1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

[you] اسامہ بن لادن کی موت کے ڈرامے سے امریکہ کیا حاصل کرنا چاہتا ہے ؟

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏4 مئی 2011۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم۔
    ستمبر11۔ کے واقعے
    افغانستان میں اسامہ کی موجودگی کے بغیر اس پر حملہ
    عراق میں عالمی تباہی کے ہتھیار
    ابوغریب جیل کا سکینڈل
    گوانتے موبے جیل میں ہزاروں بےگناہوں کا سکینڈل
    وکی لیکس سے منکشف بیسیوں جھوٹوں پر مبنی پالیسیاں
    وغیرہ وغیرہ ۔۔۔
    امریکہ کے ہر جھوٹ کے پیچھے اسکے ایک یا کئی مقاصد کارفرما ہوتے ہیں۔
    امریکہ کے سابقہ جھوٹ کے ریکارڈ ز کے پیش نظر چند دن پہلے ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کی موت کا اعلان بھی عالمی سطح پر ایک ڈرامہ ثابت ہوچکا ہے۔
    آپ کے خیال میں اسامہ بن لادن کی موت والے واقعے کے پیچھے کون کون سے امریکہ مفادات کارفرما ہوسکتے ہیں ؟
     
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: [you] اسامہ بن لادن کی موت کے ڈرامے سے امریکہ کیا حاصل کرنا چاہتا ہے ؟

    پاکستان پر چڑہائی مطلوب ہے
     
  3. محمد رضی الرحمن طاہر
    آف لائن

    محمد رضی الرحمن طاہر ممبر

    شمولیت:
    ‏19 اپریل 2011
    پیغامات:
    465
    موصول پسندیدگیاں:
    40
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: [you] اسامہ بن لادن کی موت کے ڈرامے سے امریکہ کیا حاصل کرنا چاہتا ہے ؟

    اسامہ بن لادن اگر ہلاک ہو چکا ہے تو یہ بات خوش آئند ہے ، تاہم اس کھیل کے دو کردار ہیں ایک طالبان ، القاعدہ ، دوسرا کردار امریکہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان کے مفاد کے حق میں نہ طالبان و القاعدہ ہیں نہ امریکہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان میں قیام امن کیلیے اس خطے سے امریکہ نے جانا ہوگا اور ہمیں بھی طالبان اور القاعدہ کے نظریات کا قتل عام کر نا ہوگا ۔
     
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: [you] اسامہ بن لادن کی موت کے ڈرامے سے امریکہ کیا حاصل کرنا چاہتا ہے ؟

    شکریہ رضی بھائی ۔ نظریات کا قتلِ عام کیسے ممکن ہے ؟؟؟ اسکی وضاحت فرمائیں گے پلیز؟
     
  5. محمد رضی الرحمن طاہر
    آف لائن

    محمد رضی الرحمن طاہر ممبر

    شمولیت:
    ‏19 اپریل 2011
    پیغامات:
    465
    موصول پسندیدگیاں:
    40
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: [you] اسامہ بن لادن کی موت کے ڈرامے سے امریکہ کیا حاصل کرنا چاہتا ہے ؟

    میڈیا ، اخبارات ، لٹریچر کے ذریعے لوگوں کو یہ شعور دینا ہوگا کہ اسلام میں شر پسندی ، شدت پسندی ، دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں ، ایسے میں کوئی اسامہ پھر اسلام کا امیج خراب نہیں کرے گا ، جہاد ایک پرامن جدوجہد کا نام ہے دہشت گردی کا نام نہیں ، معصوم لوگوں کو مارنے کا نام نہیں
     
  6. اقبال جہانگیر
    آف لائن

    اقبال جہانگیر ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جنوری 2011
    پیغامات:
    1,160
    موصول پسندیدگیاں:
    224
    جواب: [you] اسامہ بن لادن کی موت کے ڈرامے سے امریکہ کیا حاصل کرنا چاہتا ہے ؟

    اسلام امن کا دین ہے اور سلامتی کا درس دیتا ہے اور دہشت گردی سے اس کا دور کا واسطہ نہ ہے۔اللہ تعالہ فرماتے ہین:
    ’’جس نے کسی شخص کو بغیر قصاص کے یا زمین میں فساد (پھیلانے کی سزا) کے (بغیر، ناحق) قتل کر دیا تو گویا اس نے (معاشرے کے) تمام لوگوں کو قتل کر ڈالا۔‘‘) المائدة، 5 : 32(
    کہو، وہ (اللہ) اس پر قادر ہے کہ تم پر کوئی عذاب اوپر سے نازل کر دے، یا تمہارے قدموں کے نیچے سے برپا کر دے، یا تمہیں گروہوں میں تقسیم کر کے ایک گروہ کو دوسرے گروہ کی طاقت کا مزہ چکھوا دے۔(سورۃ الانعام ۶۵)
    وہ شخص جو کسی مومن کو جان بوجھ کر قتل کرے تو اس کی سزا جہنم ہے جس میں وہ ہمیشہ رہے گا۔ اس پر اللہ کا غضب اور لعنت ہے اور الللہ نے اُسکے لیے سخت عذاب مہیا کر رکھا ہے۔(سورۃ النساء۔۹۳)
    رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے خطبہ حجۃ الوداع میں فرمایا۔
    تم (مسلمانوں) کے خون، اموال اور عزتیں ایکدوسرے پر حرام ہیں، اِس دن (عرفہ)، اس شہر (ذوالحجۃ) اور اس شہر(مکہ) کی حرمت کی مانند۔ کیا میں نے تم تک بات پہنچا دی؟ صحابہ نے کہا ”جی ہاں۔
    ”مسلمان کو گالی دینا فسق ہے اور اس سے قتال کرنا کفر ہے۔”
    مسلمان کو قتل کر دینا جہنم میں داخلے کا سبب ہے لیکن اس کا مصمم ارادہ بھی آگ میں داخل کر سکتا ہے۔
    ” جب دو مسلمان اپنی تلواریں لے کر ایک دوسرے سے لڑ پڑیں تو وہ دونوں جہنم میں جائیں گے۔” صحابہ نے دریافت کیا کہ اے اللہ کے رسول! ایک تو قاتل ہے (اس لیے جہنم میں جائے گا) لیکن مقتول کا کیا قصور؟ فرمایا ” اس لیے کہ اس نے اپنے (مسلمان) ساتھی کے قتل کا ارادہ کیا تھا۔”
    مندرجہ آیت اور احادیث کی روشنی میں کسی پاکستانی اور مسلمان کو شک نہیں ہونا چاہیے کہ پاکستان میں مسلمانوں اور بے گناہ لوگوں پر خود کش حملے کرنے والے گمراہ لوگ ہیں جن کا دین اسلام کے ساتھ کوئی تعلق اور واسطہ نہیں ہے۔ ان کی یہ حرکت دشمنان اسلام اور دشمنان پاکستان کے لیے خوشیاں لے کر آئی ہے۔ پاکستان اور اسلام کے دشمن چاہتے ہیں کہ یہاں کا امن تباہ کر دیا جائے اور بدامنی کی آگ بڑھکا کر ملک کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا جائے۔ یہ لوگ پوری انسانیت کے قاتل ہیں اس لیے کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے۔
    جس نے کسی انسان کو خون کے بدلے یا زمین میں فساد پھیلانے کے سوا کسی اور وجہ سے قتل کیا گویا اس نے سارے انسانوں کو قتل کر دیا اور جس نے کسی کی جان بچائی اس نے گویا تمام انسانوں کو زندگی بخش دی۔(المائدۃ۔۳۲)
    قرآنی آیات، احادیث نبوی اور آئمہ کرام کے استدلال کی روشنی میں یہ بات واضح کی کہ بے گناہ و معصوم شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا، قتل و غارت کرنا، خود کش حملوں کا ارتکاب کرنا اور ملکی و قومی املاک کو نقصان پہنچانا، مسجدون پر حملے کرنا اور نمازیون کو شہید کرنا اور مساجد کے تقدس کو پامال کرنا، سراسر اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے، کسی بھی عذر، بہانے یا وجہ سے ایسے عمل کی اسلام ہر گز اجازت نہیں دیتا۔مزیدبرآں کسی بھی مسلم حکومت کے خلاف علم جنگ بلند کرتے ہوئے ہتھیار اٹھانا اور مسلح جدوجہد کرنا، خواہ حکومت کیسی ہی کیوں نہ ہو اسلامی تعلیمات میں اجازت نہیں۔ یہ فتنہ پروری اور خانہ جنگی ہے۔ اسے شرعی لحاظ سے محاربت و بغاوت، اجتماعی قتل انسانیت اور فساد فی الارض قرار دیا گیا ہے۔ طالبان کے اعمال اسلامی تعلیمات کے خلاف ہین اور یہ وہ گروہ ہین جو دائرہ اسلام سے اپنی غیر اسلامی حرکات کی وجہ سے خارج متصور ہونگے۔اسلام بے گناہ شہریوں کے قتل عام، بازاروں، کاروباری اداروں، مساجد، قومی تنصیبات اور دیگر عوامی مقامات پر بم دھماکوں یا خود کش حملے کی اجازت ہرگز نہیں دیتا۔ جبکہ دہشت گردی کا ارتکاب کرنے والے افراد اور گروہ اسلامی تعلیمات سے صریح انحراف اور شرعی طور پر بغاوت و محاربت، اجتماعی قتل انسانی اور فساد فی الارض کے مرتکب ہوئے ہیں۔ ویسے بھی طالبان کا جہاد ،پاکستان کے اور مسلمانوں کے خلاف غیر شرعی اور مشکوک ہے۔ رسول کریم نے فرمایا کہ جنگ کی حالت مین بھی غیر فوجی عناصر کو قتل نہ کیا جاوے۔ مزید بران طالبان شیخ عطیہ اللہ کے بیان کی خلاف ورزی کے علاوہ ملا عمر کے ۲۸ مارچ کے بیان کی بھی خلاف ورزی کر رہے ہین جس میں معصوم لوگوں ،مساجد اور نمازیوں پر حملوں سے منع کیا گیا ہے۔ اس طرح طالبان ملاعمر کو دی ہوئی بیعت کی بھی خلاف ورزی کر ہے ہین۔ یہ کیسا جہاد ہے کہ مسلمانوں کا خون ارزان ہو گیا ہے۔
    القائدہ اور طالبان کے وجود مین آنے پہلے پاکستان مین تشدد اور دہشتگردی نام کی کوئی چیز نہ تھی۔ القائدہ نے طالبان کے ساتھ مل کر قتل و غارت گری کا ایک بازار گرم کر دیا، کاروبار کا خاتمہ ہو گیا،مسجدوں،تعلیمی اداروں اور بازاروں مین لوگوں کو اپنی جانوں کے لالے پڑ گئے اور پاکستان حیرت و یاس کی تصویر بن کر رہ گیا۔
    اسامہ اور القائدہ لازم ملزوم تھے، اس کے جانے سے القائدہ کی ریڑہ کی ہڈی ٹوٹ گئی اور اس کا خاتمہ یقینی ہو گیا۔ یہ کیسا جہاد ہے کہ اسامہ میدان جنگ سے دور ایبٹ ٓباد کے ایک پر تعیش بنگلے مین چھپا بیٹھا تھا۔مزید براں قتل و غارت گری کرنے والوں کی زندگی لمبی نہیں ہوتی اور ان کی موت اسی طرح واقع ہوتی ہے۔
    اسامہ بن لاڈن سالہا سال سے پاکستان مین تھا اور طالبان نے اسے تحفظ فراہم کیا ہوا تھا۔ لگتا ہے انہیں نے پیسے کی خاطر اسامہ کی مخبری کر دی اور قتل و غارت گری کا بازار گرم کرنے والا اپنے انجام کو پہنچا۔ اب القائدہ کے دوسرے چھوٹے موٹے لیڈران ،طالبان سے خوفزدہ رہین گے۔ طالبان نے پیسے کی خاطر اسامہ کو بیچ ڈالا اور اب ڈرامے بازی کر رہے ہین۔
    میرے خیال مین اسامہ کے ٹھکانہ کے اخفا کے معاملہ مین الاظواہری اور طالبان ،دونوں ملوث ہین۔ ظواہری ،اسامہ سے مصر کے معاملہ پر بیان نہ دینے کی وجہ سے ناخوش تھا۔ یاد رہے مصری ہونے کی وجہ سے ظواہری کی مصر سے جذباتی وابستگی ہے۔
    جعفر از بنگال و صادق از دکن
    ننگ ملت، ننگ دیں، ننگ وطن
    یہ شعر ملک و ملت کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے والے انہی دو غداروں میر جعفر اور میر صادق کے متعلق ہے، آج بھی دنیا ایسے ہی بدبخت اور روسیاہ غدار موجود ہیں جن پر یہ شعر صادق آتا ہے ۔مسلمانوں مین میر صادق اور میر جعفر جیسے لوگوں کی کمی نہ ہے، عباسی وزیر، ابن علقمی منگولوں سے مل گئے اور سقوط بغداد کا سبب بنے۔ ہمیشہ اس قبیل کے لوگوں نے مسلمانوں کو نقصان پہنچایا۔اسامہ بن لادن بھی اپنے بھیدیوں کی وجہ سے مارا گیا۔ گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے۔
    میرے خیال میں یہ لوگ ہین الظواہری اور طالبان جنہوں نے ذاتی جاہ و اقتدار ، حسد ،مخاصمت اور پیسے کے لالچ مین اسامہ کی مخبری کر دی۔اپنے آپ کو پاک صاف ظاہر کرنے کے لئے طالبان اب ڈرامہ بازی کر رہے ہین۔
     
  7. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    جواب: [you] اسامہ بن لادن کی موت کے ڈرامے سے امریکہ کیا حاصل کرنا چاہتا ہے ؟

    امریکہ کے مختلف اہداف ہیں
    1۔ امریکہ اپنی عوام کو بتانا چاہتا ہے کہ دہشت گردی کی نام نہاد جنگ میں وہ کامیاب رہا ہے۔ اوبامہ اس ایشو کے ذریعے اگلا الیکشن جیتنا چاہتا ہے۔
    2۔ اسامہ بن لادن ایبٹ آباد میں ہی کیوں مرا اگر امریکہ چاہتا تو اسامہ کو قندھار یا کابل میں بھی مار سکتا تھا لیکن ایبٹ آباد میں مارنے کا مقصد یہ ہے کہ اسلام آباد قریب ہے جی ایچ کیو بھی قریب پڑتا ہے کاکول اکیڈمی بھی قریب پڑتی ہے۔ پاکستان کے ایٹمی اثاثے، دفاعی آلات بنانے والی فیکٹریاں بھی ایبٹ آباد کے قریب ہی ہیں یعنی خوشاب، میانوالی، راولپنڈی، چکوال، سرگودھا ایسے حساس مقامات ہیں جہاں ایٹمی پلانٹس بھی ہیں، ہماری ائیر بیسز بھی ہیں، واہ فیکٹریز جہاں دفاعی سامان بنتا ہے وہ بھی قریب ہیں تو ہوسکتا ہے کہ امریکہ ان علاقوں میں جاسوسی کرنا چاہتا ہو ان علاقوں میں رسائی کے لئے یہ ڈرامہ رچایا گیا۔ امریکہ پاکستان کی ایٹمی طاقت ختم کرنے کے درپے ہے۔

    3۔ امریکہ پاکستان میں اسامہ کو مار کر دنیا کو بتانا چاہتا ہے کہ پاکستان ایک دہشت گرد ملک ہے۔ پھر پاکستان پر جنگ تھوپ کر بلقانائزیشن کی صورتحال پیدا کرنا چاہتا ہے۔
    4۔ امریکہ یہ سب اس لئے بھی کررہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات خراب رہیں۔ امریکہ کو معلوم ہے کہ جب بھارت کو یہ پتہ چلے گا کہ اسامہ پاکستان میں مارا گیا تو بھارت پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرے گا تو پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات مزید کشیدہ ہوں گے اور جنگ بھی چھڑسکتی ہے اس جنگ سے امریکہ کو فائدہ یہ ہوگا کہ اس کا اسلحہ پاکستان اور بھارت میں خوب بکے گا اور امریکی معیشت کو خوب فائدہ ہوگا۔
    5۔ امریکہ اس جنگ سے چین کا بھی نقصان چاہتا ہے کیونکہ چین ایک معاشی سپر پاور ہے۔ امریکہ چین کو بھی ڈسٹرب کرنا چاہتا ہے اور وہ اسی صورت میں کرسکتا ہے اگر وہ پاکستان پر قبضہ کرلے۔

    سازشیں تو بے شمار ہیں لیکن میں ذرا فوکس نیوز، سی این این دیکھ لوں اور نیویارک ٹائمز، واشنگٹن پوسٹ جیسے اخبارات کا مطالعہ کرلوں پھر مزید تجزیات پیش کروں گا۔
     
  8. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    جواب: [you] اسامہ بن لادن کی موت کے ڈرامے سے امریکہ کیا حاصل کرنا چاہتا ہے ؟

    Fawad – Digital Outreach Team – US State Department

    يہ کوئ حيران کن بات نہيں ہے کہ کچھ راۓ دہندگان اب بھی اسامہ بن لادن کی موت کی خبر کی صداقت پر شک کر رہے ہيں، باوجود اس کے کہ امريکی حکومت کے اعلی ترين اداروں اور صدر سميت اہم قيادت نے خود اس سارے آپريشن کی نگرانی کی تھی۔ البتہ يہ امر توجہ طلب ہے کہ وہی راۓ دہندگان جو امريکی حکومت کی جانب سے اسامہ بن لادن کو کيفر کردار تک پہنچانے کی صلاحيت سے انکاری ہيں، وہی ماضی ميں فورمز پر مجھ سے ايسے کئ طويل مکالمے کر چکے ہيں جس کی بنياد يہی دليل تھی کہ امريکہ کی جانب سے تمام تر ٹيکنالوجی اور فوجی قوت کے باوجود بن لادن کو گرفتار کرنے ميں ناکامی قابل فہم نہيں ہے۔

    حقیقت يہ ہے کہ اسامہ بن لادن مر چکا ہے اور انصاف کے تقاضے پورے ہو چکے ہيں۔ امريکی صدر کی ہدايات کے عين مطابق انھيں ايبٹ آباد ميں امريکی فوجيوں نے ايک آپريشن کے دوران ہلاک کيا۔

    کچھ راۓ دہندگان کی سوچ کے برعکس اس سارے عمل ميں حقائق کو چھپانے يا انھيں مسخ کرنے کی کوئ کوشش نہيں کی گئ ہے۔ اسامہ بن لادن کو موقع پر شناخت کر ليا گيا تھا۔ ان کی حاليہ تصاوير کے ذريعے بھی اس کی تصديق کی گئ اور اس کے بعد بن لادن کے خاندان کے کئ افراد سے حاصل کردہ ڈی اين اے کے ذريعے لاش کا ڈی اين اے تجزيہ کيا گيا جس کے نتائج سے يہ بات سو فیصد ثابت ہو گئ کہ مرنے والا بن لادن ہی تھا۔

    جہاں تک بن لادن کی تصاوير کی ريليز سے متعلق سوال ہے تو ميں يہ حتمی طور پر بيان کر سکتا ہوں کہ امريکی حکومت کے پاس تصاوير بھی ثبوت کے طور پر موجود ہيں اور سمندر میں ان کی آخری رسومات کی ويڈيو بھی موجود ہے۔ ليکن اس ضمن میں اس وقت امريکی حکومت ميں مشاورت اور جائزے کا عمل جاری ہے تا کہ اس بات کا فيصلہ کيا جا سکے کہ کيا اس قسم کی تصاوير عوامی سطح پر ريليز کرنا درست ہو گا کہ نہيں۔ اسامہ بن لادن کی مسخ شدہ لاش کی حالت کو مدنظر رکھتے ہوۓ ان تصاوير کو دنيا کے سامنے لانے کے حوالے سے حکومتی حلقوں کو تذبذب کا سامنا ہے۔

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
    digitaloutreach@state.gov
    www.state.gov
    http://www.facebook.com/pages/USUrduDigitalOutreach/122365134490320?v=wall
     
  9. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: [you] اسامہ بن لادن کی موت کے ڈرامے سے امریکہ کیا حاصل کرنا چاہتا ہے ؟

    سب سے اہم بات تو یہ ہے کہ اسامہ بن لادن نام کے کسی ولن کا وجود تھا بھی یا وہ بھی ایک ڈرامہ ہی تھا۔جب جب اسامہ منظر عام پر آیا ہے اس کا فائدہ باالوسطہ یا بلا واسطہ امریکہ کو ہی ہوا ہے۔ اس بات میں کوئی دو رائے نہیں ہو سکتی کہ اسامہ کا ایبٹ آباد میں موجود ہونا ایک ناممکن امر ہے۔ اس کی کئی وجوہات ہیں۔
    1۔ ایبٹ آباد اتنا چھوٹا شہر ہے کہ وہاں روپوش رہ پانا ناممکن حد تک مشکل ہے۔
    2۔جس مکان میں اسامہ کے موجودگی بتائی گئی ہے وہاں سے کسی قسم کی ادویات نہیں‌ ملیں جبکہ اسامہ گردوں کے مرض کا شکار تھا اور اسے باقاعدہ ادویات لینی پڑتی ہیں۔
    3۔ اسامہ اگر 6 ماہ سے اس 6 کنال کے مکان میں رہ رہا تھا تو اس نے فرار کے خفیہ راستے کیوں نہیں بنوائے اور ایک چوہے کی طرح کیسے مارا گیا۔
    4۔عراق میں صدام اور اس کے بیٹوں کی لاشیں اسی امریکہ نے تفصیل کے ساتھ دکھائیں، مگر اسامہ کو سمندر برد کر دیا کہ اس کی شناخت کا واحد ذریعہ امریکہ کی کی کہی ہوئی بات رہ جائے۔
    5۔اپریشن سے 12 گھنٹے پہلے ایبٹ آباد مساجد میں اعلان ہوتا ہے کہ عوام رات میں گھروں سے نہ نکلیں کیونکہ فوج مشقیں کرے گی۔ ایبٹ آباد میں فوجی مشقیں کوئی انوکھی بات نہیں مگر یہ اعلان اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا۔ کیا یہ بات اسامہ کے لیے کافی نہ تھی اس کے خلاف کچھ ہونے والا ہے۔
    بات بہت طویل ہے اور فواد کو جو مرضی ہے تاویل دے دیں اس نے وہی کہنا ہے جو اس کے باس نے اسے فیڈ کیا ہے۔ ہم اصل موضوع کی طرف آتے ہیں کہ آخر اس سب کی امریکہ کو کیا ضرورت تھی۔
    1۔سب سے پہلے امریکی سیاست۔اگلے الیکشن کی تیاریاں شروع اور پوائینٹ اسکورنگ
    2۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک اہم کامیابی کو اپنے کریڈٹ میں لینا۔
    3۔یہ ثابت کرنے کی کوشش کرنا کہ پاکستان میں دہشت گرد کھلے عام پھر رہے ہیں اور ان کو ختم کرنے کے لیے بیرونی طاقت سے کاروائی کرنا ضروری ہے۔ قابل غور بات یہ ہے کہ کابل سے ایبٹ آباد تک ہیلی کاپڑ کا پہنچنا پاکستان کی مدد کے بغیر ممکن نہیں۔ہاں یہ ضرور ممکن ہے کہ اپریشن کی اصل نوعیت سے پاکستان کو آگاہ نہ کیا گیا ہو۔
    4۔تین نمبر مقصد کے حصول کے لیے انٹرنیشنل میڈیا بھرپور انداز میں استعمال کیا جا رہا ہے۔ اور اگر کوئی یہ دعویٰ کرتا ہے کہ امریکی یا برطانوی میڈیا آزاد ہے تو ریمنڈ ڈیویڈ کیس میں‌ امریکی میڈیا کی مجرمانہ خاموشی اور جھوٹی خبریں دیکھیں۔
    5۔پاکستان میں‌دہشت گردوں کے کھلے عام پھرنے کا تاثر دینے کے پیچھے دو مقاصد کا حصول ہے:
    ا۔ اس بات پر دنیا کا یقین بنائیں کہ پاکستان کے جوہری ہتھیار محفوظ ہاتھوں میں نہیں۔
    ب۔پاکستان میں بدامنی اور بحران برقرار رہے تاکہ ایران-انڈیا پائپ لائن کی طرح کا کوئی رابطہ چین کے ساتھ نہ ہو جس میں خیلج کا تیل چین جانا شروع ہو جائے۔ اس عمل کو روکنے کے لیے غیر مستحکم پاکستان ضروری ہے کیونکہ پاکستان کے سوا اور کوئی ایسا راستہ نہیں جو خلیج کا تیل چین لے جا سکے۔
     
  10. زین
    آف لائن

    زین ممبر

    شمولیت:
    ‏12 اپریل 2011
    پیغامات:
    2,361
    موصول پسندیدگیاں:
    9
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: [you] اسامہ بن لادن کی موت کے ڈرامے سے امریکہ کیا حاصل کرنا چاہتا ہے ؟

    امریکہ چونکہ آج کل مختلف ممالک میں دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑتے لڑتے بری طرح پھنس چکا ہے ۔اب اسے فرار ہونے کے لئے کوئی نہ کوئی راستہ بھی چاہئیے ۔اس کے لئے وہ نئے نئے بہانے ڈھونڈ رہا ھے ۔
    وہ تو جب پہلے آئے تو اسی خیال سے کہ افغانستان کو ہم بہت جلد ہی اپنے مقاصد کے لئے استعمال کر لیں گے اور سارے پختون قوم کو زیر کر لیں گے لیکن ان کا خیال غلط ثابت ہوا ۔آج تک امریکہ کو ان حملوں سے خاطر خواہ ترقی نہ ملی ۔
    ہر بار وہ اپنے عوام اور دوسرے ساتھ دینے والے مالک کو یہ یقین دِلا رہا ہے کہ ہم کامیاب ہوگئے اور ہم نے اسامہ بنِ لادن کو آخر کار مار ڈالا ۔
    اس سے مزید کئ سوالات نے جنم لے لیا ہے لیکن جو سب سے اہم سوال وہ یہ کہ کیا ایک اسامہ کے چلے جانے سے دہشت گردی کا خاتمہ ہو جائے گا ؟؟؟
    جواب ہے کہ ،بلکل بھی نہیں ۔۔
    کیونکہ اِس کے بعد مزید اسامہ اٹھیں گے اور آگے بڑھینگے۔۔یہ تو دنیا کا دستور ہے کہ جب بھی کوئ ناکام ہوا تو وہ مختلف جواز بیان کرتا ہے کے وہ ایک ناکام نہیں ہے حالانکہ اِس سے اس کوئی فائدہ نہیں ہے ۔یہی حال امریکہ کا بھی آجکل ہے ۔وہ اب ایک ایسے موڑ پر آپہنچا ہے کہ جس سے نہ آگے جانے کا راستہ ہے اور نہ پیچھے جانے کا بس وہ خود کو صرف تسلی ہی دے سکتا ہے ۔۔
    اس سب کھیل میں اس کو کچھ فائدے بھی پہنچھے ہیں کیونکہ انگریز ہیں بغیر فائدے کوئی کام نہیں کرتے ۔
    عراق میں تیل ،افغانستان میں اہم معدنیات اور دوسرے ممالک کو ٹارگٹ کرنے کے لئے ایک بہترین رن وے خاص کر پاکستان ،چین اور بھارت اور اب لیبیا جو کہ تیل سے مالامال ملک ہے ۔
    اگر کوئی یہ کہے کہ امریکہ کو اِن جنگوں سے کوئی فائدہ نہیں تو وہ غلط کہہ رہا ہے ۔۔
    امریکہ کو بلکل پتہ ہے کہہ ہمارے اِس جنگ سے دہشت گردی ختم نہیں بلکہ بڑھے گی لیکن ان کو جو حاصل کرنا تھا اب وہ حاصل کر رہے ہیں۔3 ممالک پہ حملہ آور ہو چکا ہے اور ذرا سوچیے کہ اِن ممالک میں رہ کر وہ تو بہت کچھ حاصل کر ہی رہا ہے لیکن مزید بہت سے مالک کو آسانی کے ساتھ اپنی دہشت گردی کی زد میں لا سکتا ہے ۔
    ہمارے بہت سے بھائی الٹا سوچ رہے ہیں کہ اچھا ہوا کہ اسامہ بن لادن مارا گیا بلکہ ایک نے تو یہاں تک کہا کہ وہ شہید نہیں بلکہ ہلاک ہوا ہے تو اس کو تو میں اِتنا کہتا ہوں کہ کیا پتہ کون اللہ کے زیادہ قریب ہے ۔اللہ تعالی فرماتا ہے کہ جب کوئی دو مسلمان ایک دوسرے کو کافر کہے تو اِس میں کوئی شک نہیں کہ اِن دو میں ایک کافر ہوگا۔۔
    اس لئے مسلمان کے بارے میں اِس قدر بدگمانی نہ کریں کہ آپ اسے کافر سمجھے ۔۔
    نبی:saw: کے پاس ایک بندہ حاضر ہوا کہ میں نے بہت بیٹیوں کو زندہ دفن کیا ہے اور اب میں ایمان لانا چاہتا ہوں نبی:saw: نے اس آدمی کو کلمہ پڑھایا اور فرمایا کہ تو مسلمان ہے اور تجھ پر پچھلے گناہوں کی گرفت نہیں ہے لیکن آج کے بعد مجھے اپنی شکل نہ دکھانا کہ مجھے تمھارا ظلم نظر آئے۔۔۔۔
    آپ لوگ خود سمجھدار ہیں اور زندگی کی کئی مرحلوں سے گزرے ہیں ۔طرح طرح کے موسم آپ پہ آئیں ہیں تو آپ بغیر کسی سے پوچھے اس سوال کا جواب پا سکتے ہیں کہ امریکہ کو اسامہ کی موت سے کیا فائدہ پہنچا ۔۔اِس خبر سے امریکہ یہ ثابت کرنا چاہتا ہے کہ ہم سچے اور مسلمان جھوٹا ہے ۔۔۔۔

    اور آپ سے ایک گذارش ہے کہ کبھی بھی ایک مسلمان کے بارے میں خود سے فتوی نہ دے کہ یہ کافر ہے کیونکہ اللہ کے ہاں اچھے کو برے اور برے کو اچھے میں تبدیل ہونے میں دیر نہیں لگتی۔۔۔

    والسلام ۔۔۔۔۔۔۔۔زین
     
  11. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    جواب: [you] اسامہ بن لادن کی موت کے ڈرامے سے امریکہ کیا حاصل کرنا چاہتا ہے ؟

    Fawad – Digital Outreach Team – US State Department

    اس ميں کوئ شک نہيں اسامہ بن لادن مر چکا ہے۔ القائدہ کے ممبران کو بھی اس ميں شک نہيں ہے کہ وہ واقعی مر چکا ہے۔ طالبان اور القائدہ کے متعدد قائدين اور خود اسامہ بن لادن کے اپنے خاندان کے کچھ افراد جنھوں نے اس سارے آپريشن کو اپنی آنکھوں سے ديکھا ان کے بيانات انتہائ شکی مزاج کے انسان کے ليے بھی کافی ثبوت ہے کہ بن لادن واقعی ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس تناظر ميں امريکی حکومت نے يہی فيصلہ کيا کہ کسی تصويرکو شائع کرنے سے کوئ فرق نہیں پڑے گا۔ اس ميں کوئ شک نہیں کہ سازشی کہانيوں کے کچھ دلدادہ کسی بھی قسم کے ثبوت اور حقائق سے قطع نظر اس حقيقت کا انکار ہی کريں گے۔

    اصليت يہی ہے کہ اسامہ بن لادن اب کبھی بھی بے گناہ انسانوں کے قتل کے احکامات جاری نہيں کر سکيں گے۔ ان کے اپنے حمايتی اورساتھيوں نے بھی اس سچ کو تسليم کر ليا ہے اور اپنے بيانوں سے اس کی تصديق بھی کر دی ہے۔

    اس وقت انٹرنيٹ پر اسامہ بن لادن کی بے شمار جعلی تصاوير موجود ہيں جنھيں بعض اخباروں ميں شائع بھی کيا گيا ہے۔ فورمز پر بہت سے افراد ان تصاوير ميں موجود غلطيوں کی نشاندہی کر رہے ہيں اور پھر ان تصاوير کو امريکی حکومت کے مبينہ جھوٹ کے حوالے سے ناقابل ترديد ثبوت قرار دے رہے ہیں۔ ميں واضح کر دوں کہ امريکی حکومت نے ان ميں سے کوئ بھی تصوير جاری نہيں کی ہے۔ بلکہ حقيقت يہ ہے کہ ان ميں سے بعض تصاوير تو حاليہ دنوں کی ہيں بھی نہيں، بلکہ يہ تو انٹرنيٹ پر کئ برسوں سے موجود ہيں۔ امريکی حکومت کو ميڈيا کے اداروں اور اخباری پبلی کيشنز کے صحافتی فيصلوں کے ليے مورد الزام نہيں ٹھہرايا جا سکتا جو انھوں نے ان تصاوير کے حوالے سے بغير کسی تحقيق اور سورسز کو پرکھے بغير ليے ہيں۔

    اسامہ بن لادن نے نہ صرف امريکہ کے خلاف اعلان جنگ کر رکھا تھا بلکہ وہ پوری انسانيت کے لیے بھی خطرہ تھا۔ وہ 911 کے واقعے ميں ہزاروں بے گناہ افراد کے قتل ميں ملوث تھا جن ميں ہر قوميت اور اسلام سميت کئ مذاہب کے عورتيں، مرد اور بچے شامل تھے۔ وہ مستقبل ميں بھی امريکہ اور پاکستان سميت دنيا بھر ميں مزيد ہلاکتوں کے لیے پرعزم تھا۔

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
    digitaloutreach@state.gov
    www.state.gov
    http://www.facebook.com/pages/USUrduDigitalOutreach/122365134490320?v=wall
     
  12. سیفی خان
    آف لائن

    سیفی خان ممبر

    شمولیت:
    ‏26 اپریل 2011
    پیغامات:
    200
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: [you] اسامہ بن لادن کی موت کے ڈرامے سے امریکہ کیا حاصل کرنا چاہتا ہے ؟

    خدا اسامہ کی قربانی قبول کرے اٰمین
     
  13. محمد ارشاد
    آف لائن

    محمد ارشاد ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2010
    پیغامات:
    28
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    جواب: [you] اسامہ بن لادن کی موت کے ڈرامے سے امریکہ کیا حاصل کرنا چاہتا ہے ؟

    اسامہ بن لادن کی موت کے ڈرامے سے امریکہ اپنے آپ کو بڑا بھادر سمجھ رھا ھے
     
  14. اقبال جہانگیر
    آف لائن

    اقبال جہانگیر ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جنوری 2011
    پیغامات:
    1,160
    موصول پسندیدگیاں:
    224
    جواب: [you] اسامہ بن لادن کی موت کے ڈرامے سے امریکہ کیا حاصل کرنا چاہتا ہے ؟

    ایک خبر کے مطابق اسامہ امریکی گولی سے نہیں بلکہ اپنے محافظ کی گولی سے مرا
    دیکھئے : روزنامہ ڈان ،اشاعت مورخہ 3 مئی
    اگر یہ درست ہے توان حالات مین شہادت والی بات ذرا تیڑہی ہو جاتی ہے؟ اور یہ خودکشی والا معاملہ بن جاتا ہے۔
     
  15. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    جواب: [you] اسامہ بن لادن کی موت کے ڈرامے سے امریکہ کیا حاصل کرنا چاہتا ہے ؟

    اسامہ جئے یا مرے اس سے کوئی غرض نہیں۔
    غرض تو اپنے ملک سے ہے جسے گورنمنٹ، فوج نے غیر محفوظ بنادیا ہے۔ پہلے فوج نے ریمنڈ ڈیوس پر ڈرامہ کیا اب اسامہ پر ڈرامہ کررہی ہے۔
    فوج پاکستان کی آمدنی کا ایک بہت بڑا حصہ ہڑپ کرلیتی ہے اور کرتی امریکہ کی خدمت ہے۔
     
  16. ایم اے رضا
    آف لائن

    ایم اے رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏26 ستمبر 2006
    پیغامات:
    882
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    جواب: [you] اسامہ بن لادن کی موت کے ڈرامے سے امریکہ کیا حاصل کرنا چاہتا ہے ؟

    پاکستان کے حالات (معاشی،معاشرتی،سیاسی،مذہبی ) اب بھی اگر کنٹرول کر لئے جائیں تو پاکستان صرف ایشائ کی سپر پاور نہیں بلکہ دنیا کی عظیم ترین طاقت کے طور پر ابھر سکتا ہے کیوں کہ امریکہ بھی انگریزوں کا غلام رہا اور بعد میں اس نے عروج پایا اور ہم بھی انگریزوں کے غلام رہے اس لئے ابھی ہم عروج کی منازل طے کر رہے ہیں ۔۔۔۔۔اور یہ بات پاکستانیوں کو پتا نہیں معلوم ہے یا نہیں مگر امریکہ جانتا ہے اور وہ اس وقت جتنا بڑا ہے اتنی ہی بڑی سوچ اور گیم کرتا ہے مگر ہم ابھی تک بڑے ہو کر بھی چھوٹے ہیں مسلمان ابھی اپنے ذاتی اور بے بنیاد جھگڑوں میں تو جیت حاصل کر لے ؟؟؟ اگر اس کے بعد بھی بچا کھچا رہا تو اس مسئلے پر بھی سوچ لے گا
     
  17. كاشان عدنان
    آف لائن

    كاشان عدنان ممبر

    شمولیت:
    ‏17 مئی 2011
    پیغامات:
    152
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: [you] اسامہ بن لادن کی موت کے ڈرامے سے امریکہ کیا حاصل کرنا چاہتا ہے ؟

    مسلمانوں کو کمزور کرنا چاھتے ھیں۔:a172:
     
  18. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: [you] اسامہ بن لادن کی موت کے ڈرامے سے امریکہ کیا حاصل کرنا چاہتا ہے ؟

    اور جو اس کی وجہ سے آج تک افغانستان میں شہادتیں ہورہی ہیں ان کے بارے میں کیا خیال ہے
     
  19. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: [you] اسامہ بن لادن کی موت کے ڈرامے سے امریکہ کیا حاصل کرنا چاہتا ہے ؟

    جن جن اعمال اور ان اعمال و افعال کے کرنے والوں کے بارے میں اللہ تعالی اور اسکے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے واضح احکامات ، وعیدیں جاری ہوچکی ہوں ۔ ان کو دبے لفظوں میں " سیف سائیڈ " دینا حیرت انگیز ہے۔
    بےشک اللہ تعالی کے ہاں کسی کا کوئی مرتبہ بھی ہوسکتا ہے۔ لیکن سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کا فرمان ہے جس کا مفہوم ہے کہ "ہم لوگوں کے ظاہری اعمال کے مطابق انکے فیصلے کرنے کے مکلف ہیں "
    میں دوستوں سے گذار ش کروں گا کہ جیسے ہم ذاتی و دنیوی مفادات کے لیے علم حاصل کرتے ہیں اسی طرح دین کی روح کو سمجھنے کے لیے بھی تھوڑا وقت صرف کرکے علمِ دین اور اسکی روشنی میں امت مسلمہ کو نقصان پہنچانے والے اشخاص و طبقات کا جائزہ بھی لینا چاہیے۔

    والسلام
     
  20. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    جواب: [you] اسامہ بن لادن کی موت کے ڈرامے سے امریکہ کیا حاصل کرنا چاہتا ہے ؟

    Fawad – Digital Outreach Team – US State Department

    پاکستان کی سرحدوں کے اندر افواج پاکستان کی کاروائيوں کا مقصد امريکہ"امريکی آقاؤں" کو خوش کرنا ہرگز نہيں ہے۔ دنيا کی کوئ بھی فوج اپنے وسائل اور اپنے فوجيوں کی جان کی قربانی صرف اپنے عوام کے بہترين مفاد میں ہی صرف کرتی ہے۔ يہی اصول کسی بھی ملک کی منتخب حکومت پر بھی لاگو ہوتا ہے۔

    ميں آپ کو يہ بھی ياد دلا دوں کہ پاکستان کی تمام فوجی اور سول قيادت اور عمومی طور پر سول سوسائٹی بھی اس بات پر متفق ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ پاکستان کے بہترين مفاد ميں ہے۔

    پاکستان کی عسکری قيادت کی کاروائ پر تنقيد پاکستان کی افواج کی بے مثال قربانيوں اور ان ہزاروں بے گناہ شہريوں کی اموات کو نظرانداز کرنے کے مترادف ہے جو گزشتہ چند سالوں کے دوران دہشت گردی کا نشانہ بن چکے ہیں۔

    کيا آپ واقعی يہ سمجھتے ہیں کہ ان لوگوں کے خلاف کوئ کاروائ نہيں کرنی چاہیے جو بلاتفريق پورے ملک ميں پاکستانيوں کو قتل کر رہے ہیں؟ کيا حکومت پاکستان کو ان مسلح گروپوں کو نظرانداز کر دينا چاہيے جو پاکستان کے قوانين اور اداروں کے وجود سے انکار کرتے ہیں؟

    ميں يہ واضح کر دوں کہ پاکستانی فوجی اپنی جانوں کی قربانی اپنے ملک کے تحفظ اور اپنی عوام کی سلامتی کو يقينی بنانے کے لیے دے رہے ہيں، نہ کہ واشنگٹن ميں بيٹھے ہوۓ امريکی افسران کی خوشنودی کے ليے۔

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
    digitaloutreach@state.gov
    www.state.gov
    http://www.facebook.com/pages/USUrduDigitalOutreach/122365134490320?v=wall
     
  21. ایس کاشف
    آف لائن

    ایس کاشف ممبر

    شمولیت:
    ‏26 مئی 2011
    پیغامات:
    116
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: [you] اسامہ بن لادن کی موت کے ڈرامے سے امریکہ کیا حاصل کرنا چاہتا ہے ؟

    میرا بھی وہی جواب ہے کہ اسامہ کی موت سے امریکہ پاکستان پر باقاعدہ قبضہ چاہتاہے
    بے قاعدہ قبضہ تو کافی سالوں سے ہے
     
  22. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    جواب: [you] اسامہ بن لادن کی موت کے ڈرامے سے امریکہ کیا حاصل کرنا چاہتا ہے ؟

    باقاعدہ قبضہ کرکے امریکہ پاکستان کا بھلا نہیں کرےگا۔ یہ سراسر امریکی مفاد کے منافی ہے۔ بے قاعدہ قبضہ کرکے امریکہ نے وہ سب مقاصد حاصل کرلئے ہیں جو امریکہ چاہتا ہے۔
    مثال کے طور پر خودکش حملے، معاشی تباہی، علیحدگی پسند تحریکیں، کرپٹ سیاستدان، اداروں کی تباہی، دنیا بھر میں پاکستان کی رسوائی، فوج پر حملے وغیرہ وغیرہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں