1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

یہ ڈھلتی چاندنی ہے کیا مہ ضو بار کو دیکھیں ؟ ۔ شاکر بانکوی

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏27 مئی 2018۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    یہ ڈھلتی چاندنی ہے کیا مہ ضو بار کو دیکھیں ؟
    " نگاہوں کی تمنا ہے رخ سرکار کو دیکھیں "

    زبان اشک سے کچھ کہہ رہی ہیں آپ سے شاید
    مرے آقا مری چشمان گوہربار کو دیکھیں

    ہیں جس کی سادگی پہ خلد کی آرائشیں قرباں
    چلو ہم بھی شہ لولاک کے دربار کودیکھیں

    نچھاور گل پہ کیسے ہوتے ہیں کہہ دو عنادل سے
    فدا محبوب پہ ہوتے رفیق غار کو دیکھیں

    ہے صحراء مدینہ پر بہار خلد بھی قرباں
    گلوں سے بھی ہیں نازک تر یہاں کے خار کو دیکھیں

    جنون عشق تھا کہ تین سو تیرہ مسلماں نے
    شکست فاش دی ہے لشکر جرار کو دیکھیں

    سر محشر اگر ایسا ہو شاکر لطف آجائے
    میں قرباں ہو چکوں اور سب رخ سرکار کو دیکھیں

    شاکر بانکوی
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
     
    محمد رضوان نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں