1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

یشکون جی کا تعارف

'میں کون ہوں؟' میں موضوعات آغاز کردہ از تانیہ, ‏2 جنوری 2013۔

  1. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]

    محترم یشکون جی !

    ہماری اردو میں خوش آمدید ۔
    [​IMG]

    ہماری اردو کی روایات کے مطابق آپکی خدمت میں دلچسپ تعارفی پرچہ پیش کیا جاتا ہے۔ براہ مہربانی اسے حل کریں تاکہ سب صارفین کو آپکے بارے میں جاننے کے موقع مل سکے۔ نوازش ہوگی۔

    [BLINK]پرچہ ہماری اُردو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ جماعت مبتدیان [/BLINK]

    کوئی سے 6 سوال حل کریں۔ نمبر یکساں ہیں
    پرچہ حل کرنے کا وقت: 15 دن
    نوٹ: خوشخطی کے الگ نمبر ہوں گے

    1- پورا نام؟ اور کس نے رکھا؟
    2- لقب؟ اور کیوں رکھا گیا؟
    3- عمر؟ (لڑکیوں کو غلط بیانی کی اجازت ہے۔)
    4- شہر، ملک؟ (کب سے یہاں ہیں؟)
    5- تعلیم؟ (حاصل کرنا کیوں ضروری سمجھی؟)
    6- مشاغل؟ (اپنے بتانے ہیں، اُن کے نہیں۔)
    7- پیشہ؟ (کاروبارِ محبت سے اِحتراز کریں۔)
    8- مستقبل کے عزائم؟ (اگر زیادہ خطرناک ہوں تو وضاحت سے بیان کریں۔)
    9- ہماری اردو سے تعارف کیسے ہوا ؟



    یا





    اگر آپ پرچہ حل کرنا غیرضروری خیال کریں تو اس کی کوئی سی تین وجوہات بیان کریں۔
    [​IMG][​IMG][​IMG][​IMG][​IMG]
    [​IMG][​IMG]
     
  2. یشکون
    آف لائن

    یشکون ممبر

    شمولیت:
    ‏1 جنوری 2013
    پیغامات:
    4
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: یشکون جی کا تعارف

    :salam:
    :04:

    1- پورا نام؟ اور کس نے رکھا؟
    میرا "پورا "نام علی احمد ہے اور میرے ابّاجان نے رکھا۔

    2- لقب؟ اور کیوں رکھا گیا؟
    کوئی لقب نہیں۔

    3- عمر؟
    18 سال

    4- شہر، ملک؟ (کب سے یہاں ہیں؟)
    اسلام آباد، پاکستان۔ 2009ء سے۔

    5- تعلیم؟ (حاصل کرنا کیوں ضروری سمجھی؟)
    بارہویں جماعت میں پری انجینئرنگ کر رہا ہوں۔ روایتی ھے اور کوئی خاص وجہ نہیں تھی۔

    6- مشاغل؟ (اپنے بتانے ہیں، اُن کے نہیں۔)
    رات کو دوربین سے ستارے دیکھنا۔ تاریخی ناول پڑھنا۔ نسیم حجازی کے ناول۔ عمیرہ احمد کے ناول بھی اچھے لگتے ہیں۔

    7- پیشہ؟ (کاروبارِ محبت سے اِحتراز کریں۔)
    ماہر فلکیات

    8- مستقبل کے عزائم؟ (اگر زیادہ خطرناک ہوں تو وضاحت سے بیان کریں۔)
    کوئی خطرناک عزائم نہیں ہیں لہٰذا وضاحت نہیں دونگا۔ مستقبل میں میں پیسہ کما کر خصوصا نسیم حجازی کے ناولوں یا کسی اور کے تاریخی ناولوں جن میں مسلمانوں کے عروج و زوال کی داستانیں ہیں، کی بہت مہنگے بجٹ کی فلمیں بنا کر مسلمان نوجوانوں کو دورِ گراں خوابی سے جگانے کی کوشش کرنا چاہتا ہوں۔ اس کام میں اگر کوئی میری مدد کرنے کا خواہشمند ہے تو مجھے دوستوں کی لسٹ میں ایڈ کر لیں تاکہ 10/15 سالوں بعد جب میں پریکٹیکلی فلم پروڑیوس کرنے لگوں تو بروقت آپ کو بھی آگاہ کرسکوں۔

    9- ہماری اردو سے تعارف کیسے ہوا ؟
    میں نے اپنے لیپ ٹاپ میں تازہ تازہ اردو کیبورڈ انسٹال کیا ہے۔ پرسوں میں کچھ گوگل کرنا چاہ رہا تھا لیکن میں نے مائکروسافٹ ون نوٹ سے فارغ ہونے کے بعد کیبورڈ کو انگریزی میں تبدیل کئے بغیر ہے ویب براؤزر کھولا تھا۔ قدرتی طور پر میرے دل میں خواہش پیدا ہوئی کہ میں گوگل میں "اردو۔کام" لکھ کے چیک کر لوں کہ کہیں آج کل ویب ایڈریس اردو رسم الخط میں بھی کیا پتا آئے ہوں؟ انٹر دبانے کے ساتھ آپ کی سائٹ سب سے اوپر نظر آئی۔ میں نے "ہماری اردو" کو چند لمحوں کے لیے دیکھنے کے ارادے سے کھولا تھا لیکن یہاں کچھ انٹرسٹد مضامین دیکھنے کو ملے اور میں نے تھوری دیر جانچ پڑتال کے بعد رجسٹریشن کا فیصلہ کر لیا۔


    :n_thanks:
    :04:
     
  3. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: یشکون جی کا تعارف

    یشکون جی!
    ہماری اردو کی محبتوں‌بھری محفل میں‌ بہت بہت خوش آمدید۔ آپ نے اپنے بارے میں بہت دلچسپ پیرائے میں‌معلومات فراہم کیں۔ امید کرتا ہوں‌آپ کو یہاں‌اپنی دلچسپی کا بہت سا سامان ملے گا۔ اور ہم دوستوں‌کو بھی آپ کی طرف سے اچھی اچھی شیئرنگز پڑھنے کو ملیں گی۔ اور آپ اس پیاری سی بزم کا حصہ بن کر رونق میں اضافہ کا باعث بنیں گے۔
    خوش رہیں
    بہت جئیں
    والسلام
     

اس صفحے کو مشتہر کریں