1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سرخیاں انکی مفہوم ہمارے

'قہقہے، ہنسی اور مسکراہٹیں' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏31 جنوری 2007۔

  1. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108

    :201: :201: نعیم بھائی آپ جنگ کی خبروں میں‌خوب رنگ بھرا ہے۔
     
  2. وسیم
    آف لائن

    وسیم ممبر

    شمولیت:
    ‏30 جنوری 2007
    پیغامات:
    953
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    :hasna: بہت خوب تبصرہ ہے :hasna:
     
  3. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    Re: ?????? ???? ????? ?????

    :201: :hasna: :201: ???????
    ??? ?? ???? ???????? ???? ??? ??? ?????? ????? ??
     
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    [center:1zmwtq43]’طاقت کا بےجا استعمال قبول نہیں‘
    امریکی حملے پر پاکستانی وزارتِ خارجہ اور پاک فوج کا شدید ردِّ عمل[/center:1zmwtq43]

    افغانستان کی سرحد کے قریب پاکستان کی ایک فوجی چوکی پر امریکی فضائی حملے پر پاکستان کی وزارتِ خارجہ اور فوج نے بڑے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے بزدلانہ فعل قرار دیا ہے۔

    کیونکہ جراءت مندانہ فعل تو ہمارا ہے جو امریکہ جیسے دشمن کو اپنے ہوائی اڈے ، بحری اڈے اور سرحدوں کی چوکیاں دے کر سکون کی نیند سو رہے ہیں۔

    پاکستان کی وزراتِ خارجہ اور پاکستان فوج نے اس حملے کی مذمت میں دو علیحدہ علیحدہ تحریری بیان جاری کیئے جن میں غیر معمولی طور پر سخت زبان استعمال کی گئی ہے۔

    شاید ایک بیان عوام کو سنانے کے لیے ہوگا ۔ جبکہ دوسرا امریکہ بہادر سے در پردہ "معافی نامہ" قسم کا ہوگا

    ان بیانات میں امریکی فوج کی جگہ اتحادی فوج کا لفظ استعمال کیا گیا اور کہا گیا کہ اتحادی فوج کی طرف سے طاقت کا بے مہابہ استعمال ناقابل قبول ہے۔

    ظاہر ہے براہ راست اپنے آقا کی بے ادبی کا رِسک تو نہیں‌لیا جاسکتا نا۔

    دفتر خارجہ نےکہا کہ حملے کا یہ اقدام دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی طرف سے دی جانے والی قربانیوں کی دانستہ نفی کرنے کے مترادف ہے۔

    جبکہ ہم تو ان دی جانے والی قربانیوں کی "کھالوں" کی قیمت بھی وصول کرنے کی امیدیں باندھے بیٹھے تھے

    افغانستان میں امریکی فوج کے ترجمان نے پاکستان علاقے پر حملے کی تصدیق کی ہے لیکن مزید معلومات فراہم کرنے سے انکار کیا ہے۔

    واہ واہ واہ ۔۔۔۔ یہ ہوتے ہیں آقاؤں کے نرالے انداز !!!

    بیان میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان فوج نے اس واقعہ پر اپنا شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ تاہم اس مختصر بیان میں واقعے کی تفصیلات نہیں بتائی ہے۔

    وہ شدید احتجاج "ریکارڈ" کروا اسکے پیچھے ہلکی کلاسیکی غلامانہ موسیقی رکھی گئی ہے تاکہ دورانِ سماع، سامع کی طبعِ نازک پر گراں نہ گذرے مبادا کہ ہماری "امداد" نما خیرات بند ہوجائے۔

    بشکریہ بی بی سی اردو
     
  5. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108

    :201: :rona: :soch:

    تعمیری مزاح وہی ہوتا ہے جو ہنسائے بھی، رلائے بھی اور سوچنے پر مجبور بھی کرے۔ نعیم بھائی، آپ نے تینوں عناصر شامل کر دیئے ہیں۔
     
  6. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    :hasna: :hasna: :a180: :hasna: :hasna:
     
  7. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    این آر بی اور نور جی ۔
    پسندیدگی کا بہت شکریہ ۔ آپ جیسے اہل علم و قلم کی رہنمائی ہمیشہ درکار ہے۔
     
  8. عاشو
    آف لائن

    عاشو ممبر

    شمولیت:
    ‏4 مئی 2008
    پیغامات:
    1,161
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    نعیم بھائی میں بھی این آر بی صاحب کی بات سے اِتفاق کروں گی ۔۔۔

    بہرحال آپ نے بہت عمدہ طریقے سے اخبارات کی سُرخیوں پہ تبصرہ کیا ہے :dilphool:
     
  9. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اس اتفاق پر آپ کا بھی بہت شکریہ بہنا جی :139:
     
  10. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    حسبِ سابق
    کالے رنگ میں‌سرخی
    نیلے رنگ میں‌مفہوم
    ’نئے صدر کو حملے بند کرنا ہوں گے‘ وزیر اعظم گیلانی​


    وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ القاعدہ اور طالبان کے خلاف جنگ جیتنے کے لیے نئے امریکی صدر کو پاکستانی سرحدوں کے اندر میزائیل حملے روکنے ہوں گے۔

    کیونکہ جب ہم انہیں اپنے فوجی ہوائی اڈے، بحری اڈے اور کئی سرحدی پوسٹیں ہی ہبہ کر چکے ہیں تو پھر سرحد پر جاکر وہاں سے ہماری سرحدوں کے اندر میزائیل مارنے کا کیا تک ؟ کان کو گردن کے پیچھے سے پکڑنا مضحکہ خیز ہے

    انہوں نے کہا کہ اگر موجودہ امریکی پالیسی جاری رہی تو افغانستان کی سرحد کے ساتھ واقع پاکستانی قبائلی علاقوں کے عوام شدت پسندوں کے قریب ہو جائیں گے۔

    اور یہ رازدارانہ خبر ان علاقوں کے عوام نے شدت پسندوں کو کھلے جرگہ میں بتائی ہے ۔

    گزشتہ روز پاکستان کے وزیر دفاع احمد مختار نے امریکہ پر واضح کیا تھا کہ ملک کے قبائلی علاقوں میں جاری میزائل حملوں سے خطے میں امریکہ مخالف جذبات بھڑکیں گے،

    جب کہ ہم یہ جذبات کسی صورت بھی بھڑکنے نہیں‌دینا چاہتے ۔ اپنے مالکوں کی وفاداری ہمارے خون میں شامل ہے۔

    سرکاری بیان میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یوسف رضا گیلانی اور پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے امریکی جنرل کے درمیان کن امور پر بات ہوئی

    کیونکہ ایسے امور کی وضاحت کے لیے "بیان " نہیں بلکہ بےگناہ شہریوں پر چند " میزائیل" درکار ہوتے ہیں۔

    احمد مختار کا کہنا تھا کہ ’پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے کیونکہ پرامن افغانستان نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے لیے اہم ہے۔‘

    باالفاظ دیگر۔۔۔ نہ نومن تیل ہوگا۔ نہ رادھا ناچے گی ۔ :201:

    انہوں نے امریکی حکام کو قبائلی علاقوں میں جاری فوجی کارروائیوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

    ظاہر ہے کارروائی بتائے بنا ، ملازم اپنی اجرت کی امید کیسے رکھ سکتا ہے۔

    بیان کے مطابق وزیر دفاع نے امریکی اہلکاروں کو پاکستان کی سکیورٹی ضروریات سے بھی آگاہ کیا تاکہ وہ بہتر انداز میں دہشت گردی عناصر کا مقابلہ کرسکے۔

    اور یہ سیکورٹی ضروریات پوری کرنے کے لیے امریکی اہلکاروں کو صدر پاکستان جناب زرداری کا بیرون ملک خفیہ اکاونٹ نمبر بھی دے دیا گیا ۔ کیونکہ زرداری صاحب کی ضروریات بھی وہیں سے پوری ہوتی ہیں۔

    انہوں نے افغان قبائلی علاقوں میں روزگار کے بہتر مواقع پیدا کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

    مثلاً پوست کی کاشت، افیون کے لیے مزید لیبارٹریز کا قیام اور چرس کے لیے وسیع و عریض گودام وغیرہ وغیرہ ۔

    نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ امریکہ نے اگست سے لیکر اب تک پاکستان کی سرزمین پر سترہ میزائیل حملے کیے ہیں۔

    جبکہ نامہ بروں کا کہنا ہے اسکے برعکس ہے ۔ :176:

    بشکریہ ۔۔ بی بی سی اردو
     
  11. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    بہت دلچسپ انداز میں حقائق بیان کئے ہیں آپ نے
     
  12. الف
    آف لائن

    الف ممبر

    شمولیت:
    ‏1 اگست 2008
    پیغامات:
    398
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    :201: بہھت اچھے جی بہھت اچھے ۔
    مزھ اگیا پڑھ کر ۔ تبصڑے :201: :201: :201:
     
  13. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    حسبِ سابق
    کالے رنگ میں‌سرخی
    نیلے رنگ میں‌مفہوم

    افغانستان کے صدارتی انتخابات میں امریکہ کا کوئی پسندیدہ امیدوار نہیں، ہالبروک​


    ٹوکیو (اے پی پی) امریکہ کے ایلچی رچرڈ ہالبروک نے کہاہے کہ۔۔۔

    افغانستان کے صدارتی انتخابات میں امریکہ کا کوئی پسندیدہ امیدوار نہیں ہے،
    کیونکہ ہمارا امیدوار پسندیدہ نہیں بلکہ مجوزہ امیدوار ہوگا ۔

    افغان صدارتی انتخابات افغانستان کا اندرونی معاملہ ہے۔
    البتہ ان انتخابات کے نتائج ایک خارجی معاملہ ضرور ہو سکتے ہیں۔ جس پر اثر انداز ہونے کا ہمیں پورا اختیار ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ افغانستان میں آزادانہ ، منصفانہ اور شفاف انتخابات منعقد کرانے کی ضرورت ہے۔
    کیونکہ اس سےپہلے کرزئی کو زبردستی صدر مسلط کیا گیا تھا ۔۔۔ Oooops :176:

    وہ ٹوکیو میں نیوز کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔
     
  14. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    :201: :201: :201: :201:


    نعیم بھائی حسب سابق آپ نے شاندار تبصرے فرمائے ہیں :a180: :a165:
     
  15. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    کچھ مزید لیجئے۔

    حسبِ سابق
    کالے رنگ میں سرخی
    نیلے رنگ میں تبصرہ

    پاکستان کو بدنام یا تنہا کرنے کی اسرائیلی کوششیں کامیاب نہیں ہونگی، دفتر خارجہ​


    اسلام آباد( جنگ نیوز) پاکستان نے اسرائیلی وزیر خارجہ کے غیر ضروری بیان کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔

    پاکستان کو بدنام یا تنہا کرنے کی کوئی بھی اسرائیلی کوشش کامیاب نہیں ہو گی،
    کیونکہ یہ کام ہم اور ہمارے لوگ خود ہی بخوبی انجام دے رہے ہیں۔

    پاکستان ایک اعتدال پسند اور ترقی پسند ملک ہے
    اور اسی لیے زلزلہ ہو یا دہشتگردی کے خلاف تعاون ۔۔ ہم دنیا سے رقوم بٹور کر اپنی ترقی جاری رکھتے ہیں ۔ :86:

    دہشت گردی کیخلاف جنگ میں عالمی برادری کے فعال رکن کی حیثیت سے کردار ادا کر رہا ہے۔
    یہ الگ بات ہے عالمی برادری ہی کے تعاون سے دہشت گردی بھی پاکستان میں فعال کردار ادا کر رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ۔۔ پاکستان خطرات سے نمٹنا جانتا ہے
    کیونکہ ہمارے سیاستدانوں نے چاپلوسی اور گداگری میں ڈاکٹریٹ کر رکھی ہے۔


    ترجمان نے کہا کہ پاکستان ایک پرجوش ملک ہے جو جلد ہی درپیش چیلنجوں پر قابو پا لے گا۔
    یہ جوش ہماری سڑکوں پر جلسے جلوسوں اور مولاناؤں کی تقریروں میں بخوبی دیکھا جاسکتا ہے۔ چیلنجوں پر قابو پانے کا اعلان ، ہم امریکی صدر کی تائید میں کرتے ہیں کیونکہ وہ ایسا ہی کہتے ہیں۔

    انہوں نے امید ظاہر کی کہ بھارت خطے کے عوام کی بہتری اور ترقی کیلئے ان معاملات کی اہمیت کا احساس کرے گا۔
    گویا یہ لاہوری سٹائل میں کہا جارہا ہے۔ " کج خیال کرو پائیان "

    پاکستان کو جنوبی ایشیا میں اسٹرٹیجک استحکام برقرار رکھنے کیلئے بھاری قیمت ادا کرنا پڑ رہی ہے۔
    لہذا اب عالمی طاقتوں پر لازم ہے کہ وہ بھی ہماری خیرات کی رقم میں بھاری اضافہ کر دیں۔

    انہوں نے کہا کہ ٹوکیو میں فرینڈز آف پاکستان کے حالیہ اجلاس سے ظاہر ہوا کہ عالمی برادری دہشت گردی اور انتہا پسندی کی لعنت کے سدباب کیلئے پاکستان کی کوششوں کی مکمل حمایت کرتی ہے۔
    جبھی تو صدر صاحب 5 کروڑ اپنے کاسے میں بھر کر لے آئے ہیں ۔ :101:



    حوالہء خبر۔روزنامہ جنگ۔
     
  16. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    :201: :201: :201: :takar: :takar: :takar:
     
  17. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    پسندیدگی کا شکریہ راشد بھائی ۔ :hpy:
     
  18. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    :hasna: :hasna: بہت خوب نعیم بھائی۔ بہت عمدہ سلسلہ چل رہا ہے۔
     
  19. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108

    :201: ان تبصروں میں تو آپ نے کمال ہی کر دیا۔ بہت خوب :101:
     
  20. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ این آر بی بھائی ۔ آپ جیسے صاحبانِ علم و ہنر کا ہی فیض ہے۔ :a191:
     
  21. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم۔

    حسبِ سابق کالے رنگ میں‌ خبر
    نیلے رنگ میں مفہوم


    اوباما کے ساتھ پاک، امریکا تعلقات کے نئے دور کا آغاز کروں گا، صدر زرداری


    واشنگٹن / لندن (جنگ نیوز) صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ۔۔۔

    صدر اوباما کے ساتھ پاک امریکہ تعلقات کے نئے دور کا آغاز کروں گا
    کیونکہ اس سے پہلے جو پاک امریکہ تعلقات کے ادوار گذرے ہیں اس میں میرا پرسنٹ تو بنا ہی نہیں تھا،لہذا اب تعلقات کے نئے دور کی ضرورت ہے۔ :no:

    انہوں نے کہا کہ عالمی قوتیں جمہوریت کے فروغ اور درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی مدد کریں۔
    کیونکہ میرا کرسیء صدارت پر آمرانہ انداز میں برا جمان رہنا ہی جمہوریت ہے اور اسی کو چیلنجز درپیش ہیں۔

    صدر زرداری نے کہاکہ وہ صدر اوباما سمیت تمام دنیا کی جمہوری قوتوں کی حمایت حاصل کرنا چاہتے ہیں
    کیونکہ صرف امریکہ کی چند ملین ڈالرز کی حمایت ، ہماری شاہانہ عیاشیوں کے لیے کافی نہیں، لہذا ہمیں دنیا کی تمام جمہوریتوں سے مزید ڈالرز اور یوروز کی حمایت درکار ہے۔

    واضح رہے کہ صدرآصف علی زرداری برطانیہ میں ہیں ۔صدر مملکت کا برطانیہ کایہ دورہ ذاتی تھا۔
    لیکن چونکہ انہوں نے اپنی ذات کو ملک کے لیے وقف کردیا ہے اسلیے نجی دورے کے اخراجات بھی ملک ہی برداشت کرے گا۔

    امریکہ میں پاکستان کے سفیر حسین حقانی نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ پائیدار اور کثیر الجہتی تعلقات چاہتا ہے۔
    یعنی خیرات دینے کےعلاوہ ہمارے ملکی بجٹ کے امور طے کرنا، ہماری کرسی پکی رکھنے کی حمایت جاری رکھنا، ملکی حالات میں ابتری قائم رکھنا وغیرہ وغیرہ

    صدر امریکی قیادت کے ساتھ ڈرون حملوں کے مسئلے کو اٹھائیں گے،
    شاید فی حملہ کے حساب سے ادائیگی کچھ کم ہوئی ہے جبھی تو مسئلہ اٹھانے کی ضرورت پڑ گئی ۔ :soch:

    دریں اثنا صدر مملکت آصف علی زرداری اور متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے درمیان لندن میں ملاقات ہوئی۔ پاکستانی وقت کے مطابق ملاقات رات دیر تک جاری رہی ۔
    اور پھر اس کے بعد چراغوں میں روشنی نہ رہی ۔


    خبر کا حوالہ ۔ جنگ نیوز ۔
     
  22. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    بہت خوب نعیم بھائی :201: :201: :201: :201:
    صحیح‌توا لگایا ہے آپ نے زرداری کا
     
  23. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17

    :hasna: :hasna: :hasna:
     
  24. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    بہت خوب ۔ اچھے تبصرے ہیں۔ :hasna:
     
  25. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    سال کے آخر تک لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے،راجہ پرویز اشرف
    اللہ کرے کہ سال کا آخر آجائے ورنہ جو حال آپ نے گھنٹے کا کیا ہے مجھے تو لگتاہے کہ دسمبر آتے ہی آپ پھر کہیں گے کہ جنوری سے شروع ہوجاؤ۔

    ٹرین میں سفر کے دوران درود شریف پڑھتے رہا کریں۔وزیر ریلوے
    راجہ پرویز اشرف کل کو کہیں گے کہ اگر بتی چلی جائے توقل ہواللہ پڑھو، وزیر خزانہ کہیں گے اگر مہنگائی ہوگئی تو واللہ خیرارازقین پڑھیں، وزیر داخلہ بھی کوئی وظیفہ تجویز فرمادیں گے۔ کل کلاں اپوزیشن کہہ دے گی کہ زرداری کو دیکھتے ہی اعوذ باللہ من الشیطن الرجیم پڑھو۔ میرا خیال ہے کہ ہر وزیر کو کام چھوڑ کر عوام کو وظیفوں پر لگادینا چاہئے


    تحریک انصاف کے کارکنوں نے غلیظ ایس ایم ایس بھیجے فوزیہ وہاب
    اچھا۔۔۔۔۔۔ پڑھ کر سب کو سنائیں

    پیپلز پارٹی مایوس عوام کیلئے امید کی کرن ہے، وزیراعلیٰ سندھ
    رحمان ملک سے رابطہ کریں وہ پی پی کو امید کا سورج بنادیں گے۔
     
  26. نیلو
    آف لائن

    نیلو ممبر

    شمولیت:
    ‏8 اپریل 2009
    پیغامات:
    1,399
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    :hasna: :hasna: :hasna: :hasna: :hasna: :hasna: :hasna:
    نعیم صاحب اور راشد صاحب ۔ پر لطف تبصرے اور مفہوم ہیں۔
     
  27. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    :hasna: بہت شکریہ راشد بھائی، بےباک بھائی ۔ زاہرا صاحبہ اور نیلو صاحبہ ۔



    اور راشد بھائی ۔ آپ کا تبصرہ بھی خوب ہے۔ :hasna: :hasna:
     
  28. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    آج اخبار میں‌خبر آئی ہے جس پر تبصرہ کرنیکی ضرورت نہیں ہے۔ بیان دینے والے نے خود ہی تبصرہ کردیا ہے۔

    حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ مولانا صوفی محمد مفت میں مفتی بننے کی کوشش نہ کریں۔

    :201: :201: :201:
     
  29. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    :a180: :201: :a180: :201: :a180: :201: :a180: :201:
     
  30. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37


    اوووووووووووووووووووو
    :201: :201: :201: :201:



    مفت میں مفتی


    واہ خوب :a180: :a180:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں