔ یوں پیروڈی باقاعدہ ایک فن ہے۔
    اس لڑی میں ہم سب اپنی یا دیگر شعرائے کرام کی پیروڈیز ارسال کریں گے۔ کوشش کریں کہ پیروڈی سے پہلے اصل کلام کا ایک آدھ مصرعہ اور شاعر کا نام بھی دے دیا جائے تاکہ پڑھنے والے کے ذہن میں اصل کلام اور اسکا مزاج تازہ ہوسکے۔


    پہلی پیروڈی ۔ سید ضمیر جعفری صاحب کی ہے۔
    جو انہوں نے علامہ اقبال کی مشہور زمانہ غزل " ہر لحظہ ہے مومن کی نئی شان ، نئی آن " پرلکھی ہے۔

    ہر لحظہ ہے مومن کی نئی شان، نئی آن
    تولہ کبھی ماشہ، کبھی سکھر کبھی مردان

    [highlight=#FFFFFF:17tomnid]بُت خانے میں اک ایک کو تھا دعویٰ ء ایمان
    کعبہ جو بنایا تو نہیں کوئی مسلمان[/highlight:17tomnid]

    سہما ہوا، دُبکا ہوا، حیران ۔۔ پشیمان
    جیسے کسی کنجوس کے گھر میں‌کوئی مہمان

    کرسی پہ ہے مومن کبھی مومن پہ ہے کرسی
    ایوان کی زینت کبھی رسوا سرِ میدان

    سید، کوئی مرزا، کوئی راجہ، کوئی راؤ
    لاؤ ذرا دیکھوں تو کوئی صرف "مسلمان"

    دل اسکا ہے پنجابی و سندھی و بلوچی
    گھر اس کا بخارا، نہ سمر قند نہ ملتان

    [highlight=#FFFFFF:17tomnid]"سلطانیء جمہور کا آتا ہے زمانہ "
    لو دست و گریبان ہے سبحان سے رمضان[/highlight:17tomnid]

    ِمیری و سفیری و وزیری و اسیری
    "یہ چار عناصر ہوں تو بنتا سیاستدان
    "



    سید ضمیر جعفری​
     
  2. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: پیروڈیاں

    السلام علیکم۔ اگلی پیروڈی بھی علامہ اقبال کے کلام " ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں " پر ہے جو کہ بابا عبیر بوزری نے کی ہے۔

    ستاروں سے آگے جہاں‌اور بھی ہیں
    پرے سے پرے سے پراں اور بھی ہیں

    ابھی تو تجھے ایک پھینٹی لگی ہے
    ابھی تو تیرے امتحاں اور بھی ہیں‌

    وہ اک نار ہی تو جلاتی نہیں ہیں
    محلے میں چنگاریاں اور بھی ہیں

    وہ کھڑکی نہیں کھولتے تو نہ کھولیں
    نظر میں مری باریاں اور بھی ہیں

    یہ شیعہ ، یہ سنی، یہ حنفی وہابی
    علاوہ ازیں ، فِرقیاں اور بھی ہیں

    شمگلنگ کا، شوگر سٹاکنگ کا کینسر
    وڈیروں کو بیماریاں اور بھی ہیں

    یہاں‌صرف تھانے ہی بکتے نہیں ہیں
    یہاں پر کئی ایسی تھاں اور بھی ہیں

    ہوا تیل کا ہی نہیں مول دُگنا
    بہت قیمتاں ایسیاں اور بھی ہیں

    عبیرا، تجھے وہ بھی سہنی پڑیں‌گی
    مقدر میں جو سختیاں اور بھی ہیں


    بابا عبیر بوذری​
     
  3. مسز مرزا
    Offline

    مسز مرزا ممبر

    Joined:
    Mar 11, 2007
    Messages:
    5,466
    Likes Received:
    22
    Re: پیروڈیاں

    بہت خوب :201: :hasna:
    سید ضمیر جعفری کا تو پتا ہے لیکن یہ بابا عبیر کون ہیں؟
     
  4. آزاد
    Offline

    آزاد ممبر

    Joined:
    Aug 7, 2008
    Messages:
    7,592
    Likes Received:
    14
    Re: پیروڈیاں

    بہت عمدہ!!! کیا بات ہے :201: :201: :201: :201: :a165:
     
  5. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: پیروڈیاں

    بہنا جی ۔ یہ ہیں بابا عبیر بوذری ۔
    [​IMG]

    اور انکا کلام تو آپ اوپر پڑھ ہی چکی ہیں۔
     
  6. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: پیروڈیاں

    آزاد بھائی ۔ پسندیدگی کا شکریہ ۔
    ابھی تو اور بہت کچھ آنا باقی ہے ۔انشاءاللہ :yes:
     
  7. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: پیروڈیاں

    حکیم ناصر کی مشہور زمانہ غزل " جب سے تو نے مجھے دیوانہ بنا رکھا ہے"
    کی پیروڈی

    جب سے بیگم نے مجھے مُرغا بنا رکھا ہے
    میں‌نے آنکھوں کی طرح سر بھی جھکا رکھا ہے

    سب نئے کپڑے تو بیگم نے خریدے ہیں مِری
    اور میرے واسطے کُرتا یہ پھٹا رکھا ہے

    برتنو! آج میرے سرپہ برستے کیوں ہو
    میں نے تم کوتوہمیشہ ہی دُھلا رکھا ہے

    اے کنوارو! یہ دعا ہے کہ سدا شاد رہو
    ہم کو تو بیوی نے سُولی پہ چڑھا رکھا ہے

    پہلے بیلن نے بنایا تھا میرے سرپہ ابھار
    آج چمٹے نے میرا گال سُجا رکھا ہے

    پی جا اِس مارکی تلخی کو بھی ہنس کر بیٹا
    روز پِٹنا ہوتو پھر رونے میں کیا رکھا ہے

    وہی دنیا میں مقدر کا سکندر ٹھہرا
    جس نے خودکویہاں شادی سے بچا رکھا ہے



    شاعر : نامعلوم​
     
  8. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: پیروڈیاں

    علامہ اقبال :ra: کی مشہورِ زمانہ غزل " تجھے یاد کیا نہیں ہے میرے دل کا وہ زمانہ " کی پیروڈی

    تجھے یاد کیا نہیں ہے؟ تجھے یاد کیا دلانا !
    قبل از " قبول" میرے شب و روز شہنشانہ

    لفظِ "قبول" نے سب کایا پلٹ کے رکھ دی
    نہ وہ باغ کی بہاریں، نہ گلوں کا مسکرانا

    [highlight=#FFFFFF:3j0iz99u]نہ وہ شوخیاں تمھاری، نہ وہ مستیاں ہماری
    تیرا قہرِ بیگمانہ ، میرا عجزِ خاوندانہ[/highlight:3j0iz99u]

    میرے نوجوان ساتھی ، نہ اِسے مذاق سمجھیں
    انہیں کیا خبر کہ کیا ہے یہ نوائے شوہرانہ

    اے شریکِ زندگی تو جب سے بنی ہے جیلر
    میرا گھر، سمجھ نہ آئے، ہے قفس کہ آشیانہ

    [highlight=#FFFFFF:3j0iz99u]تیری کنبہ پروری سے یہ انجم عذاب میں ہے
    کبھی رُعبِ سسروانہ، کبھی قہرِ سالیانہ[/highlight:3j0iz99u]



    محمد اجمل انجم​
     
  9. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: پیروڈیاں

    جناب سلیم کوثر کی مشہور غزل "‌میں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہے" کی پیروڈی ملاحظہ ہو

    میں تو اہل ہوں کسی اور کا، مری اہلیہ کوئی اور ہے
    میں ردیف ِ مصرعہء عشق ہوں، مِرا قافیہ کوئی اور ہے

    جو لغت کو توڑ مروڑ دے، جو غزل کو نثر سے جوڑ دے
    میں‌وہ بدمذاقِ سخن نہیں، وہ "جدیدیا" کوئی اور ہے

    مجھے اپنے شعر کے سارقوں سے کوئی گلہ تو نہیں مگر
    جو کتاب چھاپ کے کھا گیا وہ فراڈیا کوئی اور ہے

    میں ترا کزن، تو مِری کزن، کریں‌رقص پھر سرِ انجمن
    نہ تِرا چچا کوئی اور ہے نہ مِرا چچا کوئی اور ہے

    وہ سہاگ رات جہیز میں سگِ پالتو بھی لے آئی تھی
    جو سحر ہوئی تو پتہ چلا یہاں تیسرا کوئی اور ہے

    ہے مِری غزل کا بھرم ابھی، مرے نرخرے میں ہے دم ابھی
    میں جوابِ‌شاعرِ عصر ہوں، مِرا ٹیٹوا کوئی اور ہے

    کسی تجربے کی تلاش میں مِرا عقدِ ثانوی ہوگیا
    مِری اہلیہ کو خبر نہیں‌، مِری اہلیہ کوئی اور ہے



    شاعر : مختار یوسفی (غالباً)​
     
  10. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    Joined:
    Jan 21, 2009
    Messages:
    28,857
    Likes Received:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    Re: پیروڈیاں

    نعیم بھائ بہت خوب :a165: :dilphool:
     
  11. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: پیروڈیاں

    پسندیدگی کا شکریہ ۔ بھائی حسن رضا ۔
     
  12. نور
    Offline

    نور ممبر

    Joined:
    Jun 21, 2007
    Messages:
    4,021
    Likes Received:
    22
    Re: پیروڈیاں

    :201: بہت خوب ۔ نعیم صاحب ۔ عمدہ سلسلہ شروع کیا ہے آپ نے۔
    ہماری اردو کے شاعری چوپال میں اس صنف " پیروڈی" کی بہت کمی تھی ۔
     
  13. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: پیروڈیاں

    نور العین جی ۔ حوصلہ افزائی اور پسندیدگی کا بہت شکریہ ۔
     
  14. زرداری
    Offline

    زرداری ممبر

    Joined:
    Oct 12, 2008
    Messages:
    263
    Likes Received:
    12
    Re: پیروڈیاں

    :salam: عزیز ہم وطنو !
    :201: ما بدلوت کو پیروڈی کی یہ شاعریاں بہت پسند آئیں۔ :201:
     
  15. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: پیروڈیاں

    وعلیکم السلام جناب زرداری صاحب۔
    پسندیدگی کا شکریہ ۔
     
  16. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: پیروڈیاں

    ناصر کاظمی کی غزل " دل دھڑکنے کا سبب یاد آیا " کی پیرودی مرزا عاصی اختر کے قلم سے
    روحِ ناصر کاظمی سے معذرت کے ساتھ

    سر چٹخنـے کا سبب یـاد آیا
    وہ تری مار تھی ، اب یاد آیا

    گالیاں آپ کے منہ سے سُن کر
    آپ کا نـام ونسب یـاد آیـا

    بھاؤ پوچھا تھا جو کل آٹے کا
    سنتے ہی ہم کو تو رب یاد آیا

    قــرض ہم اس کـا چکـاتــے لیکــن
    [highlight=#BFFFFF:3oxbxf6e]"جب وہ رخصت ہوا تب یاد آیا"[/highlight:3oxbxf6e]

    جیتے جی قرض جو اینٹھا اس نے
    قبــرِ مـقـروض پــہ سب یـاد آیـا

    بھوت جیسی تھی جو شکلِ افسر
    "دل دھــڑکـنے کا سبب یــاد آیـا"

    سر میں عاصی کے اٹھی ہیں ٹیسیں
    جـب تـرا غیـظ و غـضب یـاد آیـا



    ( کلام :مرزا عاصی اختر)​
     
  17. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: پیروڈیاں

    مشہور زمانہ غزل " زندگی ہے یا کوئی طوفان ہے" کی پیروڈی ۔ مرزا عاصی اختر کے قلم سے۔

    چھالیہ عنقا ہے مہنگا پان ہـے
    "زندگی ہے یا کوئی طوفان ہے"

    باکسر ہیں چونکـہ چاروں بیویاں
    منہ میں دانتوں کا مرے فقدان ہے

    دن میں بھی لیٹے پڑے ہیں لوگ سب
    آشیــانہ ہــے کـہ یـہ شــمشــان ہــے

    جاؤ سو جاؤ کسی فٹ پاتھ پر
    اہلیـہ کا آج پھر یـہ اعلان ہـے
    [glow=red:32dvwomr]ایک دلہن اور مہر دس لاکھ کا
    یـہ مہر ہے یا کـوئی تـاوان ہـے[/glow:32dvwomr]
    اپنے شوہر کے لئیے اُس نے کہا
    آدمی کے بھیس میں شیطان ہے

    جا بجا پیکیں نہیں میں تھوکتا
    مـجھ کو کافی آپ کا دالان ہـے

    چــار دن کـی زنـدگـی کــے واسطــے
    سو برس کا گھر میں مرے سامان ہے

    کس طرح عاصی رہیں احباب میں
    طنـز ہے ، نشتر ہـے اور بہتـان ہـے


    ( کلام : مرزا عاصی اختر )​
     
  18. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    Joined:
    Jan 21, 2009
    Messages:
    28,857
    Likes Received:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    Re: پیروڈیاں

    نعیم بھائ بہت خوب :a180: :dilphool:
     
  19. راجہ وقاص
    Offline

    راجہ وقاص ممبر

    Joined:
    Mar 27, 2008
    Messages:
    103
    Likes Received:
    0
    Re: پیروڈیاں

    :salam:
    کافی انٹرسٹنگ پیروڈیز ہیں
    شکریہ شٰیر کرنے کا
     
  20. مسز مرزا
    Offline

    مسز مرزا ممبر

    Joined:
    Mar 11, 2007
    Messages:
    5,466
    Likes Received:
    22
    Re: پیروڈیاں

    واہ نعیم بھائی بہت خوب۔۔۔۔۔
     
  21. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: پیروڈیاں

    السلام علیکم۔ حسن رضا بھائی ۔ راجہ وقاص بھائی اور مسز مرزا بہنا۔
    پسندیدگی اور حوصلہ افزائی کا شکریہ
     
  22. نیلو
    Offline

    نیلو ممبر

    Joined:
    Apr 8, 2009
    Messages:
    1,399
    Likes Received:
    1
    Re: پیروڈیاں

    بہت اچھا سلسلہ ہے ۔ :hasna: :a180:
     
  23. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: پیروڈیاں

    شکریہ ۔ نیلو رانی جی ۔
     
  24. مبارز
    Offline

    مبارز ممبر

    Joined:
    Aug 3, 2008
    Messages:
    8,835
    Likes Received:
    26
    Re: پیروڈیاں

    بہت خوب نعیم بھائی۔۔۔۔۔۔۔۔داد قبول کریں۔۔بہت ہی عمدہ ۔۔۔بہت خوب پیروڈی کر رہے ہیں‌آپ۔۔ماشاء اللہ۔۔۔۔۔
     
  25. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: پیروڈیاں

    شکریہ کاشفی بھائی ۔ یہ پیروڈی میں‌نہیں‌کررہا ۔
    میں تو دیگر شعراء کی پیروڈیز آپ کے پیشِ نظر کر رہا ہوں۔ :hands:
     
  26. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: پیروڈیاں

    جناب حسرت موہانی کی مشہور غزل "‌چپکے چپکے رات دن آنسو بہانا یاد ہے" کی پیروڈی
    اجمل انجم کے قلم سے

    اپنے ہاتھوں گلشنِ ہستی جلانا یاد ہے
    وقتِ شادی احمقانہ مسکرانا یاد ہے

    زندگی اک عیش تھی اور ہرطرف رنگِ بہار
    ہم کو اپنی زندگی کا وہ زمانہ یاد ہے

    دوپہر کی دھوپ میں کپڑے سُکھانے کے لیے
    اب مِرا کوٹھے پہ ننگے پاؤں جانا یاد ہے

    [highlight=#BFFFFF:1wz9huia]چھین لینا پرس میرا ہریکم کو، اور پھر
    دل جلانے کے لیے شاپنگ دِکھانا یاد ہے

    دیکھنا دعوت میں ہمسائی کو وہ "بِٹ بِٹ " میرا
    اُس پہ بیگم کی نگاہ کا تازیانہ یاد ہے[/highlight:1wz9huia]

    آگیا بھولے سے بھی گر "عقدِ ثانی" کا خیال
    میرے سالوں کا مجھے پھینٹی لگانا یاد ہے

    حضرتِ انجم ! کہیں بیگم ہی اسکو پڑھ نہ لے
    ورنہ پچھلی نظم پر ، گھوڑا بنانا یاد ہے

    اجمل انجم​
     
  27. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: پیروڈیاں

    خدا بخشے ، بہت سی خوبیاں تھی مرنے والے میں۔

    مرغی، گوشت ، انڈا تو ہوئے تھے خواب مدت سے
    پناہ ہم کو ملی نہ سبزیوں میں اور نہ دالوں میں
    ہوئے مرحوم، چاول، چینی ، گھی ہمراہ آٹے کے
    خدا بخشے بہت سی " لذتیں" تھی مرنے والوں میں


    [​IMG]

    اجمل انجم​
     
  28. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    Joined:
    Jan 21, 2009
    Messages:
    28,857
    Likes Received:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    Re: پیروڈیاں

    واہ بہت خوب :hasna: :hasna:
     
  29. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ضبط لازم ہے مگر دکھ ہے قیامت کا فراز
    ایسے حالات میں وہ کیسے سکوں پائے گا
    آٹھویں بار ہے بےچارے کی منگنی ٹوٹی
    "ظالم اب کے بھی نہ روئے گا تو مر جائے گا"
     
  30. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    علامہ اقبال :ra: کی دعا " لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری "‌ کی پیروڈی

    لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری
    جیب نوٹوں سے لبالب ہو خدایا میری

    تنگ آیا ہوں پڑھائی سے، اب ایسا ہو جائے
    ساری دنیا سے کتابوں کا صفایا ہو جائے

    ہو مرے دم سے یونہی میرے کلب کی زینت
    جس طرح چاند ستاروں سے ہے شب کی زینت ‫

    دور ہو سر سے پڑھائی کی مصیبت یارب ‫!
    کھیل اور کود سے ہو مجھ کو محبت یارب ‫!

    ہو مرا کام غریبوں میں سیاست کرنا
    دردمندوں پہ، ضعیفوں پہ حکومت کرنا

    میرے اللہ " کرینہ " سے ملانا مجھ کو
    انڈین فلم کا اک ہیرو بنانا مجھ کو



    شاعر : نامعلوم​
     

Share This Page