1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نعیم رضا کی شاعری

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏24 نومبر 2006۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: میرے اشعار

    موسم بھی تیرے ساتھ ہی کیسے بدل گئےَ
    سورج کی دھوپ ، جسم سے سائے نکل گئے
    چھیڑی ہے اب کے داستاں اپنی وفا کی جو
    لفظ و حروف اشک کے پانی میں ڈھل گئے​
     
  2. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    Re: میرے اشعار

    +++
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: میرے اشعار

    شکریہ باجی ۔ آپ نے واقعی بہت اعلی ذوقِ سخن پایا ہے۔

    شبِ تار دل کا آنگن تاباں سا ہو گیا
    اک کرن جو محبت تیری کی پاس ہے​
     
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: میرے اشعار

    ہم کو تو دشمنوں کی یہی بات بھا گئی
    میری وفا ، محبت سبھی مات کھا گئی
    ٹوٹی ہے ڈور سانس کی اسکا تو غم نہیں
    تیرے لبوں پہ درد کی مسکان چھا گئی​
     
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: میرے اشعار

    تیری یاد

    آج پھر ہوا تیری زلفوں کی خوشبو چرا لائی
    پھر تیرے لمس کے حرارت میرے چہرے پر
    پھر وہی خنکی تیرے گیسو کی
    میری انگلیوں کے پوروں پر
    تیری تصویر حقیقت سی بن رہی ہے
    تیری یاد کچھ خواب بُن رہی ہے
    میرے جینے کی خواہش پھر جاگ اٹھی
    جانے کیوں افسردگی پھر دور بھاگ اٹھی
    تیری مہک نے پھر ہشاش کر دیا مجھ کو
    تجھے پانے کی تمنا نے ہے انگڑائی لی
    جیسے چٹکے کوئی اداس تنہا سی کلی
    جس کی ٹہنی پہ کوئی دوسرا پھول نہ ہو
    جس کے زیرِ قدم فقط کانٹے ہی کانٹے ہوں
    اسی تنہائی کی کسک اور کرب میں
    پھر بھی خوشبو بکھیرتا رہتا ہے
    پھر بھی حسن کی کرنیں بکھیرتا رہتا ہے
    ایسے ہی میرے دل میں تیری یاد
    خوشبو بن کے بکھر رہی ہے
    بادل بن کے برس رہی ہے
    رنگت بن کے سنور رہی ہے
    جیون بن کے بسر رہی ہے
     
  6. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    Re: میرے اشعار

    بہت خوب۔ نعیم بھائی! بہت پیاری نظم ہے۔

    آپ کی شاعری ہمیشہ سے قابلِ تعریف رہی ہے۔
     
  7. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    Re: میرے اشعار

    +++
     
  8. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: میرے اشعار

    عبدالجبار بھائی اور مسزمرزا باجی ۔ آپ کے حسنِ ذوق کا شکریہ !

    ایک تازہ سنجیدہ غزل عرضِ خدمت ہے


    کوئی محفل نہ کوئی جلوہء چلمن دیکھا
    میری آنکھوں نے یہاں کوئی نہ گلشن دیکھا‌

    سونگھ لی بوئے گلِ ماضی تو ہم نےلیکن
    تشنہ دھرتی نے نہیں ‌نقشہء ساون دیکھا

    سارے صیاد ، نگہ بانی کو اپنی آئے
    ہم نے بہروپِ سجن میں بھی ہے دشمن دیکھا

    میرے قاتل نے پسِ دفن دعا دی مجھ کو
    ایسا ہمدرد زمانے میں نہ محسن دیکھا

    جاؤ بازارِ محبت کو مگر دھیان رہے
    جو بھی دھنوان بنا ہم نے تو نردھن دیکھا

    عمر یوں‌ آبلہ پائی میں‌ ہے گذری اپنی
    جیسے ہی آنکھ کھلی سامنے درپن دیکھا

    کیسے سمجھاؤں گا اٹکھیلیاں بچوں کو رضا
    میں نے بچپن کے دنوں میں بھی نہ بچپن دیکھا‌

    (نعیم رضا 2007-04-27)​
    ‌‌
     
  9. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    Re: میرے اشعار

    +++
     
  10. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: میرے اشعار

    مسزمرزا باجی اور عبدالجبار بھائی۔

    آپ کی حوصلہ افزائی اور محبتوں کا بہت شکریہ۔
    یہ تو آپ لوگوں کا ذوقِ سخن اور اعلی ظرفی ہے جو مجھ جیسے نکھٹو کی الابلا کو برداشت کر لیتے ہیں۔
     
  11. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: میرے اشعار

    یادوں کا رابطہ

    ندیا نے کہا کناروں سے
    اے کنارو !
    مل نہ پاؤ‌گے بس یہی ڈر ہے
    ساتھ چلنا تو اب مقدر ہے
    دیکھ کر ایک دوسرے کی طرف
    چلتے رہنا یونہی قدم بقدم
    ہاتھ میں ہاتھ گو نہ ڈال پاؤ گے
    فرقتیں بیچ کی نہ نکال پاؤ گے
    خواہشیں گلے لگنے لگانے کی
    ایک دوجے کو پاس پانے کی
    حسرتوں میں بدل سی جائیں گی
    ساری عمریں گذر بھی جائیں گی
    لیکن اتنا دھیان رکھ لینا
    اک کنارے سے اس کنارے تک
    میری موجیں تمہیں ملائیں گی
    اک رابطہ بیچ کا بنائیں گی
    تم کو واحد تو کر نہ پائیں‌گی
    حدِ فاصل نہ گر مٹائیں گی
    لیکن۔
    تمھارا رابطہ قائم رکھیں‌گی
    تم کو رشتے میں باندھ رکھیں‌گی

    کہ یہی امید ، زندگی کا نشاں
    جو چراغِ حیاتِ قلب و جاں
    گو نہیں‌ملتے کبھی کہیں‌دو دل
    یاد کرتے ہیں‌ پھر یہی دو دل

    (نعیم رضا)
     
  12. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    Re: میرے اشعار

    بہت خوب۔ نعیم بھائی!

    بہت پیاری نظم ہے۔
     
  13. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    Re: میرے اشعار

    نعیم بھائی بہت ہی پیاری نظم ہے!!! آپ کے لیئے بہت ساری واہ واہ!!!
     
  14. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: میرے اشعار

    عشق محبت، پیار وفا سب ہی بس افسانے ہیں
    مجنوں‌لیلیٰ، رانجھا ہیر، قصے سب پرانے ہیں​
     
  15. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: میرے اشعار

    اب کیوں کروں گا میں دلِ بیمار کی دوا
    یوں‌ بھی تو تیرے ہجر میں لذت سی آگئی​
     
  16. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    Re: میرے اشعار

    +++
     
  17. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: میرے اشعار

    کچھ اسطرح سے یاد تیری دل میں آگئی
    دنیا ہی کیا تھی مجھ کو تو عقبیٰ بھلا گئی
    اب کیوں کروں گا میں دلِ بیمار کی دوا
    یوں‌ بھی تو تیرے ہجر میں لذت سی آگئی

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​


    باجی جی ! اب قطعہ کیسا ہے ؟؟
     
  18. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    Re: میرے اشعار

    +++
     
  19. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    Re: میرے اشعار

    بہت خوب نعیم بھائی کیا بات ھے!!!!!
    یہ پتھر بھی کیا کیا یہ رنگ لاتے ھیں
    کبھی سکھ بھی اپنے سنگ لاتے ھیں
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  20. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: میرے اشعار

    مسزمرزا باجی ۔ مجھے افسوس ہوا اگر میری اشعار سے آپکے زخم ہرے ہوگئے :-(

    اور عبدالرحمن سید بھائی ۔ پسندیدگی کا شکریہ ۔ آپ کی اعلی ظرفی ہے۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    کچھ یوں گذار جا ترے مرنے کے بعد لوگ ۔۔۔۔!
    نمناک ہوکے کہتے پھریں “اچھا تھا ایک شخص“
     
  21. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: میرے اشعار

    وہ ساتھ تھا تو خدا بھی تھا ساتھ ساتھ
    بچھڑا تو دشمن جہاں بھی ہوگیا اپنا​
     
  22. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    Re: میرے اشعار

    کیا خوب کہا ھے، نعیم بھائی
    زبردست
     
  23. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: میرے اشعار

    شکریہ عبدالرحمن سید بھائی ۔


    جان کر تیری رضا خدا پرستی
    نام تبدیل کر لیا اس نے
     
  24. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    Re: میرے اشعار

    وہ ساتھ تھا تو خدا بھی تھا ساتھ ساتھ
    بچھڑا تو دشمن جہاں بھی ہوگیا اپنا​

    بہت خوب نعیم صاحب۔
     
  25. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: میرے اشعار

    کیسے میں تیری یاد کو دل سے نکال دوں
    کیونکر میں اپنی روح جسم سے نکال دوں

    آ میرے ستمگر ، میرے پاس آ کے مانگ
    کر اپنی وفاؤں سے تجھے مالامال دوں

    اس مکتبِ جہان میں اتنا سبق ملا
    ہو‌گا عروج جسقدر خود کو زوال دوں

    چندا کی روشنی مجھے مدھم سی ہے لگے
    جی چاہے اسکے حسن کو ترا جمال دوں

    جب بھی کبھی خدا نے فرمایا آج مانگ
    رکھ اسکی بارگاہ میں تیرا سوال دوں

    یہ تابناک شمس و قمر جس کے زیرِ پا
    اسکے حُسن کی اور رضا کیا مثال دوں

    (نعیم رضا 2007-5-25)​
     
  26. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    Re: میرے اشعار


    بہت خوب۔ نعیم بھائی!
     
  27. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    Re: میرے اشعار

    سبحان اللٌہ، ماشااللٌہ
    نعیم بھائی آپ کا تو جواب نہیں!!!!
     
  28. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: میرے اشعار

    شکریہ عبدالرحمن سید بھائی ۔
    آپ کی محبت اور بڑاپن ہے جو اتنا کچھ مجھ نکمے کے لیے لکھ دیتے ہیں۔
     
  29. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    Re: میرے اشعار

    نعیم بھائی
    آپ کیوں شرمندہ کررھے ھیں،
     
  30. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: میرے اشعار

    اے یاد مجھے یاد نہ آنا کہ ترے آنے سے
    جاگ جاتے ہیں کئی کرب و الم پھر سے​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں