1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

۔::الٰہی تیری چوکھٹ پر::۔

'حمد و ثنائے الہی' میں موضوعات آغاز کردہ از بجو, ‏4 اکتوبر 2007۔

  1. بجو
    آف لائن

    بجو ممبر

    شمولیت:
    ‏22 جولائی 2007
    پیغامات:
    1,480
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    الٰہی تیری چوکھٹ پر بھکاری بن کے آیا ہوں
    سراپا فقر ہوں عجز و ندامت ساتھ لایا ہوں

    بھکاری وہ کہ جس کے پاس جھولی ہے نہ پیالہ ہے
    بھکاری وہ جسے حرص و ہوس نے مار ڈالا ہے

    متائع دین و دانش، نفس کے ھاتھوں سے لٹوا کر
    سکون قلب کی دولت ہوس کی بھینٹ چڑھوا کر

    لٹا کر ساری پونجی غفلت و عصیاں کی دلدل میں
    سہارا لینے آیا ہوں تیرے کعبہ کے آنچل میں

    گناہوں کی لپٹ سے کائنات قلب افسردہ
    ارادے مضمحل، ہمت شکستہ، حوصلے مردہ

    کہاں سے لاؤں طاقت دل کی سچی ترجمانی کی
    کہ اس جھنجال میں گزری ہیں گھڑیاں زندگانی کی

    خلاصہ یہ کہ بس جل بھن کے اپنی روح سیاھی سے
    سراپا فقر بن کر اپنی حالت کی تباہی سے

    تیرے دربار میں لایا ہوں اپنی اب زبوں حالی
    تیری چوکھٹ کے لائق ہر عمل سے ہاتھ خالی

    یہ تیرا گھے ہے تیرے محل کا دربار ہے مولا
    سراپا نور ہے، اک محبت انوار ہے مولا

    تیری چوکھٹ کے جو آداب ہیں میں ان سے خالی ہوں
    نہیں جس کوسلیقہ مانگنے کا وہ سوالی ہوں

    زباں غرق ندامت دل کی ناقص ترجمانی پر
    خدایا رحم میری اس زبان بے زبانی پر

    یہ آنکھیں خشک ہیں، یا رب انہیں رونا نہیں آتا
    سلگھتے داغ ہیں دل میں جنہیں دھونا نہیں آتا

    الٰہی تیری چوکھٹ پر بھکاری بن کے آیا ہوں
    سراپا فقر ہوں، عجز و ندامت ساتھ لایا ہوں
    سراپا فقر ہوں، عجز و ندامت ساتھ لایا ہوں۔

    http://www.youtube.com/watch?v=cdTcxBTBZ4M
     
  2. راجہ صاحب
    آف لائن

    راجہ صاحب ممبر

    شمولیت:
    ‏8 ستمبر 2006
    پیغامات:
    390
    موصول پسندیدگیاں:
    7
    ملک کا جھنڈا:
    :mashallah: :a180:

    اللہ خؤش رکھے
     
  3. فرخ
    آف لائن

    فرخ یک از خاصان

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2008
    پیغامات:
    262
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    بہت اعلی بجو جی

    بہت مزا آیا پڑھ کر۔

    دل کی بات نکال کر رکھ دی آپ نے۔۔۔۔۔۔

    جزاک اللہ خیراً و کثیراً
     
  4. سیف
    آف لائن

    سیف شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2007
    پیغامات:
    1,297
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    بہت خوب بجو جی ۔ ۔ ۔ ماشا اللہ ۔ ۔ ۔
     
  5. عرفان
    آف لائن

    عرفان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    443
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    بٍجُو اچھا ہے
     
  6. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    سبحان اللہ ۔ بہت ہی عمدہ کلام ہے۔
    اللہ تعالی ہم سب کو شان وآدابِ بندگی عطا فرمائے۔ آمین
     

اس صفحے کو مشتہر کریں