1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

فرحت عباس شاہ کی شاعری

Discussion in 'اردو شاعری' started by خوشی, Oct 18, 2008.

  1. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    شکریہ پسندیدگی کا

    آپ سے کس نے کہا تھا اپنا دل جن کو دیں
     
  2. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    کبھی سفر تو کبھی شام لے گیا مجھ سے
    تمہارا درد کئی کام لے گیا مجھ سے

    مجھے خبر نہ ہوئی اورزمانہ جاتے ہوئے
    نظر بچا کے ترا نام لے گیا مجھ سے

    اسے زیادہ ضرورت تھی گھر بسانے کی
    وہ آ کے میرے دروبام لے گیا مجھ سے

    بھلا کہاں کوئی جز اس کے ملنے والا تھا
    بس ایک جراتِ ناکام لےگیا مجھ سے

    بس ایک لمحے کے سچ جھوٹ کے عوض فرحت
    تمام عمر کا الزام لے گیا مجھ سے
     
  3. ساگراج
    Offline

    ساگراج ممبر

    Joined:
    Jan 31, 2008
    Messages:
    11,702
    Likes Received:
    24
    واہ خوشی بہت عمدہ غزل ہے۔ بہت خوبصورت
    بہت شکریہ شئیر کرنے پر
     
  4. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    Joined:
    Jan 21, 2009
    Messages:
    28,857
    Likes Received:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    خوشی جی اچھی شیئرنگ ہے :a180:
     
  5. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    بہت شکریہ ساگراج جی اور حسن جی
     
  6. بےلگام
    Online

    بےلگام مہمان

    شکریہ پسندیدگی کا

    آپ سے کس نے کہا تھا اپنا دل جن کو دیں[/quote:d86ojunw]

    خوشی جی مین نے آپ کے شعر کا جواب دیا ہے یہ جو شعر آپ نے لکھا وہ اس طرح نہین ہوجا چاہیے تھا جیسے مین نے لکھا ویے ہونا چاہیے تھا


    مین بھی کبھی کبھی شعری کرلتا ہوں اپنی اس لیے جواب ہی سمجھو اس کو
    :201: :201: :201: :201: :201:
     
  7. بےلگام
    Online

    بےلگام مہمان




    بہت خوب
     
  8. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    مرزا عادل نزیر بھائی ۔ اتنے پراعتماد اور مکمل انداز میں "کبھی کبھی " کر لینے پر :a150:
     
  9. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    بہت ہی بے سہارا کر گیا ھے
    کوئی ہم سے کنارا کر گیا ھے

    کوئی چپ چاپ دنیا کے مظالم
    تری خاطر گوارہ کر گیا ھے

    دل نازک صف تیشہ گراں میں
    چلو کچھ تو گزارہ کر گیا ھے

    محبت آشنا کرکے ہمیں وہ
    سبھی کا دکھ ہمارا کر گیا ھے

    ھے اگلا موڑ پھر بے چینیوں کا
    زمانہ پھر اشارہ کر گیا ھے
     
  10. این آر بی
    Offline

    این آر بی ممبر

    Joined:
    Jan 13, 2008
    Messages:
    1,495
    Likes Received:
    108
    واہ واہ واہ، بہت ہی خوب۔ :101:
     
  11. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    Joined:
    Jan 21, 2009
    Messages:
    28,857
    Likes Received:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    خوشی جی واہ :a165:
     
  12. ساگراج
    Offline

    ساگراج ممبر

    Joined:
    Jan 31, 2008
    Messages:
    11,702
    Likes Received:
    24
    کمال ہے خوشی کیا بات ہے۔ کبھی کبھار ایسا ہوتا ہے کہ ہماری پوسٹ کی ہوئی شاعری کسی کے حالات کی بہت قریب سے عکاسی کر دیتی ہے۔
    بہت عمدہ
    ایک ایک شعر لاجواب ہے۔
    بہت شکریہ شئیر کرنے پر
     
  13. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    ساگراج جی حسن جی ار بی سب کا بہت شکریہ
     
  14. مبارز
    Offline

    مبارز ممبر

    Joined:
    Aug 3, 2008
    Messages:
    8,835
    Likes Received:
    26
    بہت خوب خوشی جی۔۔۔اتنی زبردست شاعری ہم سب سے شیئر کرنے کیلئے آپ کا بہت بہت شکریہ۔۔ :dilphool:
     
  15. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    اتنی زبردست داد کا بھی بہت شکریہ مبارز جی
     
  16. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    داغ لگے تو دھونے میں بھی عمر لگا دی
    ہم نے سپنے بونے میں بھی عمر لگا دی

    ہنستے تھے تو صدیاں حیراں ہوتی تھیں
    روئے تو پھر رونے میں بھی عمر لگا دی

    بیگانے پن میں بھی اس نے عمر بِتائی
    اور پھر میرا ہونے میں بھی عمر لگا دی
     
  17. بےلگام
    Online

    بےلگام مہمان

    بہت خوب خوشی جی
     
  18. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    بہت شکریہ عادل جی پسندیدگی کا
     
  19. بےلگام
    Online

    بےلگام مہمان

    بیگانے پن میں بھی اس نے عمر بِتائی
    اور پھر میرا ہونے میں بھی عمر لگا دی ویسے تو مجھ کو یہ سب سے زیادہ اچھا لگا
     
  20. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    شکریہ عادل جی

    میں یہ پیغام شاہ جی تک پہنچا دوں گی :201:
     
  21. بےلگام
    Online

    بےلگام مہمان

    :rona: :rona: :rona: :rona: :rona: :rona: :rona: :takar: :takar: :takar: یہ کیا بات ہویی جی مین نے تو پیغام مین نے اس لیے کیا کے یہ راز مین رہے کا اور آپ ہین کے مجھ کو مار سے بہت ڈار لکتا ہے ایک بار معاف کر دو :201: :201: :201: پھر نہین اسے کرو گا
     
  22. بےلگام
    Online

    بےلگام مہمان

  23. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    Joined:
    Jan 21, 2009
    Messages:
    28,857
    Likes Received:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    ہاہہاہہاہاہہہاہاہہاہاہاہاہاہاہہاہہہہاہ :hasna: :hasna: :201: :201:
     
  24. بےلگام
    Online

    بےلگام مہمان

  25. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    محبت کم نہیں ہو گی


    تمہاری تلخیوں سے

    اور تمہارے ناتراشیدہ رویوں سے

    اور بڑی ناراضگی سے بھی

    محبت کم نہیں ہو گی

    تمہاری شہر بھر سے دل لگا لینے کی عادت سے

    تمہاری بے وفائی سے

    تمہاری بے حسی سے بھی

    محبت کم نہیں‌ہو گی

    انا کا درمیاں آ کر

    کئی بے ساختہ جذبے اچانک مار جانے سے

    دلوں کو ذات پر سے وار جانے سے

    کسی وادی میں جا بسنے

    کسی صحرا میں راستہ بھول جانے

    یا سمندر پار جانے سے

    محبت کم نہیں ہو گی

    کسی کے جیت جانے سے

    کسی کے ہار جانے سے

    محبت کم نہیں ہو گی
     
  26. بےلگام
    Online

    بےلگام مہمان

    بہتتت خوب خوشی جی
     
  27. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    شکریہ عادل جی
     
  28. بےلگام
    Online

    بےلگام مہمان

    ویلکمممممممممممممممممممممممممممم خوشی جی
     
  29. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    یہاں کچھ بھی ممکن ھے


    یہاں تو یہ بھی ممکن ھے
    ہم اتنی دیر سے بچھڑے کبھی ملنے ملانے کو چلیں
    تو بھاگ کر کوئی جدائی ساتھ ہی ہو لے
    کبھی بازار کو جائیں تو تنہائی لپٹ جائے
    یہاں تو یہ بھی ممکن ھے
    کبھی ہم دیر سے گھر آئیں تو
    باہر گلی میں بھیڑ ہو
    گھر میں کوئی ماتم کوئی کہرام برپا ہو
    تو دل ٹکڑوں میں بٹ جائے
    یہاں تو یہ بھی ممکن ھےکسی میلے میں بگھدڑ سی مچے
    گولی چلے
    چیخیں سنائی دیں بہت
    بارود پھٹ جائے
    یہ جیون اور گھٹ جائے
     
  30. بےلگام
    Online

    بےلگام مہمان

    زبر دست
     

Share This Page