1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

Ghq پر حملہ

Discussion in 'حالاتِ حاضرہ' started by زاہرا, Oct 11, 2009.

  1. زاہرا
    Offline

    زاہرا ---------------

    Joined:
    Nov 17, 2006
    Messages:
    4,208
    Likes Received:
    11
    جی ایچ کیوحملہ :دہشت گرد سکیورٹی بلڈنگ میں محصور، متعدد اہلکار یرغمال ​



    Updated at 2048 PST

    راولپنڈی ... راولپنڈی میں جی ایچ کیو پر دہشت گردوں کے حملے میں چار حملہ آور ہلاک کر دیئے گئے۔ جھڑپ میں دو سینئر فوجی افسروں سمیت چھ سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے، جبکہ سکیورٹی فورسز نے دو دہشت گردوں کو گھیرے میں لے رکھا ہے ۔آئی ایس پی آر سے ملنے تازہ اطلاعات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جی ایچ کیو سکیورٹی بلڈنگ میں حملہ آوروں کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔ حکام کے مطابق ملزمان کی تعداد دو سے زائد ہے اور انہوں نے متعدد اہلکاروں کو یرغمال بنارکھا ہے۔ ہفتہ کی صبح ساڑھے گیارہ بجے کے قریب فوجی وردی میں ملبوس دہشت گردوں نے ایک پک اپ میں جی ایچ کیو میں داخل ہونے کی کوشش کی ۔ دہشت گردوں نے مال روڈ کی جانب گیٹ نمبر ایک پر داخل ہونے کوشش کی اور چیک پوسٹ نمبرایک پر پہنچ گئے جہاں انہوں نے سیکورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے بعد دہشت گردوں نے گاڑی سے اتر کر پوزیشن سنبھال لی اور فائرنگ کرتے رہے، جس کے بعد سکیورٹی اہلکاروں اور کمانڈوز نے جی ایچ کیو کے ارد گرد تمام علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور پوزیشنیں سنبھال لیں۔ سکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ دو دہشت گرد فرار ہوگئے۔ دہشت گردوں کی نشاندہی کے لئے آرمی کے ہیلی کاپٹر بھی فضا میں گشت کرتے رہے ۔ جی ایچ کیو کے اردگرد فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔ کمانڈوز نے ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی لاشیں تحویل میں لے کر وہاں سے منتقل کردی ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل اطہر عباس نے حملے میں چار دہشت گردوں کے ہلاک اوردو افسران بریگیڈیئر انوار اور لیفٹیننٹ کرنل وسیم سمیت چھ سکیورٹی اہلکاروں کے شہید ہونے کی تصدیق کی ہے۔ جی ایچ کیو کے قریب دہشت گردوں کے حملے کے بعد وہان جانے والے تمام راستے بھی بند ہیں۔


    جنگ نیوز سے خبر۔
     
  2. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستان اور ایٹمی اثاثوں کے گرد گھیرا رفتہ رفتہ تنگ ہوتا جارہا ہے۔ دشمن کے لیے راہیں ہموار کی جارہی ہیں۔ میر جعفر اور میر صادق اپنا کام پوری تندہی سے انجام دے رہے ہیں۔

    اللہ تعالی ہمارے ملک کو محفوظ رکھے۔ آمین
     
  3. آزاد
    Offline

    آزاد ممبر

    Joined:
    Aug 7, 2008
    Messages:
    7,592
    Likes Received:
    14
    روزنامہ جنگ
    [​IMG]
     
  4. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    ایسی خبروں پہ سوائے دکھ پریشانی اور تشویش کے کیا کیا جا سکتا ھے خدا خیر رکھے میرے پاکستان کی
    ہاں ہم سب کو دعا کرنی چاھیے اور یہی ہمارا ہتھیار ھے ایسے دشمنوں سے نپٹنے کے لئے ، مگر دعا ہم دور بیٹھے لوگ ہی کرسکتے ھیں وہاں رہنے والے کوشش بھی کریں کہ کچھ اور نہیں تو کم از کم اپنے ارد گرد ہونے والی حرکات پہ نظر رکھیں تاکہ مشکوک لوگوں کو جلد شناخت کر سکیں اس سے پہلے کہ وہ اپنی دہشت گردی کر سکیں
    دہشت گردی بھی ھے مگر قصور ہمارا بھی ھے کہ ان حالات کے باوجود ہم لوگ چوکنے نہیں ھیں
    چلیں دہشت گردی کو 1 طرف کریں اگر 1 محلے کے لوگ مل کے کوئی حکمت عملی بنا لیں تو اس محلے میں چوری چکاری کبھی نہ ہو
    مگر افسوس یہ ھے ہم سوچیں گے بھی تو صرف اپنا ،
     
  5. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم۔ مجھے میڈیا کے کردار پر حیرت ہوتی ہے جو نامعلوم وجوہات کی بنا پر اب بھی فوج ہی کو ہیرو ثابت کرنے پر تلا بیٹھا ہے۔ حالانکہ موجود واقعہ سے فوج کی غفلت، نااہلی بہت عیاں ہوتی ہے۔ جو فوج اپنے ہیڈکوارٹر میں اپنے جوانوں اور سٹاف کی حفاظت سے غافل ہو ۔ اس سے مزید کیا توقع کی جاسکتی ہے۔ دہشت گرد جس انداز میں ہیڈکوارٹر میں داخل ہوئے۔ کئی فوجیوں‌کو ہلاک کر دیا۔ کئیوں کو یرغمال بنا دیا اور پھر ہیڈ کوارٹر میں بم بھی فٹ کردیے اور پوری پولیس، رینجرز اور فوج کو چند دہشت گردوں نے جس طرح تگنی کا ناچ نچا دیا ۔ وہ ہمارے لیے لمحہء فکریہ ہے۔
    اور ہمارے بڑوں کو اس بارے میں سرجوڑ‌کو بیٹھ کر اپنی غفلتوں کو دور کرنے کا عزم کرنا ہوگا۔
     

Share This Page