1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سرخیاں انکی مفہوم ہمارے

Discussion in 'قہقہے، ہنسی اور مسکراہٹیں' started by نعیم, Jan 31, 2007.

  1. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سرخیاں انکی مفہوم ہمارے

    کالے رنگ میں سرخی
    نیلے رنگ میں مفہوم

    صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کو اختیارات منتقل کرکے وعدے پورے کردیے-
    اس لیے اب "وعدے قرآن و حدیث نہیں‌ہوتے" والا طعنہ بند کردیا جانا چاہیے۔

    صدر نے کہا کہ بی بی کے قاتل جلد عوامی عدالت میں ہونگے۔
    نجانے زرداری صاحب انہیں اصلی عدالتوں کی بجائے عوامی عدالت میں‌بھیجنے پر کیوں مصر ہیں ! :soch:

    میں نے سیاسی اداکاروں کی زبانیں بند کردیں ۔
    اور یہ میری اعلی ترین سیاسی اداکاری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    صدر نے کہا ۔ میں دلوں پر حکومت کرتا ہوں
    اور یہ حکومت میں نے SMSپر 14 سالہ قید کے ذریعے قائم کی ہے۔

    روٹی، کپڑا، مکان کا نعرہ سچ کر دکھاؤں گا ۔
    بالکل ویسے ہی جیسے مجھ سے پہلے بھٹو اور بی بی نے سچ کر دکھایا تھا ۔

    لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کو صبر و تحمل سے برداشت کرنے پر عوام مبارکباد کے مستحق ہیں
    عنقریب عوام کو مبارکباد کے طور پر مزید ایسے تحفے دیے جائیں گے۔


    ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو دورہ بہاولپور کے دوران شوگر مل کے افتتاح کے موقع پر مزدوروں کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

    بشکریہ جنگ نیوز ۔
     
  2. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سرخیاں انکی مفہوم ہمارے

    پہلا سرخا سچا اور کھرا ہے
    شاباش بھولے بھائی
     
  3. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سرخیاں انکی مفہوم ہمارے

    شکریہ ہارون بھائی ۔ :dilphool:
     
  4. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سرخیاں انکی مفہوم ہمارے

    وسیم بھائی ۔ خوبصورت تبصروں کے لیے شکریہ ۔
     
  5. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سرخیاں انکی مفہوم ہمارے

    حسب سابق ۔
    کالے رنگ میں سرخی
    نیلے رنگ میں‌مفہوم

    شیطانوں سے بدلہ لیکر رہیں گے،آنے والی نسلوں کیلئے کام کرنا چاہتا ہوں، صدر زرداری

    صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میں شیطانوں سے بدلہ لیکر رہوں گا
    لگتا ہے رشتہ داری میں کوئی دراڑ آگئی ہے۔ :boxing:

    میں آنیوالی نسلوں کیلئے کام کرنا چاہتا ہوں
    اس لیے موجودہ نسل میری طرف سے جائے بھاڑ میں۔ بلکہ موجودہ نسل کھپے۔

    انہوں نے کہا ۔ جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں
    جب تک میری کرسیء اقتدار کو کوئی خطرہ نہٰیں تو مطلب جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں

    صدر آصف زرداری نے کہا کہ ہمیں کل آنے والی آفتوں اور مصیبتوں سے بچنے کیلئے ادارے بنا کر انہیں مضبوط بنانا ہے
    اس لیے ہم مختلف ادارےمثلا۔ کرپشن انسٹیٹوٹ۔ ادارہ بےانصافیان ۔ دہشتگردی تربیتی ادارے وغیرہ قائم کررہے ہیں۔

    تعلیم بالغاں اور دیگر منصوبوں سے ملک میں تعلیم عام کریں گے
    البتہ میری (زرداری) کی تعلیمی قابلیت کے بارے میں کوئی سوال مت کریں

    صدر زرداری نے کہا ۔ " اللہ سے دعا ہے کہ ساری زندگی ایمان پر رکھے"
    اب اللہ تعالی بےنیاز ہے دعا قبول نہ کرے تو بندہ عاجز کیا کرسکتا ہے

    جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لئے برطانیہ کا کردار اور حمایت قابل تحسین ہے
    ہیں جی ؟ برطانیہ سے بھی امداد ملی ہے اور سانوں‌پتہ ای نئیں ؟



    بشکریہ جنگ اخبار ۔
     
  6. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سرخیاں انکی مفہوم ہمارے

    اور بے ایمانی ہمارا دین ایمان ہے
     
  7. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سرخیاں انکی مفہوم ہمارے

    آپ کو اوپر بیان کردہ تبصرہ جات میں سے کسی سے کوئی اختلاف تو نہیں ؟
     
  8. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سرخیاں انکی مفہوم ہمارے

    جی میں تو ایک ہزار فیصد متفق ہوں :113:
     
  9. عارف عارف
    Offline

    عارف عارف ممبر

    Joined:
    Jan 13, 2010
    Messages:
    729
    Likes Received:
    2
    جواب: سرخیاں انکی مفہوم ہمارے

    :salam:
    :a191::a191:
    نہایت اچھا سلسلہ ہے
    اس کو آگے بڑھائیے
    بے حد شکریہ
     
  10. ملک بلال
    Offline

    ملک بلال منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 12, 2010
    Messages:
    22,418
    Likes Received:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سرخیاں انکی مفہوم ہمارے

    ناسا عنقریب انسان کو مریخ پر بھیجنے کے لئے مشن لانچ کر رہی ہے۔

    بہتر ہے مہہ و مہر پہ ڈالو نہ کمندیں
    انساں کی خبر لو ، کہ یہ دم توڑ رہا ہے
     
  11. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سرخیاں انکی مفہوم ہمارے

    ہارون بھائی ۔ عارف بھائی اور ملک بلال بھائی ۔ سب کا بہت شکریہ
     
  12. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سرخیاں انکی مفہوم ہمارے

    سرخیاں کالے رنگ میں
    مفہوم نیلے رنگ میں

    بلوچستان میں عدم استحکام کیلئے افغانستان اپنی سرزمین استعمال نہ ہونے دے،وزیراعظم گیلانی

    وزیراعظم گیلانی نے افغان وزیر خارجہ سے کہا ہے کہ افغانستان اپنی سرزمین بلوچستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دے ۔
    وزیراعظم کو خطرہ ہے کہیں ہماری وفاداری کا کمیشن افغان نہ کھا جائیں اور برادر اسلامی ملک کے پیٹ پر لات مارنا کوئی اچھی بات تو نہیں نا ۔

    دونوں رہنماؤں نے تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
    گویا ناجائز اسلحہ , منشیات مزید آسانی سے سستے داموں دستیاب ہونے والی ہیں ؟ :84:

    " پانی "کے مسئلے کےحل کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ ملکر کام کرنا چاہیے۔
    جملے کے شروع میں "چائے" بھی لگتا ہے ۔ :yes:

    صدر آصف زرداری نے افغان وزیرخارجہ سے ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات میں کہا کہ خطے میں امن کیلئے پائیدار اور پُرامن افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے۔
    اور " پر امن پاکستان " کسی کے مفاد میں نہیں‌ ؟؟؟؟ :208:


    بشکریہ جنگ اخبار ۔ 26 جون 2010
     
  13. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سرخیاں انکی مفہوم ہمارے

    واہ نعیم بھائی باکمال اندازلاجواب سروس
     
  14. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سرخیاں انکی مفہوم ہمارے

    کالے رنگ میں سرخی
    نیلے رنگ میں مفہوم


    حکمرانوں نے کرپشن سے پیسہ بہت کمایا، اب تبدیلی کا وقت آگیا، چوہدری شجاعت

    گجرات (نمائندہ جنگ)حکمرانوں نے کرپشن اورلوٹ مارکرکے بہت پیسہ کمایا،اب تبدیلی اوران کے جانے کاوقت آگیاہے،
    ظاہر ہے مردار (قومی خزانہ) کھانے کے لیے سب گِدھوں (سیاہ ستدانوں) کو اپنی باری ملنا چاہیے۔

    اب حکومت عدلیہ کے فیصلے ماننے سے انکار کر رہی ہے ۔
    جبکہ ہمارے گاڈ فادر (مشرف) تو سرےسے عدلیہ کو ہی نہیں‌مانتے تھے۔

    سیاسی حالات کی خرابی میں اپوزیشن کا کیا قصور ہے ؟
    بجا فرمایا۔حالات کی خرابی میں اپوزیشن کا نہیں‌بلکہ " پوزیشن" والوں‌کا قصور ہوتا ہے۔ ;)

    اسمبلیاں ختم نہیں ہونی چاہئیں بیگناہ ممبران پارلیمینٹ کو کیوں سزا دی جا رہی ہے-
    کیونکہ جعلی ڈگریاں اور 4-5 کروڑ روپے انتخابی مہم پر لگانا ۔ بالکل بھی گناہ نہیں ہے۔

    ان خیالات کا اظہار چوہدری شجاعت حسین نے اپنے والد چوہدری ظہو ر الٰہی کی 29ویں برسی کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
    ماشاءاللہ ۔ نیک اولاد نے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کی بجائے کتنی عمدہ عبادت کی ۔ :139:



    بشکریہ ۔ جنگ اخبار
     
  15. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سرخیاں انکی مفہوم ہمارے

    آپ چوہدری صاحب کی انقلابانہ سوچ پر پابندی تو نہیں لگا سکتے :no::176:
     
  16. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سرخیاں انکی مفہوم ہمارے

    کالے رنگ میں سرخی
    نیلے رنگ میں مفہوم

    کراچی(رپورٹ) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ اور کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مدارس اسلام کے قلعے اور چھاؤنیاں ہیں۔
    ان قلعوں اور چھاؤنیوں میں اور کچھ ہو نہ ہو، لنگر خانے کا نظام پوری تندہی سے چلتا ہے

    مولانا نے کہا دنیا کی کوئی طاقت مدارس کے کردار کو ختم نہیں کر سکتی۔
    کیونکہ مدارس انہی " طاقتوں " کے مفادات کے لیے تو قائم شدہ ہیں ۔

    انہوں نے کہا طلباء دوران تعلیم منفی اور غیر تدریسی سرگرمیوں سے دور رہیں
    البتہ میری طرح مدرسے سے نکل کر یہ سب بےشک ‌شروع کردیں ۔

    مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اسلام امن اور سلامتی کا درس دیتا ہے۔
    اسی لیے ہم بالجبر اور بالتشدد یہی درس سنوانے کی کوشش میں مصروف رہتے ہیں

    پوری دنیا میں ہمارے اکابرین نے مدارس کا جال بچھایا ہے۔
    اکابرین سے مراد غالبا سعودی ریال لٹانے والے کرم فرما ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ مدارس کے طلبہ اپنے کردار سے معاشرے میں تبدیلی لا سکتے ہیں۔
    بالکل ویسی "تبدیلی" جیسے ہم ہر حکومت کے ساتھ ہی اپنے "جھکاؤ میں تبدیلی" لاتے ہیں

    بعد ازاں مولانا فضل الرحمن، مفتی نظام الدین شامزئی کے بیٹوں مولانا امین الدین شامزئی، مفتی تقی الدین شامزئی اور مولانا سلیم الدین شامزئی کی دعوت پر ان کے گھر گئے۔
    اصل کام تو یہ ہوا نا ۔۔۔۔۔۔۔۔ دعوت ۔


    بشکریہ جنگ اخبار ۔
     

Share This Page