1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

فیض احمد فیض کی شاعری

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏16 فروری 2007۔

  1. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    واہ بہت خوب :a180:
     
  2. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    بہت شکریہ آپی :soch:
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب انتخاب ہے۔ خوشی صاحبہ ۔
    بہت شکریہ شئیر کرنے کے لیے۔
     
  4. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    یہ مبارز جی کی منتخب شاعری کسی اور لڑی سے یہاں پوسٹ کر رہی ہوں


    تنہائی
    (فیض احمد فیض)

    پھر کوئی آیا دلِ زار ! نہیں کوئی نہیں
    راہرو ہوگا، کہیں اور چلا جائے گا

    ڈھل چکی رات، بکھرنے لگا تاروں کا غبار
    لڑکھڑانے لگے ایوانوں میں‌ خوابیدہ چراغ

    سو گئی راستہ تک تک کے ہر اک راہگزار
    اجنبی خاک نے دھندلا دئے قدموں کے سراغ

    گل کرو شمعیں بڑھا دو مے و مینا ایاغ
    اپنے بے خواب کواڑوں کو مقفل کر لو

    اب یہاں کئی نہیں، کوئی نہیں آئے گا!
     
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اچھا انتخاب ہے۔ فیض کا کلام ہمیشہ ہی اچھا ہوتا ہے۔
    خوشی جی ۔ شئیر کرنے کے لیے شکریہ
     
  6. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    خوشی جی شیئرنگ کا شکریہ
     
  7. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    شکریہ جناب اس پسندیدگی کا
     
  8. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    خوشی جی بہت خوب واہ جی واہ :dilphool: :a191:
     
  9. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    بہت خوب کلام یاد دلایا ہے خوشی جی۔ فیض نے تنہائی پر بہت ہی خوب لکھا ہے۔ شکریہ۔
     
  10. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
  11. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    شکریہ آپ سب کا مگر جیسے میں نے لکھا یہ مبارز جی نے کسی اور لڑی میں پوسٹ کیا تھا میں تو اسے اس کی جگہ پہ لائی ہوں بس
     
  12. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    شامِ فراق اب نہ پوچھ ، آئی اور آ کے چل گئی
    دل تھا کہ پھر بہل گیا، جاں‌تھی کہ پھر سنبھل گئی

    بزمِ خیال میں تِرے حسن کی شمع جل گئی
    درد کا چاند بجھ گیا ، ہجر کی رات ڈھل گئی

    جب تجھے یاد کر لیا ، صبح مہک مہک اٹھی
    جب تیرا غم جگا لیا، رات مچل مچل گئی

    دل سے تو ہر معاملہ، کرکے چلے تھے صاف ہم
    کہنے میں ان کے سامنے ، بات بدل بدل گئی

    آخرِ شب کے ہم سفر، فیض نجانے کیا ہوئے
    رہ گئی کس جگہ صبا، صبح کدھر نکل گئی



    فیض​


    نوٹ : اہلِ ذوق کی سماعتوں کی نذر یہ غزل سننے کو یہاں موجودہے۔
     
  13. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    فیض کی شاعری سے عمدہ انتخاب ہے۔ واہ !
     
  14. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
     
  15. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    واہ نعیم بھائ بہت خوب :a165: :a191:
     
  16. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم۔ زاہرا صاحبہ اور حسن رضا بھائی ۔
    بہت شکریہ ۔
     
  17. نیلو
    آف لائن

    نیلو ممبر

    شمولیت:
    ‏8 اپریل 2009
    پیغامات:
    1,399
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    فیض کی بہت خوبصورت غزل ہے۔ :a180:
     
  18. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ نیلو صاحبہ ۔
     
  19. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    وہ بتوں نے ڈالے ھیں وسوسے کہ دلوں سے خوفِ خدا گیا
    وہ پڑی ھیں ‌روز قیامتیں کہ خیالِ روز جزا گیا

    جو نفس تھا خارِ گلو بنا جو اٹھے تو ہاتھ لہو ہوئے
    وہ نشاط آہ سحر گئی وہ وقار دستِ دعا گیا

    نہ وہ رنگ فصلِ بہار کا نہ روش وہ ابرِ بہار کی
    جس ادا سے یار تھے آشنا وہ مزاجِ بادِ صبا گیا

    جو طلب پہ عہدِ وفا کیا تو آبروئے وفا گئی
    سر عام جب ہوئے مدعی تو ثوابِ صدق وصفا گیا

    ابھی بادبان کو تہہ رکھوابھی مضطرب ھے رخِ ہوا
    کسی راستے میں ھے منتظروہ سکوں جو آ کے چلا گیا
     
  20. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    واہ واہ
    بہت خوب انتخاب ہے خوشی جی

    :a180:
     
  21. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    بہے شکریہ بے باک جی
     
  22. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    فیض کی عمدہ غزل شئیر کرنے کے لیے شکریہ خوشی صاحبہ
     
  23. ساگراج
    آف لائن

    ساگراج ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جنوری 2008
    پیغامات:
    11,702
    موصول پسندیدگیاں:
    24
    بہت خوبصورت غزل ہے۔ فیض صاحب کو جتنی بار بھی پڑھیں ان کے کلام کی خوبصورتی مزید نکھرتی جاتی ہے۔

    خوشی بہت شکریہ شئیر کرنے پر
     
  24. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    شکریہ نعیم رضا

    بہت شکریہ ساگراج جی
     
  25. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    ہم مسافر یونہی مصروفِ سفر جائیں‌گے
    بے نشاں ہو گئے جب شہر تو گھر جائیں گے

    کس قدر ہو گا یہاں مہرو وفا کا ماتم
    ہم تری یاد سے جس روز اتر جائیں گے

    جوہری بند کئے جاتے ھیں بازارِ سخن
    ہم کسے بیچنے الماس و گہر جائیں گے

    نعمت ِزیست کا یہ قرض چکے گا کیسے
    لاکھ گھبرا کے یہ کہتے رہیں ، مر جائیں‌گے

    شاید اپنا بھی کوئی بیت حدی خواں بن کر
    ساتھ جائے گا مرے یار جدھر جائیں گے

    فیض آتے ھیں رہِ عشق میں جو سخت مقام
    آنے والوں سے کہو ہم تو گزر جائیں گے
     
  26. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت اعلی کلام ہے خوشی صاحبہ ۔
    بہت شکریہ ۔
     
  27. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    شکریہ نعیم رضا جی
     
  28. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    بہت ہی‌ خوب۔۔۔عمدہ
     
  29. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    بہت ہی شکریہ
     
  30. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    یہ موسم گل گرچہ طرب خیز بہت ھے
    احوال گل و لالہ غم انگیز بہت ھے

    خوش دعوت یاراں بھی ھے یلغارِ عدو بھی
    کیا کیجئے دل کا جو کم آمیز بہت ھے

    یوں پیرِ مغاں شیخِ حرم سے ہوئےیک جاں
    مہ خانے میں کم ظرفی پر ہیز بہت ھے

    اک گردنِ مخلوق جو ہر حال میں خم ھے
    اک بازوئے قاتل ھے کہ خوں ریز بہت ھے

    کیوں مشعل دل فیض چھپاؤ تہ داماں
    بجھ جائے گی یوں بھی کہ ہوا تیز بہت ھے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں