1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

یا ربّ سُنائیں ہم کسےاب مُدعائے دل

'حمد و ثنائے الہی' میں موضوعات آغاز کردہ از عطاءالرحمن منگلوری, ‏6 ستمبر 2013۔

  1. عطاءالرحمن منگلوری
    آف لائن

    عطاءالرحمن منگلوری ممبر

    شمولیت:
    ‏17 اگست 2012
    پیغامات:
    243
    موصول پسندیدگیاں:
    293
    ملک کا جھنڈا:
    یا ربّ سُنائیں ہم کسےاب مُدعائے دل
    کوئی نہیں جہان میں حاجت روائے دل


    کیا کہیے بحرِ شوق میں اب ماجرائے دل
    دل ہے سفینہ اور وہ ہیں ناخدائے دل


    آیئنہ حیات کی تکمیل کے لیے
    لازم ہے کائنات میں صِدق و صفائے دل


    دل اور درد دونوں میں اک ربطِ خاص
    دل آشنائے درد ہے ، درد آشنائے دل


    ہر ٹِیس جس کی تیری طرف مُلتَفِت کرے
    یا ربّ ! وہ درد چاہیے مجھ کو برائے دل


    دنیائے دل کا حال نہ پوچھو فراق میں
    مصروفِ انتظار ہیں صبح و مسائے دل


    صد ہا اٹھائیں دل کی بدولت صعوبتیں
    دیکھو نصؔیر اور ابھی کیا کیا دکھائے دل

    نصیرِ مِلّت پیر سیّد نصیر الدین نصؔیر گولڑوی ؒ
     
    احتشام محمود صدیقی، پاکستانی55 اور ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    آیئنہ حیات کی تکمیل کے لیے
    لازم ہے کائنات میں صِدق و صفائے دل


    سبحان اللہ
    بہت خوب۔ کیا خوبصورت کلام ہے۔ اور کیسی پیاری ہستی کا کلام ہے ۔
    بہت بہت شکریہ @عطاءالرحمن منگلوری جی!
    خوش رہیں
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں