1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ہے نواے قُدسیاں اب کُو بہ کُو "حضرت عمر" ۔۔ابو سعد دانش

'منقبتِ اہل بیت و صحابہ رض و اولیائے کرام' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏27 اگست 2020۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    ہے نواے قُدسیاں اب کُو بہ کُو "حضرت عمر"
    گونجتی ہے اِک صَدا اب چار سُو "حضرت عمر"

    سرورِ کونین نے اللہ سے مانگا اِنھیں
    یوں ہمارے دین کی ہیں آبرو "حضرت عمر"

    اُن کو مولَی المُسلِمیں رب نے کہا قرآن میں
    بعدِ یارِ غار ہیں سب سے فُزوں "حضرت عمر"

    علمِ آقا سے ہوئے ہیں خاص کر وہ بہرہ مند
    بحر ہائے مصطَفٰی کی آب جُو "حضرت عمر"

    کانپتے تھے قیصر و کِسری بھی اُن کے نام سے
    بھاگتا شیطاں جو ہوتے رُو بہ رُو "حضرت عمر"

    کفر پر وہ تیغِ عُریاں مظہرِ قہرِ خُدا
    درمیانِ مسلماں ہیں خوب رُو "حضرت عمر"

    ہیں تِری تائید میں قرآن کی آیات بھی
    کتنی پیاری رب کو تیری گفت گو "حضرت عمر"

    تیرا جو بھی ہو گیا رب کی عطائیں پا گیا
    نارِ دوزخ میں جلیں تیرے عدو "حضرت عمر"

    واسطہ دیتا ہوں اُن کو صاحبِ لولاک کا
    دانشِ خستہ کو کر دیں نیک خُو "حضرت عمر"
    -------
    ابو سعد دانش
     

اس صفحے کو مشتہر کریں