1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

20 اہم مسلم ایجادات

'فروغِ علم و فن' میں موضوعات آغاز کردہ از ھارون رشید, ‏10 جون 2010۔

  1. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    قہوہ​

    یہ کہانی عرب باشندے خالد کی ہے جو اپنی بھیڑ بکریاں چرانے کی غرض سے جنوبی حبشہ حالیہ ایتھوپیا کے علائقے کافالے جایا کرتا تھا اکثر تھک کر وہ اپنی بکریوں کیساتھ کسی درخت کے نیچے سستانے بیٹھ جاتا اور اس دوران بکریاں بھی آس پاس پودوں سے اپنا پیٹ بھرتی رہتیں۔ ایک دن آرام کرتے دوران اس نے دیکھا کہ تھکن سے نڈھال بکریو‌ں نے زمین پر اگی جھاڑیوں سے بیر نما پھل کھانے شروع کردیئے اور ان میں دیکھتے ہی دیکھتے پھرتی آگئی ہے ۔ خالد نے کچھ بیر جمع کئے اور انہیں ابال کر مشروب بنانے کا آغاز کیا ۔ اس مشروب کو خالد نے قہوہ کا نام دیا ۔ جسے آج ہم کافی کے نا م سے جانتے ہیں ۔
    اس دریافت کو لوگوں‌ میں بہت جلد مقبولیت ہوگئی کچھ عرصہ بعد اسے حبشہ سے یمن بر آمد کیا جانے لگا جہاں‌صوفی حضرات خاص مواقع پر رات بھر جاگ کر عبادات کرنے کیلئے اسے استعمال کرتے تھے ۔ پندھرویں صدی میں کافی مکہ پاک اور ترکی میں بھی استعمال ہونے لگی ۔1645 میں یہ وینس جاپہنچی ۔1650ء میں ترکی سے تعلق رکھنے والے ایک شخص پسکو یاروزی نے لندن میں اولین کافی ہاؤس کی بنیاد رکھی۔ تاہم جیسے جیسے وقت گذرتا گیا ، اس مشروب کی پوری دنیا میں پذیرائی ہونے لگی اور نام تبدیل ہوتا رہا۔
    عربی زبان میں‌قہوہ کہا جاتا ہے جو اس کا اصل نام ہے ، لیکن ترکی پہنچنے پر اس کا نام قہوی ، اٹلی میں کیفی اور برطانیہ پہنچ کر کافی ہوگیا
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: 20 اہم مسلم ایجادات

    بہت دلچسپ معلومات ہیں۔ برطانیہ پہنچ کر سبھی کافی ہوجاتا ہے۔
    ہارون بھائی ۔ شکریہ قبول کریں۔
     
  3. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: 20 اہم مسلم ایجادات

    فاؤنٹین قلم

    فاؤنٹین قلم 953ء میں مصر کے سلطان کے کہنے پر ایجاد ہوا ۔ اس نے حکم دیا تھا کہ ایسا قلم ایجاد کیا جائے جو اس کے کپڑوں اور ہاتھوں‌کو خراب نہ کرے یاد رہے اس سے قبل پرندوں کے پر کو سیاہی میں ڈبو کر لکھا جاتا تھا جس سے ہاتھ اور کپڑوں کو داغ لگنے کا خدشہ رہتا تھا ۔ لہٰذا ایک ایسا قلم ایجاد کیا گیا جس میں روشنائی کو محفوظ‌کیا جاسکے ، جیسا کہ آج کل کے قلم میں‌ہوتا ہے ۔ البتہ اس قلم میں‌روشنائی بھرنے کیلئے قلم کی نوک سے ثقلی اور شعری قوتوں سے استفادہ کیا جاتا تھا۔
     
  4. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: 20 اہم مسلم ایجادات

    ھارون بھائی مزید کا انتظار ہے
     
  5. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: 20 اہم مسلم ایجادات

    بہت شکریہ ، اچھی معلومات ھیں ، ویسے آپ کو اس کے لئے کوشش کافی کرنا پڑے گی
     
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: 20 اہم مسلم ایجادات

    ہارون بھائی اتنی اچھی معلومات کے لیے شکریہ اور جزاک اللہ ۔

    شعری قوتیں‌کیا ہوتی ہیں ؟ کوئی مجھ کم علم کو سمجھا دے۔ پیشگی جزاکم اللہ
     
  7. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: 20 اہم مسلم ایجادات

    نعیم بھائی میری عقل مندی تو مشہور ہے کچھ اساتذہ اکرام سے پوچھ کر بتاتا ہوں
     
  8. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: 20 اہم مسلم ایجادات

    پیرا گلائیڈر اور پیرا شوٹ


    رابرٹ‌ برادران سے بھی ایک سال پہلے ، ایک سپین کے مسلمان شاعر ، فلکیات دان، موسیقار ، انجینئر عباس ابن فرناس نے کئی بار اڑنے والی مشین بنانے کی کوشش کی 852 ء میں‌عباس ابن فرناس نے اپنے جسم پر کپڑے اور لکڑی پر مشتمل لباس پہنا اور قرطبہ کی جامع مسجد کے مینار سے چھلانگ لگادی اسے امید تھی کہ وہ پرندوں کی طرح ہوا میں تیرنے لگے گا لیکن وہ ناکام رہامگر اس کے لباس نے اس کی زمین پر گرنے کی رفتار ضرور کم کردی۔ اسلئے عباس ابن فرناس کو معمولی چوٹیں آئیں لہٰذا یہ دنیا کا پہلا پیرا شوٹ کہلایا 875ء میں 70 سال کی عمر ہونے کے باوجود اس نے اپنی اڑن مشین کو کامیاب بنانے کی ایک اور کوشش کی اس بار اس نے ریشم اور عقاب کے پروں‌ کا استعمال کیا پھر اس نے اڑان بھرنے کیلئے پہاڑ سے چھلانگ لگادی وہ دس منٹ‌تک کافی بلندی پر محو پرواز رہا لیکن ہوا کے تھپڑوں کی وجہ سے زمین پر آپڑا ۔ قرین قیاس ہے کہ عباس ابن فرناس کی اس اڑن مشین کی دم نہ تھی ورنہ وہ اس دوران پرواز پہ قابو پا سکتا تھا



    کچھ لوگوں کیلئے یہ نام نیا ہوگا مگر عباس ابن فرناس کی مشہوری کا اندازا اس بات سے لگا یا جاسکتا ہے کہ بغداد کا بین الاقوامی ہوائی اڈہ اور چاند پر موجود ایک گڑہا ان ہی کے نام سے منصوب ہیں
     
  9. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: 20 اہم مسلم ایجادات

    ہارون بھائی ۔ واقعی نیا نام اور نئی معلومات ہیں۔ بہت شکریہ ۔
     
  10. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: 20 اہم مسلم ایجادات

    واقعی حیرت انگیز معلومات ہیں آہ
    تھے وہ آباء ہی تمہارے مگر تم کیا ہو
    ہاتھ پر ہاتھ دھرے منتظر فردا ہو۔۔۔۔۔‌!
     
  11. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: 20 اہم مسلم ایجادات

    زمین کی درست پئمائش
    نویں صدی عیسوی میں کئی مسلمان ماہرین زمین کو قرعہ قرار دیتے تھے ۔ اسلامی تاریخ سے ثابت ہوتا ہے کہ پہلے پہل ابن الھیشم نے ثابت کیا کہ سورج ہمیشہ ایک خاص دن اور ایک خاص زمینی مقام پر موکود رہتا ہے یہ نظریہ گلیلو نے بھی 500 سال پہلے پیش کیا تھا ۔ نویں صدی عیسوی میں مسلمان سائینسدانوں کا حساب اتنا درست تھا کہ پیچیدہ سائنسی آلات کے نہ ہوتے ہوئے بھی زمین کا محیط 40،253 کلو میٹر معلوم کیا تھا جو موجودہ پئمائش سے صرن 0۔6 فیصد مختلف ہے ۔ ایک مسلمان محقق اللادریسی نے زمینی ماڈل وضع کیا اس میں زمین کو گول دکھایا گیا تھا ، یہ ماڈل چاندی کا بنا ہوا تھا اور اس میں ممالک دکھائے گئے تھے ۔ یہ دنیا کا اولین گولا گلوب تھا ۔الادریسی نے یہ ماڈل 1139ء میں سسلی کے بادشاہ راجرس دوم کو پیش کیا تھا ۔
     
  12. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: 20 اہم مسلم ایجادات

    ہارون بھائی بہت شکریہ اتنی نایاب معلومات کے لیے۔
     
  13. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: 20 اہم مسلم ایجادات

    ھارون بھائی اتنی عمدہ معلومات فراہم کرنے کا بہت شکریہ۔ آپ کی کاوش بہت اچھی ہے۔ یہ سلسلہ جاری رکھئے گا۔
     
  14. باباتاجا
    آف لائن

    باباتاجا ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مئی 2010
    پیغامات:
    174
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    جواب: 20 اہم مسلم ایجادات

    مزید انتظار ہے شکریہ کیساتھ
     
  15. وسیم
    آف لائن

    وسیم ممبر

    شمولیت:
    ‏30 جنوری 2007
    پیغامات:
    953
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    جواب: 20 اہم مسلم ایجادات

    بھائی جان عمدہ معلومات ہیں۔
     
  16. عارف عارف
    آف لائن

    عارف عارف ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2010
    پیغامات:
    729
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    جواب: 20 اہم مسلم ایجادات

    ھارون بھائی اچھی معلومات ہیں
    جزاک اللہ
    :a165:
     
  17. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: 20 اہم مسلم ایجادات

    کرینک شافٹ

    کرینک شافٹ ایک ایسا آلہ ہے جو گردشی حرکت کو خطی حرکت میں‌تبدیل کرتا ہے ۔ موجودہ زمانے میں مستعمل اور زیادہ تر مشینوں میں اسے مرکزی حیثیت حاصل ہے ۔ کرینک شافٹ‌کو سب سے پہلے مشہور مسلمان انجینئر الجزری نے اپنی ایجاد کردی پانی کھینچنے والی مشین میں‌بڑی مہارت سے استعمال کیا ۔ اس کی تحریری کردہ کتب میں‌کئی اور میکانکی آلات کا بھی ذکر کیا گیا ہے ۔ الجزری کی دیگر ایجادات میں‌والو اور پسٹن بھی شامل ہے ۔ الجزری نے دنیا کی پہلی میکانکی گھڑی بھی بنائی تھی جو پانی اور وزن سے چلتی تھی ۔ انہیں‌روبوٹکس اور آٹو میٹا کا بانی بھی کہا جاتا ہے۔
     
  18. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    جواب: 20 اہم مسلم ایجادات

    بھائی ہارون صاحب ۔ قابل تعریف سلسلہ ہے۔ جزاک اللہ
     
  19. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: 20 اہم مسلم ایجادات

    صابن اور شیمپو

    اسلام میں‌صفائی کو نصف ایمان کا درجہ حاصل ہے ۔مسلمانوں میں وضو اور غسل روز مرہ کی مذہبی ضروریات میں شامل ہے ۔ اس بنیاد پر ممکن ہوا کہ مسلمانوں نے سب سے پہلے صابن کا جامع نسخہ تیار کیاجو صابن کی صنعت میں استعمال ہورہا ہے۔ قدیم مصر میں صابن جیسی چیز کا استعمال ہوتا تھا قدیم رومی باشندے بھی خوشبودار صابن استعمال کرتے تھے لیکن یہ عرب ہی تھے جنہوں نے نباتاتی تیل کو سوڈیم ہائیڈرو آکسائیڈ کو خوشبوؤں یعنی پودینے کے تیل وغیرہ میں ملاکر صابن بنانے کا آغاز کیا۔ اس کے برعکس اس دور میں عیسائی صفائی ستھرائی میں بہت پیچھے تھے ۔
    اسی طرح شیمپو کے ایجاد کا سہرا بھی مسلمانوں‌ کے سر جاتا ہے برطانیہ کے شہر برائٹن سیفرنٹ میں محمد نامی ایک بھارتی باشندے نے پہلی بار 1759ء میں شیمپو متعارف کروایا ۔؎
    بعد ازاں اسے برطانیہ کے بادشاہ جارج چہارم اور ولیم چہارم کے بالوں‌کو شیمپو کرنے کیلئے بطور سرجن مامور کیا گیا ۔
     
  20. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: 20 اہم مسلم ایجادات

    بہت خوب ہارون بھائی ۔ آپ نے اتنی قابل فخر باتیں ہم تک پہنچائیں۔
     
  21. عدنان بوبی
    آف لائن

    عدنان بوبی ممبر

    شمولیت:
    ‏1 فروری 2009
    پیغامات:
    1,777
    موصول پسندیدگیاں:
    30
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: 20 اہم مسلم ایجادات

    شکریہ ہارون بھائی اتنی اہم معلومات شئیرنگ کرنے کا
     
  22. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: 20 اہم مسلم ایجادات

    ھارون بھائی :a165: اتنی اچھی ، عمدہ اور اہم معلومات بہم پہنچانے پر میری طرف سے :222:
     
  23. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: 20 اہم مسلم ایجادات

    بہت ہی زبردست بس کچھ جگہ تشنگی سی ہے جیسا کہ زمین کی پیمائش میں‌ البیرونی کا ذکر نہیں‌ہے مگر انھوں نے پنڈ دادن کے علاقے میں‌ یہ پیمائش کی تھی۔

    ماشاءاللہ بہت ہی خوبصورت اور قابل فخر معلومات ہیں۔۔۔جنھیں‌پڑھ کر دل خوش ہوجاتا ہے اور بے اختیار دل سے آپ کے لیے دعائیں نکلتی ہیں۔
     
  24. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: 20 اہم مسلم ایجادات

    بھائیو پسندیدگی کا شکریہ

    محبوب بھائی آپ بھی معلومات میں‌کچھ اضافہ فرما دیتے
     
  25. مونا
    آف لائن

    مونا ممبر

    شمولیت:
    ‏4 جولائی 2010
    پیغامات:
    115
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    جواب: 20 اہم مسلم ایجادات

    bohat informatic post hai haroon ap ki
    thansk maza aya jan ker

    khuch ka mujhy pata tha
    khuch ap ne bata deye
    boht thanks
     
  26. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: 20 اہم مسلم ایجادات

    ضرور ھارون بھائی :computer:
     
  27. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: 20 اہم مسلم ایجادات

    شکریہ مونا سسٹر
    آپ کے پاس بھی اس موضوع پر معلومات ہوں تو پلیز ہمیں آگاہ کریں اور ایک ضروری گذارش کہ اردو لکھیں رومن ٹھیک نہیں ہماری اردو فروغ اردو کیلئے ہے کوشش جاری رکھیں بلکل بھی مشکل نہیں ہے
     
  28. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: 20 اہم مسلم ایجادات

    ہم منتظر ہیں پیارے بھائی :222:
     
  29. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: 20 اہم مسلم ایجادات

    ہارون بھائی ۔ آپ نے " شعری قوتوں " سے متعلق کچھ بتانا تھا ۔ :neu:
     
  30. انجینئرفانی
    آف لائن

    انجینئرفانی ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2012
    پیغامات:
    25
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: 20 اہم مسلم ایجادات

    بہت خوب جناب۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں