1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مزاح نامہ

'قہقہے، ہنسی اور مسکراہٹیں' میں موضوعات آغاز کردہ از عبدالجبار, ‏11 جون 2006۔

  1. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    ریٹائرڈ جنرل، سابق آئی ایس آئی چیف اور فی الوقت وزیر تعلیم جناب شریف قاضی صاحب نے نجی ٹی وی چینل پر انٹرویو دیتے ہوئے قرآن میں سپاروں کی تعداد کے حوالے سے فاش غلطی کر دی۔ آپ ٹی وی پروگرام میں نظامِ تعلیم میں کی گئی تبدیلیوں کے حوالے سے پرجوشانہ گفتگو فرما رہے تھے۔ جنرل صاحب کچھ عرصے سے کورس کی کتابوں پر "روشن خیال قینچی" لے کر چڑھ دوڑے ہوئے ہیں۔ میزبان کے ایک سوال کے جواب میں آپ نے کہا کہ اب جماعت سوئم سے جماعت ہشتم (8) تک ہمارے طلبہ چالیس سپارے مکمل کر لیں گے۔ میزبان نے جب حیرانی سے وزیر سے اس بارے میں دوبارہ استفسار کیا تو انہوں نے پھر چالیس پارے دہرائے تاہم میزبان کی جانب سے یاد دہانی کے بعد انہوں نے معذرت کرلی۔
    ماخذ: http://www.boriat.com/
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    انا للہ و انا الیہ راجعون

    بر اسلامی جمہوریہ پاکستان
     
  3. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    بہت سخت برہم ہیں آپ ؟
     
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جی تو اور کیا خوشیاں مناؤں قبلہ ؟؟؟

    آپکا وزیر تعلیم الو کا پٹھا جسے یہ بھی علم نہیں کہ قرآن مجید کے کتنے سپارے ہیں ایسے نالائق اور اسلام سے نابلد شخص کے ہاتھ میں اتنی حساس وزارت دی جا چکی ہے جس سے آئندہ آنے والے نسل کے ایمان اور کردار سازی کا تعین ہونا ہے۔

    اور آپ ابھی بھی ایسے ملک کو اسلامی جمہوریہ کہتے اور سمجھتے ہیں ؟؟؟
     
  5. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    اور ہم سوائے جلنے کُڑہنے کر بھی کیا سکتے ہیں ؟
     
  6. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جب ووٹ کا “و“ زیر تعلیم کے ساتھ لگتا ہے تو وہ وزیر تعلیم ہو جاتا ہے ۔۔۔۔۔۔
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اس نظام سے نفرت کی آگ ہمارے اندر ضرور جلنی چاہیئے لیکن ہمیں خود نہیں جلنا کڑہنا ۔ اس آگ کو آگے پھیلائیے۔ جہاں بیٹھیں لوگوں کے اندر اس نظام سے نفرت کی آگ کی چنگاری روشن کریں۔ ان کا ضمیر بیدار کرنے کی کوشش کریں۔ انکو ہر ممکن طریقے سے اسلام کی روشنی سے آگہی دیں۔ اور بتائیں کہ اسلام اب بھی ہمیں اپنی پناہ میں لینے کو تیار ہے۔ صرف ہمیں سچی قیادت کو تلاش کر کے اسکے دست و بازو بننا ہو گا۔

    جس دن یہ آگ ہر سینے میں بھڑک اٹھے گی تو اسکے شعلے اس ظالمانہ و منافقانہ نظام کو جلا کر راکھ کر ڈالیں گے۔ ہمیں خود نہیں جلنا کڑھنا۔ ہمیں ان ظالموں کو اس آگ میں جلانا ہے۔ انشاء اللہ العزیز۔ وہ وقت ضرور آئے گا جس دن مصطفوی نظام کا جھنڈا ہر افقِ عالم پر طلوع ہو گا۔ یہ ہمارے ایمان کا حصہ ہونا چاہیے۔
     
    محمد سعید نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. سعدیہ
    آف لائن

    سعدیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    4,590
    موصول پسندیدگیاں:
    2,393
    ملک کا جھنڈا:
    انشاءاللہ ایسا ضرور ہوگا
     
  9. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    اچھے خواب دیکھ رہے ہیں آپ سب لوگ۔

    کیا آپ نے وہ شعر نہیں سنا

    خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی
    نہ ہو جس کو خیال خود اپنی حالت کے بدلنے کا​
     
  10. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    عقرب بھائی ۔ یہی تو پیغام ہے انقلاب کا
    کہ اس آگ کو سینہ بہ سینہ اتنا آگے پھیلائیں کہ پوری قوم اپنی حالت بدلنے پر تیار ہو جائے۔
     
  11. نادیہ خان
    آف لائن

    نادیہ خان ممبر

    شمولیت:
    ‏26 جون 2006
    پیغامات:
    827
    موصول پسندیدگیاں:
    9
    مجھے نعیم کی بات سے اتفاق ہے یہ ہم سب کے کرنے کا کام ہے
     
  12. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    تائید کا شکریہ نادیہ جی !
    چراغ سے چراغ جلتا ہے۔ کوئی بھی شخص ایک معاشرے کو تبدیل کرنے کے لیے اکیلے کچھ نہیں کر سکتا ۔ جب تک معاشرے کی اکثریت اسکے ساتھ نہ ہو جائے۔
     
  13. فیصل سادات
    آف لائن

    فیصل سادات ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2006
    پیغامات:
    1,721
    موصول پسندیدگیاں:
    165
    ملک کا جھنڈا:
    نعیم بھائی قدم بڑھاؤٕ ہم تمہارے ساتھ ہیں !
    :warzish:
     
  14. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    میرے پیارے فیصل سادات بھائی۔
    میں نے لیڈر بننے کے لیے یہ سب نہیں کہا بلکہ اگر آپ نے میرا پورا پیغام پڑھا ہوتا تو آپ پر واضح ہو جاتا ۔ میں نے عرض کیا تھا کہ ہم میں سے ہر آدمی کا ایک حلقہ احباب ہوتا ہے۔ اگر ہم اس ظالمانہ نظام سے نفرت کرتے ہیں تو ہمیں چاہیئے کہ یہی بےزاری اپنے حلقہ احباب کو حکمت کے ساتھ گفتگو سے منتقل کریں۔ تاکہ ہر ذہن کے دل میں اس نظام کو تبدیل کرنے کی امنگ جاگ اٹھے۔ یوں یہ امنگ بڑھتے بڑھتے جب خواہش، پھر ارادہ اور پھر عزم بن جائے گی اور پوری قوم اس نظام کی تبدیلی کا عزم کرلے گی تو انشاءاللہ اس دن یہ ظالمانہ و جابرانہ نظام خود بخود دم توڑ دے گا۔

    تبدیلی کا عمل ہمیشہ ہر انسان کے اندر سے شروع ہوتا ہے۔ میں خود سے اور پھر اپنے قریبی دوستوں سے اس عمل کا آغاز کرتا ہوں۔ آپ سب بھی یہی کام اپنے اپنے تئیں شروع کریں۔ ہماری منزل ایک ہے۔ انشاءاللہ
     
  15. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    یہاں نوجوانان ایک کے لیے مارے مارے پھر رہے ہیں اور وہاں طائف، سعودی عرب میں ایک صاحب نے ایک ساتھ تین خواتین سے شادی کر لی۔ اصنافِ نازک کے اس بڑے اجتماع کو ایک ساتھ اپنے حجلۂ عروسی میں منتقل کرنے پر حضرت کو ایک خاتون نے مجبور کیا۔ جب نوجوان نے ان سے شادی کے لیے ان کا ہاتھ مانگا، تو انہوں نے شرط عائد کر دی کہ وہ ان کے ہمراہ ان کی دو سہیلیوں سے بھی شادی کریں۔ سخت شرط سن کر صاحب سوچ و بچار میں پڑ گئے تھے تاہم ان کے دوستوں نے اس کو شرط کی بجائے سنہری موقع سے تعبیر کیا اور فوراً ہاں کرنے کا مشورہ دے دیا۔
     
    محمد سعید نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    برطانوی وزیر اعظم ٹنّے بلیئر دنیا بھر میں اوسامہ بن لادن سے لڑتے پھر رہے ہیں اور دوسری جانب علم میں آ رہا ہے کہ اہلیہ، بن لادن خاندان کے ساتھ کرپشن میں ملوث ہیں۔ برطانوی میڈیا کے انکشافات کے مطابق شیری بلیئر نے بن لادن خاندان کی ایک تقریب میں 5 گھنٹے کی شرکت کے عوض 25 ہزار پونڈ وصول کیے تھے۔ خاتون نجی تقریب میں اپنے ساتھ سرکاری محافظین بھی لے گئی تھیں۔ برطانوی اخبار "دی میل" لکھتا ہے کہ ایسا لگتا ہے خاتون کی خارجہ پالیسی مسٹر بلیئر سے 180 کے زاویے پر موجود ہے۔
    http://www.boriat.com
     
  17. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    معلومات تو بہت دلچسپ ہے۔

    کیا ہی اچھا ہوتا اگر آپ خبر کے ماخذ کا حوالہ یا لنک بھی دے دیتے۔
     
  18. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    آئندہ خیال رکھوں گا۔
     
  19. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستانی موبائل فون استعمال کنندگان کے نام اپنے ایک متّفقہ خط میں ملک کی چار بڑی سیلولر فون آپریٹر کمپنیوں نے ملک کے عقل سے پیدل صارفین سے اظہارِ تشکر کیا ہے۔ بڑے سیلولر آپریٹرز جن میں مے بی لنک، ٹائیفون، ٹیلی انور اور نووارد شامل ہیں، نے اپنے خصوصی پیغام میں لوگوں سے ان کو محض چند گھنٹوں میں مزید امیر بنا دینے پر خصوصی شکریہ کیا۔

    یاد رہے کہ پچھلے ہفتے ملک بھر میں افواہ پھیلی رہی تھی کہ ایک مخصوص نمبر سے کیے گئے فون کو ریسیو کرتے ہی وصول کنندہ انتقال کر جاتا ہے۔ انتقال بھی سکون سے نہیں بلکہ انتہائی ہولناک انداز سے جس میں اس کے کان اور سر اور نجانے کہاں کہاں سے خون بہنا شروع ہوجاتا ہے جو بالآخر بھیانک موت پر منتج ہوتا ہے۔

    لاسلکی ٹیلی فون کے بھولے بھالے (گدھے؟) صارفین نے خبر ملتے ہی بے طرح سے اپنے احباب اور رشتے داروں کو سادے پیغامات اور فون کالوں کے ذریعے انتباہ کرنا شروع کر دیا کہ اس نمبر سے آنے والی کال سے بچا جائے۔

    نیو چالی کے رہائشی قیصر نے بتایا کہ انہوں نے اپنے چاہنے والوں کی جان بچانے کے لیے مختصر عرصے میں تین سو SMS کر دیے تھے۔

    کمپنیز نے اپنے پیغام میں سادہ لوح لوگوں کو اس بے وقوفی پر خصوصی شاباشی دی جن کی وجہ سے ان کمپنیوں کو چند گھنٹوں میں کروڑوں روپے وصول ہوئے۔
    http://www.boriat.com/
     
  20. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    قاضی صاحب کی کال پر کارکنانان کی مشکلات

    مملکت کی اہم جماعت حجامتِ اسلامی کے انتہائی امیر قاضی حسّان احمد نے تنظیمی و تنخواہدار کارکنان سے کہا ہے کہ ملک میں انقلابی تبدیلی کے لیے وہ میدان میں آ جائیں تاہم وہ تقریر کے دوران انقلابی میدان کا نام بتانا بھول گئے جس کی وجہ سے کارکنان کو سخت دقت اٹھانا پڑی اور کارکنوں کی ٹولیاں شہر کے مختلف میدانوں اور پارکوں میں جا پہنچیں جس سے حجامتِ اسلامی کا مثالی نظم و ضبط بھی متاثر ہوا اور آخری اطلاعات آنے تک اس منتشر الوجودی کے باعث ملک میں انقلاب بھی نہیں آسکا جس پر و-زیرِاعظم شارٹ کٹ عزیزکافی مشروف و مسرور نظر آتے ہیں۔


    بشکریہ روزنامہ بوریت
     
  21. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    راولپنڈی میں وکلاء اپنے پرانے ساتھی اور حالیہ دشمن نعیم آلو بخارا پر چڑھ دوڑے۔ آلو بخارا صاحب پر ان دنوں پاکستان کی کسی بھی عدالت میں داخلے پر سختی سے پابندی ہے۔ یاد رہے کہ چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس تیار کرنے میں آلو بخارا کا اہم ہاتھ تھا۔ سینئر وکیل اور ممتاز ٹی وی میزبان پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کورٹ راولپنڈی آ پہنچے۔ ان کا خیال تھا کہ راولپنڈی کی اس سنسان کورٹ میں مجھے کوئی نہیں دیکھ سکے گا لیکن یہ ان کی بھیانک غلطی تھی۔ نتیجتاً گاڑی سے اترتے ہی انہیں "ہاتھوں ہاتھ" بلکہ "گھونسوں گھونس" لیا گیا۔ ان پر ہر جانب سے جونیئر اور سینئر لاتیں اور تھپڑ پڑنا شروع ہوگئے۔ نعیم کے خصوصی پولیس محافظ اپنی جان بچانے کی غرض سے کبھی کے میدانِ کارزار سے روانہ ہو چکے تھے جس کے باعث تمام صعوبتیں آلو بخاراکو سہنا پڑیں۔ ان پر سڑے ہوئے ٹماٹر اور کوّے کے انڈے پھینکے گئے۔ بے تحاشہ درگت کی وجہ سے ان کے کپڑے پھٹ گئے تو وکلاء یہ دیکھ کر حیران گئے کہ ان کی بنیان پر بھی جملے "ریفرنس درست تھا!" لکھے ہوئے تھے۔ یہ دیکھ کر ہانپتے ہوئے وکلاء ایک مرتبہ پھر مسٹر آلو بخارا پر سوار ہوگئے اور لاتوں اور مکوں کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوگیا۔
    بشکریہ روزنامہ بوریت
     
  22. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    :201: ویسے حیرت ہے وکلاء نے اپنے انڈے کیسے آلوبخارا کو مار دئے ؟؟؟ :208:
     
  23. صارم مغل
    آف لائن

    صارم مغل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2007
    پیغامات:
    230
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    بریکنگ نیوز ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    صدر مشرف نے وردی اتار دی






























































































































































































    ہائیں ہائیں ہائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    رکو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ رکو


































    کیا ڈھونڈ رہے ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔








    وردی کو نہیں وہ تو
    صدر نے نہا کر دوبارہ پہن لی
     
  24. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    نائین الیون
    زمہ دار پاکستان


    بمبئی میں‌دھماکہ
    زمہ دار پاکستان


    طالبان کا مسئلہ
    زمہ دار پاکستان

    جنوبی کوریا کا ایٹمی دھماکہ
    زمہ دار پاکستان






    حاصلِ گفتگو








    پاکستان ایک زمہ دار ملک ہے​
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  25. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    :201: :201:
    واصف صاحب آپ نے کمممممممممممممممال کردیا ۔
     
  26. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    :201: :87::201: بہت اچھے واصف بھائی :201: :87::201:​
     
  27. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    ان دنوں خاتون جاپانی وزیر دفاع یوریکو کوئیکے پاکستان کے دورے پر ہیں تاہم ہمارے وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران ملک کا دفاع تو بعد میں انہیں اپنا دفاع مشکل پڑ گیا۔ وزیر اعظم بُہت عزیز جو خواتین سے طویل مصافحوں کے لیے مشہور ہیں، نے روایتی انداز میں فوٹوگرافروں کے لیے خاتون کا ہاتھ اپنے ہاتھ میں تھام لیا۔ عموماً یہ فوٹو سیشن دو ایک منٹ کا ہوتا ہے تاہم جب کیمرہ فلیشز تھمنے کے بعد خاتون نے اپنا ہاتھ الگ کرنا چاہا تو وہ اس میں ناکام ہوگئیں۔ انہیں ایسا محسوس ہوا جیسے ان کا ہاتھ کسی آہنی شکنجے میں جکڑ دیا گیا ہو۔ اس موقع پر یوریکو صاحبہ نے اپنا ہاتھ بُہت کے چنگل سے چھڑانے کے لیے زور لگانا شروع کر دیا۔ وہ بار بار نی ہاؤ ،نی ہاؤ کہنے لگیں (جاپانی میں شکریہ) مگر وزیر اعظم جواب میں یہی رٹتے رہے کہ ہاں ہاں میں نہا کر آیا ہوں۔ اس موقع پر سینیٹ اراکین اور ممبر قومی اسمبلی بھی متفکر نظر آئے۔ دوست ملک کی وزیر کو بچانا بھی ضروری تھا اور اپنے وزیر اعظم کی ناراضگی مول لینا بھی انتہائی خطرناک۔
    http://www.boriat.com
     
  28. بجو
    آف لائن

    بجو ممبر

    شمولیت:
    ‏22 جولائی 2007
    پیغامات:
    1,480
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    پھر اس کے بعد کیا ہوا؟ :?
     
  29. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جو بھی ہوا۔۔۔ وہ بچوں‌کو بتانے کا نہیں۔ :wink:
     
  30. بجو
    آف لائن

    بجو ممبر

    شمولیت:
    ‏22 جولائی 2007
    پیغامات:
    1,480
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    ہا ہائے پا نعیم بھول گئے ہیں؟ میں نے بتایا تھا کہ میں 26 برس کی ہو چکی ہوں۔ میں بچی نہیں ہوں :twisted:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں