1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

۔5 نایاب جڑی بوٹیاں کی اہمیت و افادیت

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏10 دسمبر 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    ۔5 نایاب جڑی بوٹیاں کی اہمیت و افادیت

    قدرت کے خزانے میں ایسے بہت سے قیمتی جوہر ہیں جو حسن کی حفاظت کے لیے انتہائی مئوثر ہیں ۔آئیے ان میں سے چند ایک کا تعارف آپ سے کرواتے ہیں۔
    تُلسی: تُلسی ایک جراثیم کش جڑی بوٹی ہے۔چہرے پر اس کا استعمال کیل مہاسوں اور دانوں سے محفوظ رکھتا ہے،دورانِ خون بہتر کرتا ہے اور چہرے پر نکھار لاتا ہے۔تُلسی کے چند پتوں کو پانی میں پندرہ منٹ تک اُبالیںا ور پھر اسے ٹھنڈا کر کے فریج میں رکھ دیں۔روئی کی مدد سے اسے دن میں دو مرتبہ اپنے چہرے پر لگائیں ،چند ہی بار یہ عمل دہرانے سے چہرہ صاف شفاف ہو جائے گا۔تُلسی کے چند پتوں کو صاف کر کے کچل لیں،ہاتھوں سے دبا کر اس کا رس نکال لیں اور پھر روئی کی مدد سے یہ رس دانوں پر لگائیں۔
    نیم: بے شمار فوائد کا حامل نیم چہرے کے لیے بھی ہر لحاظ سے بہترین ہے۔نیم چہرے کے داغ دھبے اور دانوں کو ختم کرنے میں مددد یتا ہے۔نیم کے چند خشک پتوں کو پیس کر سفوف کی شکل دے لیں،پھر اس میں عرقِ گلاب یا پانی ملا کر چہرے پر لگائیں اور چند منٹ کے بعد ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔یہ ہر قسم کے کیل مہاسوں کے خاتمے کے لیے فائدے مند ہے۔اس کے علاوہ نیم کے تیل کو روزانہ رات کو چہرے پر لگائیں اور صبح ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں تو چند ہی دنوں کے استعمال سے اس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔
    ہرا دھنیا: ہرا دھنیا دانوں کے ساتھ بلیک ہیڈز صاف کرنے میں بھی مہارت رکھتا ہے۔دھنیے کے چند پتوں کو ہلکا سا پیس لیں اور اس کارس اپنے چہرے پر لگائیں،چند قطرے لیموں بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔یہ آمیزہ دانوں کے لیے اکسیر ہے۔اگر آپ چاہیں تو دھنیے کو اُبال لیں اور ٹھنڈا ہونے پر اسے پیس کر اپنے چہرے پر لگائیں،دس سے پندرہ منٹ کے بعد ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیں۔
    سبز چائے:سبز چائے کا روزانہ استعمال نہ صرف مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے بلکہ جلد پر اس کے مفید اثرات بھی مرتب ہوتے ہیں۔اس کے ساتھ سبز چائے کے استعمال شدہ ٹی بیگز کو ٹھنڈا ہونے کے بعد چہرے کے دانوں پر لگائے رکھیں اور دس سے پندرہ منٹ تک متاثر ہ جگہ کی مالش کریں چہرے میں نکھار آ جائے گا۔
    بیکنگ سوڈا: بیکنگ کے لیے استعمال کیا جانے والا سوڈا جلد کے لیے حیرت انگیز طور پر مفید ہے۔اسے بطور ماسک جلد پر لگایا جائے تو یہ نہ صرف جھریوں سے بچاتا ہے بلکہ جلد بھی چمکدار اور تنی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔اس کے علاوہ اسے کلینزنگ کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔چہرے کے پرانے داغ اور نشان بھی اسے لگانے سے ختم ہو جاتے ہیں۔اس کے لیے تین چائے کے چمچ بیکنگ سوڈے کو تھوڑے سے پانی میں گھولیں اور اسے چہرے پر پندرہ منٹ کے لیے لگانے کے بعد دھو لیں،چند ہی دنوں کے استعمال کے بعد حیرت انگیز نتائج سانے آئیں گے۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں