1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

یا رب مجھے بھی نعت کا جذبہ نصیب ہو ۔۔۔ اسرار رازی، نئی دہلی

Discussion in 'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' started by محمد رضوان, Oct 8, 2018.

  1. محمد رضوان
    Offline

    محمد رضوان ممبر

    یا رب مجھے بھی نعت کا جذبہ نصیب ہو
    حسّانِ بے مثال کا لہجہ نصیب ہو

    نخلِ مدینہ کا مجھے خوشہ نصیب ہو
    جدِّ نبی کا زمزمِ کعبہ نصیب ہو

    روضے کی جالی تھام کے نعتِ نبی پڑھوں
    ایسا بھی مجھ کو زیست میں لمحہ نصیب ہو

    ڈھل جائے میری اُسوۂ آقا میں زندگی
    مجھ کو اطاعتِ شہِ سدرہ نصیب ہو

    ہر لمحہ نعت خوانی مرا مشغلہ بنے
    میری زباں کو ایسا وظیفہ نصیب ہو

    آنکھیں کھلیں تو گنبدِ خضرا کا اے خدا
    میری نگاہِ شوق کو بوسہ نصیب ہو

    رازی کی التجا ہے یہ محشر کی دھوپ میں
    عاصی کے سر کو آپ کا سایہ نصیب ہو
    ------
    اسرار رازی، نئی دہلی
    مجلہ پیام خواتین فیس بک گروپ کا تیرہواں آن لائن فی البدیہہ طرحی مشاعرہ
    13 ستمبر تا 16 ستمبر 2018​
     
  2. محمد رضوان
    Offline

    محمد رضوان ممبر

    صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
    روضے کی جالی تھام کے نعتِ نبیﷺ پڑھوں
    ایسا بھی مجھ کو زیست میں لمحہ نصیب ہو
     
  3. محمد رضوان
    Offline

    محمد رضوان ممبر

    صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
    رازی کی التجا ہے یہ محشر کی دھوپ میں
    عاصی کے سر کو آپ کا سایہ نصیب ہو
     
  4. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    جزاک اللہ
     
    محمد رضوان likes this.
  5. محمد شہزاد
    Offline

    محمد شہزاد ممبر

    سبحان اللہ - جزاک اللہ
     
  6. محمد رضوان
    Offline

    محمد رضوان ممبر

    اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     
  7. محمد رضوان
    Offline

    محمد رضوان ممبر

    اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     

Share This Page