1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

’’ڈزنی ورلڈ‘‘ کی ریکارڈنگ کہاں ہوتی ہے؟ ..... سلمان بخش

'اردو ادب' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏19 مارچ 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    ’’ڈزنی ورلڈ‘‘ کی ریکارڈنگ کہاں ہوتی ہے؟ ..... سلمان بخش

    مکی مائوس بنانے والی کمپنی کی دنیا ایک الگ ہی دنیا ہے،کارٹونز بنانا آسان نہیں،ان کی تیاری زیر زمیں بنائے گئے انوکھے سٹوڈیو میں ہوتی ہے ن میں سے کسی ایک کو بھی باہر جانے کی اجازت نہیں۔ آنے جانے کے راستے بھی الگ اور خفیہ رکھے گئے ہیںتاکہ کوئی پیچھے نہ آجائے ۔
    اسے ''ڈزنی میجک کنگ ڈم ‘‘ (ڈزنی کی جادوئی دنیا ) کہا جاتا ہے۔یہ دنیا 22آسکر انعام جیتنے والے والٹر ایلیاس ڈزنی کے تخیل کا نتیجہ ہے۔ اور سب سے مشہور تھیم پارک ہے ، اس کا پہلا مرحلہ 1971میں مکمل کیا گیا تھا، پھر کئی بار ترامیم کی گئیں، یہاں ایک ''ڈرائونامحل‘‘ (Haunted Mansion) بھی ہے،بہت سے لوگ اس میں داخل ہونے سے ڈرتے ہیں، کچھ لوگ کہتے ہیں یہاں ''والٹ ڈزنی کا بھوت ‘‘ پھرتا رہتا ہے، بعض لوگوں نے تو اسے دیکھ بھی لیا ہے۔ ہر سال کروڑوں افراد (جن میں بچے بھی شامل ہیں) اس تھیم پارک کادورہ کرتے ہیں۔ کورونا سے پہلے یہاں آ نے والوں کی تعد ادکسی سال میں بھی ڈیڑھ کرو ڑ سے کم نہیں ہوئی ۔
    تمام مہمانوں کی اکثر یت اوپر سے ہو کر چلی گئی تھی ۔ کسی ایک کو بھی معلوم نہ تھا کہ جس جگہ وہ کھڑے ہیں ،وہاں ان کے قدموں کے نیچے اصل ڈزنی لینڈ واقع ہے۔جن پائپوں اور پرپیچ مقامات پر بلی چوہے کاکھیل کھیلا جاتا ہے وہ تو زمین کے نیچے بنائے گئے ہیں۔والٹ ڈزنی والے نہیں چاہتے تھے کہ لوگوں کی آمدو رفت سے ریکارڈنگ کے لئے بنائی گئی جگہ کو نقصان پہنچے۔ اس جادوئی دنیا کو ''یوٹیلی ڈور‘‘ (Utilidor) کہا جاتاہے۔
    یہاں روزانہ کام کرنے والوں کی تعدا دکتنی ہوگی؟ کئی ہزار۔جو ڈزنی کی جادوئی دنیا کے قریب ہی اتر جاتے ہیں ان کے داخل ہونے کے خفیہ راستے بنائے گئے ہیں۔تاکہ کوئی دیکھ کر پیچھے نہ لگ جائے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ اس خفیہ ریکارڈنگ سنٹر میں کرداروں کے لئے کم از کم 12لاکھ کپڑے رکھے گئے ہیں ایک سے بڑھ کر ایک۔
    والٹ ڈزنی نے جب ریکارڈنگ کرنے کا سوچا تو سب سے پہلے ٹریفک کے مسائل اور آلودگی نے پریشان کیا۔ یہ سوچتے ہوئے اس نے زیر زمیں پورا نظام بنانے کی تجویز پر غور کیا۔ کافی سوچ وبچار کے باوجود وہ کچھ نہ کر سکا اور یہ خواب دل میں لئے اسی مٹی میں دفن ہوگیا جس مٹی کے نیچے وہ ڈزنی کی جادوئی دنیا بسانے کا عزم کئے ہوئے تھا۔ان کے جانشین نے بھی خواب کی تکمیل کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا دیامگر کچھ نہ کر سکے۔ لیکن انہوں نے اس تخیلاتی دنیا کا ایک نقشہ ضرور بنا لیا۔ اور اسے والٹ ڈزنی ورلڈ کے پلان میں شامل کرا دیا۔''یوٹیلی ڈور‘‘ ان کے پلان میں شامل تھے۔ سب سے پہلے یہی بنائے گئے تھے لیکن اورلینڈو کے علاقے میں زیر زمیں پانی نے انہیں کافی تنگ کیا، بار بار نمی سے سارا منصوبہ خراب ہو جاتا۔پھر کیا آپ جانتے ہیںکہ والٹ ڈزنی کو اس سے بچانے کے لئے 70 لاکھ مربع گز مٹی نکالی گئی ۔تب کہیں جا کراس نکالی گئی مٹی کی جگہ ''سیون سیزلاگون‘‘ (Seven Seas Lagoon) بنائے گئے تھے۔زیر زمیں سرنگوں کا حجم 3.92لاکھ مربع فٹ ہے۔مکی مائوس کی ریکارڈنگ پہلے 1988 ء میں بنائے گئے ''نیومکی مائوس ٹائون ‘‘میں ہوا کرتی تھی، لیکن ان کی تکمیل بعد میں یہیں شروع کر دی گئی۔
    ''سنڈریلہ محل ‘‘ ڈزنی کی جادوئی دنیا کا ایک اہم حصہ ہے۔یہ سنڈریلہ کا گھر نہیں بلکہ یہاں ''ڈیجیٹل اینی میشن کنٹرول سسٹم ‘‘بنایا گیا ہے۔تمام تراینی میشن یہیں ہوتی ہے ، اس لئے اسے ڈزنی کی جادوئی دنیا کا مرکز کہا جا سکتا ہے۔ہر کام کی یہیں سے نگرانی کی جاتی ہے ۔پٹرول اور ڈیزل کی کاروں کا داخلہ منع ہے ۔عملہ اور کردار گالف کے لئے مخصوص الیکٹرک کاریں استعمال کر سکتے ہیں۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں