1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

Ghqحملہ:طالبان امجد فاروقی نے ذمہ داری قبول کرلی

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از زاہرا, ‏11 اکتوبر 2009۔

  1. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    جی ایچ کیو حملہ: تحریک طالبان امجد فاروقی گروپ نے ذمہ داری قبول کرلی ​



    Updated at 1420 PST

    کراچی . . . تحریک طالبان امجد فاروقی نامی گروپ نے جی ایچ کیو پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔اس گروہ کے ایک رکن نے جیو نیوز کوٹیلی فون کال کرکے ذمہ داری قبول کی۔ خود کو ترجمان ظاہر کرنے والے اس شخص کا کہنا تھا کہ یہ حملہ ملک میں بڑھتے امریکی اثرورسوخ کا ردعمل ہے، اس نے مطالبہ کیا کہ قبائلی علاقوں میں آپریشن بند کیاجائے، سابق صدر پرویز مشرف کا احتساب کیا جائے۔ پاکستان سے بلیک واٹر کے اڈے ختم کئے جائیں۔ عافیہ صدیقی اور لاپتہ افراد کو بازیاب کئے جائیں اور ہمارے گرفتار ساتھی رہا کئے جائیں۔ امجد فاروقی کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کا اہم رکن تھا اوراس نے سابق صدر پرویز مشرف پر دوبار حملے کی کوشش کی۔ امجد فاروقی کو سندھ کے علاقے نواب شاہ میں سکیورٹی فورسز نے ہلاک کردیا تھا۔ کال کرنے والے شخص نے مزید کہا کہ مطالبات مانے جانے تک کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ جیو نیوز کے سینئر تجزیہ کار کامران خان کے مطابق کال کرنے والا شخص لہجے سے جنوبی پنجاب کا رہائشی معلوم ہوتا تھا۔


    جنگ اخبار کی خبر۔
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    کیا ایسے ٹیلفون کالز سے خفیہ والے بندہ ٹریس نہیں کرسکتے ؟
     

اس صفحے کو مشتہر کریں