1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نعیم رضا کی شاعری

Discussion in 'آپ کی شاعری' started by نعیم, Nov 24, 2006.

  1. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    محمود بھائی ۔
    آپ جیسے صاحبِ ذوق اور اہل قلم کی طرف سے یہ الفاظ سوائے اعزاز اور ذرہ نوازی کے اور کیا ہوسکتے ہیں۔
    وگرنہ مجھے اپنی کم علمی اور کم مائیگی کا بخوبی شعور ہے۔
    بہت بہت شکریہ
     
  2. شامی
    Offline

    شامی ممبر

    Joined:
    Aug 25, 2006
    Messages:
    562
    Likes Received:
    1
    بہت تلاش چکا بزمِ دوستاں کہ جہاں
    وفا سی جنس بعوضِ خلوص ملتی ہے
     
  3. شامی
    Offline

    شامی ممبر

    Joined:
    Aug 25, 2006
    Messages:
    562
    Likes Received:
    1
    واہ جی واہ

    بہت تلاش چکا بزمِ دوستاں کہ جہاں
    وفا سی جنس بعوضِ خلوص ملتی ہے
     
  4. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    حوصلہ افزائی کا شکریہ شامی بھائی ۔
    آپ کی محبت اور ذرہ نوازی ہے۔
     
  5. بزم خیال
    Offline

    بزم خیال ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 12, 2009
    Messages:
    2,753
    Likes Received:
    334
    ملک کا جھنڈا:
    نعیم بھائی
    سچی بات تو یہ ہے کہ شاعری میں طفل مکتب ہوں استاد زمانہ کا شاگرد ہوں جو دل کو بھا جائے وہی اچھا دکھتا ہے مفہوم میرے لئے کہیں زیادہ اہم ہیں کبھی موقع ملا تو تفصیلا اس پر بات ہو گی
    خوش رہیں
     
    نعیم likes this.
  6. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    حیاتِ جاودان میں سکون کی خاطر
    کہاں تلک مسافت کروں گا میں آخر
    جسے سکندر نے آب حیات تھا جانا
    تھا اشکِ غم کہ جوآیا نہ چشم سے باہر


    محمد نعیم رضا​
     
  7. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    Joined:
    Jan 21, 2009
    Messages:
    28,857
    Likes Received:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    وہ نعیم بھائی بہت خوب :a172:
     
  8. بےباک
    Offline

    بےباک ممبر

    Joined:
    Feb 19, 2009
    Messages:
    2,484
    Likes Received:
    17
    حیاتِ جاودان میں سکون کی خاطر
    کہاں تلک مسافت کروں گا میں آخر
    جسے سکندر نے آب حیات تھا جانا
    تھا اشکِ غم کہ جوآیا نہ چشم سے باہر

    ،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،، ما شاءاللہ ، نعیم بھائی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہت خوب
     
  9. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    حسن رضا بھائی اور بےباک بھائی
    قطعہ کی پسندیدگی اور محبتوں کا بہت شکریہ ۔
     
  10. عقرب
    Offline

    عقرب ممبر

    Joined:
    Oct 14, 2006
    Messages:
    3,201
    Likes Received:
    200
    چاچو نعیم ۔ :a180:
     
  11. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    Joined:
    Jan 21, 2009
    Messages:
    28,857
    Likes Received:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    نعیم بھائی مزید شاعری کا انتظار ہے
     
  12. عبدالجبار
    Offline

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 27, 2006
    Messages:
    8,595
    Likes Received:
    71
    واہ! بہت عمدہ، نعیم بھائی!
     
  13. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ عبدالجبار بھائی ۔ آپ کا حسنِ نظر ہے۔
     
  14. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    Joined:
    Jan 21, 2009
    Messages:
    28,857
    Likes Received:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    نعیم بھائی مزید شاعری کا انتظار ہے
     
  15. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اگر کبھی حرف نصیب ہوگئے تو ضرور۔ انشاءاللہ
     
  16. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    Joined:
    Jan 21, 2009
    Messages:
    28,857
    Likes Received:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    انتظار میں ہی کہیں بوڑھے ہو جائیں ہم
     
  17. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    :takar: :a155: :takar:
     
  18. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    Joined:
    Jan 21, 2009
    Messages:
    28,857
    Likes Received:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    اب کیا ہوا کیوں سر پھوڑ رہے ہیں
     
  19. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نعیم رضا کی شاعری

    طویل عرصے بعد کچھ تک بندی ہوئی ہے۔ معاشرتی ماحول کے تناظر میں ملاحظہ فرمائیے گا۔

    خوابِ غفلت میں رہے تو پھر نظر آئے گا کیا
    گر ہے محرومِ تماشا ، راستہ بھائے گا کیا ؟

    اپنی خواہش کی دیواروں میں مقید ہوگیا
    اس حصارِ آرزو میں منزلیں پائے گا کیا !!

    رابطہ ٹھہرا ہے جب تک آشنائے قہر سے
    ابرِ رحمت ، کشتِ ویراں پہ بھلا چھائے گا کیا

    نہ زمیں زرخیز، نہ ہی آب، نہ ہی بیج ہے
    گلشنِ امید تیرا یوں ہی کھِل جائے گا کیا؟

    واعظِ صدق و وفا ہے پیکرِ کذب و جفا
    اثر ناصح کی زباں میں پھر بھلا آئے گا کیا

    سونپتا ہے خود ہی راہزن کو مقامِ راہبری
    موردِ الزام پھر قسمت کو ٹھہرائے گا کیا

    باندھ اب رختِ سفر تنہا کہ مہلت ہے قلیل
    انتظارِ قافلہ میں یہ بھی گنوائے گا کیا ؟

    صُمُ بُکمُ سا جہاں ماحول ہوجائے رضا
    کوئی پیغامِ پیغمبر اُن کو سنوائے گا کیا


    محمد نعیم رضا۔ 04-جون-2010
     
    واصف حسین likes this.
  20. بزم خیال
    Offline

    بزم خیال ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 12, 2009
    Messages:
    2,753
    Likes Received:
    334
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نعیم رضا کی شاعری

    واہ واہ واہ کیا بات نعیم بھائی
    خوبصورت الفاظ موتیوں کی طرح غزل کی لڑی میں پروئے ہوئے
     
    نعیم likes this.
  21. عبدالرحمن سید
    Offline

    عبدالرحمن سید مشیر

    Joined:
    Jan 23, 2007
    Messages:
    7,417
    Likes Received:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نعیم رضا کی شاعری

    بہت خوب نعیم بھائی،!!!!
    آپ کیا خوبصورت پیرائے میں لفظوں کو ڈھالتے ہیں، جواب نہیں آپکا،!!!!!
     
    نعیم likes this.
  22. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نعیم رضا کی شاعری

    شکریہ بزم خیال بھائی ۔ بس تک بندی کی ہے۔ آپ کی پذیرائی کے لیے بہت ممنوں ہوں۔
    طالب دعا
     
  23. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نعیم رضا کی شاعری

    السلام علیکم سید بھائی ۔ کیسے ہیں آپ ؟
    پذیرائی اور حوصلہ افزائی کا بہت شکریہ ۔
    دعاؤں میں یاد رکھا کریں۔ جزاک اللہ
     
  24. اقرا ناز
    Offline

    اقرا ناز ممبر

    Joined:
    Aug 31, 2009
    Messages:
    147
    Likes Received:
    6
    جواب: نعیم رضا کی شاعری

    سب سے پہلے معذرت نعیم جی کہ میں مصروفیت کے باعث یہاں حاضر نہ ھو سکی ۔۔
    اور آپکی شاعری کی تعریف کرنا سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ھے ۔۔
    ماشاء اللہ بہت عمدہ و اعلیٰ
    داد قبول کریں ، ھمیشہ خوش رہیں آمین
     
    نعیم likes this.
  25. ملک بلال
    Offline

    ملک بلال منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 12, 2010
    Messages:
    22,418
    Likes Received:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نعیم رضا کی شاعری

    نعیم بھائی میری طرف سے بھی بہت ساری واہ واہ قبول کریں۔
     
    نعیم likes this.
  26. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نعیم رضا کی شاعری

    اقراء ناز بہنا ۔ ذرہ نوازی کا شکریہ
    لیکن میں نے " تک بندی " کا لفظ سچی مچی ہی لکھا تھا۔
    داد اور دعا کا بہت شکریہ ۔
    اللہ تعالی آپکو دائمی خوشیاں دے۔ آمین
     
  27. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نعیم رضا کی شاعری

    ملک بلال بھائی پسندیدگی اور حوصلہ افزائی کے لیے بہت شکریہ ۔
     
  28. زاہرا
    Offline

    زاہرا ---------------

    Joined:
    Nov 17, 2006
    Messages:
    4,208
    Likes Received:
    11
    جواب: نعیم رضا کی شاعری

    آپ کے کلام میں گوکہ مایوسی کی جھلک نمایاں ہے اور امید کم نظر آتی ہے
    لیکن بہرحال بہت عمدہ کلام ہے۔ داد قبول کریں۔
     
    نعیم likes this.
  29. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نعیم رضا کی شاعری

    مایوسی کی جھلک صرف اسی کلام کی حد تک ہے۔ اسکے پیچھے کچھ مخصوص محسوسات کا واقع ہونا اثر انداز ہوگیا۔
    وگرنہ الحمدللہ میرا ایمان ہے کہ پاکستان قائم رہنے کے لیے بنا ہے اور قائم رہے گا۔ انشاءاللہ
    پسندیدگی کا شکریہ ۔
     
  30. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نعیم رضا کی شاعری

    السلام علیکم گذشتہ شب 26 رجب کو دھیان سرکار دوعالم :drood: کے سفر معراج کی جانب گیا تو بفضل اللہ تعالی کچھ نعتیہ اشعار ترتیب پا گئے ۔ اہل محبت کے پیش خدمت ہیں


    سُبحان کے پردوں میں چھپ کر، وہ اسریٰ منانے جاتے ہیں
    لیلا" کے لمحے حیراں ہیں۔ کب جاتے ہیں ، کب آتے ہیں

    کیا اصلِ نور وحدت ہے، اس رات کھلی یہ حقیقت ہے
    جب آقا تدلّی سے آگے اوادنی کی منزل پاتے ہیں

    اِس مسجد سے اُس اقصیٰ تک ، اور اقصیٰ سے پھر سِدرہ تک
    جبریل سواری کو تھامے ، کیا خوب سعادت پاتے ہیں

    اقصیٰ میں امامت کی مسند، بس شاہِ رُسُل کو تھی مختص
    میثاقِ نبوت کے وعدے یوں سارے نبی دُہراتے ہیں

    اُس نورِ ازل کی آمد پر افلاک سجائے بیٹھے ہیں
    دیدار کے پیاسے قدسی بھی نظروں کی پیاس بجھاتے ہیں

    کیا شان ہے رحمتِ عالم کی ، خیرات وہاں بھی بٹتی رہی
    حوروں میں نگینے بانٹتے ہیں، موسیٰ کو جلوے کراتے ہیں

    اک عبدِ کامل کا رُتبہ ، خالق نے دکھایا عالم کو
    قُدسی ہیں‌سراپا چشمِ براہ ، معراج کے دُولہا آتے ہیں

    قربان میں اُنکی رحمت کے، بےمثل عطا و شفقت کے
    معراج کے وصل و قربت میں ، امت کو بھول نہ پاتے ہیں

    ہیں پیکرِ بشری، نورِ خدا، پر بات نہیں بس اس پہ رضا
    وہ اُرفع ہیں اس جا سے جہاں، جبریل کے پر جل جاتے ہیں


    محمد نعیم رضا۔ 2010-7-8 بروز جمعرات
     
    sono likes this.

Share This Page