1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اردو میں اردو شاعری

'اشعار اور گانوں کے کھیل' میں موضوعات آغاز کردہ از مخلص انسان, ‏31 مئی 2016۔

  1. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    پکار اٹھتا وہ آکر دلوں کی دھڑکن میں
    ہم اپنے سینوں میں گر اس کی جستجو کرتے
     
  2. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    میٹھی باتیں نہ تو کیا کر
    مرجائے گا کوئی زہر کھا کر
    بحر (امداد علی)
     
    ناصر إقبال نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    کھلتے ہیں ہر اک شاخ پر مُرجھائے ہوئے پھول
    کیا زہر گُھلا ہے نفسِ بادِ صبا میں
    رئیس ‌امروہوی
     
    ناصر إقبال نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    عجیب شخص ہے ناراض ہو کے ہنستا ہے
    میں چاہتا ہوں خفا ہو تو وہ خفا ہی لگے
     
  5. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    1,670
    موصول پسندیدگیاں:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    آ کہ مری جان کو قرار نہیں ہے
    طاقت بیداد انتظار نہیں ہے

    دیتے ہیں جنت حیات دہر کے بدلے
    نشہ بہ اندازۂ خمار نہیں ہے

    گریہ نکالے ہے تیری بزم سے مجھ کو
    ہاے کہ رونے پہ اختیار نہیں ہے

    ہم سے عبث ہے گمان رنجش خاطر
    خاک میں عشاق کی غبار نہیں ہے

    دل سے اٹھا لطف جلوہ ہائے معانی
    غیر گل آئینۂ بہار نہیں ہے

    قتل کا میرے کیا ہے عہد تو بارے
    واے اگر عہد استوار نہیں ہے

    تو نے قسم مےکشی کی کھائی ہے غالبؔ
    تیری قسم کا کچھ اعتبار نہیں ہے
     
  6. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    ذرا خواب غفلت سے چونک اے نظیر
    دعا مانگ جلد اور کہہ اے خبیر
    نظیر
     
  7. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    گل شرم سے بہہ جائے گا گلشن میں ہو کر آب سا
    برقع سے گر نکلا کہیں چہرہ تیرا مہتاب سا
     
  8. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    بہار غم میں دل بیقرار بھکرے ہیں
    چمن میں درد کے بے اختیار بھکرے ہیں
    سراج
     
  9. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    شب درد و غم سے عرصہ میرے جی پہ تنگ تھا
    آیا شب فراق تھی یا روزِ جنگ تھا
    میر
     
  10. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    مجھے رونا نہیں آواز بھی بھاری نہیں کرنی
    محبت کی کہانی میں اداکاری نہیں کرنی
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. فیصل عظیم فیصل
    آف لائن

    فیصل عظیم فیصل ممبر

    شمولیت:
    ‏4 اپریل 2018
    پیغامات:
    31
    موصول پسندیدگیاں:
    31
    ملک کا جھنڈا:
    اشعار کی تحریر میں تھوڑا سا تسلسل
    بن جائے تو اک دھن کی طرح خوب بجے گی
    غزلوں پہ غزل لکھ دیا کرنا نہیں اچھا
    دوچار لکیروں کی حنا خوب سجے گی


    فیصل عظیم فیصل
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
  13. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    اردو ہے میرا نام، میں خُسروؔ کی پہیلی
    میں میرؔ کی ہم راز ہوں غالبؔ کی سہیلی
    دکنؔ کے ولی نے مجھے گودی میں کھلایا
    سودؔا کے قصیدوں نے میرا حُسن بڑھایا
    ہے میرؔ کی عظمت کہ مجھے چلنا سِکھایا
    میں داغؔ کے آنگن میں کِھلی بن کے چنبیلی
    اردو ہے میرا نام، میں خُسروؔ کی پہیلی
    غالبؔ نے بلندی کا سفر مجھ کو سِکھایا
    حالیؔ نے مُروت کا سبق یاد دِلایا
    اقبالؔ نے آئینہ حق مجھ کو دِکھایا
    مومنؔ نے سجائی میرے خوابوں کی حویلی
    اردو ہے میرا نام، میں خُسرو کی پہیلی
    ہے ذوقؔ کی عظمت کہ دیے مجھ کو سہارے
    چقبستؔ کی اُلفت نے میرے خواب سنوارے
    فانیؔ نے سجائے میری پلکوں پہ ستارے
    اکبرؔ نے رچائی میری بے رنگ ہتھیلی
    اردو ہے میرا نام، میں خُسرو کی پہیلی
    کیوں مجھ کو بناتے ہو تعصب کا نشانہ
    میں نے تو کبھی خود کو مسلماں نہیں مانا
    دیکھا تھا کبھی میں نے بھی خوشیوں کا زمانہ
    اپنے ہی وطن میں ہوں مگر آج اکیلی
    اردو ہے میرا نام، میں خُسرو کی پہیلی
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    قرار دل کو سدا جس کے نام سے آیا
    وہ آیا بھی تو کسی اور کام سے آیا
     
  15. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    چہرے پہ میرے زلف کو پھیلاؤ کسی دن
    کیا روز گرجتے ہو برس جاؤ کسی دن
     
  16. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بس اک قدم غلط اٹھا تھا راہِ شوق میں
    منزل تمام عمر ہمیں ڈھونڈتی رہی
     
  17. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    ہم سے کہیں کچھ دوست ہمارے مَت لِکھّو
    جان اگر پیاری ہے پیارے مت لکھو

    حاکم کی تلوار مقدّس ہوتی ہے
    حاکم کی تلوار کے بارے مت لکھو

    کہتے ہیں یہ دار و رسن کا موسم ہے
    جو بھی جس کی گردن مارے، مت لکھو

    لوگ الہام کو بھی الحاد سمجھتے ہیں
    جو دل پر وجدان اتارے مت لکھو

    وہ لکھو بس جو بھی امیرِ شہر کہے
    جو کہتے ہیں درد کے مارے مت لکھو

    خُود مُنصف پا بستہ ہیں لب بستہ ہیں
    کون کہاں اب عرض گزارے مت لکھو

    کچھ اعزاز رسیدہ ہم سے کہتے ہیں
    اپنی بیاض میں نام ہمارے مت لکھو

    دل کہتا ہے کُھل کر سچی بات کہو
    اور لفظوں کے بیچ ستارے مت لکھو



    (احمد فراز ۔ مجموعہ "بے آواز گلی کُوچوں میں")
     
  18. عائشہ
    آف لائن

    عائشہ ممبر

    شمولیت:
    ‏25 مارچ 2018
    پیغامات:
    226
    موصول پسندیدگیاں:
    137
    ملک کا جھنڈا:
    کیوں تو اچھا لگتا ہے، وقت ملا تو سوچیں گے
    تجھ میں کیا کیا دیکھا ہے، وقت ملا تو سوچیں گے

    سارا شہر شناسائی کا دعویدار تو ہے لیکن
    کون ہمارا اپنا ہے، وقت ملا تو سوچیں گے

    اور ہم نے اس کو لکھا تھا، کچھ ملنے کی تدبیر کرو
    اس نے لکھ کر بھیجا ہے، وقت ملا تو سوچیں گے

    موسم، خوشبو، باد صبا، چاند، شفق اور تاروں میں
    کون تمہارے جیسا ہے، وقت ملا تو سوچیں گے

    یا تو اپنے دل کی مانو یا پھر دنیا والوں کی
    مشورہ اس کا اچھا ہے، وقت ملا تو سوچیں گے
     
  19. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    پھر اندھیرے میں نہ کھو جائے کہیں اس کی صدا
    دل کے آنگن میں نئی شمع جلانی ہوگی - - -
     
  20. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    میں نے پوچھا پہلا پتھر مجھ پر کون اٹھائے گا
    آئی ایک آواز کہ تو جس کا محسن کہلائے گا
     
  21. عائشہ
    آف لائن

    عائشہ ممبر

    شمولیت:
    ‏25 مارچ 2018
    پیغامات:
    226
    موصول پسندیدگیاں:
    137
    ملک کا جھنڈا:
    غیروں کو کیا پڑی ہے کہ رسوا کریں مجھے

    ان سازشوں میں ہاتھ کسی آشنا کا ہے
     
  22. عائشہ
    آف لائن

    عائشہ ممبر

    شمولیت:
    ‏25 مارچ 2018
    پیغامات:
    226
    موصول پسندیدگیاں:
    137
    ملک کا جھنڈا:
    بات چلی تو نیل گگن سے تارے توڑے لوگوں نے

    وقت پڑا تو جان چھڑا لی جان سے پیارے لوگوں نے ۔۔
     
  23. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    جب بھی یہ دل اداس ہوتا ہے
    جانے کون آس پاس ہوتا ہے
     
    عائشہ نے اسے پسند کیا ہے۔
  24. عائشہ
    آف لائن

    عائشہ ممبر

    شمولیت:
    ‏25 مارچ 2018
    پیغامات:
    226
    موصول پسندیدگیاں:
    137
    ملک کا جھنڈا:
    نہیں معلوم کتنے ہفتے__کتنے اتوار گزرے ہیں
    تیرے ہجر کے مجھ پہ__کئی ادوار گزرے ہیں
    ناسخ"اب اگر پوچھیں گےتو _میں کہہ دوں گی
    جیسے بھی گزرے ہیں _بہت دشوار گزرے ہیں
     
  25. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    ایک سلسلہ ہوس کا ہے انساں کی زندگی
    اس ایک مشت خاک کو غم دو جہاں کے ہیں
     
  26. عائشہ
    آف لائن

    عائشہ ممبر

    شمولیت:
    ‏25 مارچ 2018
    پیغامات:
    226
    موصول پسندیدگیاں:
    137
    ملک کا جھنڈا:
    ‏عکس عکس
    گماں گماں
    خیال سارے مسترد
    تو نہیں تو کچھ نہیں
    سارے سہارے مسترد
     
  27. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    1,670
    موصول پسندیدگیاں:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    ہے کچھ ایسی ہی بات جو چپ ہوں
    ورنہ کیا بات کر نہیں آتی
     
  28. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    کتنے کنگال ہو گئے ہیں ہم
    آنکھ میں خواب تک نہیں باقی
     
  29. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    کتنا سادہ سوال تھا اس کا
    وہ محبت کہاں گئی اپنی
     
  30. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    آنکھیں روشن، لہجے رس کے پیالے جی
    یہ ہیں لوگ محبت کرنے والے جی
     

اس صفحے کو مشتہر کریں