1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

یوم ِ امام علی ؓ

'کالم اور تبصرے' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏1 اگست 2013۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    نہج البلاغہ اور دیگر مسلک کی کتب میں مستند قول منقول ہے کہ حضرت علی کرم اللہ وجہ نے ایک مرتبہ فرمایا” میری وجہ سے دو شخصوں کا ستیا ناس ہوا،ایک جو میری محبت میں حد سے تجاوز کر جائے اور دوسرا وہ جو میری دشمنی میں حد سے آگے نکل جائے“۔۔۔حضرت علی مُرتضیٰ رضی اللہ عنہ کے ارشادات ، اقوال ، نصیحت ، وعظ ، عمل ، کمالات ، علم ، معرفت ، ایمان ، تقویٰ ، توکل ، قناعت ، صبر ، شکر، بندگی ، اطاعت ، سخاوت ، عبادت ، عجز و انکساری ، حکمت ، دانائی ، ایثار ، قربانی ، ایک عام انسان کی سوچ سے بالا ترہے ۔ جس مسلمان کو آپؓ کی معرفت نصیب نہیں ،وہ بے نصیب اور تہی دامن رہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد مبارک ہے کہ”میں علم کا شہر ہوں اور علیؓ اس کا دروازہ “ ۔ اے علی ! تم سے محبت کرنے والا ، مجھ سے محبت کرنے والا ہے اور تم سے بغض رکھنے والا مجھ سے بُغض رکھنے والا ہے“۔ امیر المومنین حضرت امام علی کرم اللہ وجہ کی عجز و انکساری کا یہ عالم تھا کہ ایک مرتبہ آپؓ شام کی جانب روانہ ہونے لگے انبار (عراق کا ایک صوبہ) کے زمینداروں نے آپؓ سے ملاقات کی تو وہ لوگ سواریوں سے اتر پڑے اور آپؓ کے آگے آگے دوڑنے لگے، یہ دیکھ کر آپؓ نے فرمایا”یہ کیا حرکت ہے جو تم نے کی ؟ انہوں نے جواب دیا ’یہ ہماری ایک رسم ہے جس سے ہم اپنے حکمرانوں کی تعظیم کرتے ہیں۔آپؓ نے فرمایا ” خدا کی قسم ! اس حرکت سے تمہارے حکمرانوں کو تو کوئی فائدہ نہیں پہنچتا ، ہاں یہ ضرور ہے کہ تم دنیا میں اپنی جانوں کو مشقت میں ڈالتے ہو اور آخرت میں اس کی وجہ سے بد بخت ہو کر رہ جا ﺅ گے ۔ اور وہ کتنے گھاٹے کی مشقت ہو گی جس کے بعد سزا بھی بھگتا پڑے اور وہ آرام کتنا نفع بخش ہے جس کے ساتھ دوزخ سے امان مل جائے “۔۔۔آپؓ نے روزے کے حوالے سے فرمایا ” کتنے ہی روزہ دار ہیں جنہیں روزہ رکھنے سے بھوک پیاس کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوتا اور کتنے ہی نمازی ہیں جنہیں نماز سے شب بیداری اور زحمت کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آتا “ ۔ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کافرمان ہے کہ دوستوں کو کھو دینا ایک طرح کی غریب الوطنی ہے“۔۔۔ اس بابت حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ”جو لوگ خود غرض ہوتے ہیں ،وہ کبھی اچھے دوست نہیں ہوتے“۔۔۔ حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں ”جو شخص اپنے خلوص کی قسمیں کھائے ،اس پر اعتماد نہ کرو“۔۔۔ حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ”محبت سب سے کرو مگر اعتبار چند لوگوں پر “۔۔۔ اور حضرت امام علیؓ نے دوستی کے بارے میں یہ بھی فرمایا کہ ” اچھے لوگوں کی ایک خوبی یہ بھی ہوتی ہے کہ انہیں یاد رکھنا نہیں پڑتا ،وہ یاد رہ جاتے ہیں“۔۔۔امام عالی ؓ نے فرمایا ”جو ذرا سی بات پر دوست نہ رہے ۔وہ دوست تھا ہی نہیں“۔”جس کو ایسے دوست کی تلاش ہو جس میں کوئی خامی نہ ہو ،اسے کبھی بھی دوست نہیں ملتا “۔اور یہ کہ ”آدمی اپنی زبان تلے چھپا بیٹھا ہے“۔آپ نے فرمایا” جاہلوں کو دو ہی حالتوں میں دیکھو گے ،حد اعتدال کے آگے یا پیچھے“۔۔۔حضرت علی ؓ کے اقوال ایک مسلمان کے لئے دونوں جہانوں میں فلاح و کامیابی کا باعث ہیں۔آپ ؓ فرماتے ہیں”جب عقل پختہ ہو جاتی ہے،باتیں کم ہو جاتی ہیں“۔فرماتے ہیں ”زبان ایک درندہ ہے جسے کھلا چھوڑا جائے تو کاٹ کھائے“۔۔۔سبحان اللہ ۔۔۔آپ ؓ کے ہر فرمان پر قربان جائیں ،فرماتے ہیں”” دنیا ایک کارواں سرائے ہے،ٹھہرنے کا گھر نہیںاور اس میں دو طرح کے لوگ ہیں،ایک وہ جنہوں نے اپنے آپ کو اسی میں بیچ کر ہلاک کر دیا،دوسرے وہ جنہوں نے اپنے آپ کو خرید کر آزاد کر لیا“۔۔۔حضرت علیؓ فرماتے ہیں”پریشانی خاموش رہنے سے کم ،صبر کرنے سے ختم اور شکر کرنے سے خوشی میں بدل جاتی ہے“۔آپ فرماتے ہیں”جو تمہیں خوشی کے موقع پر یاد آئے ،سمجھ لو کہ تم اس سے محبت کرتے ہو اور جو تمہیں غم کی شدت میں یاد آئے تو سمجھ لو کہ وہ تم سے محبت کرتا ہے“۔امام عالیؓ نے فرمایا”کبھی کسی کے سامنے اپنی صفائی پیش نہ کرو کیوں کہ جسے تم پر یقین ہے ،اسے ضرورت نہیں اور جسے تم پر یقین نہیں وہ ما نے گا نہیں“۔ فرماتے ہیں” ہمیشہ سچ بولو کہ تمہیں قسم کھانے کی ضرورت نہ پڑے“۔ایک شخص نے علی کرم اللہ وجہ سے پوچھا کہ جب ہماری قسمت پہلے سے لکھی ہوئی ہے تو ہمیں دعا مانگنے کی کیا ضرورت ہے ؟ حضرت علیؓ نے فرمایا ” ہو سکتا ہے کہ آپ کی قسمت میں یہی لکھا ہو کہ جب آپ مانگیں گے تبھی آپ کو ملے گا “۔​
     
    محبوب خان، نعیم اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ العظیم

    اے مردِ خدا مرنے سے پہلے ہی تو مرجا
    دریائے مئے عشق میں ڈوب اور نکھر جا
    اب روح مقید ہے۔ پھر آزاد رہے گی
     
    آصف احمد بھٹی اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں