1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

’اس بارسولہ طوفان آئیں گے‘

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از گھنٹہ گھر, ‏26 مئی 2006۔

  1. گھنٹہ گھر
    آف لائن

    گھنٹہ گھر ممبر

    شمولیت:
    ‏15 مئی 2006
    پیغامات:
    636
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    وقتِ اشاعت: Monday, 22 May, 2006, 21:52 GMT 02:52 PST بی بی سی اوردو
    امریکہ میں آب و ہوا پر نظر رکھنے والے ادارے نے خبردار کیا ہے کہ اس برس بحرِ اوقیانوسں میں اٹھنے والے طوفانوں کا موسم عام موسموں سے زیادہ شدت کا ہوگا۔
    نووا نامی ادارے نے پیش گوئی کی ہے کہ بحرِ اوقیانوس کی موجیں اس برس تیرہ سے سولہ تک طوفانوں کو جنم دیں گی جن میں سے چار طوفانون کی شدت بہت زیادہ ہوگی۔
    تاہم ادارے نے کہا ہے کہ یہ سال گزشتہ برس کے ریکارڈ ساز موسم سے نسبتاً کم متحرک ہوگا۔ گزشتہ برس قطرینہ نے امریکہ میں وسیع سطح کی تباہی پھیلا دی تھی۔
    امریکہ میں طوفانوں کا دور یکم جون سے شروع ہوتا ہے اور اس کا دورانیہ تیس نومبر تک رہتا ہے۔
    نووا کے منتظم وائس ایڈمرل کانریڈ کا کہنا ہے: ’ادارے نےپیش گوئی کی ہے کہ اس بار بھی طوفانوں کی شدت نارمل سے زیادہ ہوگی۔ لگ بھگ تیرہ سے سولہ طوفانوں میں سے دس زیادہ خطرناک ہون گے جبکہ چار کے بارے میں خیال ہے کہ ان کی شدت سب سے زیادہ ہوگی۔‘
    انہوں نے کہا کہ ان میں سے کم از کم چھ طوفان کیٹیگری تین یا اس سے اوپر کے ہوں گے۔
    انہوں نے ایک اخباری کانفرنس کے دوران کہا کہ اگرچہ توقع ہے کہ امریکہ میں اس برس آنے والے طوفان گزشتہ سال کی نسبت کم درجے کے ہوں گے لیکن پھر بھی ایسے معلوم ہوتا ہے کہ دو ہزار چھ میں بھی ان طوفان کا جنم عام طوفانوں کی مقابلے میں زیادہ ہوگا۔
    انہوں نے کہا کہ امریکہ میں طوفانوں کے بارے میں پیش گوئی کرنے کے لیئے زمین کا مشاہدہ زیادہ بہتر طریقے سے کیا جا رہا ہے اور پیش گوئی کا ایسا نظام وضع کرنے کی کوشش ہے جس سے زیادہ درست اور بہتر انداز میں لوگوں کو خطرے سے قبل ہی خبرادار کیا جا سکے۔
    پچھلے سال امریکہ میں اٹھائیس طوفان آئے جن میں سے پندرہ نے شدت اختیار کر لی۔ نووا نے تب کہا تھا کہ ملک میں نو کے قریب طوفان آئیں گے۔
    سب سے خطرناک قطرینہ تھا جس میں اس طوفان کے راستے میں آنے والے تیرہ سو افراد ہلاک ہوگئے اس نیو آرلین کا اسی فیصد علاقہ پانی میں ڈوب گیا۔ اس
    طوفان سے نقصان کا تخمینہ چھانوے بلین امریکی ڈالر لگایا گیا ہے۔
     
  2. ثناء
    آف لائن

    ثناء ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    245
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    قدرت کے آگے کسی کی تدبیر نہیں چلتی
     
  3. ساجد
    آف لائن

    ساجد ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مئی 2006
    پیغامات:
    61
    موصول پسندیدگیاں:
    18
    16 نہیں 17 طوفان آئیں گے یار۔ چائے کی پیالی والا طوفان بھی تو شامل کرو نا۔
     
  4. پٹھان
    آف لائن

    پٹھان ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    514
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    :lol:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں