1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

Abdul Basit Aman کا تعارف

'میں کون ہوں؟' میں موضوعات آغاز کردہ از ھارون رشید, ‏1 مارچ 2019۔

  1. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]

    ہماری اردو میں خوش آمدید ۔
    Abdul Basit Aman صاحب

    ہماری اردو کی روایات کے مطابق آپکی خدمت میں دلچسپ تعارفی پرچہ پیش کیا جاتا ہے۔ براہ مہربانی اسے حل کریں تاکہ سب صارفین کو آپکے بارے میں جاننے کے موقع مل سکے۔ نوازش ہوگی۔

    پرچہ ہماری اُردو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ جماعت مبتدیان
    کوئی سے 6 سوال حل کریں۔ نمبر یکساں ہیں
    پرچہ حل کرنے کا وقت: 15 دن
    نوٹ: خوشخطی کے الگ نمبر ہوں گے


    1- پورا نام؟ اور کس نے رکھا؟
    2- لقب؟ اور کیوں رکھا گیا؟
    3- عمر؟ (لڑکیوں کو غلط بیانی کی اجازت ہے۔)
    4- شہر، ملک؟ (کب سے یہاں ہیں؟)
    5- تعلیم؟ (حاصل کرنا کیوں ضروری سمجھی؟)
    6- مشاغل؟ (اپنے بتانے ہیں، اُن کے نہیں۔)
    7- پیشہ؟ (کاروبارِ محبت سے اِحتراز کریں۔)
    8- مستقبل کے عزائم؟ (اگر زیادہ خطرناک ہوں تو وضاحت سے بیان کریں۔)
    9- ہماری اردو سے تعارف کیسے ہوا ؟




    یا



    اگر آپ پرچہ حل کرنا غیرضروری خیال کریں تو اس کی کوئی سی تین وجوہات بیان کریں۔
    [​IMG]
    [​IMG]
     
    Abdul Basit Aman نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. Abdul Basit Aman
    آف لائن

    Abdul Basit Aman ممبر

    شمولیت:
    ‏25 فروری 2019
    پیغامات:
    10
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    ملک کا جھنڈا:
    وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکتہ
    جواب سوال نمبر 1: خاندانی بزرگ بتاتے ہیں کہ والد صاحب نے میری پیدائش پر تین نام لکھ بھیجے تھے جو ان دنوں ملک سے باہر تھے " عمران ، اسحاق ، ولید" ان میں سے ایک سلیکٹ کرنا تھا تاہم والدہ صاحبہ نے چوتھا نام "عبدالباسط" ایڈ لرکے اسے ہی منتخب کیا... پورا نام "عبدالباسط" ہے
    جواب سوال نمبر 2: لقب ہر فورم پہ الگ ہے گھر میں نِک نیم "عبدل" ہے جو عبدالباسط سے مخفف ہے چترالی ہونے کی وجہ سے کافی سارے دوست چترالی بلاتے ہیں والد صاحب کے نام سے مجھے بھی بہت سارے "امان" کہتے ہیں اور فیصل آباد دوست "باتونی" کہتے ہیں ان کے بقول میں بہت زیادہ بولتا ہو.... ( ویسے مجھے نہیں لگتا)

    جواب سوال نمبر 3: عمر شناختی کارڈ کے اعتبار سے 21 سال 11 ماہ اور ایک دن جبکہ پیدائش کے اعتبار سے 22 سال اور پورے 2 ماہ.....

    جواب سوال نمبر 4: ملک تو اپنا پاکستان ہے پیدائش بھی یہیں کی ہے شہر کی بات کریں تو آبائی شہر اور مولد چترال ہے صوبہ خیبر پی کے.... جبکہ نومبر 2008 سے تعلیم کے سلسلے میں لاہور آیا بعد ازان جولائی 2015 فیصل آباد آنا ہوا اور تاحال فیصل آباد میں ہوں

    جواب سوال نمبر 5: تعلیم.... بچپن میں تو والدین کے کہنے پر شروع کیا تاہم اب پتہ چلنے لگا ہے یہ زیور سجتا بہت ہے... کم از کم انسان کو اپنا تو پتہ چل ہی جاتا ہے

    جواب سوال نمبر 9: دینا تو 6 کا چاہئیے تھا پھر سوچا الٹا چھ لکھو تو نو بنتا ہے اسی کا دے دیتا ہوں...
    ایک شعر ڈھونڈ رہا تھا گوگل سرچ کیا تو ہماری اردو پہ وہ شعر ملا وہیں سے تعارف کی ابتداء ہوئی اور آج ممبر بنا بیٹھا ہوں...

    چھ سوال پورے......
     
  3. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    آپ کو ہماری اردو کی پیاری محفل پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ ماشاءاللہ بہت خوبصورت علاقے سے تعلق ہے آپ کا اور چترال کے لوگوں کی بھی بہت تعریف سنی ہے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں