1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

’بیل کی جسامت کا چوہا دریافت‘

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏5 فروری 2015۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    جنوبی امریکہ میں ملنے والی اس جانور کی کھوپڑی 1,000 کلو گرام وزنی ہے جسے جوزے فورٹیگاسیا مونیسی کا نام دیا گیا ہے
    -----------------------------------------------------------------------
    سائنس دانوں نے ایک ایسے چوہے کا ڈھانچا دریافت کیا ہے جسے سب سے بڑا چوہا قرار دیا جا رہا ہے اور یہ جانور سامنے والے بڑے دانتوں کے ذریعے اپنا دفاع کرتا تھا۔
    ان کا کہنا ہے کہ بیل کی جسامت کا یہ چوہا تقریباً 20 لاکھ سال پہلے معدوم ہو گیا تھا۔
    سی ٹی سکین کے مطابق اس جانور کی کاٹ چیتے کی طرح مضبوط ہے اور اس کے سامنے والے دانت تقریباً تین گنا بڑے دشمن کا مقابلہ کر سکتے تھے۔
    سائنس دانوں کے مطابق تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اس جانور کے سامنے والے 30 سینٹی میٹر لمبے دانت صرف کھانا کھانے ہی کے کام ہیں آتے تھے۔
    یارک اور برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ان سائنس دانوں کی تحقیق جریدے اناٹومی میں چھپی ہے۔
    جنوبی امریکہ میں ملنے والی اس جانور کی کھوپڑی 1,000 کلو گرام وزنی ہے جسے جوزے فورٹیگاسیا مونیسی کا نام دیا گیا ہے۔
    سنہ 2007 میں یوراگوئے سے ملنے والا یہ جانور پلائیو سین دور میں رہتا تھا۔
    سائنس دانوں کے مطابق یہ اب تک چوہوں کی نسل کا یہ سب سے بڑا جانور ہے۔
    سائنس دانوں نے اس جانور کی کھوپڑی کا سی ٹی سکین کے ذریعے تجزیہ کیا۔
    http://www.bbc.co.uk/urdu/science/2015/02/150204_biggest_rodunt_rwa

     
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    بیل کی سائیز کا جانور کیا چوہا کہلائے گا؟؟
     

اس صفحے کو مشتہر کریں