1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

۔::میری پسند۔::۔

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از بجو, ‏30 اگست 2007۔

  1. بجو
    آف لائن

    بجو ممبر

    شمولیت:
    ‏22 جولائی 2007
    پیغامات:
    1,480
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    ابھی ضد نہ کر دل بے خبر
    کہ پس ہجوم ستمگراں
    ابھی کون تجھ سے وفا کرے
    ابھی کس کو فرصتیں اس قدر
    کہ سمیٹ کر تیری کرچیاں
    تیرے حق میں خدا سے دعا کرے

    ابھی ضد نہ کر دل بے خبر
    کہ تہہ غبار‌ غم جہاں
    کہاں کھو گئے اے تیرے چارہ گر
    کہ راہ حیات میں رایگاں
    کہاں سو گئے تیرے ہمسفر
    ابھی غم گساروں کی چوٹ سے
    ابھی کچھ نا سن ابھی کچھ نا کہہ

    ابھی ضد نہ کر میرے بے نوا
    ابھی ہو سکے تو سکھی میرے
    سب ہی خواب راکھ میں دفن کر
    ابھی ہو سکے تو ہی سوچ لے
    کہ طلوع افق سے پیشتر
    کہیں درد ہے تو ہوا کرے
    کوئی چوٹ ہے تو کھلا کرے

    کبھی یوں بھی ہو کہ سر افق
    تیرے دکھ کا چاند دمک اٹھے
    کوئی ٹیس خودسے چمک اٹھے
    کسی شہر زخم فروش میں
    سب ہی عکس خود سے خرچ کبھی
    کبھی یوں بھی جشن تڑپ منا
    کبھی اس طرح سے بھی عید کر
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب کلام ہے۔

    کیا یہ امجد اسلام امجد کا کلام ہے ؟ یا کسی اور شاعر کا؟
     
  3. بجو
    آف لائن

    بجو ممبر

    شمولیت:
    ‏22 جولائی 2007
    پیغامات:
    1,480
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    پتا نہیں
     
  4. بجو
    آف لائن

    بجو ممبر

    شمولیت:
    ‏22 جولائی 2007
    پیغامات:
    1,480
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    میرے من میں آگ عشق کی۔۔۔

    میرے من میں آگ عشق کی
    تو نے ہی بھڑکائی
    آہ و فغاں کی صورت میں
    تیری یاد لبوں پر آئی

    سچل سر مست (خواجہ عبدالوھاب)
     
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    سرمے کا تل لگا کے رُخِ لاجواب پہ ۔۔۔
    کیوں نکتے بڑھا رہے ہوخداکی کتاب پہ؟
     
  6. بجو
    آف لائن

    بجو ممبر

    شمولیت:
    ‏22 جولائی 2007
    پیغامات:
    1,480
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    اتنا چیخ چیخ کر کیوں :evil: ؟
    اور یہ جو بھی لکھا ہے۔۔۔اس کے لئے۔۔۔

    مجھے کوئی پرواہ نہیں :twisted:
     
  7. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    میں نے آپ کو تھوڑی لکھا تھا ۔۔۔۔

    یہ تو صرف آپکی لڑی کے عنوان کے مطابق “میری پسند“ کا شعر تھا ۔۔ سو لکھ دیا
     
  8. بجو
    آف لائن

    بجو ممبر

    شمولیت:
    ‏22 جولائی 2007
    پیغامات:
    1,480
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    اچھا سوری :oops:
     
  9. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جائیں ۔۔ ہم نے آپکی سوری قبول فرماتے ہوئے آپکو معاف فرمایا۔۔

    آپ بھی کیا یاد کریں گی کہ کس سخی سے پالا پڑا تھا 8)
     
  10. عمران علی
    آف لائن

    عمران علی ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جون 2006
    پیغامات:
    48
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    بہت اچھا انتخاب ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ پسند آیا ہمیں :D
     
  11. بجو
    آف لائن

    بجو ممبر

    شمولیت:
    ‏22 جولائی 2007
    پیغامات:
    1,480
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    جائیں ۔۔ ہم نے آپکی سوری قبول فرماتے ہوئے آپکو معاف فرمایا۔۔

    آپ بھی کیا یاد کریں گی کہ کس سخی سے پالا پڑا تھا 8)[/quote:23rc5fmr]

    بہت شکریہ “شیخ سخی“ صاحب :84:
     
  12. بجو
    آف لائن

    بجو ممبر

    شمولیت:
    ‏22 جولائی 2007
    پیغامات:
    1,480
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    بہت اچھا انتخاب ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ پسند آیا ہمیں :D[/quote:182sf0tq]

    آپ کو اور کس کس کو؟ :shock:
     
  13. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    بجو جی ۔۔ ایک قطعہ آپکی لڑی کی نذر

    اس کی آنکھوں میں ہو کوئی دکھ بسا شاید
    یا مجھے خود ہی کوئی وہم ہوا شاید
    میں نے پوچھا “بھولے گئے تم بھی ہمکو؟“
    پونچھ کر آنکھیں مجھے اس نے کہا “شاید“​
     
  14. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    اے جھلستے ہوئے جسموں کے خدا
    جلتی د و پہر پہ با د ل کر د ے
     
  15. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    وہ وقت مری جان بہت دور نہیں ہے
    جب درد سے رک جائیں گی سب زیست کی راہیں
    اور حد سے گزر جائے گا اندوہِ نہانی
    تھک جائیں گی ترسی ہوئی ناکام نگاہیں
    چھن جائیں گے مجھ سے مرے آنسو مری آہیں


    فیض احمد فیض​
     
  16. بجو
    آف لائن

    بجو ممبر

    شمولیت:
    ‏22 جولائی 2007
    پیغامات:
    1,480
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    واہ!
     
  17. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بےتعلق نہ ہمیں جان کہ ہم جانتے ہیں
    کتنا کچھ جان کے یہ بےخبری آتی ہے

    اس قدر گوندھنا پڑتی ہے لہو سے مٹی
    ہاتھ گُھل جاتے ہیں پھر کوزہ گری آتی ہے

    کتنا رکھتے ہیں وہ اس شہرِ خموشاں کا خیال
    روز ایک ناؤ گلابوں سے بھری آتی ہے

    زندگی کیسے بسر ہوگی کہ ہم کو تابش
    صبر آتا ہے نہ آشفتہ سری آتی ہے​

    کیسے اشعار ہیں ؟؟
     
  18. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22

    واہ بھئی واہ !!!
     
  19. لاحاصل
    آف لائن

    لاحاصل ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2006
    پیغامات:
    2,943
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    چاند کے ساتھ جل اٹھی میں بھی
    دیر تک بام پر رہی میں‌ بھی

    کیا ہوا ڈھل رہی ہے شام اگر
    ہے وہی تو بھی اور وہی میں بھی

    تو جو بدلا تو میں بھی بھول گئی
    ورنہ بھولی نہ تھی کبھی میں بھی

    لب دیوار و در تو پتھر تھے
    تیرے آگے خموش تھی میں بھی

    چھاوں میں ہوں ابھی دعاوں کی
    ہوں کسی گود کی پلی میں بھی
     
  20. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب۔ خود اعتمادی کا بہت اچھا اظہار ہے۔
     
  21. بجو
    آف لائن

    بجو ممبر

    شمولیت:
    ‏22 جولائی 2007
    پیغامات:
    1,480
    موصول پسندیدگیاں:
    16
  22. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بکھر گیا ہے کچھ اس طرح آدمی کا وجود
    ہر ایک فرد کوئی سانحہ لگے ہے مجھے
    -------------------------------------------------

    بیت خوب آپا ۔۔ بہت عمدہ کلام ہے
     
  23. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    بجو۔ گو کہ آپ نے خود ٹائپ نہیں کی ۔ لیکن غزل بہت اچھی ہے۔ زبردست۔
     
  24. بجو
    آف لائن

    بجو ممبر

    شمولیت:
    ‏22 جولائی 2007
    پیغامات:
    1,480
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    شکریہ!
     
  25. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    اچھی غزل ہے۔
     
  26. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اپنی پسند کی ایک غزل ۔۔ اس لڑی کے نام

    کچھ اس ادا سے آج وہ پہلو نشیں رہے
    جب تک ہمارے پاس رہے ہم نہیں رہے

    یا رب کسی کے رازِ محبت کی خیر ہو
    دستِ جنوں‌ رہے نہ رہے ، آستیں رہے

    د ر دِ غمِ فرا ق کے یہ سخت مرحلے
    حیراں‌ ہوں میں کہ پھربھی تم اتنے حسیں رہے

    جا اور کوئی ضبط کی دنیا تلاش کر
    اے عشق ہم تو اب ترے قابل نہیں رہے

    اللہ رے چشمِ یار کی معجز بیانیاں
    ہراک کوہےگماں کہ مخاطب ہمیں رہے

    اس عشق کی تلا فیء ما بعد د یکھنا
    رونے کی حسرتیں ہیں جب آنسو نہیں رہے​
     
  27. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    نعیم صاحب ۔ بہت اچھی غزل ہے۔ زبردست کلام ہے۔ :titli:
     
  28. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    اس شعر کو پڑھ کے اپنے محلے کی ایک خاتون یاد آ گئیں۔محترمہ بات اپنے ساتھ بیٹھی خاتون سے کر رہی ہوتی تھیں لیکن بھینگی آنکھوں کی وجہ سے نظر کسی اور پہ ہوتی تھی :176:
    غزل زبردست تھی :87: :a180:
     
  29. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہنا ! آپ کی بات بھی صحیح ہوگی ۔ لیکن سچ بات ہے کہ میں جب غزل میں یہ اشعار سنتا ہوں تو مجھے اپنے مرشد یاد آ جاتے ہیں۔ اُن کے خطاب کے دوران ہر شخص یہی سمجھتا ہے کہ اسی سے بات فرما رہے ہیں۔ ہر ایک پر پوری توجہ اور نظر فرماتے ہیں۔
     
  30. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    سبحان اللہ :121:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں