1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

طرحی مشاعرہ

'اشعار اور گانوں کے کھیل' میں موضوعات آغاز کردہ از واصف حسین, ‏13 دسمبر 2007۔

  1. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    کنول کی ایک طرحی غزل پڑھ کر خیال آیا کہ ادھر بھی طرحی مشاعرہ شروع کیا جا سکتا ہے۔ جن صارفین کو طرحی مشاعرے کا معلوم نہ ہو ان کے لیے کچھ وضاحت ضروری سمجھتا ہوں۔ اس مشاعرے میں ایک مشہور مصرعہ دیا جاتا ہے جس پر تمام شعرائ اپنا اپنا کلام پیش کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر مصرعہ دیا گیا کہ

    اس لیے تصویر جاناں ہم نے بنوائی نہیں


    تو ایک شاعر نے کہا

    بت پرستی دین احمد میں کبھی پائی نہیں
    اس لیے تصویر جاناں ہم نے بنوائی نہیں

    دوسرے نے کہا

    جیب کا پھر کیا کریں جب جیب میں پائی نہیں
    اب کے جو کرتا سلایا، جیب لگوائی نہیں
    مانگتا ہے دام مصور اور پلے پائی نہیں
    اس لیے تصویر جاناں ہم نے بنوائی نہیں

    تیسرے نے کہا
    ہم کو ہے باتوں کا شوق، تصویر میں گویائی نہیںً
    اس لیے تصویر جاناں ہم نے بنوائی نہیں

    اور اسی طرح سلسلہ چلتا ہے۔

    ہمارے آغاز کا مصرعہ یہ ہے

    یہ آخری شمعیں بھی بجھانے کے لیے آ
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    واہ واصف بھائی ۔ زبردست آئیڈیا ہے۔ امید ہے جو جو دوست شاعری میں ہاتھ پیر مار لیتے ہیں وہ اس لڑی کو ضرور تختہء مشق بنائیں گے۔ اور میرے جیسے کبھی ایسے موقع کو ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ ۔۔ خیر آپکا طرح مصرعہ تھا

    یہ آخری شمعیں بھی بجھانے کے لیے آ
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    اے واپڈا اب قصہ مُکانے کے لیے آ
    اس گھر ذرا گور بنانے کے لیے آ
    موم بتیاں جلالیں جو نہیں‌بجلی میسر
    یہ آخری شمعیں بھی بجھانے کے لیے آ

    گور = اندھیری قبر​
     
    فیاض أحمد اور آصف احمد بھٹی .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    مدعو کیا ہے تجھ کو تو کھانے کے لیے آ
    چند لمحے میرے ساتھ بِتانے کے لیے آ

    مانا کہ تجھے مجھ سے محبت نہیں لیکن
    اک بار تو یہ مجھ کو بتانے کے لیے آ

    امید کی شمع ہے کہ بجھتی نہیں دل میں
    یہ آخری شمعیں بھی بجھانے کے لیے آ
     
    فیاض أحمد نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    کچھ مذید آمد ہوئی ہے

    تو عمر بھر کا ساتھ نبھانے کے لیے آ
    روٹی پکا کے مجھ کو کھلانے کے لیے آ

    محبوبہ کبھی راس نہ آئے مجھے کوئی
    ایسے میری دنیا کو سجانے کے لیے آ

    چولھا نہیں جلتا میں جلا لیتا ہوں شمعیں
    یہ آخری شمعیں بھی بجھانے کے لیے آ

    تنہائی کا تدراک ہیں‌معصوم سے بچے
    بچوں کی ایک فوج بنانے کے لیے آ

    دن بھر کا کام کاج تھکا دیتا ہے مجھ کو
    تو میرے پاؤں ہاتھ دبانے کے لیے آ
     
    فیاض أحمد اور غوری .نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    :201: بہت خوب واصف بھائی :201:
     
  6. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    خوب، واصف بھائی! بہت اچھا سلسلہ شروع کیا ہے۔:)
    کچھ میری طرف سے بھی:)
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    :):):):):):):):)
    ہستا نہیں ہوں‌مجھ کو ہسانے کے لئے آ
    موٹی سی اپنی تُنِّی دِکھانے کے لئے آ
    :):):):):):):):)
    باقی کا کام کر لوں‌گا میں اے مرے پنڈت!
    اِک بار بس تُو کُنڈلی ملانے کے لئے آ
    :):):):):):):):)
    مانا کے کھانے پینے کی دنیا ہے رہ گئی
    چل میرے گھر سے روٹی ہی کھانے کے لئے آ
    :):):):):):):):)
    اتنا ہی خوف آتا ہے ہم لڑکوں سے تم کو
    تو ساتھ والے “ریما“ زنانے کے لئے آ
    :):):):):):):):)
    نانی تو میری گذر گئی دو برس پہلے
    تُو میرے کھانستے ہُوئے نانے کے لئے آ
    :):):):):)


    آج کے لئے اتنا ہی، آپ کے آراء کا انتظار رہے گا۔

    باقی اُس کے بعد اور آمد ہو گی۔۔:)
     
  7. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    ہا ہا ہا ہا ۔۔۔۔ خوب جبار بھائی


    میرا خیال ہے کہ ہر مہینے کی پہلی تاریخ جو بھی صارف پہلے آئے وہ نیا طرح مصرعہ دے اس طرح ہر مہینے ایک نئے مصرعے پر لکھنے کا موقع ملے گا۔
     
  8. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    ٹھیک ہے، جیسے آپ کو بہتر لگے۔
     
  9. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    :haha: بہت خوب :haha: بہت خوب :haha:

    ریما زنانے والا شعر تو نمبر 1 ہے۔ :87:
     
  10. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    واصف اور نعیم بھائی، پسندیدگی کا بہت شکریہ۔

    کچھ مزید آمد ہُوئی ہے، اُمید کرتا ہوں پسند آئے گی۔ :)


    اک بار مرے گھر کو سجانے کے لئے آ
    تُو آ تو سہی، آ تو سہی، آ تو سہی، آ

    :):):):):):)
    مرے گھر میں‌ کارٹون کا چینل نہیں آتا
    تُو مجھ کو اپنی شکل دکھانے کے لئے آ

    :):):):):):)
    ڈرتا نہیں ہے میری گلی کا کوئی کُتا
    اِک بار سہی ، اِن کو ڈرانے کے لئے آ

    :):):):):):)
    میں صدر تھا، میں صدر ہوں، میں صدر رہوں گا
    کوئی نہ کہے ، مجھ کو بچانے کے لئے آ

    :):):):):):)
    پوچھا جو بے نظیر سے کیوں آ گئی ہو آپ
    کہتی مجھے کہا گیا ، جانے کے لئے آ

    :):):):):):)
    کب تک تجھے منانے کو جاتے رہیں اے بُش!
    “ تُو بھی تو کبھی ہم کو منانے کے لئے آ “

    :):):):):):)
     
  11. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب عبدالجبار بھائی ۔ اچھی کہی :87:

    مجھ پر بھی ایک مزید قطعہ وارد ہوا ہے۔ عرض ہے


    اک عمر سے ہوں‌ لذتِ بزّتی سے بھی محروم
    آ مجھ کو تُو صلواتیں سنانے کے لیے آ

    کب تک میں کروں پہونڈی تری گلیوں میں محبوب
    تو بھی تو کبھی مجھ کو “پٹانے“ کے لیے آ

    :baby: :hasna: :baby:​
     
  12. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    نعیم بھائی اب بس بھی کریں اور کتنی مار کھائیں گے؟ :84:
     
  13. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    نیا مہینہ شروع ہو گیا تو اور ابھی تک کسی نے نیا مصرعہ نہیں دیا تو اس بار بھی مصرعہ میں ہی دیتا ہوں۔

    خودی نہ بیچ ، غریبی میں نام پیدا کر
     
  14. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    درجن دو درجن بچے صبح شام پیدا کر
    خودی نہ بیچ، غریبی میں نام پیدا کر
     
  15. آبی ٹوکول
    آف لائن

    آبی ٹوکول ممبر

    شمولیت:
    ‏15 دسمبر 2007
    پیغامات:
    4,163
    موصول پسندیدگیاں:
    50
    ملک کا جھنڈا:
    اپنی زندگی کے صبح و شام پیدا کر
    چھپ چھپا کر نہیں سر عام پیدا کر
    خودی کو بیچ کر بھی گر کا نہ بنے تو
    خودی نہ بیچ غریبی میں نام پیدا کر
     
  16. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اچھا قطعہ ہے :hasna:

    لیکن جب ایک بار بیچ ہی چکے تو پھر “نہ بیچ“ کیونکر؟ :143:
     
  17. آبی ٹوکول
    آف لائن

    آبی ٹوکول ممبر

    شمولیت:
    ‏15 دسمبر 2007
    پیغامات:
    4,163
    موصول پسندیدگیاں:
    50
    ملک کا جھنڈا:
    اجی بیچ میں گر بھی ہے اور سارا زور گر پر ہے باقی آپ خود سمجھ دار ہیں :suno:
     
  18. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    کچھ ہماری طبع آزمائی۔

    لگادے رشوت و لوٹ کھسوٹ کے انبار
    حلال چھوڑ، یہاں مالِ حرام پیدا کر!

    بنا مراثی پوری قوم کو نچا کے اے ڈش
    کہاہےکس نے کہ “عبدالسلام“ پیدا کر؟

    خدااگر پڑوسی کو دے نئ گاڑی
    لڑاسفارش! Pajero کے دام پیداکر!​
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  19. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    واہ ۔ اب کوئی اگلا مصرعہ ہونا چاہئے۔ میں دیتا ہوں

    میری سادگی دیکھ میں کیا چاہتا ہوں
     
  20. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    وطن کی میں اپنے جِلا چاہتا ہوں
    میری سادگی دیکھ کیا چاہتا ہوں!

    قدم ساتھ ملتے نہیں، نہ ملاؤ!
    فقط میں تمھاری دعا چاہتا ہوں

    وہ مسکین جس کو ہے لوٹا سبھی نے
    میں اس کی مصیبت دفع چاہتا ہوں

    تماشائی بن کر جبَر میں نے دیکھا
    میں مجرم ہوں آقا، سزا چاہتا ہوں

    (نوید)​
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  21. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    طرح مصرعہ : میری سادگی دیکھ میں کیا چاہتا ہوں

    لڑکپن میں اپنا ویاہ چاہتا ہوں
    میری سادگی دیکھ میں کیا چاہتا ہوں

    یہ موٹر یہ کاریں میں کب مانگوں ابا؟
    ہاں گوری سے میں بس نکاح چاہتا ہوں

    بہت جرم تنہائی کے کر لیے ہیں
    میں اب “ زوج“ کی ہی سزا چاہتا ہوں

    نہیں غرض مجھکو فرائض شرعی کی
    نکاحوں کی سنت ادا چاہتا ہوں

    کتابوں کے پڑھنے کی حاجت ہے کس کو
    میں ویزہ کسی ملک کا چاہتا ہوں

    ہوں مسجد بھی جاتا اور بھُونڈی بھی کرتا
    میری دو رُخی دیکھ میں کیا چاہتا ہوں


    (سنجیدہ)

    رضا ہو اثر کیسے میری دعا میں
    عمل سے ہوں عاری ، جزا چاہتا ہوں


    (محمد نعیم رضا 2008-02-06)​
     
  22. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    :a98: :a165: :a191:
     
  23. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    رضا ہو اثر کیسے میری دعا میں
    عمل سے ہوں عاری ، جزا چاہتا ہوں

    بہت خوب نعیم بھائی ۔۔۔۔۔ زبردست ۔۔۔۔
     
  24. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    بہت خوب، نعیم بھائی! بہت عمدہ۔
     
  25. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ان آر بھائی ۔ واصف بھائی اور عبدالجبار بھائی
    آپ جیسے سخن شناس دوستوں کی طرف سے ستائش ایک اعزاز ہے۔ شکریہ ۔
    آپ بھی ذرا طرح مصرعہ کو مشقِ سخن بنائیے نا :)
     
  26. آبی ٹوکول
    آف لائن

    آبی ٹوکول ممبر

    شمولیت:
    ‏15 دسمبر 2007
    پیغامات:
    4,163
    موصول پسندیدگیاں:
    50
    ملک کا جھنڈا:
    فقط تجھ ہی سے میں نبھا چاہتا ہوں
    میری سادگی دیکھ میں کیا چاہتا ہوں
    بناکر تجھے میں بارہ بچوں کی اماں
    پھر تجھ سے نیا اک ْ؛نکّا؛ چاہتا ہوں
    دے کر تجھے میں ایک فرضی طلاق
    تجھ ہی سے نکاح پھر نیا چاہتا ہوں
    ماں ہے تہاری سراپا مصیبت
    کہنا اسے الوداع چاہتا ہوں​
     
  27. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    آبی بھائی ۔ بہت اچھے :a180:
    اب خدا کے لیے کہیں بھابھی کے سامنے مت پڑھ دیجئےگا :hathora:
     
  28. آبی ٹوکول
    آف لائن

    آبی ٹوکول ممبر

    شمولیت:
    ‏15 دسمبر 2007
    پیغامات:
    4,163
    موصول پسندیدگیاں:
    50
    ملک کا جھنڈا:
    آپ یہ تو بتایا ہی نہیں کہ کون سی والی کے۔۔۔۔ :glass:
     
  29. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اسی والی سے جس سے بارہ کے بعد بھی ایک اور “نکا“ چاہتے ہیں آپ :zuban:
     
  30. آبی ٹوکول
    آف لائن

    آبی ٹوکول ممبر

    شمولیت:
    ‏15 دسمبر 2007
    پیغامات:
    4,163
    موصول پسندیدگیاں:
    50
    ملک کا جھنڈا:
    اششششششششششششش ایسی باتیں نہیں کرتے۔۔۔[​IMG]
     

اس صفحے کو مشتہر کریں